Dr. Danish

Dr. Danish

اس page کو بنانے کا مقصد جانور پالنے والے افراد کے لیے آگاہی اور جانوروں کے بڑھتے مسائل کے بارے میں

24/05/2024

Pure Shaiwal Breed( Male calf )

24/05/2024

گندم کا دانہ یا آٹا مویشیوں کے چارے میں غذائیت سے بھرپور اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے کئی فوائد ہیں:

1. *توانائی کا ذریعہ*: گندم مویشیوں کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے، ترقی، دیکھ بھال اور پیداواری صلاحیت میں معاون ہے۔
2. *پروٹین کا مواد*: گندم میں تقریباً 10-12% پروٹین ہوتا ہے، جو مویشیوں کی نشوونما اور نشوونما کے لیے فائدہ مند ہے۔
3. *فائبر مواد*:ait.. گندم میں فائبر ہوتا ہے، جو ہاضمہ کی صحت کو سہارا دینے اور گٹ کے مستحکم مائکرو بایوم کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔
4. *لذیذ*: گندم مویشیوں کے چارے کے ذائقے اور لذیذ کو بہتر بنا سکتی ہے، جانوروں کو زیادہ کھانے اور صحت مند رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔
5. *قابلِ لاگت*: گندم مویشیوں کے چارے میں ایک سرمایہ کاری مؤثر جزو ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب مکئی یا سویابین جیسے دیگر اناج کا موازنہ کیا جائے۔
6. *رومین کی صحت کو سپورٹ کرتا ہےait*: گندم میں پری بائیوٹک فائبر ہوتا ہے جو گائے کے پیٹ کے پہلے چیمبر رومن کی صحت کو سہارا دیتا ہے۔
7. *دودھ کی پیداوار کو بہتر بناتا ہے*: ڈیری مویشیوں میں، گندم دودھ کی پیداوار اور معیار کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔
8. *مدافعتی افعال کو سپورٹ کرتا ہے*: گندم میں اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزا ہوتے ہیں جو مویشیوں میں مدافعتی افعال میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ait

اپنے مویشیوں کے چارے میں شامل کرنے کے لیے مناسب مقدار اور گندم کی قسم کا تعین کرنے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر یا جانوروں کے غذائیت کے ماہر سے مشورہ کرنا یاد رکھیں، کیونکہ ضرورت سے زیادہ استعمال ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ait

23/05/2024

چک نمبر 577 ٹی ڈی اے اڈا کمار مائنر کوٹ ادو روڈ چوک سرور شہید پر چوری کی واردات کی گئی ۔چوروں نے ملک عصمت بریار کے ڈیرے سے بکریاں چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔
عوام نے 15پر کال کر کر ڈاکوؤں کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

22/05/2024

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آن لائن مویشی منڈی کا اجراء کر دیا

شہری آن لائن اپلیکیشنزاور ویب سائٹ پر جانوروں کی خریدوفروخت کرسکتے ہیں۔

22/05/2024

Maize silage pack 40 kg Bale

21/05/2024

Deworming
جانوروں کے پیٹ کے کیڑے مارنے والی دوا ۔

18/05/2024

Bebesiosis Attaked inPDF dairys All animals inj imizol use in Dairy cow

06/05/2024

پیش خدمت ہے ایک اور واقعہ.

بنوں بیف پلاؤ کھانے والے حاضر ہوں مردہ جانوروں کا گوشت راجہ رام سے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں لے جا رہے تھے اور بنوں بیف پلاؤ والوں کو دینا تھا جو راستے میں پکڑا گیا ہے

06/05/2024

معروف قصاب شیخ محبوب احمد المعروف مولا بخش تھانہ سٹی کے علاقے میں کھوتے کا گوشت سپلائ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے مطابق گوشت کی سپلائی بنوں بیف پلاؤ میں کرنی تھی

03/05/2024

چاند پر حقیقت میں تو چائنہ جا رہا ہے ہم تو ساتھ ایسے ہی جا رہے ہیں جیسے باراتیوں کے ساتھ مراثی جاتا ہے۔
شکر ہے سوشل میڈیا کا دور ہے ورنہ آج مطالعہ پاکستان میں بچوں کو ایک اور جھوٹ پڑھایا جا رہا ہوتا کہ چاند پر بھارت سے پہلے ہمارا مشن گیا تھا ۔۔

28/04/2024

اسلام علیکم آج جس انجکشن کے بارے میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں اس کا نام ہے butalex یہ تھلیریا نامی بیماری کے بچاؤ لیے حفاظتی طور پر لگایا جاتا ہے یہ گائے کے بچے کے پیدا ہونے کے کے 36 سے 72 گھنٹے کی اندر اندر لگا یا جا تا ہے اس کے لگانے کی وجہ سے جانور میں تھلیریا نامی بیماری کا اٹیک نہیں ہوتا یہ تھلیریا نامی بیماری ہے کیا یہ ایک موذی مرض ہے جس میں جانور کو خونی پیچس یا اس بیماری میں قبض ہو جاتی ہے اس بیماری میں جانور کا ٹمپریچر 106 سے زیادہ ہوتا ہے مزید معلومات کے لئے لیے یا اس بیماری کے علاج کے لیے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں شکریہ ڈاکٹر دانش۔۔۔۔
03476523471 whatsapp

27/04/2024

گائے کی جیر placenta کو ہاتھ سے نکالنے کا طریقہ اور مکمل علاج.
Remove palancenta in cow

26/04/2024

گائے میں کمزوری اور لاغر پن کا علاج اور مکمل تفصیل
How to treatment .suppressed immune system & Disturbed digestion And Anorexia.

25/04/2024

Differential diagnosis between babesiosis and theileriosis
Keep fallowing Dr. Danish

24/04/2024

کوشش کریں گرم پانی پیے مگر بازار سے برف مت خریدیں ورنہ نتیجہ خود دیکھ سکتے ہیں ۔
وہ جو تم لوگ وڑنے پہ لگے ہوئے تھے وڑنہ اس کو بولتے ہیں 🤣

23/04/2024

ایک جانور کے بیمار ھونے سے غریب کسان کا پورا گھرانہ پریشانی میں مبتلا ھوجاتا ھے
اللہ پاک سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے آمین
Dr. Danish

21/04/2024

Reality

19/04/2024

Animal Gestation periods( مدت حمل)
Keep fallowing Dr. Danish

18/04/2024

جانوروں میں پیٹ کا درد.
پیٹ کا درد کیوں ہوتا ہے؟
کس وجہ سے ہوتا ہے مکمل ڈیٹیل ویڈیو
Colic pian in Buffalo

17/04/2024

🐂🐃🐄 توڑی کی آمد آمد ہے

اگر آپ اپنے جانوروں کو توڑی کھلاتے ہیں تو پرانی توڑی تھوڑی مقدار میں بچا کر رکھیں اور اس کو نئی توڑی کے ساتھ مکس کرکے دیں

ایک دم سے نئی توڑی شروع نہیں کرنی چاہیے

ویسے تو کوئی بھی خوراک ایک دم سے تبدیل نہیں کرنی چاہیے

آپ کسی کمپنی کا ونڈا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی بدلنا چاہتے ہیں تو بھی 5-7 دن میں تبدیل کریں، کیونکہ ونڈے کے اجزاء کا تناسب مختلف کمپنیوں میں مختلف ہوتا ہے۔ اور یہ احتیاط اکثر کمپنیوں کے ونڈے کی پیکنگ پر لکھا بھی ہوتا ہے۔

گبھن جانوروں کو مزید کم مقدار سے شروع کریں اور نئی توڑی استعمال کریں تو کسی اچھی پروٹین والے چارہ یا ونڈا سے مکس کرکے دیں۔ کم از کم 10 -12 دن میں پرانی سے مکمل طور پر نئی توڑی پر جانور کی خوراک تبدیل کریں

اگر جئی کھلا رہے ہیں تو لوسن برسیم پر آہستہ آہستہ تبدیل کریں، اسی طرح جئی لوسن برسیم وغیرہ سے جوار، باجرہ، مکئی بھی تھوڑا تھوڑا تبدیل کریں۔ ایک چیز کم کرتے جائیں اور دوسری بڑھاتے جائیں

اکثر سنتے ہیں کہ پچھلے دو دن سے جانور کا دودھ آدھا ہوگیا، کھانا پینا بھی کم ہوگیا اور بخار بھی نہیں
اس کی ایک بڑی وجہ خوراک کی یکدم تبدیلی ہے جس پر ہم کبھی غور ہی نہیں کرتے۔ مزید معلومات کیلئے آپنے علاقائی ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔۔
جانور بہت قیمتی ہیں
خدارا اِنکا خیال رکھا کریں۔
تندروست صیحتمند جانور مالک اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔
Keep fallowing Dr. Danish Ehsan veterinary clinic Faiz abad

16/04/2024

بی بی سی رپورٹ کے مطابق
یہ کوئی سونے کا انڈا نہیں بلکہ بازار سے چھ روپے میں خریدا گیا ایک عام سا انڈا تھا۔ لیکن مسجد کی تعمیر کے لیے جس جذبے کے ساتھ ایک غریب بیوہ نے اسے عطیہ کیا، اُس نے اس کی مجموعی قیمت سوا دو لاکھ روپے سے زائد تک پہنچا دی۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کے شمالی قصبہ سوپور کے ’مال ماپن پورہ‘ گاؤں میں ایک مسجد کئی ماہ سے زیرِتعمیر ہے۔ عید کے موقع پر مسجد کمیٹی نے گھر گھر جاکر نقد و جنس عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔
لوگوں نے نقدی، برتن، مرغیاں، چاول وغیرہ عطیے میں دیے۔
مسجد کمیٹی کے ایک رکن نصیر احمد بتاتے ہیں ’ہم عطیات جمع کر رہے تھے کہ ایک چھوٹے سے گھر سے ایک خاتون سر جُھکائے چپکے سے میرے پاس آئی اور مجھے ایک انڈا پکڑا کر کہا کہ میری طرف سے یہ قبول کیجیے۔‘
نصیر کا کہنا ہے کہ یہ خاتون نہایت غریب بیوہ ہے اور ایک چھوٹے سے خستہ مکان میں اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ دوسری چیزیں تو بیچنے کے لیے دے دی گئیں ’لیکن میں پریشان تھا کہ اس انڈے کا کیا کریں؟‘
انڈے کی آخری بولی لگانے والے خریدار
نصیر مزید کہتے ہیں کہ ’تھا تو وہ چھ روپے کا معمولی انڈا، لیکن اُس غریب خاتون نے جس جذبے کے ساتھ اسے خدا کی راہ میں دیا، اُس نے اس کو بہت قیمتی بنا دیا تھا۔‘
’لہذا میں نے کمیٹی کے دوسرے اراکین کو مشورہ دیا کہ انڈے کی بولی لگا دی جائے اور تین دن تک فروخت کے بعد انڈا واپس لیا جائے۔‘
نصیر نے مسجد میں خاتون کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اس انڈے کو نیلام کیا جار ہا ہے اور انھوں نے اپنی جیب سے اس کے لیے دس روپے کی بولی لگا دی۔
نصیر کے مطابق پہلی آواز دس ہزارے روپے کی تھی اور اس طرح انڈے کی قیمت بڑھتی گئی۔
گاؤں کے سابق سرپنچ طارق احمد کہتے ہیں کہ صرف اڑھائی سو لوگوں پر مشتمل مال ماپن پورہ میں بڑی جامع مسجد نہیں تھی، اس لیے جامع مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا، لیکن چھت تک پہنچ کر کام رُک گیا کیونکہ فنڈ نہیں تھے۔
وہ کہتے ہیں ’ہمیں معلوم نہیں تھا کہ محض ایک انڈے سے ہمیں سوا دو لاکھ روپے مل جائیں گے۔‘
بولی کے آخری دن کیا ہوا؟
مسجد کی انتظامیہ نے طے کیا تھا انڈے کی بولی صرف تین دن تک ہو گی۔ نصیر احمد کہتے ہیں دو دن تک لوگ انڈے پر 10، 20، 30 اور 50 ہزار تک بولی لگا چکے تھے، اور ہر بار انڈا واپس کر دیا جاتا۔
پھر اعلان کیا گیا کہ آخری دن شام سات بجے بولی بند ہو جائے گی، اور آخری بولی لگانے والے کو انڈا دیا جائے گا۔
اس بولی میں سوپور کے نوجوان تاجر دانش حمید بھی تھے۔
54 ہزار کی بولی پر جب دو بار اعلان ہوا، تو پچھلی صف میں بیٹھے دانش نے بلند آواز میں کہا ’70 ہزار‘۔
اس طرح یہ انڈا مجموعی طور پر دو لاکھ چھبیس ہزار تین سو پچاس روپے کے نقد عطیات جمع کر پایا۔
دانش نے بی بی سی کو بتایا ’حالانکہ ہمیں نہیں بتایا گیا کہ یہ انڈا کس کا تھا لیکن سب جانتے تھے کہ کسی غریب بیوہ نے یہ انڈا دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور اُس بیوہ نے آسودہ لوگوں کو بڑھ چڑھ کر چندہ دینے پر آمادہ کیا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’جب میں نے ستّر ہزار میں انڈا خریدا تو اس وقت میری سوچ بھی یہی تھی۔‘
نصیر کہتے ہیں کہ اب وہ انڈا معمولی نہیں رہا بلکہ اس کی علامتی اہمیت ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس انڈے کو محفوظ کرنے کا انتظام کر رہا ہوں اور اس کے لیے ایک اچھا فریم بنوا رہا ہوں.

16/04/2024

گیدڑ سنگھی.
عوام میں گیدڑ سنگھی سے متعلق بے شمار غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں. کچھ لوگ اس کو گیدڑ کی ناف سمجھتے ہیں. کچھ لوگ اسے سر ایک بالوں کا گچھا سمجھتے ہیں. کچھ جوگی اس کو ایک ایسے گیدڑ کے سر پر نکلنے والا سینگ بتاتے ہیں جو کہ گلہری کے برابر ہوتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے. جس کو تلاش کرنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں.

اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جس کے پاس ہو اس کی قسمت بدل جائے گی. اس کو ہر طرح سے مالی مدد حاصل ہوگی. زیورات یا نقدی کے سیف میں گیدڑ سنگھی رکھی جائے تو وہ مزید بڑھیں گے. دولت اور کاروبار میں ترقی ہوگی، گمشدہ مال مل جایا کرے گا. غیب سے ہر طرح کی مدد اور خوشحالی حاصل ہوگی، دولت آنے کے ہر ذریعے میں کامیابی ہوگی. لاٹری، بانڈ، جوا، سٹہ، کاروبار میں کامیابی ہوگی.

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ گیدڑ سنگھی کا تعلق ہندوستان سے ہے اور اسے ہندو تانترں نے دریافت یا ایجاد کیا لیکن ہمیں ہندو مذہب یا تاریخ کی کسی کتاب میں گیدڑ سنگھی کا ذکر نہیں ملتا. چونکہ اسے سیندور میں رکھا جاتا ہے اس لیے اس کا تعلق ہندؤوں سے جوڑ دیا گیا.

درحقیقت گیدڑ سنگھی کا ذکر ہمیں قدیم مصر میں ملتا ہے. قدیم مصر میں گیدڑ کو ایک انتہائی متبرک جانور سمجھا جاتا تھا. ان کے ایک دیوتا کا نام انوبس Anubis تھا جس کا سر گیدڑ جیسا اور باقی جسم انسان کا تھا. آپ نے اکثر قدیم مصر کے اہرام اور دوسرے قدیم عمارات کی دیواروں پر منقش شدہ تحاریر اور شبیہات میں اس دیوتا کی تصویر دیکھی ہوگی. اسی طرح قدیم مصریوں میں بلی کو بھی انتہائی مقدس جانور خیال کیا جاتا تھا.

مصری لوگ گیدڑ سنگھی نکال کر حنوط کر لیتے تھے اور پھر ایک خاص مرتبان میں رکھ کر اپنے خزانے میں رکھتے تھے. اسی طرح یہ رسم چلتی ہوئی ہندوستان اور تمام دنیا تک بھی پہنچی. زمانہ قدیم سے لوگ گیدڑ سنگھیاں حنوط کر لیتے تھے. راجہ مہاراجہ اور بادشاہ اسے اپنے خزانوں کے درمیان رکھتے تھے.

کہا جاتا ہے کہ جب گیدڑ سو سال کا ہو جاتا ہے تو اس کے سر پر سینگ اگ آتا ہے یا یہ کہ یہ سینگ صرف گیدڑوں کے سردار گیدڑ کے سر میں پایا جاتا ہے.

لوگ اس چیز کو بہت منتیں کر کے جوگیوں اور ملنگوں سے خریدتے ہیں اور خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ یہ زندہ حالت میں ہو اور پھر بڑے پیار اور عزت سےاسے سیندور اور خوشبووں والی ایک چھوٹی سی ڈبی میں رکھتے ہیں. سیندور وہی سرخ رنگ کا پوڈر نما سفوف ہے جیسے ہندو پٙتی اپنی پتنی کی مانگ میں لگاتا ہے. سیندور ایک کیمیکل ہوتا ہے جو اسے کیڑے لگنے اور گلنے سڑنے سے محفوظ رکھتا ہے.

لوگ اس گیدڑ سنگھی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور پاک صاف ہو کر اس کے نزدیک جاتے اور اس کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں کیونکہ جوگی صاحب نے انہیں بتایا ہوتا ہے کہ اگر ناپاک حالت میں اس کے قریب جاؤ گے تو یہ مر جائے گی یا اس وجہ سے آپ کا بہت بڑا نقصان ہو جاۓ گا.

اصل میں گیدڑ سنگھی واقعی گیدڑ کے سر (کھوپڑی) سے حاصل ہوتی ہے. یہ بلکل جلد کے نیچے موجود ہوتی ہے اور اسے اس کے سر سے کاٹ کر علیحدہ کر لیا جاتا ہے. اسی لئے اس چیز کے گرد بال بھی موجود ہوتے ہیں. گیدڑ سنگھی کینسر زدہ (tumer) سیلز ہیں جو کہ گیدڑوں کے سر میں ایک بڑے دانے کی طرح ابھر آتا ہے جس میں تھوڑی سی سختی بھی آجاتی ہے.

گیدڑ کے سر سے الگ ہونے کے باوجود اس کے بڑھنے کی 2 وجوہات ہو سکتی ہیں:

1. پہلی وجہ یہ کہ کینسر والے سیلز اس سنگھی میں موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک دوسرے کو کھا کر بڑھتے رہتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ گیدڑ سنگھی بڑھ رہی ہے.

2. اس کے بڑھنے کی دوسری وجہ آکسیجن کی غیر موجودگی میں بیکٹیریا کی گروتھ کا جاری رہنا یا ان کی تعداد کا بڑھتے رہنا بھی ہو سکتا ہے.
یہ سب کینسر زدہ سیلز کو سندور میں حنوط کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے.

نوٹ: اگر کسی کے پاس اس کے سائز کے بڑھنے کی کوئی اور وجہ ہے تو کمنٹ میں ضرور بتائیے گا.

کچھ بھیک مانگنے والے جوگی اور سپیرے بھی لوگوں کو گیدڑ سنگھی کے نام پر چونا لگا جاتے ہیں. سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر گیدڑ سنگھی فائدہ مند ہوتی تو وہ خود خوشحال ہوتے اور دربدر بھیک نہ مانگ رہے ہوتے۔

انمول الفاظ

15/04/2024

برائلر (چکن )کے ریٹس بلند ترین سطح پر

15/04/2024

پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی نے آفیشلی طور پر کلینک کا آغاز کر دیا ہے جس میں اب ٪50 ڈسکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل ویٹرنری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔۔
•All Surgeries
•All Medical Examination
•Pet Vaccination
•Deworming
•Grooming
•Emergency Care
•All Lab Test
•X Ray
Police Animal Rescue Centre Rawalpindi
Punjab Police Pakistan
Keep fallowing Dr. Danish

14/04/2024

For more fallowing
Dr. Danish

Photos from Dr. Danish's post 14/04/2024

Diseases Affection Symptoms on Animals

13/04/2024

1. Salmonellosis
2. John's disease
3. Enterotoxemia
4. Rinder pest
5. Enteritis
6. Abomosom displacement (condition)
7. Pretonitis
8. Traumatic reticulitis
9. Vegal indigestion
10. Liver abscess
11. Intoxications ( arsenic and sulfur etc)
12. Deficiency (Vitamin A, selenium, Zinc, )
13. Case of GIT nematoda , Fasciolasis, paramphistomiasis and coccidiosis.
14. BVD

13/04/2024

آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جابحق دو بھینسیں ہلاک درخت جل گئے
اللہ پاک کرم کرے۔۔
کوٹ ادو بیٹ قائم والہ دری 29 ہزار آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھینسیں ہلاک ہوگئی
ابوہریرہ چوک پر بجلی گرنے سے درخت جل گئے
مظفرگڑھ میں بچہ سمیت دو افراد آسمانی بجلی گرنے سے جابحق ہوگئے

Photos from Dr. Danish's post 13/04/2024

Cow udder Anatomy

12/04/2024

Use of disprin after calving

Videos (show all)

Pure Shaiwal Breed( Male calf )
چک نمبر 577 ٹی ڈی اے اڈا کمار مائنر کوٹ ادو روڈ  چوک سرور شہید پر چوری کی واردات کی گئی ۔چوروں نے ملک عصمت بریار کے ڈیرے...
Maize silage pack 40 kg Bale
Deworming جانوروں کے پیٹ کے کیڑے مارنے والی دوا ۔#veterinary #DrDanish #farming #deworming #nilvitplus #veterinaryclinic
یہ سائلج مکئی کا سائلج ہے جو کہ جانوروں کے لیے تیار کیا گیا ہے سائلج کی ایک من کی گٹ تیار کی جا رہی ہے جو کہ جانور کو با...
Bebesiosis Attaked inPDF  dairys All animals inj imizol use in Dairy cow #DrDanish #farming #veterinaryclinic #friends #...
Treatment Impaction on Rumen #animalhealth #DrDanish #farming
fresh Born calf #veterinaryclinic #animalhealth #DrDanish #livestock
گائے کی جیر placenta کو ہاتھ سے نکالنے کا طریقہ اور مکمل علاج.Remove palancenta in cow #ROP #animalhealth #DrDanish #vet...
گائے میں کمزوری اور لاغر پن کا علاج اور مکمل تفصیل How to treatment .suppressed immune system & Disturbed digestion And ...
جانوروں میں پیٹ کا درد. پیٹ کا درد کیوں ہوتا ہے؟ کس وجہ سے ہوتا ہے مکمل ڈیٹیل ویڈیوColic pian in Buffalo #colicpain #DrD...

Telephone

Website

Address


Rajshahi Division