Shafi Urdu Library Ekhatha
یکہتہ کے شاندار ماضی کی علامت، یہاں کے علمی، فکری اور ا?
شفیع اردو لائبریری کی طرف سے NEET 2023 میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں استقبالیہ۔۔۔
یکہتہ میں ہیلپنگ ونگز فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے آج کے فری میڈیکل کیمپ کی جھلکیاں۔۔۔
عزیز دوستو!
کچھ تاخیر سے سہی، مگر یہ بتاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے کہ اس سال آل یکہتہ اولمپیاڈ اینڈ ڈرائنگ کمپیٹیشن ان شاءاللہ 27 فروری 2022، بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔
مقام: مدرسہ رحمانیہ یکہتہ گاچھی
وقت: 9:30 بجے صبح۔
اس بار اولمپیاڈ میں درج ذیل مقابلے ہوں گے:
1. میتھ اور سائنس اولمپیاڈ
کلاس 10 سے کلاس 12 کے طلبہ و طالبات کے لئے۔
سوالات میں میتھ سے 30، سائنس سے 30، ریزننگ سے 10، اور انگریزی سے 10 سوالات ہوں گے۔ کل 80 نمبرات۔ جواب کے لئے او ایم آر شیٹ دیا جائے گا۔ وقت 2 گھنٹے
2. کرافٹ کمپیٹیشن
کلاس 7 سے 9 کے طلبہ و طالبات کے لئے
آپ کو اپنی پسند کا کوئی بھی کرافٹ مقابلہ کی جگہ پر 2:30 گھنٹے میں تیار کرنا ہوگا۔ اپنا میٹیریل خود لے کر ائیں۔
3. ڈرائنگ کمپیٹیشن
کلاس 1 سے کلاس 6 تک کے طلبہ و طالبات کے لئے۔
اپنی پسند کی کوئی بھی ڈرائنگ بناسکتے ہیں، بس اس میں کوئی واضح پیغام ہونا چاہئے۔ ڈرائنگ پیپر دیا جائے، آپ کو رنگ، برش خود لانا ہوگا۔ وقت 2 گھنٹے۔
تو تیار ہوجائیے اور نیچے دئے فارم بھر کر اپنا نام درج کرالیجئے۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfR6h47EsxV0Fb-EQc6K2p-FtBhmO0uwNbn4uMfukG0oMOeRw/viewform
نام درج کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2022 ہے۔ اس کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
فارم بھرنے کے لئے آپ اپنے کوچنگ سینٹر یا اسکول / مدرسے کے ٹیچر سے یا نیچے دئے گئے نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Math and science:
Nawaz Shahid: +91 88021 77264, Asif Rahman: +91 82989 59628, Akhlaque Ahmad: +91 70918 12200, Waliullah: +91 80846 45150
Craft:
Dilshad Gani: +91 70617 49909, Dilshad Soni: +91 97094 19739, Shadab Ali: +91 99555 38958 Mosharraf Ashique: +91 77096 90230
Drawing:
Abullais: +91 90062 70643, Fazlurrahman: +91 99552 72167, Nasir Jamal: +91 80513 65989
نوٹ: کوچنگ، اسکول اور مدارس کے ذمہ داران اپنے اپنے طلبہ و طالبات کو فارم بھرنے میں مدد کریں۔
منجانب: شفیع اردو لائبریری، یکہتہ
ایڈ: اگر آپ اپنی دوکان یا بزنس کی ایڈورٹائزنگ کے لئے اس پروگرام یا پروگرام کے کسی انعام کو اسپانسر کرنا چاہتے ہوں تو تفصیلات کے لئے نیچے دئے نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں:
کنوینر: محمد علی اختر: 9910380158
معاون کنوینر: خطیب اختر: 874300211
کوآرڈینیٹر: اشتیاق ازہری: 9661067642
Dear All,
Finally, though with some delay, we are pleased to let you know that 2nd All Ekhatha Olympiad is going to be held on February 27, 2022 and will comprise the following:
1. Math and Science Olympiad
For Class 10th-12th Students (who have appeared in this year examination) (Questions type MCQ with OMR sheet. Math 30, Science 30, Reasoning 10, English 10, total 80 each carrying 1 mark. TIME 2 hours)
2. Craft Competition
For Class 7th-9th students.
You will have to make any craft of your choice on the venue whin 2:30 hours. Bring your own materials.
3. Drawing Competition
For Class 1st -6th Students
You can draw anything of your choice but should portray a clear message. TIME 2 hours
Drawing sheets (half of the chart paper) will be provided. You need to bring your own colors.
Venue: Madrasa Rahmania (Boys Section)
Time: 9:30 AM sharp.
So get ready and fill this form
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfR6h47EsxV0Fb-EQc6K2p-FtBhmO0uwNbn4uMfukG0oMOeRw/viewform to get yourself registered.
Last date to submit the form is: 10th February 2022.
You can also contact your conching teachers or on the following numbers for registration or for any queries:
Math and science:
Nawaz Shahid: +91 88021 77264, Asif Rahman: +91 82989 59628, Akhlaque Ahmad: +91 70918 12200, Waliullah: +91 80846 45150
Craft:
Dilshad Gani: +91 70617 49909, Dilshad Soni: +91 97094 19739, Shadab Ali: +91 99555 38958, Mosharraf Ashique: +91 77096 90230
Drawing:
Abullais: +91 90062 70643, Fazlurrahman: +91 99552 72167, Nasir Jamal: +91 80513 65989
PS. All coaching centers, Schools and Madrasa teachers kindly help your students get registered.
Thanks.
Shafi Urdu Library, Ekhatha
AD: if you would like to sponsor this program and any prizes of this competition to advertise your business, you may contact on following numbers for details:
Convener: Md. Ali Akhtar: 9910380158
Co-convener: Khateeb Akhtar: +91 87430 02116
Coordinator: Ishteyaq Ahmad: 96610 67642
All the students from Ekhatha and nearby can participate.. Register yourselves before time..
شفیع اردو لائبریری کے زیر اہتمام، بیت بازی کا اہتمام
اس مقابلے میں دو ٹیموں ٹیم اقبال اور ٹیم غالب نے حصہ لیا، ٹیم اقبال کے قائد شہباز احمد تھے، اور ٹیم غالب کے قائد اسجد حسن تھے، مقابلہ بہت ہی دلچسپ تھا اور دیر تک جاری رہا جس میں دونوں ٹیموں کے ممبران نے بہترین مظاہرہ کیا اور اپنے اشعار سے سامعین کا دل جیتا۔ یہ نشست لائبریری کے اندر ہی منعقد ہوئی جس میں ادبی ذوق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد تھی۔ ساتھ میں بہت سے احباب آئن لائن موجود تھے۔۔
اس مقابلے میں ٹیم غالب فاتح رہی جس کے قائد اسجد حسن تھے اور ممبران میں عاکف انیس، ابو طلحہ، مقصود انظر، اور اظہار احمد تھے۔ جبکہ ٹیم اقبال میں قائد کے علاوہ محبوب صدیقی، محبوب بن مناظر، خرم اور اسعد تھے۔ ٹیم اقبال کے قائد شہباز احمد کو بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا۔
مکمل ویڈیو آپ شفیع اردو لائبریری یکہتہ کے فیس بک صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں۔
شفیع اردو لائبریری یکہتہ کے زیر اہتمام طلبۂ مدارس کے لئے کیریئر گائیڈنس کا پروگرام
آج بتاریخ 5 دسمبر 2020، بروز سنیچر۔ بعد مغرب شفیع اردو لائبریری میں طلبۂ مدارس کے لئے ایک کیریر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں گائیڈ کے طور پر دہلی سے محمد فضیل ندوی، بی ایڈ، ایم ایڈ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ کی رہنمائی کی اور ان کے لئے کیریر کے مختلف راستوں کی نشاندھی کی۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام زوم اپلیکیشن کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا جس کو لائبریری میں موجود طلبہ کے لئے پروجیکٹر پر پیش کیا گیا۔
محمد فضیل صاحب نے جہاں عالمیت و فضیلت کے بعد اعلی تعلیم کے مختلف کورسیز کی جانکاری دی جن میں طلبۂ مدارس ایڈمیشن لے سکتے ہیں، وہیں طلبہ سے کہا کہ وہ مدارس میں تعلیم کے دوران ہی سماجی علوم پڑھنا شروع کردیں تاکہ مدرسہ سے فراغت کے بعد وہ اردو عربی کے علاوہ یونیورسٹیوں کے دوسرے کورسیز خاص طور سے سماجی علوم سے متلعق کورسیز میں ایڈمیشن لے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ کی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ کوشش کریں کہ کسی بورڈ سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کرسکیں، تاکہ انہیں کہیں بھی کسی کورس میں ایڈمیشن لینے میں کوئی دقت نہ ہو۔ انہوں نے بالخصوص قانونی تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ مدارس کے طلبہ تھوڑی محنت اور لگن سے اس میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دئے اور اعلی تعلیم کے مختلف آپشنز کے سلسلے میں ان کی راہنمائی کی اور مزید کہا کہ مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے دہلی میں وہ مدارس کے طلبہ کے لئے کوچنگ اور گائیڈنس کلاسیز مہیا کرتے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے اگلے سال ایڈمیشن کے لئے وہ آئن لائن کلاسیز شروع کریں گے، طلبہ ان سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اخیر میں پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محمد علی اختر نے مہمانوں اور مساہمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔ لائبریری میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، ساتھ میں بہت سے طلبہ آئن لائن بھی جڑے تھے۔