HADEES-e-NABVI PBUH

‎عليكم
A humble effort to spread the Quran & Hadiths of our beloved
Prophet MUHAMMAD صلى ?

السلام عليكم
A humble effort to spread the Quran & Hadiths of our beloved
Prophet MUHAMMAD صلى الله عليه وآله وسلم
@[email protected]

11/02/2021

کتاب:قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور

صحيح مسلم : حديث نمبر1862

باب: ماہرقرآن کی فضیلت اور وہ جو اس میں اٹکتا ہے(اس کا اجر)

ابو عوانہ نے قتادہؒ سے روایت کی ، انھوں نے زرارہ بن اوفیٰ ( عامری ) سے ، انھوں نےسعد بن ہشام سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قرآن مجید کا ماہر قرآن لکھنے والے انتہائی معزز اور اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار فرشتوں کے ساتھ ہوگا اور جو انسان قرآن مجیدپڑھتاہے اور ہکلاتا ہے ۔ اور وہ ( پڑھنا ) اس کے لئے مشقت کا باعث ہے ، اس کے لئے دو اجر ہیں ۔

11/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر17
باب: انصار کی محبت ایمان کی نشانی ہے

ہم سے اس حدیث کو ابوالولید نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، انہیں عبداللہ بن جبیر نے خبر دی، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اس کو سنا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے کینہ رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔

10/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر16
باب: ایمان کی مٹھاس کے بیان میں

ہمیں محمد بن مثنیٰ نے یہ حدیث بیان کی، ان کو عبدالوہاب ثقفی نے، ان کو ایوب نے، وہ ابوقلابہ سے روایت کرتے ہیں، وہ انس رضی اللہ عنہ سے ناقل ہیں

وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے۔

09/02/2021

کتاب:قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور

صحيح مسلم : حديث نمبر1841

باب: قرآن کی نگہداشت کا حکم ،یہ کہنا کہ میں نے فلاں آیت بھلا دی ہے نا پسند یدہ ہے البتہ یہ کہنا جائز ہے کہ مجھے فلاں آیت بھلا دی گئی

منصور نے ابو وائل ( شقیق بن سلمہ ) سے اور انھوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : کسی بھی انسان کے لیے انتہائی ناز یبا بات ہے کہ وہ کہے ۔ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں بلکہ وہ بھلوادیا گیا ہے قرآن کو یاد کرتے رہو کیونکہ وہ لو گوں کے سینوں سے دور بھاگنے میں رسیوں سمیت بھا گ جا نے والے اونٹوں سے بھی بڑھ کر ہے ۔

08/02/2021

کتاب:سنت کی اہمیت وفضیلت
سُنن ابن ماجه : حديث نمبر12

باب: حدیث نبوی کی تعظیم و توقیر اور مخالفین سنت کے لیے سخت گناہ کی وعید

مقدام بن معدیکرب کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ کوئی آدمی اپنے آراستہ تخت پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو اور اس سے میری کوئی حدیث بیان کی جائے تو وہ کہے: ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کافی ہے، ہم اس میں جو چیز حلال پائیں گے اسی کو حلال سمجھیں گے اور جو چیز حرام پائیں گے اسی کو حرام جانیں گے ، تو سن لو! جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے وہ ویسے ہی ہے جیسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے ۔

08/02/2021

کتاب:سنت کی اہمیت وفضیلت
سُنن ابن ماجه : حديث نمبر09

باب: اتباع سنت کا بیان

شعیب کہتے ہیں کہ

معاویہ رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا: تمہارے علماء کہاں ہیں؟ تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: قیامت تک میری امت میں سے ایک گروہ لوگوں پر غالب رہے گا، کوئی اس کی مدد کرے یا نہ کرے اسے اس کی پرواہ نہ ہو گی ۔

07/02/2021

کتاب:مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے احکام
صحيح مسلم : حديث نمبر1188

باب: قبروں پر مسجد بنانے، اس میں تصویریں رکھنے اور قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت

۔ حضرت جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے کہا : میں نے نبیﷺ کو آپ کی وفات سے پانچ دن پہلے یہ کہتے ہوئے سنا : میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس چیز سے براءت کا اظہار کرتا ہوں کہ تم میں سے کوئی میرا خلیل ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا خلیل بنا لیا ہے ، جس طرح اس نے ابراہیم علیہ السلام ‌ ‌ کو اپنا خلیل بنایا تھا ، اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابو بکر کو خلیل بناتا ، خبردار! تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا کرتے تھے ، خبردار! تم قبروں کو سجدہ گاہیں نہ بنانا ، میں تم کو اس سے روکتا ہوں ۔

07/02/2021

کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل
سنن النسائي : حديث نمبر 77
باب:برتن سے(پانی لے لے کر)وضو کرنا

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ لوگوں کو پانی نہ ملا تو آپ کے پاس پانی کا ایک تھال لایا گیا ، چنانچہ آپ نے اپنا ہاتھ اس میں رکھا ۔ اللہ کی قسم ! میں نے آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹتا دیکھا ۔ آپ فرماتے تھے :’’ آؤ اس پاک پانی پر اور اللہ عزوجل کی برکت کی طرف ۔‘‘
اعمش کہتے ہیں : سالم بن ابوجعد نے مجھے بتایا کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم اس دن کتنے تھے؟ انھوں نے فرمایا : پندرہ سو ۔

Photos from HADEES-e-NABVI PBUH's post 06/02/2021

کتاب:مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے احکام
صحيح مسلم : حديث نمبر1181

باب: قبروں پر مسجد بنانے، اس میں تصویریں رکھنے اور قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت

یحییٰ بن سعید قطان نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ہشام نے حدیث سنائی ، کہا : مجھے میرے والد ( عروہ ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے خبر دی کہ ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے اس گرجے کا تذکرہ ، جو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور اس میں تصویریں آویزاں تھیں ، کہا : بلاشبہ وہ لوگ ( قدیم سے ایسے ہی تھے کہ ) جب ان میں کوئی نیک آدمی فوت ہو جاتا تو وہ اس کی قبر پر مسجد بنا دیتے اور اس میں یہ تصویریں بنا دیتے ۔ یہ لوگ قیامت کے روز اللہ عزوجل کے نزدیک بدترین مخلوق ہوں گے ۔

حديث نمبر1184

ابوبکر بن ابی شیبہ او رعمرو ناقد نے کہا : ہم سے ہاشم بن قاسم نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں شیبان نے ہلال بن ابی حمید سے حدیث سنائی ، انہوں نے عروہ بن زبیر سے ، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے اپنی اس بیماری میں جس سے آپ اٹھ نہ سکے ( جاں بر نہ ہوئے ) فرمایا : اللہ تعالیٰ یہود اور نصاریٰ پر لعنت کرے! انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ) کہا : اس لیے اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا تو آپ کی قبر کو ظاہر رکھا جاتا لیکن یہ ڈر تھا کہ اسے مسجد بنا لیا جائے گا ۔ ( اس لیے اللہ کی مشیت سے وہ حجرہ مبارکہ میں بنائی گئی ۔ )
ابن ابی شیبہ کی روایت میں فلو لا کی جگہ ولو لا ( اور اگر ) کے الفاظ ہیں اور اس سے پہلے قالت ( انہوں نے کہا ) کا لفظ نہیں کہا

06/02/2021
06/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر13
باب: ایمان میں داخل ہے کہ مسلمان جو اپنے لیے پسند کرے وہی چیز اپنے بھائی کے لیے پسند کرئے

ہم سے حدیث بیان کی مسدد نے، ان کو یحییٰ نے، انہوں نے شعبہ سے نقل کیا، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ خادم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اور شعبہ نے حسین معلم سے بھی روایت کیا، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرمایا کہ

نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے۔

05/02/2021

کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل
سنن النسائي : حديث نمبر 36
باب:غسل خانے میں پیشاب کرنا منع ہے

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنے غسل کی جگہ میں پیشاب نہ کرے کیونکہ عموماً وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں ۔

05/02/2021

کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل
سنن النسائي : حديث نمبر 13
باب:مونچھیں کاٹنا

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ کے رسول صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص اپنی مونچھیں نہ کاٹے وہ ہم میں سے نہیں ۔

05/02/2021

کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل
سنن النسائي : حديث نمبر 09
باب:ختنہ کروانا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ پانچ چیزیں فطری ہیں : ختنہ کرانا ، زیر ناف کے بال مونڈنا ، مونچھیں کاٹنا ، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال اکھیڑنا ۔

04/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر12
باب: کھانا کھلانا ( بھوکے ناداروں کو ) بھی اسلام میں داخل ہے

ہم سے حدیث بیان کی عمرو بن خالد نے، ان کو لیث نے، وہ روایت کرتے ہیں یزید سے، وہ ابوالخیر سے، وہ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے کہ

ایک دن ایک آدمی نے نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔

04/02/2021

کتاب:کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
جامع ترمذي : حديث نمبر55
باب:وضو کے بعد کیا دعا پڑھی جائے؟


​رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے اور اچھی طرح کرے پھر یوں کہے: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ، ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں، اے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں میں سے بنا دے“ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے وہ جس سے بھی چاہے جنت میں داخل ہو“۔

امام ترمذی کہتے ہیں: 1- اس باب میں انس اور عقبہ بن عامر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں، 2- امام ترمذی نے عمر رضی الله عنہ کی حدیث کے طرق 1؎ ذکر کرنے کے بعد فرمایا کہ اس حدیث کی سند میں اضطراب ہے، 3- اس باب میں زیادہ تر چیزیں نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم سے صحیح ثابت نہیں ہیں 2؎۔

04/02/2021

کتاب:نماز کے احکام ومسائل
صحيح مسلم : حديث نمبر859

باب:اذان کی فضیلت اور شیطان کا اس کو سنتے ہی بھاگ کھڑے ہونا

اعرج نے حضرت ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کی کہ بلاشبہ نبی صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا : جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا پیچھے بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان نہ سنے ، چنانچہ جب اذان پوری کر دی جاتی ہے تو آ جاتا ہے حتیٰ کہ جب نماز کے لیے تکبیر کہی جاتی ہے تو ( پھر ) پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے ، یہاں تک کہ جب تکبیر ختم ہو جاتی ہے تو آ جاتا ہے تاکہ انسان کے دل میں وسوسہ ڈالے ۔ اسے کہتا ہے : فلاں چیز کو یاد کرو ، فلاں چیز کو یاد کرو ، وہ چیزیں جو اسے پہلے یاد نہیں ہوتیں ، یہاں تک کہ آدمی کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ اس کو پتہ ہی نہیں چلتا اس نے کتنی نماز پڑھی ہے ۔

03/02/2021

کتاب:نماز کے احکام ومسائل
صحيح مسلم : حديث نمبر850

باب:اذان سننے والے کے لیے مؤذن کے مانند کلمات کہنا مستحب ہے، پھر وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ پر درود پڑھے، پھر اللہ سے آپ کے لیے وسیلہ مانگے

حضرت عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا : جب مؤذن الله أكبر ، الله أكبر کہے تو تم میں سے ( ہر ) ایک الله أكبر الله أكبر كہے ، پھر وہ ( مؤذن ) کہے أشهد أن لا الہ إلا الله تو وہ بھی کہے : أشهد أن لا إله إلا الله پھر ( مؤذن ) أشهد أن محمد رسول الله کہے تو وہ بھی أشهد أن محمدا رسول الله کہے ، پھر وہ ( مؤذن ) حي على الصلاة کہے تو وہ لا حول ولا قوة إلا بالله کہے ، پھر مؤذن حي على الفلاح کہے ، تو وہ لا حول ولا قوة إلا بالله کہے ، پھر ( مؤذن ) الله أكبر الله أكبر کہے ، تو وہ بھی اللہ اکبر اللہ اکبر کہے، پھر ( مؤذن ) لا إله إلا الله کہے تو وہ بھی اپنے دل سے لا إله إلا الله کہے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ ‘ ‘

03/02/2021

کتاب:پاکی کا بیان
صحيح مسلم : حديث نمبر534

باب:وضو کی فضیلت

حضرت ابو مالک اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’پاکیزگی نصف ایمان ہے ۔ الحمد لله ترازو کو بھر دیتا ہے ۔ سبحان الله اور الحمد لله آسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں ۔ نماز نور ہے ۔ صدقہ دلیل ہے ۔ صبر روشنی ہے ۔ قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے ہر انسان دن کا آغاز کرتا ہے تو ( کچھ اعمال کے عوض ) اپنا سودا کرتا ہے ، پھر یا تو خود آزاد کرنےوالا ہوتا ہے خود کو تباہ کرنے والا ۔

01/02/2021

کتاب:کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
جامع ترمذي : حديث نمبر51
باب:کامل طور سے وضو کرنے کا بیان

​ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیزیں نہ بتاؤں جن سے اللہ گناہوں کو مٹاتا اور درجات کو بلند کرتا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں، آپ ضرور بتائیں، آپ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: ”ناگواری کے باوجود مکمل وضو کرنا 1؎ اور مسجدوں کی طرف زیادہ چل کر جانا 2؎ اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا، یہی سرحد کی حقیقی پاسبانی ہے“ 3؎۔

01/02/2021

کتاب:ایمان کا بیان
صحيح مسلم : حديث نمبر107

باب:ایمان جس کے ذریعے سے آدمی جنت میں داخل ہوتا ہے او رجس شخص نے ( نبی ‌صلى الله عليه وآله وسلم ‌ کی طرف سے ) دیے گئے حکم کو مضبوطی سے تھام لیا ، وہ جنت میں داخل ہو گا

حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اس پر عمل کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں ۔ آپ نے فرمایا : ’’تم اللہ کی بندگی کرو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، نماز قائم کرو جو تم پر لکھ دی گئی ہے ، فرض زکاۃ ادا کرو او ررمضان کے روزے رکھو ۔ ‘ ‘ وہ کہنے لکا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! میں نہ کبھی اس پر کسی چیز کا اضافہ کروں گا اور نہ اس میں گمی کروں گا ۔ جب وہ واپس جانے لگا تو نبی اکریم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا : ’’جسے اس بات سے خوشی ہو کہ وہ ایک جنتی آدمی دیکھے تو وہ اسے دیکھ لے ۔ ‘ ‘ ‘ ‘

01/02/2021

کتاب:طہارت کے مسائل
سنن أبي داود : حديث نمبر 25
باب: ان جگہوں کا بیان جن میں نبی اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے پیشاب کرنے سے روکا ہے ۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: تم لعنت کے دو کاموں سے بچو ، لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! لعنت کے وہ دو کام کیا ہیں؟ آپ صصلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: وہ یہ ہیں کہ آدمی لوگوں کے راستے یا ان کے سائے کی جگہ میں پاخانہ کرے 1؎ ۔

01/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر10
باب: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان بچے رہیں کوئی تکلیف نہ پائیں

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے یہ حدیث بیان کی، ان کو شعبہ نے وہ عبداللہ بن ابی السفر اور اسماعیل سے روایت کرتے ہیں، وہ دونوں شعبی سے نقل کرتے ہیں، انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے، وہ نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ

آپ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا۔

01/02/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر9
باب: ایمان کے کاموں کا بیان

ہم سے بیان کیا عبداللہ بن محمد جعفی نے، انہوں نے کہا ہم سے بیان کیا ابوعامر عقدی نے، انہوں نے کہا ہم سے بیان کیا سلیمان بن بلال نے، انہوں نے عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے روایت کیا ابوصالح سے، انہوں نے نقل کیا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نقل فرمایا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں۔ اور حیاء ( شرم ) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔

31/01/2021

کتاب:طہارت کے مسائل
سنن أبي داود : حديث نمبر 47
باب: مسواک کا بیان

زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اگر میں اپنی امت پر دشواری محسوس نہ کرتا تو ہر نماز کے وقت انہیں مسواک کرنے کا حکم دیتا ۔ ابوسلمہ ( ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ) کہتے ہیں: میں نے زید بن خالد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز کے لیے مسجد میں بیٹھے رہتے اور مسواک ان کے کان پر ہوتی جیسے کاتب کے کان پر قلم لگا رہتا ہے، جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو مسواک کر لیتے ( پھر کان کے اوپر رکھ لیتے ) ۔

31/01/2021

کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل
سنن النسائي : حديث نمبر 05
باب:مسواک کرنے کی ترغیب


حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ مسواک منہ کی صفائی و پاکیزگی اور رب تعالیٰ کی رضا مندی کا ذریعہ ہے ۔‘‘

31/01/2021

کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
جامع ترمذي : حديث نمبر38
باب:انگلیوں کے (درمیان) خلال کا بیان​

لقیط بن صبرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو انگلیوں کا خلال کرو“ 1؎۔

31/01/2021

کتاب ایمان کے بیان میں
صحيح بخارى : حديث نمبر8
باب دعاؤكم إيمانكم
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی۔ انہوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔

30/01/2021

کتاب:طہارت کے مسائل
سنن أبي داود : حديث نمبر 20
باب: پیشاب سے پاکی کا بیان ۔

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو قبروں پر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( قبر میں مدفون ) ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں، ان میں سے یہ شخص تو پیشاب سے پاکی حاصل نہیں کرتا تھا، اور رہا یہ تو یہ چغل خوری میں لگا رہتا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک تازہ ٹہنی منگوائی، اور اسے بیچ سے پھاڑ کر دونوں قبروں پر ایک ایک شاخ گاڑ دی پھر فرمایا جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں شاید ان کا عذاب کم رہے ۔ ھناد نے «يستنزه» کی جگہ «يستتر» ( پردہ نہیں کرتا تھا ) ذکر کیا ہے۔

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Sharjah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Sharjah

Other Religious Organizations in Sharjah (show all)
IPC WORSHIP CENTRE IPC WORSHIP CENTRE
Sharjah Worship Center
Sharjah

I.P.C Worship Center,Sharjah is a family of around 400 members located in Sharjah, UAE.

Fr. Youhanna Zakaria Fr. Youhanna Zakaria
Sharjah/UAE
Sharjah

جميع عظات و تأملات القمص/ يوحنا زكريا

Amazing Grace International Parish, Sharjah UAE Amazing Grace International Parish, Sharjah UAE
Buheira Tower Al Nahda
Sharjah

"And He said unto them, Go ye into all the world, and preach the gospel to every creature.-MK 16:15

Last Days Evangelism Last Days Evangelism
Al Nahda
Sharjah, 61183

Preparing souls for the coming of our LORD JESUS.

Sinhala Geethika - සිංහල ගීතිකා Sinhala Geethika - සිංහල ගීතිකා
Sharjah

Community driven sinhala hymn service. Upload hymns, lyrics and also create your own playlist in your account. "The grace of the Lord Jesus Christ, and the love of God, and the co...

Quran_Kalam Ul Ahad- - الله Quran_Kalam Ul Ahad- - الله
UAE
Sharjah, 00000

My name is Muhammad Ahsham I upload my recitation videos here!

Door of Faith Church Sharjah Door of Faith Church Sharjah
Sharjah

Moving forward in Faith

NLCFC UAE - New Life Christian Fellowship Church UAE NLCFC UAE - New Life Christian Fellowship Church UAE
Sharjah Union Church, 20 Abi Ayoub Al Ansari Street, Al Yarmook, Sharjah Union Church, Sharjah. Hall No 1. Google Maps : Https://goo. Gl/maps/P7v5xBGvNjZPzyHi 9
Sharjah

New Life Christian Fellowship is teaching the word of God in an uncompromised fashion according to II Corinthians 5:17. Google Maps Location : https://goo.gl/maps/P7v5xBGvNjZPzyHi...

CCC Emmanuel International parish 2 CCC Emmanuel International parish 2
Al Nahda
Sharjah, 00000

CCC Emmanuel international Parish 2, Sharjah, Uae. Teaching people to have relationship with God

RAHAT RAHAT
U. A. E
Sharjah

PRAYER ARE THE KEY TO THE HEAVEN OF THE MUSLIMS,,,,��� ISLAM A RELIGION OF PEACE... ���

Grace City Of God's Mission For All Nations. Grace City Of God's Mission For All Nations.
Al Nahda Park Sharjah
Sharjah

God Almighty, Jesus Christ and the Holy Spirit is the centre of focus, trusting in the spirit of God to teach the world and to preach repentance, purity and righteousness for the s...