JKLF JKSLF
ہماری منزل آزاد و خودمختار ریاست جموں کشمیر
11 فروری راولاکوٹ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ،سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی 38 برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔۔
پروگرام میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل صاحب،ڈپٹی سیکٹری جنرل جاوید حنیف صاحب،زونل جنرل سیکٹری ارباب ایڈوکیٹ صاحب،سنئیر رہنما رشید صاحب،آفتاب صاحب،ساجد صاحب،تحصیل صدر سرفراز ایڈوکیٹ صاحب اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے ممبر سنٹرل کمیٹی عبدالقدوس الطاف اور دیگر نے خطاب کیا ۔۔✌️✌️
Masair ❣️❣️👍
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام رنگلہ کے مقام پر کمانڈر مسعود صاحب مرحوم کے تعزیتی ریفرینس کا انعقاد زیر صدارت JKLF کے بزرگ راہنما راجہ تاج صاحب کیا گیا۔
جس کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ AJKGB زون کے صدر ساجد صدیقی صاحب تھے۔ دیگر قائدین میں زونل جنرل سیکرٹری سردار ارباب۔۔ ممبر سپریم کونسل سردار انور۔۔ زونل آرگنائیزر بابر کاشر۔۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما یونس انقلابی۔جے کے پی پی کے راہنما ابرار احمد یاد سابق امیدوار اسمبلی جمیل مختیار۔ تحصیل صدر ذیشان کاشر۔۔ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر اشفاق۔۔ صدر تاجر ایسوسی ایشن رنگلہ اعجاز نذیر اور دیگر شامل تھے۔۔۔۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی راہنما جے۔۔کے۔۔ایل۔۔ایف ڈاکٹر اسرار حسرت نے انجام دئیے اور میزبانی کے فرائض سینئر رہنما راجہ داود صاحب نے انجام دیے۔۔ منتظمین میں کمانڈر تعظیم ۔۔احسان شمشاد۔۔ولید محمود ۔۔فیضان غفور۔
مقررینین نے کمانڈر مسعود صاحب کے جدوجہد کو خاج عقیدت پیش کیا اور عزم کا اعادہ کیا کمانڈر مسعود صاحب کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد کا سفر جاری رہے گا۔
یونیورسٹی آف کوٹلی۔۔ 03/01/22
چیئرمین جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ عبد الرحیم ملک ایڈووکیٹ، مرکزی ترجمان غلام اویس، مرکزی سیکرٹری فنانس عبید شبیر کا یونیورسٹی آف کوٹلی کا دورہ
یونیورسٹی آف کوٹلی میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس کنونئگ باڈی مکمل۔
کنوینئر ۔۔۔ محسن اخلاق
سیکرٹری نشر واشاعت۔۔۔زین العابدین
سیکرٹری فنانس۔۔۔ محمد داؤد۔
اس موقع پر مرکزی چیئرمین عبد الرحیم ملک ،ترجمان غلام اویس ، سیکرٹری فنانس عبید شبیر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوٹلی فاروق قیصر نے سٹوڈنٹس کو تاریخ کشمیر، طلباء حقوق، ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورت حال اور تنظیم و تحریک کو منظم کرنے کے حوالے سے بریفننگ بھی دی ۔
آخر میں مرکزی سیکرٹری فنانس عبید شبیر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا
انشا اللّہ جلد ہی رکنیت سازی کے عمل کو مکمل کر کے باقاعدہ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں سٹوڈنٹس کی تربیت کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
علم۔ جہدوجہد۔ آزادی۔ خودمختاری۔ خوشحالی
راولاکوٹ 31 دسمبر
ایس ایل ایف جامعہ پونچھ کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
سرد موسم اور جامعہ کی بندش کے باوجود جامعہ پونچھ سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔
میزبانی کے فرائض مرکزی ممبر سی سی عبدالقدوس الطاف نے ادا کیے
پہلا سیشن
تربیتی نشست کا ہوا جس میں طلبہ مسائل پہ مرکزی مرکزی انچارج سٹڈی سرکل عمران جہانگیر نے بات کی اور ریاست کے قانونی مقدمے پہ زونل سیکرٹری ارباب ایڈوکیٹ نے گفتگو کی ۔
دوسرے سیشن
میں جامعہ پونچھ کی کنوینگ باڈی کا اعلان کیا گیا جس میں درج زیل ممبران کو منتحب کیا گیا۔
کنوینئیر ۔۔۔۔نعمان قادر
جنرل سیکرٹری ۔۔۔وجاہت خان
ڈپٹی جنرل سیکرٹری ۔۔مظفر
آرگنائزر ۔۔ثاقب احمد
#تیسرے سیشن
میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نمائندہ طلبہ کیساتھ سوالات کی نشست ہوئی۔
جس میں طلبہ سے ارباب ایڈوکیٹ محترم ایاز کیانی رشید خان ۔حاجی ابراہیم و دیگر نے گفتگو کی
پروگرام کے #چوتھے سیشن میں ایس ایل ایف کے آفس اور لائبریری کا افتتاح کیا گیا جہاں طلبہ کے لیے تاریخی لٹریچر دستیاب ہوگا۔
پروگرام کے اختتام پہ ایس ایل ایف پونچھ کی جانب سے مطالعہ جموں کشمیر کو نصاب میں شامل کرنے اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے پریس کانفرنس کی گئی جس میں جموں کشمیر ٹی وی کے نمائندہ اجمل شاہین صاحب اور انکی ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔
محترم ایاز کیانی صاحب کی طرف سے شرکا کے لیے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔۔
اس موقع پہ سینیر ممبر ایس ایل ایف نعمان نذیر کے علاہ گلگت بلستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے نمائندگان و کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
JKLF JKSLF havely kahuta
10 دسمبر
مرکزی ایوان صحافت مظفر آباد
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پہ ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور، چئیرمین، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک سمیت تمام اسیران کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق(حق آزادی)سے محروم کرنے اور سیزفائر لاائن کے دونوں جانب انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ریاست بھر اور بیرون ریاست بھرپور احتجاج کیا جائے !
اس موقع پر بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مقید قائد حریت وانقلاب یاسین ملک اور دیگر کشمیری اسیران کی رھائی کا مطالبہ کیا جائے
JKLF&JKSLF
3 دسمبر 2021 ء
ناڑ پجوال ضلع کوٹلی جموں کشمیر
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع کوٹلی کے پریس سیکریٹری راجہ ذکاء جاوید صاحب نے اپنے گھر میں jklf کے نو منتخب زونل نائب صدر ساجد نوشاد صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں jklf پجوال کی تنظیم سازی بھی مکمل کی گئی سینئر ترین رہنماء بابا ئے ناڑ شفقت مغل صاحب jklf ضلع کوٹلی کی مجلس عاملہ کے ممبر قاسم کشمیری صاحب تحصیل کوٹلی کے صدر راجہ امجد صاحب نے شرکت کی اوربندہ خاکسار نے حاضرین کو تنظیم و تحریک کے حوالے سے مختصر بریف کیا ،،
بہت شکریہ اہلیان ناڑ اپ کی بے مثال مہمان نوازی اور تنظیم سے وفاداری سنہری حروف میں لکھی جائے گی،،
3 دسمبر:
پونا سماہنی ضلع بھمبھر
مرکزی و زونل قیادت کا دورہ
مقامی کارکنان و زمہ داران سے ملاقات۔
سعودیہ سے آئے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایکٹیو رکن راشد منیر کی طرف سے قائدین اور کارکنان کےلیے ظہرانے کا اہتمام۔ دورے کے دوران مرکزی ترجمان رفیق ڈار صاحب،مرکزی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جاوید حنیف صاحب، زونل نو منتخب صدر ساجد صدیقی صاحب، سابق ممبر سپریم کونسل سردار انور صاحب،،زونل سیاسی شعبہ کے سربراہ سہیل احمد کٹاریہ صاحب،زونل کمیٹی کے ممبران چاچا آفتاب صاحب،راجہ سلیمان صاحب اور دیگر ضلعی زمہ داران نے شرکت کی جہاں پونا سماہنی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب عہدیداران کا حلف مرکزی ترجمان رفیق ڈار صاحب نے لیا۔
اس موقع پر مرکزی ترجمان اور زونل صدر نے تحریک آزادی بالخصوص بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کی ناگفتہ بہ صورتحال اور پارٹی پروگرام پر روشنی ڈالی۔
یہ وطن ہمارا ہے
اس کا فیصلہ ہم کریں گے
Copied
🍁🍁❤ریاست جموں و کشمیر کے وسائل❤🍁🍁
چونکہ کشمیر میں کچھ پیدا نہیں ہوتا اس لیے ہم وہاں جا کر کیا کھائیں گے؟ یہ سوال ہر دوسرا شہری سوچتا اور کرتا نظر آتا ہے ذرآیع معاش کی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے ہر دوسرا شہری جبری معاشی ہجرت کے علاوہ معاشی خوف میں مبتلا ہے یہی خوف ذہنی غلامی کو جنم دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!!
کشمیر کے وسائل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔!!!!
1۔۔۔۔۔جنگلات (Forests)
صرف آزاد کشمیر سے سالانہ پانچ لاکھ سے زیادہ درخت کاٹ لیے جاتے ہیں جنکی مالیت 53ارب 75کروڑ روپے بنتی ہے اسکے علاوہ موسمی حالات اور اگ سے 05 کروڑ پودۓ ضاہع ہو جاتے ہیں صرف اس لکڑی کی اسمگلنگ روک کر اگر فرنچیر بنانے کی فیکڑیاں لگائی جائیں تو ہزاروں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں اور اربوں ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔۔۔۔!!!!
2۔۔۔۔۔معدنیات (Minerals)
یواین ڈی پی کی 2006 کی ایک رپورٹ کے مطابق روبی پتھر جسکی امریکی مارکیٹ میں قمیت 1500 ڈالر فی گرام تک ہے یہ ضلع مظفرہ آباد میں چار کروڑ گرام ذخائر 2006ء میں دریافت ہوۓ تھے جنکی مالیت 60ارب ڈالر بنتی ہے ڈڈیال میں چونے کے پتھر کے دس کروڑ ٹن زخائر دریافت کئے جا چکے ہیں جن پر سرمایہ کاری سے دوہزار ٹن سیمنٹ پیدا کیا جا سکتا ہے اسکے علاوہ نیلم کے علاقوں سے گرینائٹ ماربل کے69کروڑ 60لاکھ ٹن کے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں ان تمام معدنیات کو قابل استعمال بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو بااختیار ہو کر ہی ممکن ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!
3۔۔۔۔پانی اور بجلی (Water& Electricity)
آزاد کشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اسکی مالیت۔۔منگلا ڈیم 1400 میگاواٹ۔۔نیلم جہلم--1100 نیو بونگ اسکیپ میرپور 84 میگاواٹ--جاگراں ڈیم 30 میگاواٹ---- کٹھائی ڈیم ہٹیاں بالا 5 میگاواٹ---کیل 2 میگاواٹ--لیپہ ڈیم 3 میگاواٹ۔۔کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ ہے زیر تعمیر ڈیم۔۔کوہالہ ہائیڈور 1100 میگاواٹ-نیلم جہلم 969 میگاواٹ-پترند ہیڈرو پلانٹ مظفرآباد 147 میگاواٹ۔۔کوٹلی ہائیڈور 100 میگاواٹ--گل پور ہائیڈور 100 میگاواٹ--آٹھمقام ڈیم 350 میگاواٹ۔۔کروٹ ڈیم 640 میگاواٹ--کل 3469 میگاواٹ آزاد پتن ہاہیڈرو کا بھی سروۓ ہو چُکا ہےیہ کل پیداوار بنتی ہے 4932 میگاواٹ ان ڈیموں کی مدت تکمیل 2018 تا 2025 ہے یہ تمام اعداد و شمار پاک چین اکنامک کو اپرٹیو پلاننگ سے اخذ کیئے ہیں۔۔۔۔آزاد کشمیر میں موجودہ اور زیر تعمیر منصوبے 4932 میگاواٹ بجلی پیدا کرئیں گےآزاد کشمیر کے موجودہ اور زیر تکمیل منصوبے سال میں 2341674144000 روپے کی بجلی پیدا کرئیں گے یہ حساب واپڈا کی قیمت کے حساب سے لگایا گیا ہے واپڈا کے حساب سے بجلی کی سالانہ پیداواری مالیت 23 کھرب 41 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہےاور آزاد کشمیر کا سالانہ بجٹ 2016 اور 2017 میں37 ارب تھا جو اب بڑھکر 94 ارب روپے سے کچھ زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
4۔۔۔۔۔سیاحت (Tourism)
جدید دنیا میں کسی بھی ملک کی معیشت میں سیاحت ایک بہت اہم رول ادا کرتی ہے آزاد کشمیر کے اندر یورپ سے بھی خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں جن سے فاہدہ اٹھایا جا سکتا ہے اگر دو یا تین انٹرنيشنل ایرپورٹس کی تعمیر کے علاوہ سڑکیں، پارکس چیر لفٹس، ہوٹلز،شاپنگ مال اور جدید ٹرانپسورٹ کی سہولیتں فراہم کی جاہیں اس سے لاکھوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے
5۔۔۔۔۔افرادی قوت اور زرمبادلہ
(Manpower &Foreign Exchange)
آزاد کشمیر کے اسی پرسنٹ لوگ اعلیٰ تعیلم یافتہ ہیں جو باہر کے ممالک میں تمام چھوٹی بڑی پوسٹوں پر کام کرتے ہیں جو اصل سرمایہ ہیں کیونکہ دنیا میں اس وقت نالج اکنامی کا سکہ چل رہا ہے لہٰذا ان تربیت یافتہ ماہرین کو اپنی ریاست کے اندر نوکریاں دیکر اس سے حقیقی فاہدہ لیا جا سکتا ہے جن سے اس وقت دوسرے ممالک بہتر ماحول کی وجہ سے فاہدہ اٹھا کر اپنے ممالک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ہر سال باہر کے ممالک سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ بجھتے ہیں جس سے فاہدہ اٹھایا جا سکتا ہے اس کے لیے عوامی شعور اور اپنے وساہل کی سمجھ بنیادی شرط ہے جس کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
6۔۔۔۔۔۔زراعت (Agriculture)
آزاد کشمیر میں لوگوں کی اکثریت پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہے لیکن موجودہ وقت میں زراعت مکمل زوال پزیر ہے یہاں پر دال سبزیوں، پھلوں،زیتون اور مکی کے تیل، زعفران اور اسکے علاوہ ادویات میں استعمال ہونے والے پودوں کے علاوہ فش فارمنگ،
پولیڑی اور دودھ دینے والے جانوروں کے فارم حکومتی تعاون سے بناۓ جا سکتے ہیں۔۔۔۔
7۔۔۔۔۔۔کاروبار ( Business )
عام پڑھنے لکھے لوگوں کو بجاۓ نوکریوں کی طرف بھاگنے کے کاروبار کی طرف توجہ دینی چاہیے مقامی لوگوں کو کاروبار دیاجانا چاہیے اس رحجان کو بڑھانے کے لیے حکومتی سرپرستی بہت ضروری ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔!!!
8۔۔۔۔بیرونی تجارت (Foreign Trade)
ریاست جموں و کشمیر کی جغرافیائی پوزیشن تجارت کے لیے انتہائی موزوں ہے ریاست کے پڑوس میں دنیا کی دو بڑی ریاستیں چین اور ہندوستان موجود ہیں جو دنیا کو انتہای سستا مال فروخت کرتے ہیں ان سے تجارتی تعلقات کی بدولت نہ صرف سستی اشیا مل سکتی ہیں بلکہ لاکھوں نوکریاں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں لیکن اسکے لیے بھی داخلی خودمختاری لے کر اس پر کام کرنا ہو گا۔۔۔۔۔!!!
9۔۔۔صنعت اور پیداوار
(Industrial Productions)
دنیا کا کوئی بھی ملک اس مشینی اور صنعتی دور میں صنعتی پیداور کے بغیر اگے نہیں بڑھ سکتا ہے اسکے لیے زرعی اجناس جن میں مکی کا تیل زیتون کا تیل نکالنے والی صنعت،پھلوں سبزیوں کو محفوظ کرنے والی صنعیتں،شالوں کی صنعت،ادوایات بنانے کی صنعت، سمنیٹ سازی،چمڑا سازی، لیکڑی اور فرنیچر سازی اسکے علاوہ بھی چھوٹی بڑی مختلف صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!
10...تعمیراتی صنعت
(Construction Industry)
جدید سائنسی بنیادوں پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات اج کے دور میں صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہیں چین کی معشیت میں یہ صنعت پیداوار کے بعد سب سے زیادہ نوکریاں پیدا کر رہی ہے اسکے علاوہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ نوکریاں اسی صنعت کی پیدا کردہ ہوتی ہیں اس انڈسٹری سے دوسری ہزاروں قسم کی صنعتیں بھی چلتی ہیں جس سے روزگار بڑھتا ہے اس کے بغیر سیاحت اور ترقی اور نہ ہی اسکے بغیر حقیقی ازادی اور خود کفالت کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔۔
ان تمام وسائل سے حقیقی فائدہ تبھی اٹھایا جا سکتا ہے جب عوام باشعور ہو کر ماضی کی گمراہ کن تاریخی کہانیوں اور اندھی عقیدت سے نکل کر مخلص اور وژنری لیڈر شپ کا انتخاب کرے گی جو ریاست کی بنیادوں کو بااختیار کر کے اسکو جدید خطوط پر استوار کر سکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔!!
منقول
کوٹلی جموں کشمیر
سابق زونل کنوینئر راجہ حق نواز صاحب تحصیل صدر راجہ امجد صاحب اور ملک اسلم صاحب کی دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ تحریک ازادی جموں کشمیر کے لئے بھارتی جیلوں میں 15 سال قید کاٹنے والے غازی راجہ فاروق صاحب کی شادی خانہ ابادی کے موقع پر دعوت ولیمہ میں شرکت ،،بہت بہت مبارکیں راجہ صاحب،
30نومبر شام
بلوچ
ا JKLF نیشنل زون سیاسی شعبہ کے سربراہ 17 سال بھارتی مقبوضہ کشمیر کی جیل میں رہنے والے "غازی کشمیر سہیل احمد کٹاریہ" صاحب بلوچ تشریف لائے۔
ایس ایل ایف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل
فہیم بھیا اور ساتھیوں سے ملاقات
دھیرکوٹ باغ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی مرکزی و زونل قیادت کا مختلف اضلاع کا دورہ جاری ۔۔۔
باغ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ مرکزی و زونل قیادت کا دورہ دورے کے دوران ضلع باغ کی نو منتخب کابینہ کی مرکزی قیادت کے ساتھ تنظیمی و تحریکی حوالے سے میٹینگ دورے کے دوران مرکزی ترجمان رفیق ڈار صاحب مرکزی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جاوید حنیف صاحب زونل صدر ساجد صدیقی صاحب زونل جنرل سیکٹری سردار ارباب زونل نائب صدر سردار منشاد خان زونل کمیٹی کے ممبران ورکنگ کمیٹی کے ممبران راجہ سبیل صاحب عدنان خورشید جہانزیب میر صاحب ضلعی صدر جاوید احمد بٹ صاحب ضلعی آرگنائزر گلزار بٹ صاحب جوائنٹ سیکرٹری ہارون بیگ و دیگر زمہ داران نے شرکت کی اس موقع پہ مرکزی و زونل قیادت نے تنظیم سازی کو گراس روٹ لیول پر مکمل کرنے کا کہا ممبر شپ ہر کارکن کی لازم ہے اس کے علاوہ دیگر تنظیمی و تحریکی حوالے سے طویل نشست جہاں کارکنان و ضلعی زمہ داران نے سوالات جوابات کیے کارکنان و ضلعی زمہ داران کا تنظیم کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا
آزادی کی آواز کم کیوں ہو رہی ہے ؟
کامینٹ میں جواب دیجئیے۔
ہم کیا چاہتے ـــــــــــــ -
اس کو کم از کم 3 فیسبک گروپ میں
Share
کریں۔ آزادی کی آواز کو کم ہونے نہ دیں۔
انشاءاللہ ایک دن آئے گا جب ہم آزاد خود مختار ہوں گے۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کے ممبران کا اجلاس مورخہ 4 دسمبر بروز ہفتہ بوقت 2 بجے دن سینٹرل انفارمیشن آفیس راولپنڈی چاندنی چوک طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں سپریم کونسل کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا جاۓ گا
تمام جملہ ممبران بروقت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں،شکریہ
ارباب حسین جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون
نعیم بٹ شہید ضلعی کنونشن راولاکوٹ
انشاءاللہ 4 ستمبر 2021 بروز ہفتہ دن 1 بجے (صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ) میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی کنونشن کا انعقاد
قومی آزادی کی اس پر وقار تقریب میں آپ اور آپکے قابل صد احترام ساتھیوں کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر و مسرت۔
شکریہ
انتظامیہ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راولاکوٹ پونچھ
جھیل ڈھل سری نگر ریاست جموں کشمیر
مادرِ ملت چاربیٹوں کو وطنِ عزیز کی آزادی کی جہدوجہد میں قربان کیا پانچواں آج بھی بھارتی ظلم وجبر کا ڈٹ کرمقابلہ کررہاہے۔ وطنِ عزیز جموں کشمیر کی عظیم ماں تُجھے سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری روشنی اکیڈمی راولاکوٹ۔ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کا ادارہ
لہو مانگتی ھے چناروں کی دھرتی ۔
مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی دھرتی ماں کی پیاری بیٹی کی خوبصورت آواز میں دھرتی ماں کا پیغام ۔
جو دکھتی ہوں حاضر ہوں
جھوٹ بولوں تو کافر ہوں
وطن ہی مرا دھرم و ایمان ہے
غلامی ہندوپاک سے قاصر ہوں
گر قول و فعل ہوں متضاد مرے
تو سمجھنا منافق و شاطر ہوں
درد_ وطن ہی مری محبت ہے
جب یہ نہیں رکھتی تو جابر ہوں
زخم سہہ کے بھی ایمان ہو زندہ
انتظار حریت پہ میں صابر ہوں
#ایمانؔسے
جان تھی تا جہان دا
ہلاں یونین کونسل بنگوئیں تحصیل راولاکوٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.