Azadari
امام حسین نے کربلا میں جو پکار "ہل من ناصر ینصرنا " لگائی، ہمارا کام اُس پکار کا جواب ہے "لبیک یاحسین
معاشرے میں موجود بگاڑ یعنی، نفرت، دہشتگردی، مذہبی انتہا پسندی،لبرل فاشسٹ، نسلی تعصب اور برداشت کی کمی، ہماری سوسائٹی کو جہنم بنارہی ہے، ہم انٹر نیٹ کے زریعے لوگوں کو جائے شہادت مولا حسین کربلا معلی کے نظریات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
کربلا کا پیغام، محبت،احترام ،برداشت ہے، جس کی اس معاشرے کو اَشد ضرورت ہے۔ ہماری کوشش نماز سے پہلے دی جانے والی اذان کی طرح ہے جس کا مقصد لوگوں کو نیکی اور فلاح کی طرف بُلانا ہوتا ہے۔ ہماری اس کوشش سے علمدار کربلا راضی ہوجائے بس یہی کافی ہے ۔
*☝️ مولا رضا دور سے آپ کو ہمارا سلام*
*اللّهُمَّ صَلِّ عَلى عَلِیِّ بْنِ مُوسَى الرِّضا الْمُرْتَضَى*
*الاِمامِ التَّقِیِّ النَّقِیِّ وَ حُجَّتِکَ عَلى مَنْ فَوْقَ الاَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرى الصِّدّیقِ الشَّهید صَلاةً کَثیرَةً تامَّةً زاکِیَةً مُتَواصِلَةً مُتَواتِرَةً مُتَرادِفَةً کَاَفْضَلِ ما صَلَّیْتَ عَلى اَحَدٍ مِنْ اَوْلِیائِکَ*
*☝️ بدھ کا دن مخصوص ہے زیارت امام علی رضا علیہ السلام سے*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*💐 موت کے بعد کونسے اعمال پر ثواب ملتا ہے 💐*
*🔷 پيغمبر اکرم صلي الله عليه و آله وسلم فرماتے ہیں:*
*إذا ماتَ الإنسانُ انقَطَعَ عَمَلُهُ إلاّ مِن ثَلاثٍ: إلاّ مِن صَدَقَةٍ جاريَةٍ أو عِلمٍ يُنتَفَعُ بِهِ أو وَلَدٍ صالِحٍ يَدعُو لَهُ۔*
*📜 انسان کی موت کے بعد اس کے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں سوائے تین چیزوں کے:*
*1️⃣ صدقہ جاریہ*
*2️⃣ وہ علم جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے*
*3️⃣ اور وہ نیک اور صالح اولاد جو اس کے لئے دعا کرے۔*
*✍️ مختصر وضاحت:*
*🌷 صدقہ جاریہ ایک ایسا عمل ہے جو انسان اپنی زندگی میں انجام دیتا ہے لیکن اس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو پہنچتا رہتا ہے۔*
*🌹 صدقہ جاریہ کے مصادق میں وقف، لوگوں کے درمیان صلح کرانا، مسجد بنوانا، پانی کی سبیل لگانا، سایہ اور پھل دار درخت لگانا نیک اولاد اور نیک و اچھے کام وغیرہ ہیں۔*
*☝️ لہذا انسان کو مرنے سے پہلے آخرت کے لئے کوئی ایسا کام کر کے جانا چاہیئے جس سے اس کو مرنے کے بعد بھی ثواب ملتا رہے اور اس کا مقام و درجات میں اضافہ ہوتا رہے۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 اصول کافی، ج 1، ص 30*
*•┈┈•┈┈•✿⊱•┈┈•┈┈•*
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ*
*إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ *(96)
*ترجمہ: بے شک وہ لوگ جن پر آپ کے پروردگار کی بات ثابت ہو چکی ہے۔*
*📕 تفســــــــیر قــــرآن📕*
*1️⃣ جن جھٹلانے والوں كے بارے ميں خدا مہلک عذاب كا فيصلہ كر چكا ہے وہ پيغمبروں كى دعوت كو قبول كرنے كا موقع كھو چكے ہيں اور ہرگز خدا كى آيات اور نشانيوں پر ايمان نہيں لائيں گے.*
*2️⃣ خدا كى آيات اور نشانيوں كوجھٹلانا، جھٹلانے والوں كے مہلک عذاب ميں گرفتار ہونے كا سامان فراہم كرتاہے، آيات الہى كو جھٹلانے والوں كے بارے ميں مہلک عذاب كا فيصلہ اللہ تعالى كى ربوبيت كا تقاضا ہے.*
*3️⃣ نقصان كرنے والے آيات الہى پر ايمان لانے سے محروم ہيں، آيات الہى كے جھٹلانے والوں كو ايمان سے محروم كرنا خدا كى سنت اور اس كى ربوبيت كا تقاضا ہے ايمان سے محروم ہونے والى سنت سے دوچار ہونے كا سر چشمہ انسان كا اپنا اختيار اور ارادہ ہے۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 تفسیر راہنما، سورہ یونس*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*💐 اللہ نے مسلمانوں کے لئے عید کیوں قرار دی💐*
*🔷️ امام علی رضا عليه السلام فرماتے ہیں:*
*إنَّما جُعِلَ يَومُ الفِطرِ العِيدَ لِيَكونَ لِلمُسلِمينَ مُجتَمَعا يَجتَمِعُونَ فيهِ و يَبرُزونَ لِلّهِ فَيُمَجِّدُونَهُ عَلى ما مَنَّ عَلَيهِم.*
*📜 بے شک اللہ نے عید فطر کو اس لئے عید قرار دیا تاکہ مسلمان اس دن ایک جگہ جمع ہوں اور اکھٹا ہوکر صحراء میں جاکر اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اسے عظمت کے ساتھ یاد کریں۔*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*📚 من لايحضره الفقيه، ج 1، ص 522*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*🌹 عید کے دن اللہ کو یاد کرو🌹*
*🔷️ امام على عليه السلام فرماتے ہیں:*
*ألا و إنَّ هذا اليَومَ يَومٌ جَعَلَهُ اللّه ُ لَكُم عِيدا و جَعَلَكُم لَهُ أهلاً ، فَاذكُرُوا اللّهَ يَذكُركُم وَ ادْعُوهُ يَستَجِب لَكُم*
*☝️ آج وہ دن ہے جس کو اللہ نے تمہارے لئے عید قرار دیا اور تمہیں اس کے لائق بنایا، پس اللہ کو یاد کرو تاکہ وہ تمہیں یاد کرے اور اس سے دعا مانگو تاکہ وہ اسے قبول کرے۔*
*📚 من لايحضره الفقيه، ج 1، ص 517*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*⚫️ حضرت امام علی علیہ السلام کی وصیت ⚫️*
*🔷️ حسنین شریفین علیہما السلام اور ان کے چاہنے والوں کے نام*
*📜 میں تم دونوں کو خدا سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں اور دنیا کی طرف مائل نہ ہونا خواہ وہ تمہاری طرف مائل ہو اور دنیا کی جو چیز تم سے روک لی جائے اس پر افسوس نہ کرنا اور جو بھی کہنا حق کہنا اور جو کچھ کرنا ثواب کے لئے کرنا اور ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار رہنا۔*
*☝️ میں تم دونوں کو اور اپنی ساری اولاد کو، اپنے خاندان کے افراد کو اور جن لوگوں تک میرا یہ نوشتہ پہنچے، اُن سب کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امور کو منظم رکھنا اور باہمی تعلقات کو سلجھائے رکھنا، کیونکہ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ:آپس کی کشیدگیوں کومٹانا عام نماز روزے سے افضل ہے۔*
*🔶️ خدا را خدارا! یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا ان پر فاقے کی نوبت نہ آئے اور تمہارے ہوتے ہوئے وہ برباد نہ ہوں۔*
*👈 خدا را خدارا! اپنے ہمسایوں کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، کیونکہ ان کے بارے میں تمہارے نبیؐ نے برابر ہدایت کی ہےآپ ؐان کے بارے میں اس قدر تاکید فرماتے تھے کہ ہم یہ گمان کرنے لگے تھے کہ آپ ؐاُنھیں وارث قرار دے گے۔*
*☝️ خدا را خدارا! قرآن کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جائیں، خدا را خدارا! نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے، خدا را خدارا! اپنے رب کے گھر (مسجد)کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، جیتے جی اسے خالی نہ چھوڑنا، کیونکہ اگر یہ خالی چھوڑ دیا گیا تو پھر (عذاب سے) مہلت نہ پاؤ گے۔*
*🔷️ خدارا خدارا! اپنے اموال، جان اور زبان سے راہِ خدا میں جہاد کے سلسلے میں خدا سے ڈرتے رہنا، تم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھنا اور ایک دوسرے کی اعانت کرنا خبردار! ایک دوسرے سے قطع تعلق سے پرہیز کرنا، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک نہ کرنا، ورنہ بد کردار تم پر مسلّط ہوجائیں گے اور پھر اگر تم دعا مانگو گے تو وہ قبول نہ ہوگی۔*
*👈 اے عبد المطلب کے بیٹو! ایسا نہ ہو کہ تم، امیرالمومنین قتل ہوگئے، امیر المومنین قتل ہوگئے کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کا خون بھاؤ، دیکھو! میرے بدلے میں صرف میرے قاتل ہی کو قتل کرنا۔*
*☝️ دیکھو! اگر میں اس ضرب سے شھید ہو جاؤں، تو تم اس ایک ضرب کے بدلے میں اسے ایک ہی ضرب لگانا اور اس شخص کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ: خبردار کسی کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا، چاہے وہ کاٹنے والا کتّا ہی کیوں نہ ہو۔*
*•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 نہج البلاغہ، مکتوب 47*
*•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*💐 کونسا روزہ بہترین روزہ ہے 💐*
*🔷 امام علی عليہ السلام فرماتے ہیں:*
*صَوْمُ اَلْقَلْبِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ اَللِّسَانِ وَ صَوْمُ اَللِّسَانِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ اَلْبَطْنِ.*
*📃 دل کا روزہ، زبان کے روزے سے بہتر ہے اور زبان کا روزہ، شکم کے روزہ سے بہتر ہے۔*
*📝 مختصر وضاحت:*
*🕋 اسلام نےجہاں ماہ رمضان کے روزہ کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی ہے وہیں روزہ کی قسموں کی جانب روزے داروں کو خاص توجہ دلائی ہے تاکہ روزہ دار بہترین رکھ سکے۔*
*🕌 روزہ صرف یہ نہیں کہ سحری سے لیکر مغرب تک روزہ دار بھوکا اور پیاسہ رہے بلکہ انسان کو روزے میں بھوک و پیاس کے علاوہ پورے اعضاء بدن کا روزہ رکھنا چاہیئے۔*
*🌀 پیٹ کے روزے کے ساتھ روزے دار، زبان کا روزہ بھی رکھے اور حالت روزہ میں اپنی زبان پر کنٹرول رکھے اور غیبت، چغلی، تہمت، گالی گلوچ اور زبان سے نازیبا الفاظ نہ نکالے۔*
*🔶️ اس کے علاوہ خود حالت روزہ میں اگر روزے دار ساکت اور خاموش رہتا ہے تو اس کا سکوت اور خاموشی اللہ کے نزدیک تسبیح کا ثواب رکھتا ہے۔*
*☝️ دل کا روزہ سب سے بہترین اور با فضیلت ترین روزہ ہے جس میں روزے دار تمام اعضاء و جوارح کا روزہ رکھتا ہے جوکہ کامل ترین روزہ ہے۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 غرر الحكم، ج 1، ص 417، ح 80*
*•┈•┈•⊰✿⊱•┈•┈•*
١٩ رمضان کے مصإیب
علامہ طالب جوہری (م)
19Ramadan😭
کون پہنچائے بھلا رزق علیۚ زخمی ہیں
آج کی رات یتیموں کی خُداﷻ خیر کرے
*اے ﷲ.............🪷🥺*
*▫️بس تو جانتا ہے ہمارے دل کہاں کہاں سے زخمی ہیں، بس تو انہیں یوں ٹھیک کر کہ زخموں کے آثار باقی نہ رہیں🥺🫀🕊️*
*آمین یارب العالمين🤲🏻*
*التماسِ دعا🌼
*🕌 ماہ رمضان ایک مقابلہ ہے 🕌*
*🔷 امام حسن مجتبی علیہ السلام فرماتے ہیں*
*أنَّ اللّهَ جَعَلَ شَهْرَ رَمَضانَ مِضْمارا لِخَلْقِهِ، فَيَسْتَبِقُونَ فيهِ بِطاعَتِهِ إِلى مَرْضاتِهِ، فَسَبَقَ قَوْمٌ فَفَازُوا، وَ قَصَّرَ آخَرُونَ فَخابُوا۔*
*📃 اللہ نے ماه رمضان کو اپنے بندوں کے لئے میدان مقابلہ قرار دیا ہے پس بعض لوگ اس مہینے میں اطاعت و عبادت کے ذریعے رضائے الہی کے حصول کے لئے آپس میں مقابلہ کرتے ہیں اور دوسرے بے توجہی کی وجہ سے ضرر و نقصان اٹھاتے ہیں۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 بحار الأنوار، ج، 75 ص، 110*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*🕌 مسجد میں جانے کے آٹھ فائدے 🕌*
*امام حسن مجتبی علیہ السلام فرماتے ہیں:*
*مَنْ أدامَ الاْخْتِلافَ إلَى الْمَسْجِدِ أصابَ إحْدى ثَمان: آيَةً مُحْكَمَةً، أَخاً مُسْتَفاداً، وَ عِلْماً مُسْتَطْرَفاً، وَ رَحْمَةً مُنْتَظِرَةً، وَ كَلِمَةً تَدُلُّهُ عَلَى الْهُدى، اَوْ تَرُدُّهُ عَنْ الرَّدى، وَ تَرْكَ الذُّنُوبِ حَياءً اَوْ خَشْيَةً.*
*☝️ جو شخص مسلسل مسجدوں میں آمد و رفت رکھے گا اسے آٹھ میں سے کوئی ایک چیز ضرور حاصل ہوگی:*
*1️⃣ محکم نشانی*
*2️⃣ مفید دوست*
*3️⃣ جامع معلومات*
*4️⃣ رحمت عام*
*5️⃣ ایسی بات جو نیکی کی ہدایت کا باعث بنے*
*6️⃣ یا برائی سے روک دے*
*7️⃣ شرم و حیاء*
*8️⃣ یا خوف خدا سے گناہوں کو ترک کرنا۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 مستدرک الوسائل، ج 3، ص359، ح 3778*
*•┈┈•┈┈•⊰✿⊱•┈┈•┈┈•*
*🌹عید نوروز کیا ہے؟🌹*
*🌸 نوروز ایرانی سال کا آغاز، بہار کی آمد، فطرت اور قدرت کے حسن کا جشن ہے جو اسلام سے پہلے بھی رائج تھی۔ نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "نیا دن" ہے۔ نوروز 21 یا 20 مارچ بمطابق یکم فروردین یعنی نئے شمسی سال کے آغاز کا جشن ہے، نوروز کا دوسرا نام زندگی میں امید و اعتدال، امن، دوستی اور انسانی وقار کا اظہار ہے۔*
*🍱 عید نوروز کا خصوصی دسترخوان*
*🇮🇷 ایران میں عید نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان سجاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س" سے شروع ہوتا ہے. اس دسترخوان کو "ہفت سین " کا نام دیا جاتا ہے، عام طور پر یہ سات اشیاء سیب، سبزگھاس، سرکہ، گندم سے تيار شدہ ایک غذا"سمنو"، "سنجد "بیر، ایک سکہ اور"سیر"لہسن پر مشتمل ہوتی ہيں، یہ اشیاء زندگی میں سچ، انصاف، مثبت سوچ، اچھے عمل، خوش قسمتی، خوشحالی، سخاوت اور بقاء کی علامت ہیں۔ سال کے تبدیلی کے وقت اس دعا کی تلاوت کرنی چاہیئے ہیں:*
*🤲 یَا مُقَلِّـبَ الْقُلُـوبِ وَ الْأَبْـصَارِ*
*اے دلوں اور آنکھوں کے پلٹانے والے*
*🤲 یَا مُـدَبِّـرَ اللَّیْـلِ وَ النَّـهَارِ*
*اے رات اور دن کے مدبّر*
*🤲 یَا مُحَــوِّلَ الْحَـوْلِ وَ الْأَحْـوَالِ*
*اے سالوں اور حالتوں کو بدلنے والے*
*🤲 حَـوِّلْ حَالَنَــا إِلَی أَحْسَـنِ الْحَـالِ*
*ہمارے حال کو اچھے حال میں بدل دے*
*☝️ نوروز 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، بھارت، پاکستان، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اور عراق شامل ہیں۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿⊱•┈┈•┈┈•*
Ziyarat Imam Mahdi(atfs)
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ ٱللَّهِ فِي ارْضِهِ
alssalamu `alayka ya hujjata allahi fi ardihi
Peace be upon you, O argument of Allah in His lands!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا عَيْنَ ٱللَّهِ فِي خَلْقِهِ
alssalamu `alayka ya `ayna allahi fi khalqihi
Peace be upon you, O sight of Allah on His creatures!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا نُورَ ٱللَّهِ
alssalamu `alayka ya nura allahi
Peace be upon you, O light of Allah
ٱلَّذِي يَهْتَدِي بِهِ ٱلْمُهْتَدُونَ
alladhi yahtadi bihi almuhtaduna
by which those who have been guided [to the true guidance] are guided
وَيُفَرَّجُ بِهِ عَنِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
wa yufarraju bihi `an almu'minina
and by which the believers are relieved!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ ايُّهَا ٱلْمُهَذَّبُ ٱلْخَائِفُ
alssalamu `alayka ayyuha almuhadhdhabu alkha'ifu
Peace be upon you, O polite and fearful!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ ايُّهَا ٱلْوَلِيُّ ٱلنَّاصِحُ
alssalamu `alayka ayyuha alwaliyyu alnnasihu
Peace be upon you, O sincere patron!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا سَفِينَةَ ٱلنَّجَاةِ
alssalamu `alayka ya safinata alnnajati
Peace be upon you, O ark of salvation!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا عَيْنَ ٱلْحَيَاةِ
alssalamu `alayka ya `ayna alhayati
Peace be upon you, O essence of life!
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ
alssalamu `alayka
Peace be upon you.
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْكَ
salla allahu `alayka
May Allah send blessings to you
وَعَلَىٰ آلِ بَيْتِكَ
wa `ala ali baytika
and upon your Household,
ٱلطَّيِّبينَ ٱلطَّاهِرِينَ
alttayyibina alttahirina
the pure and immaculate.
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ
alssalamu `alayka
Peace be upon you.
عَجَّلَ ٱللَّهُ لَكَ مَا وَعَدَكَ
`ajjala allahu laka ma wa`adaka
May Allah hasten that which He has promised you;
مِنَ ٱلنَّصْرِ وَظُهُورِ ٱلامْرِ
mina alnnasri wa zuhuri al-amri
namely, victory and prevalence of your authority.
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا مَوْلاَيَ
alssalamu `alayka ya mawlaya
Peace be upon you, O my master.
انَا مَوْلاَكَ
ana mawlaka
I am a servant of you
عَارِفٌ بِاولاَكَ وَاخْرَاكَ
`arifun bi'ulaka wa ukhraka
and I recognize the first and the last of your affair.
اتَقَرَّبُ إِلَىٰ ٱللَّهِ تَعَالَىٰ بِكَ وَبِآلِ بَيْتِكَ
ataqarrabu ila allahi ta`ala bika wa bi-ali baytika
I seek nearness to Allah, the Exalted, through your Household and you
وَانْتَظِرُ ظُهُورَكَ وَظُهُورَ ٱلْحَقِّ عَلَىٰ يَدَيْكَ
wa antaziru zuhuraka wa zuhura alhaqqi `ala yadayka
and I am expecting your advent and the prevalence of the truth at your hands.
وَاسْالُ ٱللَّهَ انْ يُصَلِّيَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
wa as'alu allaha an yusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin
And I beseech Allah to send blessings to Muhammad and the Household of Muhammad,
وَانْ يَجْعَلَنِي مِنَ ٱلمُنْتَظِرِينَ لَكَ
wa an yaj`alani mina almuntazirina laka
and to include me with those who are expecting you,
وَٱلتَّابِعِينَ وَٱلنَّاصِرِينَ لَكَ عَلَىٰ اعْدَائِكَ
walttabi`ina walnnasirina laka `ala a`da'ika
those who follow you and support you against your enemies,
وَٱلْمُسْتَشْهَدِينَ بَيْنَ يَدَيْكَ فِي جُمْلَةِ اوْلِيَائِكَ
walmustash-hadina bayna yadayka fi jumlati awliya'ika
and those who will be martyred in front of you in the group of your loyalists.
يَا مَوْلاَيَ يَا صَاحِبَ ٱلزَّمَانِ
ya mawlaya ya sahiba alzzamani
O my master, O Patron of the Age!
صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْكَ
salawatu allahi `alayka
May Allah’s blessings be upon you
وَعَلَىٰ آلِ بَيْتِكَ
wa `ala ali baytika
and upon your Household.
هٰذَا يَوْمُ ٱلْجُمُعَةِ
hadha yawmu aljumu`ati
Today is Friday,
وَهُوَ يَوْمُكَ ٱلْمُتَوَقَّعُ فِيهِ ظُهُورُكَ
wa huwa yawmuka almutawaqqa`u fihi zuhuruka
which is your day on which your advent is expected
وَٱلْفَرَجُ فِيهِ لِلْمُؤْمِنِينَ عَلَىٰ يَدَيْكَ
walfaraju fihi lilmu'minina `ala yadayka
to bring about relief to the believers at your hands,
وَقَتْلُ ٱلْكَافِرِينَ بِسَيْفِكَ
wa qatlu alkafirina bisayfika
and killing of the disbelievers with your sword.
وَانَا يَا مَوْلاَيَ فِيهِ ضَيْفُكَ وَجَارُكَ
wa ana ya mawlaya fihi dayfuka wa jaruka
On this day, O my master, I am your guest and in your vicinity
وَانْتَ يَا مَوْلاَيَ كَرِيمٌ مِنْ اوْلاَدِ ٱلْكِرَامِ
wa anta ya mawlaya karimun min awladi alkirami
and you, my master, are generous and the descendant of the generous people,
وَمَاْمُورٌ بِٱلضِّيَافَةِ وَٱلإِجَارَةِ
wa ma'murun bilddiyafati wal-ijarati
and you are commanded to receive your guests and neighbors hospitably;
فَاضِفْنِي وَاجِرْنِي
fa-adifni wa ajirni
so, receive me as your guest and neighbor.
صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْكَ
salawatu allahi `alayka
May Allah’s blessings be upon you
وَعَلىٰ اهْلِ بَيْتِكَ ٱلطَّاهِرينَ
wa `ala ahli baytika alttahirina
and upon your Household, the immaculate.
*🌸 آنکھ اور کان کا روزہ بھی رکھیں 🌸*
*🔷 امام جفعر صادق عليہ السلام فرماتے ہے:*
*إِذَا صُمْتَ فَلْيَصُمْ سَمْعُكَ وَ بَصَرُكَ وَ شَعْرُكَ وَ جِلْدُكَ*
*📃 جب تم روزہ رکھو، تو تمہاری آنکھ، کان، بالوں اور جلد کا بھی روزہ ہونا چاہیے۔*
*✍️ مختصر وضاحت:*
*🌷 روزہ دار کو ماہ مبارک رمضان میں بھول اور پیاس کے روزہ کے ساتھ ساتھ تمام بدن کے اعضاء کا بھی روزہ رکھنا چاہیئے۔*
*🌹 روزہ کی حالت میں جس طرح انسان کچھ کھاتا پیتا نہیں ہے اسی طرح اسے چاہیئے کہ اپنے کانوں کو ایسی آوازوں سے دور رہے جن کا سننا حرام ہے۔*
*🌺 اور ایسی طرح ہر روزہ دار اپنی آنکھوں کا بھی روزہ رکھے اور ان تمام چیزوں کو دیکھنے سے بچے جن چیزوں کا دیکھنا اسلام میں حرام ہے۔*
*☝️ لہذا اگر کوئی روزہ دار یہ چاہتا ہے کہ ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے پوری طرح فائدہ حاصل کرے تو اسے چاہیئے کہ اپنے پورے اعضاء و جوارح کو ہر اس چیز سے دور رکھے جن سے اسلام نے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 اصول کافى ج 4 ص 87*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ*
*أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ ۗ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ شُرَكَاءَ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ *(66)
*ترجمہ:آگاہ ہو جاؤ وہ تمام ہستیاں جو آسمان میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں اللہ ہی کے مملوک اور اسی کے تابعِ فرمان ہیں۔ اور جو (مشرک) لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کاہے کی پیروی کر رہے ہیں؟ وہ محض اپنے گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور صرف اپنی اٹکلیں دوڑا رہے ہیں۔*
*📕 تفســــــــیر قــــرآن📕*
*1️⃣ زمين سے ليكر آسمان تک پورے عالم ہستى ميں موجو د سب عقلا صرف اللہ تعالى كى ملک ہيں، خدا كا عالم ہستى كا مطلق مالک ہونا ،عزت كے خدا ميں منحصر ہونے كى نشانى ہے.*
*2️⃣ اللہ تعالى كا عالم ہستى كا لا محدود مالک ہونا توحيد ربوبى اور توحيد عبادى كى دليل ہے، آسمانوں ميں با شعور اور عاقل مخلوق موجود ہے، جہان خلقت ميں كئی آسمان ہيں.*
*3️⃣ مشركين، بتوں كے حضور دعا اور ان كے سامنے دست نياز دراز كرتے تھے، مشركين كئی معبودوں كى عبادت كرتے تھے، خد كى ربوبيت ميں شرک والى فكر، بيہودہ اور ظن و گمان پر مبنى ہے۔*
*4️⃣ جہان خلقت ميں كوئی بھى مخلوق كسى دوسرى مخلوق كى مالک اور رب يا مملوک اور مربوب نہيں ہے، يہ فكر كہ خدا كا شريک ہے ،خلاف واقع اور خالص جھوٹ ہے، عقائد ميں گمان اور اندازوں كى پيروى كرنا ممنوع اور مذموم ہے.*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*📚 تفسیر راہنما، سورہ یونس*
*•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•*
*🌺 حققیت میں سخی کون ہے؟ 🌺*
*🔷️ امام حسین علیه السلام فرماتے ہیں:*
*اِنَّ اَجوَدَ النّاسِ مَن اَعطی مَن لا یَرجوهُ۔*
*📜 سب سے بڑا سخی وہ ہے جو کسی ایسے شخص کو عطا کرے جسے، اس سے عطا اور بخشش کی امید نہ ہو۔*
*✍️ مختصر وضاحت:*
*💠 سخاوت مومن کی خصوصیات اور علامتوں میں سے ایک علامت ہیں، لہذا جو مومن ہوگا اس میں بخل و کنجوسی نہیں پائی جائے گی۔*
*🔶️ سخاوت کے بھی درجات ہیں جیسے اگر کوئی کسی شخص سے مانگے اور وہ اسے عطا کر دے یہ سخاوت کا سب سے نیجا درجہ ہے۔*
*🔷️ اگر کوئی کسے سے بخشش اور عطا کی امید رکھتا ہے اور وہ اسے عطا کرتا ہے تو یہ سخاوت کا معمولی درجہ ہے۔*
*🌸 اگر کوئی کسی سخص کو بغیر مانگے عطا کر دیتا ہے تو یہ سخاوت سخاوت اعلیٰ درجہ ہے جس کا اللہ کے نزدیک عالی مقام ہے۔*
*👈 لیکن کوئی انسان کسی سے بخشش اور عطا کی امید نہیں رکھتا ہو اور وہ شخص اسے عطا کر دے، یہ سخاوت کا اعلیٰ ترین درجہ ہے اس سے بڑا سخاوت کا کوئی درجہ نہیں ہے۔*
*☝️ لہذا اگر مومن سخاوت کرے اور کسی کو کچھ عطا کرے تو اس میں کسی طرح کا دکھاوا اور ریا کاری نہیں ہونی چاہیئے بلکہ اس طرح لوگوں کو عطا کرے کہ اس کی عطا و بخشش سے صرف وہ اور اس کا پروردگار واقف نہ ہو۔*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*📚 بحارالانوار، ج44، ص 121*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*💐 حقیقی منتظرین کے وظائف اور خاص صفات💐*
*2️⃣1️⃣ اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں سے بیزاری کرنا*
*🔷️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:*
*«طوبى لِمَن أدرَكَ قائِمَ أهلِ بَيتي وهُوَ مُقتَدٍ بِهِ قَبلَ قِيامِهِ، يَأتَمُّ بِهِ وبِأَئِمَّهِ الهُدى مِن قَبلِهِ ، ويَبرَأُ إلَى اللّهِ عز و جل مِن عَدُوِّهِم ، اُولئِكَ رُفَقائي وأكرَمُ اُمَّتي عَلَيَّ.»*
*📜 خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو میرے قائم سے ملاقات کریں اور قائم کے قیام سے پہلے قائم اور دوسرے ائمہ کی اطاعت کریں اور ان کے دشمنوں سے بیزار رہیں وہ ہمارے دوست اور میرے نزدیک میری امت کے محترم افراد ہوں گے۔*
*📚 كمال الدين، ص286، ح3*
*🔷️ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا:*
*طوبى لشيعتنا المتمسكين بحبلنا في غيبة قائمنا الثابتين على موالاتنا و الْبَرآئَة من أعدائنا أولئك منا و نحن منهم قد رضوا بنا أئمة و رضينا بهم شيعة فطوبى لهم ثم طوبى لهم هم و اللّه معنا في درجتنا يوم القيامة.*
*☝️ خوش قسمت ہیں ہمارے شیعہ جو قائم کی غبیت کے زمانے میں ہماری محبت کا دم بھریں ہماری ولایت پر ثابت قدم اور ہمارے دشمنوں سے بیزار رہیں۔*
*📚 وافی، ج 2، ص442*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
15 شعبان المعظم ،ولادت امام مہدی علیہ السلام آپ سب منتظران امام کو بہت مبارک ہو 💓
۔
مسجد جمکران میں خوبصورت آتش بازی ۔۔🎆🎇
*🌸 حقیقی منتظرین کے وظائف اور خاص صفات 🌸*
*2۔ ولایت اہل بیت علیہم السلام کی رسی کو تھامے رہیں*
*🔷️ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:*
*«من ثبت علی موالاتنا «ولایتنا» فی غیبة قائمنا اعطاه الله عزوجل اجرالف شهید من شهداء بدر و احد*
*☝️ جو بھی ہمارے قائم کی غیبت کے زمانے میں ہماری امامت و ولایت پر ثابت قدم رہے خداوند عالم اس کو بدر و احد کے ہزار شہداء کے برابر اجر عطا فرمائے گا*
*📚 کمال الدین، ج 1، ص 439*
*3 ظہور امام زمانہ عجل کا انتظار*
*👈 غیبت کے زمانے میں لوگوں کی اہم ترین ذمہ داری حضرت کے ظہور کا انتظار کرنا ہے۔*
*رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «افضل اعمال امتی انتظار الفرج*
*🔶️ میری امت کا بہترین عمل حضرت کے ظہور کا انتظار کرنا ہے۔*
*📚 مجمع البحرین، ص 297*
*4 نفس کی تربیت اور افراد کی اصلاح*
*🔷️ امام جعفر صادق علیه السلام فرماتے ہیں:*
*من سره ان یکون من اصحاب القائم، فلینتظر ولیعمل بالورع و محاسن الاخلاق، و هو منتظر۔*
*💠 جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ امام کے اصحاب میں سے ہے اسے چاہیئے کہ وہ انتظار کرے، پرہیز گار بنے اور اخلاق کو اچھا بنائے وہی شخص حقیقی منتظر ہے۔*
*📚 غیبت نعمانی، ص 200، ح 16*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*🌹امام زمانہ شیعوں سے بلائیں دور کریں گے🌹*
*امام جعفر صادق علیہ السلام:*
*🔷️ ابراهيم كرخى کہتے ہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں موجود تھا تبھی وہاں حضرت موسى بن جعفر علیہما السلام وارد ہوئے، جوکہ بہت کم سن تھے۔ میں اپنی جگہ سے اٹھا اور ان کا بوسہ لے کر بیٹھ گیا امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:*
*أَمَا إِنَّهُ لَصَاحِبُكَ مِنْ بَعْدِي... أَمَا لَيُخْرِجَنَ اللَّهُ مِنْ صُلْبِهِ خَيْرَ أَهْلِ الْأَرْضِ فِي زَمَانِهِ سَمِيَ جَدِّهِ وَ وَارِثَ عِلْمِهِ وَ أَحْكَامِهِ وَ فَضَائِلِهِ وَ مَعْدِنَ الْإِمَامَةِ وَ رَأْسَ الْحِكْمَة. ...هُوَ الْمُفَرِّجُ لِلْكَرْبِ عَنْ شِيعَتِهِ بَعْدَ ضَنْكٍ شَدِيدٍ وَ بَلَاءٍ طَوِيلٍ وَ جَزَعٍ وَ خَوْفٍ فَطُوبَى لِمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَان۔*
*👈 ابراهيم یہ میرا بیٹا (امام موسی کاظم علیہ السلام) میرے بعد تمہارا امام ہے میرے اس بیٹے سے ایک بچہ دنیا میں آئے گا کہ جو زمین پر سب سے بہتر ہوگا جو اپنے جد کا ھم نام، علم و احکام اور فضیلت کا وارث ہوگا اور امامت و حکمت کا خزانے ہوگا وہ(حضرت مهدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ہر طرح کی بے چینی و اضطراب، سخت سے سخت پریشانی، طولانی بلاؤں اور ڈر و خوف کو اپنے شیعوں سے دور کرنے والا ہے اور خوش قسمت ہے وہ کہ جو اس زمانہ کو درک کرے۔*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈•*
*➖➖➖➖➖➖*
🔴 مہدی عج ہی نجات کے ضامن ہیں 🔴
قال رسول الله ص:
من مات و لم يعرف امام زمانه مات ميتت الجاهلية
یہ معروف و مشہور حدیث ہے جو کہ بچے بچے کو یاد ہے. لیکن کیا کبھی اس حدیث پر غور و فکر کیا؟ یہ حدیث بھت اہم ہے اور تمام مومنین کو اس پر غور فکر کرنی چاہیے. آخر کیوں ہم نے غورو فکر سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں؟ کیا کبھی کسی نے اس حدیث پر غور وفکر کیا؟ اگر نہیں تو کیوں؟
یہ حدیث اپنے اندر بھت سے اہم مطالب لیے ہوئے ہے. یا یوں اگر کہوں کہ یہ حدیث اپنے اندر نجات کی ضمانت لیے ہوئے تو کچھ غلط نہ ھوگا. آج ہم میں سے ہر شخص نمازیں پڑھنے، روزے رکھنے، حج کرنے میں لگا ہوا ہے اور یہی سمجھتا ہے کہ روزے رکھتے رہنا، نمازیں پڑھتے رہنا حج کرتے رہنا ہی بس دین ہے. آج ہر شخص کے زھن میں جو دین کا تصور ہے وہ یہی ہے. یہی وجہ ہے کہ ہم سے ہر شخص بس انہی اعمال کی بجا آوری میں لگا ھوا ہے. لیکن یاد رکھیں دین کا یہ تصور باطل ہے. دین کا یہ تصور بت پرستی کے سوا اور کچھ نہیں ہے. آپ پر اپنے زمانے کے امام (عج) کی معرفت کو واجب و لازم قرار دیا گیا ہے. کون ہوتا ہے امام ہے؟ جواب ملتا ہے کہ :
فأن الامام من يوتم و يقتدى به
امام وہ ہوتا ہے جسکو اپنا پیشوا و پیشرو بنایا جائے جسکی اقتداء و پیروی کی جائے گا.
آپ زرا خود کا محاسبہ کریں کہ کیا آپ نے واقعی عملی طور پر اپنے امام کو اپنا پیشوا و رہبر مانا ہے؟؟؟ کیا آپ نے عملی طور کبھی اپنے مولا سے رہنمائی طلب کی ہے؟؟ اگر ہم عملی طور پر اپنے امام العصر والزمان عج کو اپنا حقیقی رہبر و پیشوا مان کر انکی بارگاہ میں حاضر ہی نہیں ہوئے تو ہم کیونکر انکے مقتدی ہوسکتے ہیں؟؟ ہم کیونکر انکی معرفت رکھنے کے دعویدار ہوسکتے ہیں؟ آج ہماری زندگیاں علمی طور پر اپنے امام عج سے خالی ہیں. سوچیں اگر اس حالت میں موت کا فرشتہ آن پہنچا تو ہماری موت کیا ایمان پر ہوگی؟؟؟ کیا مطلب جہالت کی موت کا؟؟ کفر و نفاق و شرک پر موت جہالت کی موت ہے. یعنی آپ نمازیں پڑھتے ہوئے، روزہ رکھنے اور حاجی ہونے کے باوجود خدا کے نزدیک کافر و مشرک تصور ہونگے اور آپ کی تمام عبادات بھی بت پرستی شمار ہونگی. لہذا غفلت سے بیدار ہوں. باطل تصورات سے باہر نکلیں اور معرفت امام العصر والزمان عج کی جستجو کریں اور اپنی عبادات کو عملا امام العصر والزمان عج کی بارگاہ میں پیش کرکے قبولیت کی سند لیں.
مولا امام العصر والزمان عج
*🌷 امام زمانہ عج کا ظہور حتمی ہے 🌷*
*🔷️ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:*
*لَو لَمْ یَبْقَ منَ الدُّنیا اِلاَّ یَومٌ واحِدٌ لَطَوّلَ اللهُ ذلِكَ الیَومَ حَتّی یَخرُجَ قائمُنا أَهْلَ البَیت*
*☝️ اگر دنیا کی عمر کا ایک دن بچے گا خداوند عالم اس دن کو اتنا طولانی کر دے گا تاکہ ہمارے قائم اہل بیت علیہم السلام کا ظہور ہو جائے*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*📚 منتخبالاثر، ص 254*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*➖➖➖➖➖➖*
تہذیب ہے اکبر کی حویلی میں پلی بھی
سردار بھی خوش رنگ بھی ناصر بھی ولی بھی
شبیر کے بیٹے میں ہے کلمہ ہی مکمل
ایک ہی وقت میں اکبر بھی __ محمد (ص) بھی __ علی (ع) بھی _______❤️
11 شعبان
ولادت با سعادت
ہمشکل پیغمبرﷺ، شہزادہ حضرت علی اکبر علیہ السلام 😍
تمام مومنین کو مبارک ہو ❤💐
*🌹 اس عمل سے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا دیدار ہوگا🌹*
*🔷️ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:*
*📜 جو شخص صبح اور ظہر کی نمازوں کے بعد اس طرح درود پڑھے"اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجہم" تو وہ شخص اس وقت تک نہ مرے گا جب تک حضرت قائم آل محمد علیہ السلام کو پا نہ لے گا۔*
*☝️ یعنی اسے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ملاقات کا شرف ضرور حاصل ہوگا۔*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*📚 مستدرک الوسائل، ج، 5، ص، 96*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
🌺 ماہ شعبان کے روزہ سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں
🔷️ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام:
صَومُ شَعبانَ يَذهَبُ بِوَسواسِ الصَّدرِ وَ بَلابِلِ القَلبِ
📃 ماہ شعبان کا روزہ وسوسہ اور پریشانیوں کو دور کرتا ہے
📚 خصال ص 612
•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
➖➖➖➖➖➖➖➖
امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت
🏴🏴🏴🏴🏴🏴
*ہم عزادارنِ عالم آل محمد، ابو الحسن اول، امین، صالح، زین المجتہدین، اسیر جفا، شہید زہر دغا، باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت پر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈•*
*➖➖➖➖➖➖*
مولا ع قبول فرمائیں 🙏❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Address
Athens
18540
1999 Asklepios Street
Athens, 99999
This page is for the worship & celebration of the Great God Asklepios, Son of Apollo, God of healing
Kypseli 94
Athens, 11363
Le lieu où nous puisons Le lieu où nous sommes transformé, impacter et conquerir Jésus la source
Ηούς 84, Κάτω Πετράλωνα
Athens, 11853
Κηδείες - Μνημόσυνα - Στολισμοί-Επαναπατρισμοί-Καύσεις
Athens
Orthodox Christian Fellowship to promote the veneration of Saint Luke the Surgeon, Archbishop of Simferopol and Crimea
Athens, 11741
Le CAU a toujours comme objectif d´apporter le salut a tous a travers le seignieur Jesus Christ Actuellement, nous pouvons contempler l´expansion des OEuvre de DIEU a Grecé,car nou...
Μιχαήλ βόδα 28
Athens, 10439
Καθολική ενορία εξυπηρετεί Πολωνούς και Ελληνόφωνους
Igias 9
Athens, 10446
Que vous soyez croyant ou non, pratiquant ou non, notre prière est que les contenus que nous partageons vous encouragent à connaître Dieu de manière personnelle vous identifier à l...