Dr-Wasim Sajjad
Mathematician, Historian, Writer & Poet
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ رک ہی جائے
ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
ماضی مرتا نہیں ہے بلکہ اسی صورت میں کائنات کے اندر ہی کہیں موجود رہتا ہے جس طرح آپ نے اسے گزارا ہوتا ہے۔ آپ جہاں سے گزرے ہیں وہیں ویسے اسی شکل میں موجود ہیں۔ آپ کا ہر لمحہ زندہ ہے اور گزر جانے کے بعد اسی حالت میں کہیں اور سے گزر رہا ہے۔ بس وقت کی تقسیم ایسی ہے کہ آپ لمحہ موجود میں آگئے اور وہ ماضی ہوکر کہیں پوشیدہ ہوگیا مگر ختم نہیں ہوا۔ سائنس اس بات سے متفق ہے کہ ہماری زندگی کا ہر منظر روشنی کے ساتھ محفوظ ہوکر کائنات میں سفر کرتا ہے۔ اگر زمین سے کوئی کچھ نوری سال کے فاصلوں سے زمین کو دیکھے گا تو آپ کے موجودہ لمحے میں اس وقت اسے آپ کا بچپن نظر آئے گا کیونکہ فاصلے کے حساب سے وقت آپ کے لئے اور اس کے لئے مختلف جہات میں بہہ رہا ہے۔ ایسے ہی ہم سے بچھڑ جانے والے اسی صورت کائنات میں کہیں نظر تو آرہے ہوں گے مگر یہ منظر ہماری دسترس سے باہر ہیں۔ ایسا کیوں ہے ایسا اس لئے ہے کہ قدرت کے نظام میں ہم لمحہ موجود میں قید ہیں ایک لمحہ پیچھے یا ایک لمحہ آگے کا وقت ہماری دسترس سے باہر ہے۔ ہمارا رخ ہمیشہ حال سے مستقبل کی جانب ہے ہم پلٹ نہیں سکتے۔ اگر ہم واپس پلٹ سکتے تو ہم میں سے ہر ایک بہت کچھ سدھارنے پیچھے کو ضرور دوڑتا کیونکہ حال کتنا ہی دلکش ہو اور مستقبل کتنا ہی روشن کیوں نہ لگ رہا ہو ماضی میں بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جسے دوبارہ سے جینے کی خواہش ہر انسان کے اندر ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
ازقلم: ڈاکٹر وسیم سجاد
۱۱ مئی ۲۰۲۴
South Railway Station
In Chinese G Train
Travel to
At Night
View of World’s Second Longest “Yangtze River” Near Fuling From Fast Train.
27 March 2024
Nanjing Street
Shanghai
At Nanjing South Railway Station
March 2024
Shanghai, China
March 2024
دنیا کے کچھ مشہور مقامات پہ تصویر بنوانے کی خواہش دنیا دیکھنے کا شوق رکھنے والوں کے لئے باعٽ مسرت ہوتی ہے اور ایسی ہی کچھ ادھوری خواہشات اپنی بھی رہی ہیں۔ گو کہ دنیا کے ہر خطے تک میری اس رسائی کا آغاز مشرقی چائنہ سے ہوا مگر یہ انتہائی شاندار آغاز رہا۔میں چائنہ کے کئی بڑے شہروں کی خاک چھان چکا اور اب کی بار دوسری مرتبہ شنگھائی جانے کا اتفاق ہوا۔ پہلی مرتبہ وقت کی کمی کے باعٽ شنگھائی کے در و دیوار دیکھنے کا اس طرح موقع میسر نہ آسکا تھا مگر اس کی بار تہیہ کیا کہ کم از کم شنگھائی کے اس مشہور مقام پہ تصاویر ضرور لینی ہیں۔ بھلا ہو ڈاکٹر حماد صاحب کا جن کا فلائیٹ ٹائمنگز کی وجہ سےشنگھائی میں کچھ گھنٹوں کے لئے قیام تھا اور انہوں نے مجھے یہ وقت ساتھ گزارنے کی آفر کی۔ سو میں نے بھی بیگ اٹھایا اور شنگھائی پہنچ گیا۔ وقت مختصر تھا مگر خوبصورت رہا۔ نانجنگ اسٹریٹ سے شنگھائی ٹاور کے سامنے تک شام کے اس دورانیے میں واک کرتے یہ سب یادگار تھا کہ جب موسم بہار کی ہوائیں اردگرد کے ماحول میں اپنی سرگوشیوں سے مزید لطف پیدا کررہی تھیں اور دریا کا پانی لہروں کی صورت دنیا کے اس تیسرے بڑے اور خوبصورت شہر کے کناروں سے ٹکرا رہا تھا دور سورج غروب ہوجانے کے بعد افق پہ پھیلی سرخی عجب تاٽر دے رہی تھی، لوگوں کا ایک جم غفیر چہار جانب محو نظارہ تھا اور میں پھر کبھی زندگی سے کچھ زیادہ وقت لے کر دوبارہ یہاں آنے کی اک اور ناتمام خواہش کو دل کے کسی گوشے میں آباد کرچکا تھا۔
از: ڈاکٹر وسیم سجاد
۱۵ مارچ ۲۰۲۴
شنگھائی، چائنہ۔
At Hefei Railway Station
Traveling to Shanghai
15 March 2024
A Short Introduction of Lanzhou University
Lanzhou City
Gansu Province
China
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Hefei
Room 501, Building 5, Wanluyuan, Orange County, Intersection Of Tongling North Road And Linquan Road, Yaohai District, Anhui
Hefei, 230012
Believe that details determine success or failure,
Hefei
Savannah's daily activities. Fun, exciting, and even the not so good moments