ꜱʜᴀᴅᴀʙ qᴀᴅʀɪ ᴀᴛᴛᴀʀɪ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ꜱʜᴀᴅᴀʙ qᴀᴅʀɪ ᴀᴛᴛᴀʀɪ, Public Figure, ɴᴀɴᴩᴀʀᴀ ʙᴀʜᴀʀᴀɪᴄʜ, Nanpara.
GNRF Nanpara
GNRF. Dawat-e-Islami india
Nanpara Baharaich. up
آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
سن کر وہ مجھے پاس بلائیں تو عجب کیا
ان پر تو گنہگار کا سب حال کھلا ہے
اس پر بھی وہ دامن میں چھپائیں تو عجب کیا
منہ ڈھانپ کے رکھنا کہ گنہگار بہت ہوں
میت کو میری دیکھنے آئیں تو عجب کیا
نہ زادِ سفر ہے نہ کوئی کام بھلے ہیں
پھر بھی ہمیں سرکار بلائیں تو عجب کیا
دیدار کے قابل تو نہیں چشمِ تمنّا / دیدار کے قابل تو کہاں میری نظر ہے
لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا
یہ نسبتِ شاہِ مدنی اور یہ آنسو
محشر میں ہر اِک غم سے چھڑائیں تو عجب کیا
میں ایسا خطاوار ہوں کچھ حد نہیں جس کی
پھر بھی میرے عیبوں کو چھپائیں تو عجب کیا
پابند نوا تو نہیں فریاد کی رسمیں
یہ عشق میرا حال سنائے تو عجب کیا / آنسو ہی میرا حال سنائیں تو عجب کیا
حاصل جنہیں آقا کی غلامی کا شرف ہے
ٹھوکر سے وہ مُردوں کو جِلائیں تو عجب کیا
تو حسنِ دو عالم ہیں ادیب اُن کے قدم سے
صحرا میں اگر پھول کِھل آئیں تو عجب کیا
*shadabqadriattari*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Nanpara
271865