RaH_e_HaQ

RaH_e_HaQ

You may also like

Labaik Ya Hussain a.s
Labaik Ya Hussain a.s

اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَاَلرَّسُوۡلَ ۚ

25/08/2024
16/07/2024

پروردگارہ__ اگر میرے جیتے یہ نہ ہوسکا تو میری اولاد میں سے ایسے مجاھد اٹھا جو امام مہدی کیساتھ مل کے لڑے اور شھید ہوجایے آمین

14/06/2024

آپ فرما دیجئے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے۔
الانعام 162

_______________

سورۃ الکوثر

آیت نمبر: 2
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ

ترجمہ:
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ (١)


تفسیر:
٢۔ ١ یعنی نماز بھی صرف اللہ کے لیے اور قربانی بھی صرف اللہ کے لیے ہے مشرکین کی طرح اس میں دوسروں کو شریک نہ کرو۔ نحر کے اصل معنی اونٹ کے حلقوم میں چھری یا نیزہ مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ و خیرات جانور قربان کرنا، حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔

_______________

ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھو اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کاارادہ رکھتا ہو ، وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو ( نہ کاٹے ) اپنے حال پر رہنے دے ۔
مسلم 5119

(مسلم 5117
مسلم 5118)
مشکاة 1459

_____________

ابوخیثمہ زہیر ( بن معاویہ ) نے اسود بن قیس سے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے حضرت جندب بن سفیان ( بجلی ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ، کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی ، آپ نے نماز پڑھی اور آپ اس ( نماز کے بعدخطبہ ، دعا وغیرہ ) سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ آپ نے قربانی کے جانوروں کاگوشت دیکھا جو نماز پڑھے جانے سے پہلے ذبح کردیے گئے تھے ، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے نماز پڑھنے سے ۔ یا ( فرمایا : ) ہمارے نماز پڑھنے سے ۔ پہلے اپناقربانی کا جانور ذبح کرلیا وہ اس کی جگہ دوسرا ذبح کرے اور جس نے ذبح نہیں کیا ، وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے
مسلم 5064

_______________

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز عید سے پہلے قربانی کر لی اس نے اپنی ذات کے لیے جانور ذبح کیا اور جس نے نماز عید کے بعد قربانی کی اس کی قربانی پوری ہوئی۔ اس نے مسلمانوں کی سنت کو پا لیا۔
بحاری 5546

____________

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( قربانی ) ذبح اور نحر عیدگاہ میں کیا کرتے تھے۔
بحاری 5552
______________

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی۔ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاؤں جانور کے اوپر رکھے ہوئے ہیں اور بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ رہے ہیں۔ اس طرح آپ نے دونوں مینڈھوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔
بحاری 5558
_________

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ،رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا :جسکے پاس (قربانی کرنے کی )گنجائش ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو اسے چاہیے کہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے۔‘‘
ابن ماجہ 3123

14/06/2024

اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں (١) اور ان مقررہ دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں ان چوپایوں پر جو پالتو ہیں (٢) پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ۔
الحج 28

_____________

ہم تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری۔
الدھر(الانسان) 9

______________

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے تم میں سے قربانی کی تو تیسرے دن وہ اس حالت میں صبح کرے کہ اس کے گھر میں قربانی کے گوشت میں سے کچھ بھی باقی نہ ہو۔ دوسرے سال صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس سال بھی وہی کریں جو پچھلے سال کیا تھا۔ ( کہ تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت بھی نہ رکھیں ) ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب کھاؤ، کھلاؤ اور جمع کرو۔ پچھلے سال تو چونکہ لوگ تنگی میں مبتلا تھے، اس لیے میں نے چاہا کہ تم لوگوں کی مشکلات میں ان کی مدد کرو۔
بحاری5569

04/06/2024
11/03/2024

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, When the month of Ramadan starts, the gates of the heaven are opened and the gates of Hell are closed and the devils are chained.

Bukhari 1899

08/01/2024

سوره اشعراهء ۲۲۷

18/11/2023

😯 حدیث کے نام پہ بولے جانے والے مشہور 106 جھوٹ شئیر کیے ہیں۔ جن کی بقول ان کی اصل کسی بھی صحیح حدیث میں نہیں ملتی۔ ان اقوال کا تذکرہ "غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ" نامی کتاب میں ہے جو سات جلدوں میں ہے

1: ایک بڑھیا نبی کریمﷺ پر کوڑا پھینکا کرتی تھی من گھڑت روایت ہے

2: حضرت بلالؓ شین کو سین پڑھا کرتے تھے اور ان کو اذان دینے سے روکا گیا تو اس صبح سورج طلوع نہیں ہوا
دونوں روایات من گھڑت ہیں

3: اویس قرنی ؒ کا اپنے دانت مبارک توڑنے والی روایت من گھڑت ہے۔

4: حضرت عمر ؓ کے بیٹے کا زنا کرنے والا واقعہ بھی من گھڑت ہے۔

5: وطن کی محبت ایمان ہے۔۔۔ من گھڑت روایت ہے

6: جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اللہ کو پہچان لیا۔۔
من گھڑت روایت ہے

7: عالم کے پیچھے ایک نماز چار ہزار چار سو چالیس نمازوں کے برابر ہے۔۔۔ روایت من گھڑت ہے

8: علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے۔ شدید ضعیف

9: دوران نماز حضرت علی ؓ کے بدن سے تیر نکالنے والا مشہور قصہ، من گھڑت ہے

10: جس کا کوئی پیر نہ ہو تو اس کا پیر شیطان ہے۔ من گھڑت ہے۔

11: ہاروت و ماروت اور زہرہ کا قصہ من گھڑت ہے۔

12: ماہ صفر یا ماہ رمضان کی بشارت دینے پر جنت کی بشارت دینا غلط ہے ایسی کوئی حدیث نہیں۔

13: اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا۔ من گھڑت ہے

14: میں ایک چھپا خزانہ تھا،میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں، سو میں نے کائنات کو پیدا کیا ۔۔ ضعیف

15: زنا قرض ہے ، اگر تو نے اسے لیا تو ادا تیرے گھر والوں سے ہوگی۔۔ من گھڑت ہے۔

16: حضرت بلال ؓ کا نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھ کر دمشق سے مدینہ آنا ، پھر آذان دینا اور مدینہ والوں کی آہ و بکا۔ (من گھڑت قصہ ہے)

17: آپ ﷺ کا دعا فرمانا کہ میری امت کا حساب میرے حوالے فرما دیجیۓ تاکہ میری امت کو دوسری امت کہ سامنے شرمندگی نا اٹھانا پڑے۔ (من گھڑت ہے)

18: ہر نبی کو نبوت چالیس برس بعد ملی ہے۔ (من گھڑت ہے)

19: درود پڑھنے پر اللہ ستر ہزار پروں والا پرندہ پیدا کریں گے جس کی تسبیح کا اجر درود پڑھنے والے کو ملے گا۔ (من گھڑت ہے)

20: جو شخص آذان کہ وقت باتیں کرتا ہے اسے موت کہ وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا۔ (من گھڑت ہے)

21: اللہ تعالیٰ کا نبی کریم ﷺ کو معراج کہ موقعہ پر فرمانا کہ آپ ﷺ جوتوں سمیت عرش پر آجائیں۔ (من گھڑت ہے)

22: فجر کی سنتیں گھر میں ادا کرنے پر روزی میں وسعت، اہل خانہ کے مابین تنازع نا ہونا ، اور ایمان پر خاتمہ۔ یہ فضائل بے اصل ہیں

23: روز محشر باری تعالیٰ کا ارشاد ہوگا کہ کون ہے جو حساب دے حضرت صدیق اکبر ؓ کے سامنے آنے پر اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

24: آپ ﷺ کے وصال کہ بعد جبریل علیہ السلام کا دنیا میں دس بار آنا اور دس چیزیں لے جانا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

25: بے پردہ عورت جہنم میں بالوں کے بل لٹکائی جائے گی۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

26. آپ ﷺ نے فرمایا سب سے پہلے رب تعالیٰ میری نماز جنازہ پڑھیں گے (من گھڑت ہے)

27: نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سال ہر حاملہ عورت کے گھر لڑکے کا پیدا ہونا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

28: حضرت بلال ؓ کا آپ ﷺ کی اونٹنی کی نکیل پکڑ کر جنت میں داخل ہونا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

29: آپ ﷺ کا ارشاد: مجھے موت کا اتنا بھروسہ بھی نہیں کہ ایک طرف سلام پھیروں تو دوسری طرف بھی پھیر سکوں گا یا نہیں۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

30: ابو جہل کہ ہاتھوں میں کنکریوں کا آپ ﷺ کی شہادت دینا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

31: دوران نماز والدین کی پکار پر نماز چھوڑ کر جانے والی روایت (شدید ضعیف، بیان نہیں کر سکتے)

32: مومن کے جھوٹے میں شفاء ہے (من گھڑت)

33: ابو بکرصدیق ؓ کا ٹاٹ کا لباس پہننا اور باری تعالیٰ کی جانب سے ان پر سلام (من گھڑت ہے)

34: آپ ﷺ کا سکرات میں جبریل سے کہنا کہ میری ساری امت کی سکرات کی تکلیف مجھے دے دو۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

35: حضرت فاطمتہ الزہرہ کا ایک بال بے پردہ تھا تو سورج طلوع نہیں ہوا (بے اصل ہے)
36: روز قیامت ایک نیکی دینے پر دو افراد کا جنت میں جانا۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

37: جب کوئی نوجوان توبہ کرتا ہے تو مشرق سے مغرب تک تمام قبرستان سے چالیس دن تک اللہ عذاب کو دور کر دیتا ہے۔ (سَنَداً نہیں ملتی، بیان کرنا موقوف رکھا جائے)

38: معراج کا خاص راز۔ حضرت عائشہ ؓ کا اپنے والد ابو بکر صدیق ؓ سے مشورہ کر کہ نبی کریم ﷺ سے معراج کی رات کی خاص باتوں میں سے ایک بات کا پوچھنا اور ابو بکر صدیق ؓ کو بتانا۔ جس کو سن کر وہ رو پڑے۔ (یہ روایت کسی مستند یا غیر مستند کتاب میں نہیں مل سکی)

39: ایک دفعہ نبی کریم ﷺ طواف فرما رہے تھے ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے پایا جس کی زبان پر یا کریم یا کریم کی صدا تھی۔ حضور ﷺ نے بھی پیچھے سے یا کریم پڑھنا شروع کر دیا۔ جس پر اس نے آپ ﷺ سے فرمایا کہ آپ میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ (یہ واقعہ بھی کسی مستند یا غیر مستند روایات میں موجود نہیں)

40: دو شخص حضرت عمر فاروقؓ کی مخفل میں داخل ہوئے اور ایک شخص کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس شخص نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔ اس شخص نے اقرار کیا اور کچھ امانتیں واپس کرنے کے لیے تین دن کی مہلت مانگی جس پر ابوذر غفاری ؓ نے ان کی ضمانت دی۔۔۔۔۔ (کسی بھی مستند یا ضعیف مصدر میں اس پورے واقعہ کا کوئی حوالہ نا مل سکا)

41: کچرہ پھینکنے والی بڑھیا اور مکہ چھوڑ کر جانے والی بڑھیا، دونوں روایات من گھڑت ہیں اور وہ بڑھیا جس کی خدمت ابو بکر صدیق ؓ کئی سال کرتے رہے یہ روایت انتہائی ضعیف نا قابل بیان ہے۔

42: ایک شخص میں چار خامیاں تھی نبی کریم ﷺ کے کہنے پر اس نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا تو اس کے باقی سب گناہ بھی چھوٹ گئے۔ (من گھڑت ہے)

43: ایک عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو جہنم لے کر جائے گی۔ باپ ، شوہر ، بھائی اور بیٹے کو۔۔ (من گھڑت ہے)

44: جس شخص کے یہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کا نام برکت حاصل کرنے کے لئے محمد رکھے تو وہ بچہ اور اس کا والد دونوں جنت میں جائیں گے. (من گھڑت ہے)

45: اپنی اولاد کو رونے پر مت مارو کیوںکہ بچہ کا رونا چار مہینہ لا الہ الا اللہ ہے، اور چار مہینہ تک محمد رسول اللہ(ﷺ) ہے، اور چار مہینہ والدین کے لئے دعا ہے۔ (من گھڑت ہے)

46: بخیل جنت میں نہیں جائے گا اگرچہ وہ عابد ہو، اور سخی جہنم میں نہیں جائے گا اگر چہ وہ فاسق ہو۔ ( من گھڑت ہے)

47: ایک گھڑی غور و فکر کرنا ایک سال کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔

(یہ حدیث نہیں ہے بلکہ حضرت سری سقطیؒ کا کلام ہے)

48: حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسی جب میں آپ سے بات کرتا ہوں تو میرے اور آپ کے درمیان 70 ہزار پردے ہوتے ہیں لیکن امت محمدیہ جب افطار کے وقت دعا مانگے گی تو کوئی پردہ نہ ہوگا۔ (من گھڑت ہے)

49: شب قدر کے حوالے سے نوافل کی خاص تعداد یا خاص طریقے سے نماز پڑھنے والی روایات (من گھڑت ہیں)

50: تہمت کی جگہوں سے بچ کے رہو۔ (من گھڑت ہے)

51 : حضرت بلال نے اذان نہیں دی تو دن نہیں چڑھا یہ بھی من گھڑت ہے ،
52: ابو جہل کے دروازے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوت دینے کے لئے 100 سو مرتبہ جانا
( بے سند ہے آپ سے منسوب کر کے بیان نہیں کر سکتے)
53: طوفانی رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قافلے والوں کو دعوت دینا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
54: ایک آدمی کا راہ راست پر آجانا داعی کی نجات کے لئے کافی ہے ۔
( بے سند ہے بیان کرنا منع ہے) اس سے ملتی جلتی ایک روایت ہے وہ صحیح ہے
55: حضرت ایوب کا اپنے جسم کے کیڑے کو یہ کہنا " اللہ کے رزق میں سے کھا ۔
( بیان نہیں کر سکتے مرفوعاً یہ روایت کہیں نہیں ملی)
56: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا بستر سمیٹ دو اب میرے آرام کے دن ختم ہو گئے۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
57: نماز مومن کی معراج ہے
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
58: صحابی کی داڑھی کے ایک ہی بال پر فرشتوں کا کھولنا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
59: مسجد سے بال کا نکالنا ایسے ہے جیسے مردار گدھے کا مسجد سے نکالنا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
60: اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
61: جسے اللہ ستر مرتبہ محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسے اپنے راستے میں قبول کر لیتے ہیں ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
62: ایک یہودی کے جنازے کو دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رونا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
63: ایک یہودی کا معراج کے واقعہ سے انکار پر پہلے عورت بن جانا دو بچے پیدا کرنے کے بعد پھر مرد بن جانا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
64: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک طبیب کو یہ فرمانا: ہم ایسی قوم ہیں جو سخت بھوک کے علاؤہ نہیں کھاتے اور جب کھاتے ہیں تو پیٹ بھر کر نہیں کھاتے ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
65: سلمان علیہ السلام نے مخلوقات کی دعوت کے لئے کھانا تیار کیا جسے ایک مچھلی کھا گئی۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
66: بے نمازی کی نحوست سے بچنے کے لئے گھر کے دروازے پر پردہ ڈالنا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
67: بے نمازی کی نحوست چالیس گھروں تک جاتی ہے ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
68: جان بوجھ کر نماز چھوڑنے پر ایک حقب جہنم میں جلنا ۔
ایک حقب 80 سال کا ہے اس کا ہر سال تین ساٹھ دن کا ہے اور ہر دن دنیا کے دن کے ایک ہزار دن کے برابر ہے ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
69: ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ پیتا بچہ لے کر آئی اور کہا کہ اسے بھی جہاد میں لے جائیں ، لوگوں نے کہا یہ بچہ جہاد میں کیا کرے گا تو عورت نے کہا جب کوئی تیر آئے تو اسے آگے کر دینا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
70: استنجاء بیٹھنے کا طریقہ یہودی نے سنا تو اس نے ایسا ہی کیا اس کے دشمن نے رسہ پھینک کر گلا گھونٹنا چاہا مگر سنت کے مطابق بیٹھنے سے بچ گیا تو وہ مسلمان ہو گیا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
71: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج میں اللہ کی بارگاہ میں عاجزی کا تحفہ پیش کرنا ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)
72: حضرت بلال نے آپ سے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہدایت اپنے ہاتھ میں رکھی ہے اگر ہدایت آپ کے ہاتھ میں ہوتی تو میری باری نجانے کب آتی ۔
(بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے )

73: حضرت بلال کی قسم پر سحری کے وقت کا ختم ہوجانا ۔
(بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)

74: جب کوئی مسجد میں ہوا خارج کرتا ہے تو فرشتہ اس ہوا کو منہ میں لے کر مسجد سے باہر خارج کر دیتا ہے ۔
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)

75:جب کوئی نوجوان توبہ کرتا ہے تو مشرق سے مغرب تک تمام قبرستان سے چالیس دن تک عذاب دور کر دیا جاتا ہے ۔
(بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)

76: حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کے لئے قبر کا یہ کہنا کہ یہ حسب نسب کی جگہ نہیں ہے
( بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)

77: بسم اللہ کہہ کر گھر میں جھاڑو لگانے پر بیت اللہ میں جھاڑو لگانے کا اجر ملتا ہے ۔
(بے سند ہے بیان نہیں کر سکتے)

78: حضور ﷺ کا حضرت جابر کے بیٹوں کو زندہ کرنا،
(بے سند جھوٹی روایت)

79: حضورﷺکا فرمان: مجھے موت کا اتنا بھروسہ نہیں کہ دوسری طرف سلام پھیرنا بھی نصیب ہوگا یا نہیں.
(یہ من گھڑت روایت ہے.)

80: حضرت بلال, حضورﷺ کی اونٹنی کی نکیل پکڑ کر سب سے پہلے جنت میں جائیں گے.
(یہ بےسند روایت ہے)

81: بدن کے جس حصہ پہ استاد کی مار پڑتی ہے,جہنم کی آگ وہاں حرام ہو جاتی ہے"
( یہ من گھڑت روایت ہے)

82: حضور ﷺ کی ولادت کے سال اللہ تعالیٰ نے تمام حاملہ عورتوں کو بیٹوں سے نوازا
(. یہ روایت درست نہیں ہے۔)

83: مؤمن مسجد میں ایسے جیسے مچھلی پانی میں, اور منافق ایسے جیسے پرندہ پنجرے میں"
یہ حدیث نہیں ہے۔

84: ایک صحابی کا حضورﷺ کے وصال پہ نابینا ہونے کی دعا کرنا, اور بینائی کا سلب ہوجانا.
(یہ بےسند روایت ہے. )

85: حضرت بلال کا دمشق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کرنا پھر مدینہ آنا پھر اذان دینا اور مدینہ والوں کی آہ و بکا ۔(یہ واقعہ فضائل اعمال میں بھی درج ہے)
(من گھڑت ہے)

86:حضرت بلال کا امیہ کا غلام ہو کر آٹا پیسنا اور حضور ﷺ کا مدد کرنا
(من گھڑت قصہ۔)

87:بندے کا وضو کرنا اور کلمہ پڑھنا ، ہر قطرے کے بدلے فرشتہ کا پیدا ہونا اور قیامت تک کلمہ پڑھنا، یہ من گھڑت حدیث ہے۔

88:"قیامت کے دن ایک قبر سے 70 مردے اٹھیں گے"
من گھڑت روایت ہے, کسی کتاب میں موجود نہیں ہے

89: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا فرمانا کہ میری امت کا حساب میرے حوالے کر دے تاکہ میری امت کو دوسری امتوں کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے ۔
( من گھڑت ہے بیان نہیں کر سکتے)

90: حضرت فاطمہؓ کے ساتھ حضورﷺ کا تندور میں روٹی لگانا اور روٹی کا نا پکنا "
یہ بےسند روایت ہے, بیان نہیں کرنی چاہئے.

91: شب معراج, اللہ تعالیٰ کا حضورﷺ کو جوتوں سمیت عرش پہ بلانا"
یہ من گھڑت قصہ ہے,

92 : ایک بوڑھے کے احترام میں حضرت علیؓ کا نماز کیلئے لیٹ ہوجانا"
یہ من گھڑت روایت ہے, اسے بیان نہیں کرنا چاہیے

93: تنگ دستی کی شکایت پہ حضور ﷺ کا فرمان: نکاح کرو, یہاں تک کہ آپ نے اس کے چار نکاح کروا دیے
: یہ روایت درست نہیں ہے

94: ہر نبی کو نبوت چالیس سال بعد ملی ۔
یہ من گھڑت روایت ہے۔

95: حضرت انس کا تنور کی آگ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رومال کی میل کچیل کو صاف کرنا اور رومال کا نہ جلنا ۔
( شدید ضعیف ہے بیان نہیں کر سکتے)

96: عالِم کی موت, عالَم کی موت ہے.
یہ حدیث مبارکہ نہیں ہے, بلکہ عربی مقولہ ہے۔

97: "دورانِ اذان گفتگو کرنے والے کو کلمہ نصیب نہیں ہوتا, یا ایمان ضائع ہونے کا خدشہ ہے"
یہ دونوں روایات من گھڑت ہیں۔

98 : 40 احادیث کو یاد کرنے والے کا حشر علماء و انبیاء کے ساتھ ہوگا"
یہ روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے بیان کرنا درست نہیں ہے۔

99: لوگوں کو قیامت کے دن ان کی ماؤں کے نام سے پکارا جائے گا"
یہ روایت من گھڑت ہے۔

100: اللہ تعالیٰ بندوں سے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے"
یہ بے اصل روایت ہے۔

101: تکبیر اولٰی دنیا و مافیہا سے بہتر ہے
یہ بے سند روایت ہے

102: بے عمل عورت قیامت کے دن چار محرم مردوں کو جہنم میں لے کہ جائے گی"
من گھڑت حدیث

103: حضور ﷺ کا مشرک مہمان کے پیشاب والے بستر کو اپنے ہاتھ سے دھونا"
من گھڑت کہانی ہے, اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

104: ایک بدو کے حضور ﷺ سے 24 سوالات" کی طویل روایت, بے سند روایت ہے ۔

105: دور نبویؐ میں : ماں کی نافرمانی کی وجہ سے بیٹے کی حالت نزع میں کلمہ طیبہ سے محرومی کا طویل واقعہ.
من گھڑت روایت ہے

106: بچے کی بسم اللہ پڑھنے پر, بچے کی, اس کے والدین اور استاد کی بخشش کی روایت
من گھڑت ہے۔

نوٹ:
بیان کرنا موقوف رکھا جائے یعنی معتبر سند ملے بغیر ہر گز بیان نہ کریں۔ ان روایات کی سند انتہائی جستجو کے باوجود نہیں ملی۔ لہذا حدیث رسول ﷺ میں اہتمام و احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ کسی مستند سند کی دستیابی تک ان کے بیان کرنے کو موقوف رکھا جائے

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے ۔

”مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ“․(۱)
ترجمہ:”جو شخص میرے نام سے وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ “
(صحیح بخاری 109)
🌹🌹🌹

16/05/2023

تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا جب ہمارا حکم آجائے اور تنور ابل پڑے تو تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے اور اپنے اہل کو بھی مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے خبردار جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وہ تو سب ڈبوئے جائیں گے ۔
سورہ المومنون 27

15/04/2023

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا ۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
العمران 31
___________________________________

اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسی طرح نماز پڑھنا جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے

بحاری 631

___________________________________

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں داخل ہوتے تو پہلے تکبیر تحریمہ کہتے اور ساتھ ہی رفع یدین کرتے۔ اسی طرح جب وہ رکوع کرتے تب اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تب بھی ( رفع یدین کرتے ) دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور جب قعدہ اولیٰ سے اٹھتے تب بھی رفع یدین کرتے۔ آپ نے اس فعل کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا۔ ( کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔ )

بحاری 739

___________________________________
صحیح مسلم 861
صحیح مسلم 862

نوٹ ان روایتوں میں دو رکعتوں کے بعد اٹھنے والی رفع الیدین کا زکر نہیں کیونکہ روای نے اسے اتنا ہی بیان کیا ہے

اسی طرح صحیح مسلم کی 865 والی روایت میں کانوں تک ہاتھ اٹھانے کا زکر ہے جو کہ حضرت مالک بن حویرث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت ہے

___________________________________

ترمذی کی 3423 نمبر خدیث میں تکبیر تحریمہ رکوع سے پہلے رکوع کے بعد اور دو رکعتوں کے بعد رفع الیدین کا زکر ہے اور یہ روایت صحیح ہے
نوٹ__
میں نے ابواسماعیل ترمذی محمد بن اسماعیل بن یوسف کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے سلیمان بن داود ہاشمی کو کہتے ہوئے سنا، انہوں نے ذکر کیا اسی حدیث کا پھر کہا: یہ حدیث میرے نزدیک ایسے ہی مستند اور قوی ہے، جیسے زہری کی وہ حدیث قوی و مستند ہوتی ہے جسے وہ سالم بن عبداللہ سے اور سالم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں۔

___________________________________

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر ( تکبیر تحریمہ ) کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے بالمقابل اٹھاتے اور جب اپنی قرآت پوری کر چکتے اور رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تو بھی اسی طرح کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) اور جب رکوع سے اٹھتے تو بھی اسی طرح کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھنے کی حالت میں کبھی بھی نماز میں اپنے دونوں ہاتھ نہیں اٹھاتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر ( تیسری ) کے لیے اٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اسی طرح اٹھاتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) اور «الله اكبر» کہتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جس وقت انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت بیان کی تو کہا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو «الله اكبر» کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) یہاں تک کہ انہیں اپنے دونوں کندھوں کے بالمقابل کر لیتے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے وقت «الله اكبر» کہتے وقت کرتے تھے ۔
ابوداود 744

وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں سردی کے موسم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ نماز میں ( سردی کی وجہ سے ) اپنے کپڑوں کے
اندر ہی رفع یدین کرتے۔
ابوداود 729
___________________________________

رفع الیدین پر سب سے مضبوط دلیل

محمد بن عمرو بن عطاء کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس صحابہ کی موجودگی میں ۱؎، جن میں ایک ابوقتادہ رضی اللہ عنہ تھے، ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: میں آپ لوگوں میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں جانتا ہوں، لوگوں نے کہا: کیسے؟ جب کہ اللہ کی قسم آپ نے ہم سے زیادہ نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے اور نہ آپ ہم سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے؟، ابوحمید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں ... ضرور لیکن میں آپ لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں، لوگوں نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز بیان کریں، انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو «الله أكبر» کہتے، پھر اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے بالمقابل اٹھاتے ( رفع یدین کرتے ) ، اور آپ کا ہر عضو اپنی جگہ پر برقرار رہتا، پھر قراءت کرتے، پھر «الله أكبر» کہتے، اور اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے بالمقابل اٹھاتے ( رفع یدین کرتے ) ، پھر رکوع کرتے اور اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پر ٹیک کر رکھتے، نہ تو اپنا سر پیٹھ سے نیچا رکھتے نہ اونچا بلکہ پیٹھ اور سر دونوں برابر رکھتے، پھر «سمع الله لمن حمده» کہتے، اور دونوں ہاتھ کندھے کے بالمقابل اٹھاتے ( رفع یدین کرتے ) یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ جاتی، پھر زمین کی طرف ( سجدہ کے لیے ) جھکتے اور اپنے دونوں ہاتھ پہلو سے جدا رکھتے، پھر سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے اور اپنا بایاں پاؤں موڑ کر اس پر بیٹھ جاتے، اور سجدہ میں پاؤں کی انگلیاں کھڑی رکھتے، پھر سجدہ کرتے، پھر «الله أكبر» کہتے، اور اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھ جاتے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ واپس لوٹ آتی، پھر کھڑے ہوتے اور دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے، پھر جب دو رکعتوں کے بعد ( تیسری رکعت کے لیے ) کھڑے ہوتے، تو اپنے دونوں ہاتھ کندھے کے بالمقابل اٹھاتے جیسا کہ نماز شروع کرتے وقت کیا تھا ۳؎، پھر اپنی باقی نماز اسی طرح ادا فرماتے، یہاں تک کہ جب اس آخری سجدہ سے فارغ ہوتے جس کے بعد سلام ہے تو بائیں پاؤں کو ایک طرف نکال دیتے، اور بائیں پہلو پہ سرین کے بل بیٹھتے ۲؎، لوگوں نے کہا: آپ نے سچ کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھتے تھے ۳؎۔
سنن ابن ماجہ 1061
اس کا راوی محمد بن عمرو بن عطاء ہے اور یہ رویت محدثین کے نزدیک صحیح ہے

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ آپ جب نماز شروع فرماتے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ انھیں کندھوں کے برابر فرماتے اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو بائیں پاؤں کو بچھاتے اور دائیں کو کھڑا کرتے اور اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھتے اور اپنی (تشہد کی) انگلی دعائے تشہد کے لیے اٹھاتے اور بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھتے۔ پھر میں اگلے سال آیا تو میں نے دیکھا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم اپنے اپنے جبوں میں رفع الیدین کرتے تھے۔
سنن نسایئ 1160
___________________________________

سیّدناعلی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے اور اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتے، پھر جب اپنی قراءت پوری کرتے اور رکوع کا ارادہ کرتے تو اسی طرح رفع الیدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے توا یساہی کرتے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھنے کی حالت میں اپنی نماز کی کسی چیز میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے اور جب دو رکعتوں کے بعد (تیسری رکعت کے لیے) اٹھتے تو اپنے ہاتھ اسی طرح اٹھاتے اور اللہ اکبر کہتے۔
مسند احمد 5131
صحیح

اسی طرح مسند احمد 5134 میں بھی رفع الیدین کا زکر ہے لیکن اس روایت میں دو رکعتوں کے بعد والی رفع الیدین کا زکر نہیں راوی نے اسے یہاں تک زکر کیا ہے

لیکن کیا رفع الیدین منسوح ہوچکے ہیں نہیں بلکل بھی نہیں کیونکہ رفع الیدین مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے اور یہ صحابی آخر میں اسلام لانے والے تھے
دیکھیے صحیح بحاری 631
صحیح مسلم 865 دیکھیے رفع الیدین پے روایت کیلے
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے موقع پے مسلمان ہونے والے صحابی ہے ان سے بھی رفع الیدین ثابت ہے خوالہ اوپر دیا گیا ہے

01/02/2023

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)’’ابن آدم کے تین سو ساٹھ جوڑ یا ہڈیاں ہیں۔ ہر جوڑ کی طرف سے روزانہ صدقہ ضروری ہے۔ ہر اچھی بات صدقہ ہے۔ آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ پانی پلانا بھی صدقہ ہے، نیز راستے سے تکلف دہ چیز ہٹانا بھی صدقہ ہے۔‘‘

25/01/2023

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ

نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھو وہ تو انھیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (١)۔

27/11/2022

Copy

"اگر کوئی محدثین کا وارث اور اللہ کی طرف سے دینِ حنیف کی حفاظت کو دیکھنا چاہے تو اس لڑکے کو دیکھ لے"!

امام بخاری بچپن میں 70 ہزار احادیث کے حافظ تھے۔ ذیل کا یہ لڑکا بخاری مسلم ابو داؤد نسائی ترمذی ابن ماجہ سمیت 18 کتابوں میں حافظ بھی ہے۔

حدیث کی طرح ربیع کا نام، جس نے حدیث کو صحیح کہا، جس نے ضعیف کہا، حدیث میں کتاب کے کتنے حصے ہیں، حتیٰ کہ اس کے پاس حدیث کے نمبر بھی ہیں۔ وہ کتاب کے شروع سے آخر تک مسلسل کون سی حدیث کے بعد کون سی حدیث پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تو سمجھ میں آیا کہ قرآن حفظ کرنے سے زیادہ حدیث کو حفظ کرنا مشکل ہے۔ بنگلہ دیش میں ہزاروں قرآن حافظ ہونے کے باوجود حدیث کا ایک بھی حافظ نہیں۔

لیکن سرزمین عرب میں ایسے سینکڑوں حافظ ہیں۔ الحمدللہ۔

ان کو دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہے۔
ہمارے پچھلے امام کس طرح کی یادداشت رکھتے تھے! سبحان اللہ!!

[لڑکے کا نام جہاد بن مطیب المالکی ہے، جو 2002 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوا تھا۔ افسوس کی بات مگر سچ ہے کہ لڑکا نابینا ہے اس کی آنکھوں میں روشنی نہیں لیکن اس کا دل قرآن و حدیث کے نور سے بھرا ہوا ہے۔

اللہ اسے دوبارہ اس قوم کے لیے بنائے اور اس کی زندگی اچھی اور لمبی کرے...❤

26/11/2022

جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے ۔
اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے ۔
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

04/11/2022

اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمۡثَالُکُمۡ فَادۡعُوۡہُمۡ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۹۴﴾
_______

واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہیے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو ۔
الاعراف 194

24/10/2022

استثنا 18،18

میں ان کے لے ان ہی کی بھایئوں میں تیرے مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے حکم دوں گا وہی وہ ان سے کہے گا

_______

بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا ۔
المزمل 15

09/10/2022

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
(الانبیاء 107)

15/09/2022

وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِہَتَکُمۡ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا ۬ ۙ وَّ لَا یَغُوۡثَ وَ یَعُوۡقَ وَ نَسۡرًا﴿ۚ۲۳﴾

اور کہا انہوں نے کہ ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور نہ ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو ( چھوڑنا )
نوح 23
بتا اگر یہ بھی شرک نہیں تو شرک ہے کیا

29/08/2022

وَ لَا تُصَعِّرۡ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍ ﴿ۚ۱۸﴾

لوگوں کے سامنے اپنے گال نہ پھلا اور زمین پراترا کر نہ چل کسی تکبر کرنے والے شیخی خورے کو اللہ تعا لٰی پسند نہیں فرماتا ۔
سورہ لقمان 18

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Sharjah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ZakiR NaiK
Copy"اگر کوئی محدثین کا وارث اور اللہ کی طرف سے دینِ حنیف کی حفاظت کو دیکھنا چاہے تو اس لڑکے کو دیکھ لے"!امام بخاری بچپن...
اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمۡثَالُکُمۡ فَادۡعُوۡہُمۡ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ  اِنۡ کُن...
وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ  اٰلِہَتَکُمۡ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا   ۬ ۙ وَّ لَا یَغُوۡثَ وَ یَعُوۡقَ وَ ن...
وَ لَا تُصَعِّرۡ  خَدَّکَ  لِلنَّاسِ وَ لَا  تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا ؕ اِنَّ  اللّٰہَ  لَا  یُحِبُّ  کُلَّ مُخۡتَال...
The Hidden Truth in Hinduism,s Holly Book Vedas   ( لا الہ اللہ محمد رسول اللہ)

Website

Address

Sharjah

Other Sharjah places of worship (show all)
IPC WORSHIP CENTRE IPC WORSHIP CENTRE
Sharjah Worship Center
Sharjah

I.P.C Worship Center,Sharjah is a family of around 400 members located in Sharjah, UAE.

Guru Nanak Darbar Sikh Temple, Dubai Guru Nanak Darbar Sikh Temple, Dubai
Jebel Ali Village
Sharjah, 5576

Welcome to the official page of GuruNanak Darbar-Dubai. If you're looking for more information about Gurunanak Darbar Dubai, please visit: www.gurudwaradubai.com

Imambargah Ali Reza - IBARS Imambargah Ali Reza - IBARS
Behind Al Safeer Super Market & Zahra Hospital Rolla Sharjah, UAE
Sharjah

Imambargah Ali Reza have been serving the Muslim community in Sharjah for more than 20 years.

Fr. Youhanna Zakaria Fr. Youhanna Zakaria
Sharjah/UAE
Sharjah

جميع عظات و تأملات القمص/ يوحنا زكريا

Amazing Grace International Parish, Sharjah UAE Amazing Grace International Parish, Sharjah UAE
Buheira Tower Al Nahda
Sharjah

"And He said unto them, Go ye into all the world, and preach the gospel to every creature.-MK 16:15

Last Days Evangelism Last Days Evangelism
Al Nahda
Sharjah, 61183

Preparing souls for the coming of our LORD JESUS.

Hare Krishna Hare Krishna
UAE
Sharjah

If you fail to achieve your goal change the plan,not the goal. -LORD SHRI KRISHNA

Sinhala Geethika - සිංහල ගීතිකා Sinhala Geethika - සිංහල ගීතිකා
Sharjah

Community driven sinhala hymn service. Upload hymns, lyrics and also create your own playlist in your account. "The grace of the Lord Jesus Christ, and the love of God, and the co...

Quran_Kalam Ul Ahad- - الله Quran_Kalam Ul Ahad- - الله
UAE
Sharjah, 00000

My name is Muhammad Ahsham I upload my recitation videos here!

Hamza Aslam Hamza Aslam
Al Tawoon Al Khan
Sharjah

If someone does bad, do good to him �

Temple History Temple History
Al Qasimia
Sharjah

This PAGE is for uploading temple related videos. Please like share & subscribe my channel.

Door of Faith Church Sharjah Door of Faith Church Sharjah
Sharjah

Moving forward in Faith