Markzi Jamma Masjid Hardu Shiva kar Mohllah

Allah

30/05/2024
Photos from Markzi Jamma Masjid Hardu Shiva kar Mohllah's post 16/08/2023
30/04/2023

بسم اللہ
نبلہ بیگم زوجہ مرحوم غلام احمد گنائ بیٹے مشتاق احمد اور صابہ اسں
دنیا فانئ سے رحلت کر گئ اللہ تعالہ جنت میں اعلی ا مقام عطا کریں

04/01/2023

مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جنگل میں جارہے تھے کہ ایک شخص ان کے ساتھ ہولیا جنگل میں ایک جگہ گہرے گڑھے میں ہڈیوں کاڈھیر پڑا تھا وہ ہڈیوں کاڈھیردیکھ کر رکھ گیااور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کہنے

ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جنگل میں جارہے تھے کہ ایک شخص ان کے ساتھ ہولیا جنگل میں ایک جگہ گہرے گڑھے میں ہڈیوں کاڈھیر پڑا تھا وہ ہڈیوں کاڈھیردیکھ کر رکھ گیااور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کہنے لگا : اے روح اللہ ، وہ کیا اسم اعظم ہے جسے پڑھ کر آپ مردوں کو زندہ فرماتے ہیں مجھے بھی اسم اعظم سکھا دیجیے تاکہ ان بوسیدہ ہڈیوں میں جان ڈال دوں؟ اس احمق کی یہ بات سن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کہا خاموش ہوجاتیری زبان اس اسم کے لائق نہیں ۔وہ بضد ہوااور کہنے لگا بہت اچھا ، اگر میری زبان اسم اعظم کے لائق نہیں تو پھر آپ ہی ان ہڈیوں پر پڑھ کر دم کریں ۔ اس نے یہاں تک اپنی بات پر اصرار کیا

کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سخت متعجب ہوئے اور دل میں کہا الٰہی یہ کیا بھید ہے اس احمق کی اتنی ضدکس لیے ہے اپنے مردے کو بھلا کر دوسرے مردے کوزندہ کرنے کی فکر میں ہے ، حق تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل کی کہ اس میں حیرت کی کیا بات ہے حماقت کو حماقت ہی کی تلاش ہوتی ہے ، اور بدنصیبی ، بدنصیبی ہی کاگھر ڈھونڈتی ہے کانٹوں کا اگنا ان کے بوئے جانے کے عوض ہے ۔اتنے میں اس بے وقوف نے پھر ان ہڈیوں پراسم اعظم پڑھ کر دم کرنے کا تقاضا کیااور جب انہوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی توناراض ہو کر بولا اے روح اللہ اب آپ بھی اپنا معجزہ دکھانے میں بخل سے کام لینے لگے شاید آپ کی زبان مبارک میں پہلی سی تاثیر نہ رہی ہوگی ۔ یہ سن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان ہڈیوں پراسم اعظم پڑھ کر دم کیاآن کی آن میں ان ہڈیوں کے اندر حرکت ہوئی کیا دیکھتا ہے

کہ ایک ہیبت ناک شکل کا قوی الجثہ شیر اس نے گرج کر جست کی اور بے وقوف شخص کو لمحہ بھر میں چیرپھاڑ کر برابر کردیا، یہاں تک کہ کھوپڑی بھی پاش پاش کرڈالی اس کا خ*ل ایسا خالی ہوا ؟ جیسے اس میں کبھی بھیجا تھا ہی نہیں ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہ تماشادیکھ کر حیران ہوئے اور شیر سے پوچھا اے جنگل کے درندے، تونے اس شخص کو اتنی تیزی سے کیوں چیر پھاڑ ڈالا ؟ شیر نے جواب دیا اس وجہ سے کہ اس احمق نے آپ کو خفا کردیا تھا اور آپ کی توہین پر اتر آیا تھا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا تونے اس کاگوشت کیوں نہ کھایا اور خون کیوں نہ پیا ؟ شیر نے کہا اے پیغمبر خدا ، میری قسمت میں اب رزق نہیں ہے اگر اس جہان میں میرا رزق باقی ہوتا تو مجھے مردوں میں داخل ہی کیوں کیاجاتا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

جانیں حضرت لوط ؑ کی قوم کی وہ باتیں جو اکثر بیان نہیں کی جاتی، کہانی کا دوسرا پہلو۔ - Bol Urdu 23/12/2022

جانیں حضرت لوط ؑ کی قوم کی وہ باتیں جو اکثر بیان نہیں کی جاتی، کہانی کا دوسرا پہلو۔

جانیں حضرت لوط ؑ کی قوم کی وہ باتیں جو اکثر بیان نہیں کی جاتی، کہانی کا دوسرا پہلو۔ - Bol Urdu اور لوطؑ کو ہم نے پیغمبر بناکر بھیجا، پھر یاد کرو جب اُس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ایسے بے حیا ہوگئے ہو کہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیںRead More جانی....

وہ کون سی نماز جسے وقت پر پڑھنے سے گ ناہ ہوتا کس وقت بسم اللہ پڑھنا ح را م ہے 20/12/2022

https://lm.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fvoicedots.com%2F31044&h=AT1wASnZAxErQftg9yA43OcW3D9eKNOaMkifj5ugRLHvXgK0_txsMlYxQjUz2x6TwwPTjadvuPaLVsNqY4KiXW_N4vCJwDaDVotOXPJrpx3oyrjMcdPB565I06_s_z4MHyk5

وہ کون سی نماز جسے وقت پر پڑھنے سے گ ناہ ہوتا کس وقت بسم اللہ پڑھنا ح را م ہے وہ کون سی قسم ہے جس کا توڑنا ضروری ہے؟ اس کاصیحح جوا ب ہے کہ گن ہ کرنے یا فرائض کو ادا نہ کرنے مثلاً قسم کھائی کہ نماز نہیں پڑھوں گا تو ایسی قسم کوتوڑنا ضروری ہے۔ وہ کون ....

03/12/2022

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک پرہیز گار جوان تھا، وہ مسجد میں گوشہ نشین رہتا تھا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہتا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو وہ شخص بہت پسند تھا۔ اس جوان کا بوڑھا باپ زندہ تھا اور وہ شخص عشاءکے بعد اپنے بوڑھے باپ سے ملنے روزانہ جایا کرتا تھا۔راستہ میں ایک عورت کا مکان تھا، وہ اس جوان پر فریفتہ ہو گئی اور بہکانے لگی، روزانہ دروازے پر کھڑی رہتی اور جوان کو دیکھ کر بہکایا کرتی۔ایک رات اس شخص کا گزر ہوا تو اس عورت نے بہکانا رات اس شخص کا گزر ہوا تو اس عورت نے بہکانا شروع کیا یہاں تک کہ وہ شخص اس کے پیچھے ہو گیا،جب وہ اس عورت کے دروازے پر پہنچا تو پہلے عورت اپنے مکان میں داخل ہو گئی پھر یہ شخص بھی داخل ہو نے لگا، اچانک اس نے اللہ تعالیٰ کو یاد کیا اور یہ آیت اس کی زبان سے بے ساختہ جاری ہو گئی ۔اِنَّ الَّذِینَ اتَّقَوا اِذَا مَسَّھُم طَائِف مِّنَ الشَّیطَانِ تَذَکَّرُوا فَاِذَا ھُم مُبصِرُونَ بے شک جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں
جب انہیں شیطان چھوتا ہے وہ چونک جاتے ہیں اور ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ اور پھر غش کھا کر وہیں دروازے پر گر پڑا۔ اندر سے عورت آئی، یہ دیکھ کر کہ جوان اس کے دروازے پر بے ہوش پڑا ہے، اس کو اپنے اوپر الزام آنے کا اندیشہ ہوا۔چنانچہ اس نے اپنی ایک لونڈی کی مدد سے اس جوان مرد کو وہاں سے اٹھا کر اس کے باپ کے دروازے پر ڈال دیا۔ ادھر بوڑھا باپ اپنے لڑکے کی آمد کا منتظر تھا، جب بہت دیر تک وہ نہ آیا تو اس کی تلاش میں گھر سے نکلا، دیکھا کہ دروازے پر بے ہوش پڑا ہے۔ بوڑھے نے اپنے گھر والوں کو بلایا، وہ اس کو اٹھا کر اپنے گھر کے اندر لے گئے۔رات کو وہ جوان ہوش میں آیا۔ باپ نے پوچھا بیٹا! تجھے کیا ہو گیا ہے؟ اس نے جواب دیا، خیریت ہے۔ باپ نے واقعہ کی حقیقت دریافت کی تو اس نے پورا واقعہ بیان کر دیا،پھر باپ نے پوچھا وہ کون سی آیت تھی جو تو نے پڑھی تھی؟یہ سن کر بیٹے نے مذکورہ بالا آیت پڑھ کر سنا دی اور پھر بے ہوش ہو کر گر پڑا، اس کو ہلایا گیا

26/11/2022

*​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​ 《﷽》

*‏•┈•❀ سـوتـے وقـت کـے اذکـار​❀•┈•*

*اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرے*
*پھر سورۃ اخلاص، سورۃ فلق اور سورۃ الناس پڑھ کر*
*ان پر پھونک مارے پھر سر، چہرے اور جسم کے سامنے سے شروع کرتے ہوئے سارے بدن پر پھیرے اس طرح تین مرتبہ کرے۔*
📖 *صحیح بخاری:5017*

🌸 *اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْم*
🌸 *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ۝*

*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ۝ اللَّهُ الصَّمَدُ ۝ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۝*

*🍃ترجمہ:*
اے نبی ﷺ کہہ دیجئے ﷲ ایک ہی ہے، ﷲ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا، اور کوئی اس کے برابر نہیـــــں۔"
*📖سورة الإخلاص*

🌸 *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۝*
*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۝ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۝ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۝ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ۝ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ۝*

*🍃ترجمہ:*
```"اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھاجائے، اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شرسے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔"```
*📖سورۃ الفلق*

🌸 *بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۝*

*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝ مَلِكِ النَّاسِ ۝ إِلَهِ النَّاسِ ۝ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۝*

*🍃ترجمہ:*
"اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے(شیطان) کے شرسے، جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔"
*📖سورۃ الناس*

*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*جو شخص سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے اس پر اللہ تعالی کی طرف سے ایک نگران مقرر کر دیا جاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا۔*

📖 *صحیح بخاری:2311، 5010*

*📜آیۃ الکرسی 1⃣ مرتبہ*

🌸 *اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْم*

*اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم*

*🍃ترجمہ:*

```"ﷲ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ہمیشہ زندہ رہنے والا اور(سب کو)قائم رکھنے والاہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کرسکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے۔ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیـــــں کرسکتے مگر جو وہ چاہے اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیـــــں ، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔"```

*📖البقره:255* *❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*🌹ابو مسعود بدری رضی ﷲ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- " جس شخص نے سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھیں تو وہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گی۔"*

*📚صحیح بخاری:5009، صحیح مسلم:807*

*آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللہِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ۝ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۝*

*🍃ترجمہ:-*

"رسول ﷺ پر ایمان لایا اس چیز پر جو اس کی طرف ﷲ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے، یہ سب ﷲ تعالی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے،اس کے رسولوں میں سے ہم کسی میں تفریق نہیـــــں کرتے، انھوں نے کہا ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں تیری طرف ہی لوٹناہے۔ ﷲ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیـــــں دیتا جو نیکی وہ کرے وہ اس کے لیے اور جو برائی کرے وہ اس کے خلاف ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہوتو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پروہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالاتھا، اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہ ہواور ہم سے درگزر فرما، اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔"

*📖البقرۃ285-286*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*🌹نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:-*
"جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھے اور دوبارہ سونے کے لیے آئے تو چادر سے بستر کو تین مرتبہ جھاڑلے، پھر بسم ﷲ کہے، کہیں اس پر کوئی نقصان دہ مخلوق نہ آکر بیٹھ گئی ہو اور جب لیٹے تو یہی دعا پڑھے۔" ⬇

*بِاسْمِكَ رَبِّىْ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ*

*🍃ترجمہ:-*

```"اے میرے رب میں نے تیرے نام کے ساتھ اپنا پہلو رکھا اور تیرے نام کے ساتھ ہی اسے اٹھاؤں گا، اگر تو میری جان کو روک لے تو اس پر رحم فرما، اور اگر تونے اسے چھوڑ دیا، تو اس کی حفاظت اس طرح فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔"```

📖 *صحیح بخاری:6320*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا، إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا، اَللّٰھُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ*
*🍃ترجمہ:-*

```"اے ﷲ! یقینا تو نے ہی میری جان کو پیدا کیا ہے اور تو ہی اسے فوت کرے گا، تیرے لئے ہی اس کا مرنا اور جینا ہے اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرما، اور اگر تو اسے ماردے تو اسے بخش دے، اے ﷲ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔"
```
📚 *صحیح مسلم:2712، مسند احمد:5502*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*جب آپ ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے تو دائیں ہتھیلی کو اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور پھر یہ الفاظ کہتے۔ ⬇{تین مرتبہ}*

اَللّٰھُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، عِبَادَكَ
*🍃ترجمہ:-*

*"اے ﷲ! مجھـــــــے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔"*

*📚سنن ابی داؤد:5045، مسنداحمد:26465*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*
اَللّٰھُمَّ
بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا
*🍃ترجمہ:-*

*اے ﷲ! تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔*

📖 *صحیح بخاری:6312،6324*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*جو شخص یہ الفاظ بستر پر لیٹے ہوئے پڑھے لے تو یہ اس کے لیے ایک خادم سے بہتر ہیں۔*

33 مرتبہ۔
*سُبْحَانَ الله*
ﷲ پاک ہے۔

33مرتبہ
*اَلْحَمْدُ الله*
تمام تعریفات ﷲ کے لیے ہیں۔

34مرتبہ
*اَللهُ اَكْبَرُ*
ﷲ سب سے بڑا ہے۔

📚 *صحیح بخاری:3705، 6318، صحیح مسلم:2727*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*

*الْحَمْدُ ِلِله الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِي*
*🍃ترجمہ:-*

"تمام تعریفات ﷲ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا، ہمیں کافی ہوا، اور ہمیں پناہ دی، کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جنہیں نہ ہی کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی پناہ دینے والا۔"

📖 *صحیح مسلم:2715*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀*
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اگر کوئی شخص یہ کلمات پڑھنے کے بعد فوت ہوگیا تو وہ فطرت پر فوت ہوگا۔"

*اَللّٰھُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لاَ مَلْجَا وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ*

*🍃ترجمہ:-*
"اے ﷲ میں نے اپنی جان کو تیرا فرمانبردار بنالیا، اپنا کام تیرے سپرد کردیا، اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کرلیا، اپنی کمر تیرے لیے جھکادی، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، نہ تجھ سے بھاگ کر جانے کی کوئی پناہ ہے نہ راہ نجات ہے مگر تیری طرف ہی، میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جسے تونے نازل کیا اور تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا۔"
📖 *صحیح بخاری:6313*
*❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄

•--•⊰✿🌹 *جزاكمُ ﷲ خيرا*🌹✿⊱•--•

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Roza
Saher va Aftar
Share sirapa Barkat va rahmat hai
"Fatma"

Category

Website

Address

Kar Residential Near Bus Stand Hardushiva
Srinagar
193201

Other Mosques in Srinagar (show all)
Markazi Jamia masjid Shareef Noor-ul-Huda shartgundballa Markazi Jamia masjid Shareef Noor-ul-Huda shartgundballa
Srinagar

EVERY UPDATE IS AVAILABLE HERE RELATED TO MARKAZI JAMIA MASJID SHAREEF NOOR UL HUDA SHARTGUNDBALLA.

Al Mustafa Jamia Masjid Hassan Abad Al Mustafa Jamia Masjid Hassan Abad
Srinagar

Salaam Alykum to everyone. Work related to Al Mustafa Jamia Masjid will be uploaded regularly.

Jamia Masjid Hanfia Naik Bagh Jamia Masjid Hanfia Naik Bagh
Naik Bagh Natipora Srinagar
Srinagar, 190015

under construction jamia masjid hanfia at naik bagh natipora, share and support.. A/c no. 0360040100009099

Jamia masjid pachkote Jamia masjid pachkote
Rajbagh
Srinagar, 190001

spreading haqq is sadaqah............

Masjid Tawheed Jamia Ahlehadees Uttersoo Masjid Tawheed Jamia Ahlehadees Uttersoo
Srinagar, 192201

Near Tawheed Abad Uttersoo-Shangas, Islamabad, J&K

Imambada Zadibal Imambada Zadibal
Zadibal
Srinagar, 190018

Imambara Zadibal is the first Imambara constructed in Kashmir Valley by Kaji Chak, in the year 1518

Darussalam Jammu & Kashmir Darussalam Jammu & Kashmir
1st Floor, Abu-Dhaar Complex, Opp General Bus Stand, Batamaloo
Srinagar, 190009

Based in Riyadh, Kingdom of Saudi Arabia, Darussalam Publishers & Distributors is a multilingual inte

Shia Media Shia Media
Harinara
Srinagar, 193121

Follow and share this islamic page

Muslim Students Organisation - MSO Larkipora Anantnag Muslim Students Organisation - MSO Larkipora Anantnag
Srinagar, Jammu And Kashmir
Srinagar

1.Dawah,invite people towards Allah,(Quran and Hadith according to Salfu Saliheen.) 2.unite people. 3.To help needy people. 4.To spread peace.

Jamia Masjid Srinagar Jamia Masjid Srinagar
Jamia Masjid Srinagar
Srinagar, 190003

Jamia Masjid Srinagar

Islamic Educational School Islamic Educational School
Checkpora BK Pora Nowgam
Srinagar, 190015

This Islamic Educational School shows you to the "Guideline Towards Bright Future"

Jamia Ahli-hadees Masjid Jamia Ahli-hadees Masjid
Chanapora Road
Srinagar, 190015

Quran and sunnah