Rezaur Rahman Nadwi Official

Rezaur Rahman Nadwi Official

You may also like

Member Badri Zaman
Member Badri Zaman

مہتمم معھد ام المؤمنین میمونهؓ للبنات اسراہا، دربھنگہ، بہار (الہند) و امام رحمانیہ مسجد اسراہا

21/03/2024
Photos from Mahad Darul Uloom Nadwatul Ulama Sikrori Lucknow's post 17/03/2024
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں تراویح کا منظر/جھلک #تراويح#nadwa #dunul#quran#namaz #قرآن #tarawih 14/03/2024

https://youtu.be/cj1ObpKE0dw?si=WOYenMnAiitS9gxX

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں تراویح کا منظر/جھلک #تراويح#nadwa #dunul#quran#namaz #قرآن #tarawih ٢/رمضان المبارك ١٤٤٥ه‍ مطابق 13/مارچ 2024ء بروز بدھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دار العلوم التابعة لندوة...

09/03/2024

بعد نماز مغرب مدرسہ میمونہؓ للبنات اسراھا کے سالانہ انعامی مقابلہ کا پروگرام چلےگا۔ ان شاءاللہ

मग़रिब की नमाज़ के बाद #मदरसा_मैमूमा_लिल_बनात असराहा के सालाना इनामी प्रतियोगिता का प्रोग्राम चलेगा। इंशाअल्लाह

27/02/2024

اعلان برائے جدید داخلہ
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو

21/01/2024

🕌بابری مسجد کی تاریخ کے متعلق سوال و جواب سیشن میں مکمل عالمہ کورس کا ادارہ "معھد ام المؤمنین میمونهؓ للبنات" اسراہا، دربھنگہ، بہار کی تین طالبات نے کامیابی حاصل کی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔
💐انعام یافتہ طالبات: اول پوزیشن تحسین فاطمہ بنت محمد ایوب مرحوم اسراہا (درجہ عالمہ رابعہ) دوم پوزیشن آمنہ خاتون بنت محمد مشتاق اسراہا (درجہ عالمہ ثانیہ) و سوم پوزیشن عائشہ صبا بنت محمد صباء الدین اسراہا (درجہ حفظ) نے حاصل کیا۔
🤲طالبِ دعا: محمد رضاءالرحمٰن ندوی
(مہتمم: معھد ھذا)
📱+91- 9523661210

Photos from Rezaur Rahman Nadwi Official's post 21/01/2024

🕌بابری مسجد تاریخ کے آئینہ میں

از✍️: محمد رضاءالرحمٰن ندوی
(مہتمم معھد ام المؤمنین میمونهؓ للبنات اسراہا، دربھنگہ، بہار، الہند)

📌1528ء میں مغل سلطنت کے بادشاہ محمد ظہیر الدین بابرؒ نے اودھ کے گورنر میر باقی اصفہانیؒ کی نگرانی میں صوبہ اتر پردیش کے ضلع فیض آباد کے گاؤں ایودھیا میں بابری مسجد تعمیر کروائی ۔
📌1855ء میں جب انگریز ہندوستان پر قابض ہو رہے تھے تو ان کے خلاف ہند و مسلم متحد ہو رہے تھے ، اس وقت انگریزوں نے ایک نجومی کے ذریعہ ایک کہانی گھڑوائی کہ شری رام چندر جی کا جنم استھان (جائے پیدائش ) اور سیتا کی رسوئی ( باورچی خانہ ) بابری مسجد کے احاطہ میں ہے۔ اس لئے ہندؤوں نے اس مقام پر پوجا کرنا چاہا، یہیں سے اختلاف شروع ہوا۔
📌16/دسمبر 1949ء کو بابری مسجد میں آخری نماز پڑھی گئی۔
📌1949ء میں ہندوستان کی آزادی کے محض دو سال کے بعد 22/ اور 23/ دسمبر کی درمیانی رات میں ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کے مہنت "ابھے رام داس" نے اپنے کچھ چیلوں کے ساتھ مسجد میں گھس کر محراب کے اندر ایک مورتی رکھ دی.
📌29 / دسمبر 1949ء ہی میں اس عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا اور امن کا بہانہ بنا کر دفعہ 140/ کے تحت مسجد میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی اور مسجد میں تالا لگوادیا، مورتی اندر ہی رہ گئی۔ پھر یہ ہوا کہ باہر پوجا شروع ہوگئی اور مسلمان نماز پڑھنے سے محروم ہو گئے۔
📌19/ جنوری 1950ء کو باضابطہ طور پر جج نے مورتی پوجا کی اجازت دے دی۔
📌1/ فروی 1986ء کو جج کے درخواست پر 35/ سال سے بند مسجد کا تالا ہندؤوں کے لئے کھول دیا گیا اور مسجد میں موجود رام للا کی مورتی کی پوجا کی عام اجازت دے دی۔
📌1989ء میں وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اجازت سے وشو ہندو پریشد نے مسجد سے ملحقہ زمیں پر رام مندر کی بنیاد رکھ دی۔
📌25/ ستمبر 1990ء کو بی جے پی کے صدر لال کرشن اڈوانی نے گجرات سے اتر پردیش کے ایودھیا تک ایک رتھ یاترا نکالی، جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانہ پر فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔
📌1991ء میں اتر پردیش میں بے جے پی کی حکومت بنی ہندؤوں نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا۔ اڈوانی، سنگھل, ونے کٹیار اور اوما بھارتی وغیرہ نے رام للا کے لئے احتجاج اور مظاہرہ کے نام پر 2 / لاکھ ہندؤوں کو لے کر ایودھیا پہنچ گئے ۔
📌6/ دسمبر 1992ء کو اڈوانی اور اوما بھارتی وغیرہ کی قیادت میں ہندو شدت پسندوں نے 11/ بج کر 55 منٹ پر بابری مسجد کو توڑنا شروع کر دیا۔ شام 4/ بجے تک پوری مسجد مسمار کر دیا۔ اس طرح 464/ سالہ قدیم تاریخی مسجد زمیں بوس ہو گئی۔ وہاں موجود تمام مسلح فوج تماشا دیکھتی رہی ۔ یہ دن ہندوستان کا سیاہ ترین دن تھا۔
پھر کئی مقامات پر فسادات ہوئے جن میں 13/ ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔
📌30/ ستمبر 2010ء کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا، جس کے پیش نظر متنازعہ مقام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک حصہ نرموہی اکھاڑا، ایک حصہ سنی وقف بورڈ اور ایک حصہ ہندؤوں کو دے دیا گیا۔
📌21 / مارچ 2017ء کو سپریم کورٹ نے آپسی رضامندی سے حل کرنے کی صلاح دی۔ مگر صلح کی کافی کوششوں کے باوجود سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔
📌27/ ستمبر 2018ء کو عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مسجد اسلام کا لازمی جز نہیں ہے۔
📌16 / اکتوبر 2019 ء کو سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ سنایا گیا کہ بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کے لئے اراضی ٹرسٹ کو سونپ دی جائے اور حکومت اس ٹرسٹ کو تشکیل دے۔ اس کے علاوہ متبادل کے طور پر سنی وقف بورڈ کو کسی دوسرے مقام پر مسجد تعمیر کے لئے زمین دے دی جائے۔

📜 سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھے گئے یہ دس نکات اپنی نسلوں کو بتائیے اور یاد کروائیے۔ وقت آنے پر کام آئیں گے۔ إن شاءالله

1۔ فیصلہ میں مانا گیا کہ میر باقی نے 1528ء میں بابری مسجد بنوائی۔
2۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ بابری مسجد 1857ء سے 1949ء تک مسلمانوں کے قبضہ اور استعمال میں رہی۔ پھر زمین دوسرے گروہ کی کیسے؟
3۔ فیصلہ میں مانا گیا کہ بابری مسجد میں آخری نماز 16/ دسمبر 1949ء کو پڑھی گئی۔
4۔ فیصلہ میں کہا گیا بابری مسجد 22-23 دسمبر 1949ء کو مور تیاں رکھنا غیر قانونی تھا۔
5۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ بابری مسجد کے گنبد کی نیچے کی زمین رام کی جائے پیدائش نہیں ہے۔
6۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ زمین پر دعویٰ میعاد کے اندر ہے ۔ جس پر فیصلہ نظر ثانی کے لائق ہے۔
7۔ فیصلہ میں کہا گیا ہندو کا 6/ دسمبر 1992 ء کو مسجد گرایا جانا غیر قانونی تھا۔
8۔ فیصلہ کہا گیا کہ ہندو سینکڑوں سال سے پوجا کرتے رہے ہیں ، اس بنیاد پر پوری زمین کیسے ؟
9۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ یہ کیوں زیر غور نہیں ہوا کہ مسجد کی زمین کا تبادلہ یا منتقلی نہیں ہو سکتی ؟
10۔ فیصلہ میں مانا گیا کہ مندر کو توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی۔

📚ان ثبوتوں کے باوجود قانون سے ہٹ کر عدالت نے آستھا کی بنیاد پر ہندؤوں کے حق میں فیصلہ سنادیا یہ یقیناً ملک کی جمہوریت اور سیکولرزم پر بڑا حملہ ہے۔ اگرچہ مسلمانوں نے سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلہ پر خاموشی اختیار کی ہے۔

🎯22/ جنوری 2024ء سے قبل کرنے کے کچھ اہم امور

1۔ سفر ہرگز نہ کریں اپنی آبادی میں رہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہیں۔
2۔ اللہ کی بڑائی بیان کریں ، کثرت سے تسبیح و تحمید بیان کریں ، کلمہ توحید پڑھیں۔
3۔ اپنے اپنے گھروں میں موجود بچوں کو، آنے والی نسلوں اور خواتین کو بابری مسجد کی تاریخ ضرور بالضرور بتائیں۔
4- جو مسلمان مندر کی تقریب میں شرکت کرے گا ہم اسےملت کا غدار سمجھیں گے۔ کیوں کہ مسجد توڑ کر مندر بنایا جا رہا۔
5- دیپ جلانا اور جے شری رام کا نعرہ لگانا مشرکانہ عمل ہے۔ نہ ہم دیپ جلائیں گے اور نہ ہی جے شری رام کے نعرہ لگائیں گے۔
6- اس نا انصافی کے دن ہر مسلمان عہد کرے کہ وہ مایوس نہیں ہوگا، احساس کمتری کا شکار نہیں ہو گا، کیوں کہ مایوسی اور خوف مومن کی شان نہیں بلکہ اسلامی عزت کی توہین ہے۔
📜نوٹ: اس اہم و قیمتی معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
📱+91-9523661210

Photos from Rezaur Rahman Nadwi Official's post 18/01/2024

اسراہا کی معروف شخصیت جناب ڈاکٹر محمد مرتضٰی صاحب مرحوم کے صاحبزادے محمد کفیل مرتضٰی (عرف سنجر) بھائی نے ناچیز کو دہلی سے اہم مضامین پر مشتمل تین کتابیں ارسال کیں۔ جزاک اللہ شکرا جزیلا
الحمد للہ والشکر للہ احقر کے اس چھوٹے سے کتب خانہ میں مزید تین اہم کتابوں کا اضافہ ہوا۔

طالب دعا: محمد رضاءالرحمٰن ندوی
(مہتمم معھد ام المؤمنین میمونهؓ للبنات بھار، دربھنگہ، اسراہا)
📱+91- 9523661210

Photos from ‎افادات حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی دامت برکاتہم‎'s post 11/01/2024
06/01/2024

ندوۃ العلماء کی دومایہ ناز عالمی شخصیت

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی زید مجدہ کے ساتھ ملاقات۔
دوحہ ۔ قطر

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Darbhanga?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

عربی نظامت کی مختصر جھلک

Category

Address

Asrsha , Keoti
Darbhanga
847121

Other Public Figures in Darbhanga (show all)
सुबित पाठक सुबित पाठक
Darbhanga

जिला भाजपा IT सेल सह संयोजक (दरभंगा)

Arun Kumar Arun Kumar
Madhpur, Darbhanga
Darbhanga, 846005

छात्रसंघ अध्यक्ष सी एम साइंस कॉलेज DBG

mr_yuvraj.078 mr_yuvraj.078
Darbhanga, 847203

🕉️ HAR HAR MAHADEV 🙏 Wish ❤︎ꪑe#21 Feb🎂 Jai Bihar🇮🇳 #Darbhanga #mithilanchal

mahesh kumar fans mahesh kumar fans
Jale
Darbhanga, 847302

�� Doctor

Md Afsar Ali Md Afsar Ali
Darbhanga

जबसे मेरे चाहने वाले मेरे दुश्मन हुए मेरे चर्चे सरेआम होनेलगी और मैं मशहूर होगया!....🇮🇳

Durgesh Singh Durgesh Singh
Darbhanga, NEWS21

public figure

Kranti Campus Kranti Campus
Benipur
Darbhanga, 847103

Sunil Mehta  Mithila Raj Sunil Mehta Mithila Raj
Chhotaipati Darbhanga Bihar News
Darbhanga, 847337

Sunil Mehta Mithila Raj निर्माण

Abhishek Kunwar Abhishek Kunwar
Bijuliya
Darbhanga, 847201

🔴Login In The World 13 September 🔴Bad Boy😎 🔴MADE IN INDIA⏰ 🔴Desi Villager 🏠 🔴hobby Photography

Http sachin mukhiya Http sachin mukhiya
Kusheshwar Asthan
Darbhanga, 848213

Sachin music official

Shivam Mishra Shivam Mishra
Darbhanga

hey guys I am Shivam Mishra

Ujjwal Singh Ujjwal Singh
Darbhanga, 841202

Ujjwal Pratap Singh