Aaj Ka Aaina

Media News Publishing,,,Aaj Ka Aaina

Photos from Aaj Ka Aaina's post 09/09/2022

09.09.22

20/02/2022

اسلام میں تجارت کی بڑی اہمیت، دھوکہ اور فریب سے بچنے کی تلقین : قاری شبیر احمد
بھرواڑہ میں 5 اسٹارریڈی میڈ اور 5 اسٹار ڈرگس اینڈ سرجیکل کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

جالے۔ شریعت میں تجارت اور معاملات کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط اور بیجا نہ ہوگا کہ دنیا کے کسی مذہب ونظام نے معیشت و تجارت کو وہ مقام اور اہمیت نہیں دی جو مذہبِ اسلام نے دی ہے۔مذکورہ باتیں مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھرواڑہ کے ناظم مولانا قاری شبیر احمدنے اتوار کو بھرواڑہ میں 5 اسٹارریڈی میڈ اور 5 اسٹار ڈرگس اینڈ سرجیکل کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ مجلس میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام تجارت کے ان طور و طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس میں خرید و فروخت کرنے والوں کے درمیان کسی قسم کا دھوکا نہ ہو ۔قاری شبیر احمد نے کہا کہ آپ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب کی سیرت کا مطالعہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم اعلان نبوت سے پندرہ بیس سال پہلے سے تجارت سے وابستہ تھے اور بطور صادق اور امین کے پورے جزیرۂ عرب میں معروف ومشہور تھے۔انہوں نے کہا کہ سچے تاجروں کا اسلام کی تبلیغ میں اہم رول رہا ہے اس سے جھوٹ اور فریب سے بچنا چاہئے۔انہوں نے کہا اسلامی تاریخ میں متعدد مثالیں موجود ہیں کہ محض تاجروں کے ذریعہ ایک پورے علاقہ اور وسیع خطہ میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی خدمت پائی ، خاص کر مشرقی ایشیا اور افریقی ممالک میں زیادہ تر مسلمان اور عرب تاجروں ہی کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوئی ۔انہوں نے تجارت میں دیانتداری کے لئے ان تنصیبات کے مالک نستہ گاوں کے الحاج محمدین کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی نیک خواہشات سے نوازا ساتھ ہی ان کے صاحبزدگان نوشاد احمد، 5 اسٹار ریڈیمیڈ سنٹر کے پروپرائٹر غلام علی آزاد اور 5 اسٹار ڈرگس اینڈ سرجیکل کے ڈاکٹر افتخار علی آزاد کو تجارت میں اچھے اخلاق اور پاکیزہ کردار نبھانے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور بد دیانتی کرنے کے مواقع کثیر تعداد میں ملتے ہیں لیکن جو تاجر اسکے باوجود دھوکہ نہیں دیتا دیانتداری کا مظاہرہ کرتا ہے یہ خوفِ خدا ،تقوی کا اور طہارت قلب کا باعث بنتا ہے اس سے نیک نامی ہوتی ہے اور نیک نامی خدا کا ایک انمول تحفہ ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔اس موقع پرمولانا صفی الرحمن، مولانا احمد سعید، نجم الثاقب آرزو، مولانا دبیر احمد قاسمی،حاجی محمد مسلم امین، ڈاکٹر عامر حسن ،صحافی محمد مصطفی، نوشاد احمد ڈاکٹر افتخار علی آزاد، سابق مکھیا احمد علی تمنے، کانگریسی لیڈر نوشاد احمد کمہرولی ،ڈاکٹر حامد حسین جالے، نورعین احمد، مولانا مظفر رحمانی، ایڈووکیٹ شرافت علی، ویمل کانت جھا، سندیشور یادو، سریش ساہ، آفتاب عالم ،ڈاکٹر پربھات رنجن ڈائریکٹر روگی سیوا سدن دربھنگہ، ڈاکٹر وسیم احمد ڈاکٹر فہد، توسیر احمد زینت کلیکشن دربھنگہ، شنبھو ٹھاکر، لکشمی ساہ ، سیو لائف ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مستفیض احمد، مولانا تقی احمد اور مولانا عبدالخالق قاسمی کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ کے سرکردہ شخصیات موجود تھے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Darbhanga?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Doghra
Darbhanga

Other Media/News Companies in Darbhanga (show all)
Mobile reporter india Mobile reporter india
Darbhanga, 847203

बिहार झारखंड की हर खबर आप तक हमसे जुड़?

India 24 Times India 24 Times
Tower
Darbhanga, 846004

India 24 Times is India's newest news channel that has its heart in the bright place. It focuses on

Trending Gyaan Trending Gyaan
Darbhanga

Trending knowledge that can be useful to your daily life. Be smart, Watch us.

Ye Darbhanga hai Ye Darbhanga hai
Darbhanga
Darbhanga, 846004

जय मिथिला जय मैथिली

Darbhanga Headlines -The News Darbhanga Headlines -The News
DARBHANGA
Darbhanga, 846004

like and and follow your favourite news channel the News journal frenchise partner of the US (the news journal)

Darbhanga News Now Darbhanga News Now
Darbhanga

Darbhanga and Bihar breaking news

Manish kashyap fan's Manish kashyap fan's
Darbhanga, 847233

किसकी मजाल जो छेरे दिलेर को गर्दिस में घेर लेते हैं गीदर भी शेर को

Darbhanga Times Darbhanga Times
Darbhanga, 848001

गर्व से कहे हम मिथिला वासी हैं

hii.lite.bhojpui hii.lite.bhojpui
Name. Lalchandra. Das. Village. Brahmpur. TolA/Paunad. Jila. Darbhanga
Darbhanga, 847307

es.video.me.mai.pure.india.ke.news.

Janki News Janki News
Darbhanga, 847233

Welcome to my Janki News 🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹 Dosto Apko Mere Channel Per Milega *viral News.

Satya Tak News Satya Tak News
Darbhanga, 847101

SATYA TAK MEDIA PVT LTD