Inamullah Ibn-E-Adam

Whether you’re a student or an enthusiast {Inamullah Ibn-E-Adam} is your source for knowledge! Follow

15/02/2024

اردو ادب کی شاعری اور نثر کو نئے رجحانات سے روشناس کروانے والے شاعر مرزا غالب کی آج برسی ہے۔

مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا، وہ 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب اردو کے ایک منفرد شاعر تھے ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ زندگی کے مشاہدات، حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور اسے بڑی ہی سادگی سے عام لوگوں کی سمجھ بوجھ کے لیے بیان کردیتے تھے۔

غالب کی شاعری میں انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ محبت اور زندگی سے وابستگی بھی بڑی شدت سے نظر آتی ہے۔ غالب کی تحریروں نے اردو شاعری کے دامن کو وسعت دی۔ غالب نے اردو میں جو نئی اصناف متعارف کروائیں اور جو خطوط لکھے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور وہ مقروض ہو گئے۔

مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے 1850ء میں قلعہ کی ملازمت اختیار کی اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور ہوئے، جس کا ماہانہ معاوضہ ان کے لیے 50 روپے مقررکیا گیا۔ مرزاغالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا، غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔

غالب نے کبھی بھی انگریز ثقافت کی تعریف نہیں کی البتہ انھوں نے اپنی شاعری اور نثر سے سائنسی دریافتوں کے حوالے سے مختلف مثالیں بیان کیں جنھیں اگر اپنا لیتے تو ان کا شمار دنیا کی بہترین قوموں میں ہوتا۔

آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور پھر 15 فروری 1869ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔

05/02/2024

محصوصہ ڈرامے کا ایک اہم کردار عمر مختار (عربی: عمر المختار) لیبیا پر اطالوی قبضے کے خلاف تحریک مزاحمت کے معروف رہنما تھے۔ وہ 1858ء میں جنزور نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1912ء میں لیبیا پر اٹلی کے قبضے کے خلاف اگلے 20 سال تک تحریک مزاحمت کی قیادت کی
جب پوری دنیا میں ترکی کی خلافت عثمانیہ کی گرفت کمزورہونے لگی اور( ی-ور-پ) کی کچھ طاقتوں نے افریقہ اور ایشیا کے ان ممالک کارخ کرنا شروع کردیا، جہاں ترکی کی حمایت یافتہ یا حکمراں حکومت لڑرہے تھے۔ اس میں ایک اہم ملک لیبیا بھی تھا۔ افریقہ میں سامراجی حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ایسی ہی شخصیت عمر مختار البصری جس کو صحرا کا شیر The Lion of Desert کہاگیا۔مجاہد آزادی کے طور پر عمر مختار 20 سال تک جدوجہد کرتے رہے، ایک معمولی انسان نے اٹلی سامراج کے چھکے چھڑادیے اور محض واجبی تعلیم حاصل کرکے ایک مدرسہ سے (م-جاہ-دین )آزادی کی ذہن سازی کی۔1862میں پیدا ہونے والے عمر مختارامنفیفہ قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے خاندان کا شمار علاقے کے بہادر، متواضع اور متقی خاندان میں ہوتاتھا۔ان کا خاندان اعلیٰ اقدارپر مبنی زندگی بسرکرتا تھا اور قرآن وسنت پر عمل کرنا تھا۔ان کے والد کا کم عمری میں انتقال ہوگیاتھا۔مگر اپنے ہم عمروں میں وہ ذہانت، ذکاوت، شفقت اور دعوت دین کے لئے مفرد مقام حاصل کرچکے تھے۔اپنی دوراندیشی کی وجہ سے اٹلی سامراج کے خلاف تحریک شروع کی اور صوفیا کے طریقے پر مبنی تحریک السنوسیہ کی اصولوں پر مبنی تحریک آزادی شروع کردی۔
خیال رہے کہ السنوسیہ تحریک نے شمالی افریقہ کے ممالک اور خطوں میں فرانس کے استبداد کے خلاف جنگ شروع کی۔1902 سے 1913کے دوران اٹلی کے خلاف لیبیا میں جدوجہد کی۔عمر مختار نے اٹلی کے سامراج کے خلاف بڑی دانش مندی اور جرأت کے ساتھ تحریک چلائی۔وہ عرب تاریخ کے ایسے ناقابل فراموش کردار اورقابل تقلید شخصیت ہیں جن کو استبدادی فوج نے 1931 میں سر عام پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔اٹلی کے سب سے سفاک جابر حکمراں میسولونی سے ٹکرلینے والے عمرمختار نے سامراج فوج کو ناکوں چنے چبوادیے تھے۔مگر اپنے ہی لوگو ں کے مخبروں اور غداری کی وجہ سے عمر مختار کو زبردست دشواریوں کا سامناکرنا پڑا۔آخر کار 1931 میں مخبروں کی اطلاع پر ان کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اٹلی کی فوجی عدالت نے ان کو سزائے موت کاحکم دیا۔ آخرکار 16 ستمبر 1931کو عمر مختار کو ایک جنگی قیدیوں کے کیمپ (جیل) میں سب کے سامنے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔اس وقت ان کی عمر 73سال تھی۔اٹلی کی فوج کو یہ لگا کہ ان کو پھانسی پر لٹکا کر ان کے خلاف جنگ آزادی ٹھنڈی پڑجائے گی مگر اس وقت تک آزادی کی چنگاری نہ صرف لیبیا میں پھیل چکی تھی بلکہ اور قریب کے ممالک مصر اور موجودہ سوڈان وغیرہ میں سامراجی طاقتوں کے خلاف بغاوت نقطہ عروج پر پہنچ گئی۔لیبیا طویل اور زبردست مزاحمت کے بعد 10فروری1947میں آزاد
ہواتھا۔

12/11/2023

انسانی دماغ میں ایک خاص بات بٹھانا،اور معاشرے کو ایک خاص رخ پر ڈالنا یعنی برین واشنگ اور سوشل انجینئرنگ راتوں رات نہیں ہوتا،اسکے پیچھے پوری تحریک ہوتی ہے۔کارٹون،گانے،ترانے،فلمز،ڈرامے،سکول ،کالج،یونیورسٹی،اخبار،ٹی وی،سوشل میڈیا سب کو ایک ڈائریکشن میں چلانا پڑتا ہے تب جاکر سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ منوایا جاسکتا ہے۔

09/11/2023

جو تھا نہیں ہے، جو ہے نہ ہو گا، یہی ہے اک حرفِ محرمانہ
قریب تر ہے نُمود جس کی، اُسی کا مشتاق ہے زمانہ
مِری صراحی سے قطرہ قطرہ نئے حوادث ٹپک رہے ہیں
مَیں اپنی تسبیحِ روز و شب کا شُمار کرتا ہوں دانہ دانہ
ہر ایک سے آشنا ہوں، لیکن جُدا جُدا رسم و راہ میری
کسی کا راکب، کسی کا مَرکب، کسی کو عبرت کا تازیانہ
نہ تھا اگر تُو شریکِ محفل، قصور میرا ہے یا کہ تیرا
مِرا طریقہ نہیں کہ رکھ لوں کسی کی خاطر میء شبانہ
مِرے خم و پیچ کو نجومی کی آنکھ پہچانتی نہیں ہے
ہدَف سے بیگانہ تِیر اُس کا، نظر نہیں جس کی عارفانہ
شفَق نہیں مغربی اُفق پر یہ جُوئے خوں ہے، یہ جوئے خوں ہے!
طلوعِ فردا کا منتظر رہ کہ دوش و امروز ہے فسانہ
وہ فکرِ گُستاخ جس نے عُریاں کِیا ہے فطرت کی طاقتوں کو
اُسی کی بیتاب بجلیوں سے خطر میں ہے اُس کا آشیانہ
ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے
گِرہ بھنور کی کھُلے تو کیونکر، بھنور ہے تقدیر کا بہانہ
جہانِ نَو ہو رہا ہے پیدا، وہ عالمِ پِیر مر رہا ہے
جسے فرنگی مُقامِروں نے بنا دیا ہے قِمار خانہ
ہَوا ہے گو تُند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مردِ درویش جس کو حق نے دیے ہیں اندازِ خسروانہ

23/06/2023

وہ ابتدا میں چار تھے۔
دار ارقم میں 45 ہوگئے۔
شعب ابی طالب میں 82 ہوگئے۔
ہجرت کے وقت وہ 115 ہوگئے تو غزوہ بدر میں 313 تھے۔
پهر رفته رفته بڑھتے چلے گئے۔
صلح حدیبیہ میں تعداد 1400 ہوئی۔
تو فتح مکه پر 10 هزار تھے۔
پھر غزوہ حنین میں 12 هزار ہوگئے۔
غزوہ تبوک میں 40 ہزار تھے۔
خطبه حجتہ الوداع میں ان کی تعداد سوا لاکھ تھی۔

عرصه 23 سال میں اس قدر افرادی قوت کسی اور مذہب کا اعزاز
نہیں۔
یه امتیاز صرف اسلام کو ہی حاصل ہے۔
وہ لوگ اسلام میں اس قدر گُھل مِل گئے تھے کہ وہ خود اسلام نظر آتے تھے۔
مٹی کے بنے ہوئے مگر.... پرواز آسمان سے اوپر تھی۔
وہ موت سے نہیں ڈرتے تھے....... بلکہ موت ان سے ڈرتی تھی۔
زمانه انھیں نہیں...... بلکہ وہ زمانے کو مسخر کرتے تھے۔
صحابہ وہ جن کا رب اللّٰہ
صحابہ وہ جن کا مدرسہ بیت اللّٰہ
جن کے استاد رسول صلى اللّٰہ عليه وآلہ وسلم جن کا نصاب کتاب اللّٰہ
جن کا امتحان لینے والا خود اللّٰہ
نتیجه:
رضى اللّٰہ عنه
صحابه خود
حزب اللّٰہ
اللّٰہ ہمیں بھی صحابہ رضی اللّٰہ عنہ جیسا ایمان , ایقان اور عمل عطا فرمائے۔

06/06/2023

شکر و شکایت ۔
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ ۔

18/05/2023

‎مغرب نے عورت کو جو کچھ دیا ہے عورت کی حیثیت سے نہیں دیا ہے بلکہ مرد بناکر دیا ہے۔ عورت درحقیقت اب بھی اسکی نگاہ میں ویسی ہی ذلیل ہے جیسی پرانے دورِ جاہلیت میں تھی۔ گھر کی ملکہ، شوہر کی بیوی، بچوں کی ماں، ایک اصلی اور حقیقی عورت کے لیے اب بھی کوئ عزت نہیں۔ عزت اگر ہے تو اس مردِمونث یا زنِ مذکر کیلیے جو جسمانی حیثیت سے تو عورت مگر دماغی اور ذہنی حیثیت سے مرد ہو اور تمدن اور معاشرت میں مرد ہی کے سے کام کرے۔ ظاہر ہے کہ یہ انوثت (زنانگی) کی عزت نہیں رجولیت (مردانگی) کی عزت ہے۔،پھر احساسِ پستی کی ذہنی الجھن (inferiority complex) کا کھلا ثبوت یہ ہے کہ مغربی عورت مردانہ لباس فخر کے ساتھ پہنتی ہے، حالانکہ کوئ مرد زنانہ لباس پہن کر برسرِعام آنے کا خیال نہیں کرسکتا۔ بیوی بننا لاکھوں مغربی عورتوں کے نزدیک موجبِ ذلالت ہے، حالانکہ شوہر بننا کسی مرد کے نزدیک ذلالت کا موجب نہیں۔ مردانہ کام کرنے میں عورتیں عزت محسوس کرتی ہیں، حالانکہ خانہ داری اور پرورشِ اطفال جیسے خالص زنانہ کاموں میں کوئ مرد عزت محسوس نہیں کرتا۔پس بلا خوفِ تردید کہا جاسکتا ہے کہ مغرب نے عورت کو بحیثیتِ عورت کوئ عزت نہیں دی ہے۔ یہ کام اسلام اور صرف اسلام نے کیا ہے کہ عورت کو تمدن و معاشرت میں اس کے فطری مقام ہی پر رکھ کر عزت و شرف کا مرتبہ عطا کیا اور صحیح معنوں میں انوثت کے درجہ کو بلند کردیا۔" ‎
سید ابولاعلٰی مودودی

01/05/2023

ازبکستان کے ایک دور دراز دیہات میں پاکستانی تبلیغی جماعت پہنچی تو ان کے رہنے کا انتظام مسجد میں تھا،
نماز کا وقت ہوا، تبلیغی جماعت کے کچھ ارکان وضو کر کے واپس آئے تو مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنے اپنے جوتے اٹھا کر اندر داخل ہوئے اور جوتوں کو مسجد کے ایک کونے میں رکھ دیا۔
ایک مقامی بوڑھا حیرانگی سے یہ منظر دیکھ رہا تھا،
نماز ختم ہوئی تو اس بوڑھے نے جماعت کے امیر سے پوچھا کہ : وضو کے بعد ان لوگوں نے اپنے جوتے اندر کیوں رکھے،
امیر جماعت نے جواب دیا : حفاظت کیلئے، تاکہ کوئی باہر سے اٹھا کر نہ لے جائے۔
بوڑھے نے پوچھا : کیا آپ کے ملک میں مسجد کے باہر سے جوتے چوری ہو جاتے ہیں؟
امیر جماعت نے کہا : جی ہاں، بدقسمتی سے،
تو بوڑھے نے کہا کہ : پھر آپ یہاں اتنی دور ہمارے ملک میں کیا تبلیغ کرنے آئے ہیں، تبلیغ کی سب سے زیادہ ضرورت تو آپ کی قوم کو ہے
کیونکہ ہمارے ہاں تو مسجد کے اندر یا باہر سے کوئی چیز چوری نہیں ہوتی۔
منقول

04/04/2023

جمہوریت کسے کہتے ہیں ؟؟
What is democracy?

23/03/2023

جس قوم کو تاریخ سے کوئی دلچسپی نہ ہو انکے حافظے كمزور اور مزاج جزباتی ہوتے ہیں..
یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے لیڈر کے چناؤمیں دھوکہ کھا جاتے ہیں۔۔۔!
چی گویرا💞
صلاح الدین ایوبیؒ کی قبر پر
(ماضی کے دریچوں سے)

21/03/2023

غیبی مدد کے منتظروں کے نام:

غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟

غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

جہاد فی سبیل اللہ اور جذبہ شہادت سے دُور رہ کر اور دُور رکھ کر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر اور مصائب و مشکلات دیکھ کر

*اللہ دشمن کو غرق کر دے.*

*اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے.*

*یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما.*

*یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے.*

جیسی بددعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

میدان جہاد میں اُترنے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

*کیا نعوذباللہ اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ڈرامہ کرتے ہو ؟؟؟؟*
*اتنی جرأت تو شیطان میں بھی نہ تھی اور نہ ہے.*

سُنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدانِ جنگ سجایا اور بعد میں اللہ کی غیبی مدد کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے جبکہ آج کا جہاد صرف بددعا کی دعا ہے اور نہ دُعا سے پہلے اور نہ دعا کے بعد کوئی عملی اقدامات و جدوجہد.

*ایسی صورت میں صرف اللہ کی پکڑ اور عذاب ہی آتا ہے نہ کہ کوئی غیبی مدد.*

16/03/2023

افسوس! کہ لوگوں نے مجھے صرف شاعر سمجھ لیا (اقبال)

*نَغمہ کُجا و من کُجا سازِ سُخن بہانہ ایست*
*سوئے قطار می کشم ناقہء بے زمام را !*

میں کہاں اور نغمہ (شاعری کا فن) کہاں ؟ میری شاعری تو ایک بہانہ ہے ، میں تو (اس کے ذریعے) ایک بے لگام اونٹنی (مسلم قوم) کو اسلامی قطار میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

*بہ آں رازے کہ گفتم، پے نبردند*
*ز شاخِ نخلِ من خرما نخوردند*

میں نے (شاعری کے ذریعے) جو راز بیان کیے ہیں لوگوں نے اس تک رسائی حاصل نہ کی. میرے دور کے لوگوں نے میرے درخت کی شاخ سے پھل نہ کھایا ( میری شاعری سے فائدہ نہ اٹھایا)

*من اے میر اممﷺ داد از تو خواہم*
*مرا یاراں غزلخوانے شمردند ۔ ۔*

ترجمہ: اے شاہ امم ﷺ ، میں آپ سے داد و انصاف کا طلبگار ہوں۔کہ لوگوں نے مجھے صرف ایک غزل خواں ہی سمجھا ہے۔۔

از محمد اقبالؔ ؒ (ارمغانِ حجاز)

جاوید نا مہ میں علامہ اقبال ’پیغامِ افغانی با ملّتِ روسیہ ‘ کے زیر عنوان قرآنِ حکیم کے ذکر سے بات کا آغاز کرتے ہیں

*منزل و مقصود قرآں دیگر است*
*رسم و آئین مسلماں دیگر است*

قرآن کی منزل اور اس کا مقصود اور ہے.. مسلمان کے رسم و آئین اور ہیں (آج کا مسلمان قرآن کریم اور اس کی تعلیمات سے دور ہوتا جا رہا ہے ) ۔

*در دل او آتش سوزندہ نیست*
*مصطفی در سینہ ی او زندہ نیست*

اس کے دل میں جلا دینے والی آگ نہیں ہے ۔اور حضرت محمد مصطفی اس کے سینے میں زندہ نہیں ہیں ۔ اس کے دل میں رسول اللہ کی محبت نہیں رہی ۔

*بندہ مومن ز قرآں بر نخورد*
*در ایاغ او نہ مے دیدم نہ درد*

بندہَ مومن نے قرآن سے فائدہ نہیں اٹھایا ۔ میں نے اس کے پیالے میں نہ تو شراب ہی دیکھی ہے اور نہ تلچھٹ ہی دیکھی ہے ۔یہ مسلمان قرآن سے فائدہ نہیں اٹھاتا، حالاں کہ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن نے فقر کا جوتصور دیا ہے ، وہ فقر ہی اصل شہنشاہی ہے۔ قرآن پاک ظالم آقائوں کے لیے تو موت کا پیغام ہے اور بے سروساماں انسانوں کا دستگیر اور بہت بڑا سہارا ۔ اس انقلابی کتاب میں مشرق ومغرب کی تقدیریں پنہاں ہیں، لہٰذا اے مسلمان! نور قرآن پر غور کرو، زندگی کے نشیب وفراز سے اور تقدیر حیات سے آگاہی ،قرآن حکیم سے وابستگی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مسلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں: تم اور طرح کی شرع اور (غیرقرآنی ) قوانین اپنا کر کسی اور راستے پر چل پڑے ہو۔ ذرا رُک کر قرآن پاک پر غور کرو۔ پھر علامہ، اُمت مسلمہ کو خبر دار کرتے ہیں کہ اگر تم نے غفلت برتی اور قرآن پاک کو چھوڑ دیا اور اس سے منہ موڑ لیا تو اللہ پاک قرآن پاک کو کسی اور قوم کے سپرد کر دیں گے:

حق اگر از پیش ما برداردش
پیشِ قومے دیگرے بگزاردش
(ایضاً،ص ۸۲)

یہ قرآن حکیم کی اس آیت کی ترجمانی ہے :وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِ لْ قَوْمًا غَیْرَکُمْ ۝۰ۙ ثُمَّ لَا يَكُوْنُوْٓا اَمْثَالَكُمْ۝۳۸ۧ ( محمد ۴۷:۳۸) ’’اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمھاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گااور وہ تم جیسے نہ ہوں گے

16/03/2023

وہ 10 ممالک جہاں جسم فروشی کی شرح سب سے زیادہ ہے
1۔ تھائی لینڈ (بدھ مت)
2۔ ڈنمارک (عیسائی)
3۔ اٹلی (عیسائی)
4۔ جرمنی (عیسائی)
5۔ فرانس (عیسائی)
6۔ ناروے (عیسائی)
7۔ بیلجیم (عیسائی)
8۔ اسپین (عیسائی)
9۔ امریکہ (عیسائی)
10۔ فن لینڈ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں چوری و ڈکیتی کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ڈنمارک اور فن لینڈ (عیسائی)
2۔ زمبابوے (عیسائی)
3۔ آسٹریلیا (عیسائی)
4۔ کینیڈا (عیسائی)
5۔ نیوزی لینڈ (عیسائی)
6۔ ہندوستان (ہندو)
7۔ انگلینڈ (عیسائی)
8۔ امریکہ (عیسائی)
9۔ سویڈن (عیسائی)
10۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
وہ 10 ممالک جہاں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ مالڈووا (عیسائی)
2۔ بیلاروس (عیسائی)
3۔ لیتھوانیا (عیسائی)
4۔ روس (کیمونسٹ+عیسائی)
5۔ جمہوریہ چیک (عیسائی)
6۔ یوکرین (عیسائی)
7۔ آندورا (عیسائی)
8۔ رومانیہ (عیسائی)
9۔ سربیا (عیسائی)
10۔ آسٹریلیا (عیسائی)
وہ10 ممالک جہاں قتل ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
1۔ ہونڈوراس (عیسائی)
2۔ وینزویلا (عیسائی)
3۔ بیلیز (عیسائی)
4۔ ایل ساوڈور (عیسائی)
5۔ گوئٹے مالا (عیسائی)
6۔ جنوبی افریقہ (عیسائی)
7۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس (عیسائی)
8۔ بہاماس (عیسائی)
9۔ لیسوتھو (عیسائی)
10۔ جمیکا (عیسائی)
دنیا میں خطرناک غنڈہ گردی کرنے والے گروپوں کے نام
1۔ یاکوزہ (غیر مسلم)
2۔ ایگبرس (عیسائی)
3۔ واہ سنگ (عیسائی)
4۔ جمیکا پوسی (عیسائی)
5۔ پریمیرو (عیسائی)
6۔ آریائی اخوان (عیسائی)
7۔ خون (عیسائی)
8۔ 18 ویں اسٹریٹ گینگ (عیسائی)
9۔ منگکی (عیسائی)
10 ۔ مارا سالاروتھا (عیسائی)

دنیا کے سب سے بڑےمنشیات اسمگلنگ مافیاز
1۔ پابلو اسکوبار(Pablo Escobar )-کولمبیا (عیسائی)
2۔ اماڈو کیریلو) (Amado Carrillo Fuentes)-میکسیکو(عیسائی)
3۔ کارلوس لیہڈر(Carlos Lehder) - جرمن (عیسائی)
4۔ گریسیلڈا بلانکو(Griselda Blanco) -کولمبیا (عیسائی)
5۔ جوکون گزمین- (Joaquín Guzmán) میکسیکو (عیسائی)
6۔ رافیل کیرو-( Rafael Caro Quintero) میکسیکو (عیسائی)

تاہم مغربی اور مشرقی میڈیا کا کہنا ہے کہ :
اسلام دنیا میں ہر طرح کی دہشت گردی کا سبب ہے

اس بنا پر بہت سارے سادہ لوح اور نادان مسلمان بھی ان بے بنیاد اور کھوکھلے دعووں پر یقین کرلیتےہیں۔ آپ اپنی سوچ اور عقل کا کنٹرول دوسروں کے ہاتھ میں نہ دیں

اپنے دین اسلام پر فخر کیجئیے۔۔۔۔۔

09/03/2023

ایک سبق آموز تحقیق و تحریر

ابن سینا نے ایک تجربہ کیا اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا۔ میمنے ایک ہی عمر وزن ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا۔ تمام حالات برابر رکھے۔ ابن سینا نے میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرا رکھا اور اس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا اور میمنوں میں سے صرف ایک میمنا اس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا۔ کئی مہینوں بعد میمنا جو بھیڑیا کو دیکھتا ہے مر جاتا ہے کیونکہ وہ بے چین خوفزدہ اور کمزور ہوتا ہے۔ اگرچہ بھیڑئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا، لیکن میمنہ اس خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اس نے محسوس کیا۔

جبکہ دوسرا میمنا جو بھیڑیا نہیں دیکھ سکتا تھا، اچھی طرح سے کھانا تھا اور اسکا وزن بھی بڑھ گیا کیونکہ وہ کافی پر امن رہا۔

اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے

مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا۔ غیر ضروری خوف، فکر، اضطراب اور تناؤ انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کا سامنا کر کے آگے بڑھنا ہے تو اپنی راه میں آنے والے ہر خوف کو نظر انداز کر نا سیکھیں پھر ہی آپ کامیابی کی سیڑھیوں پہ چڑھ سکیں گے .

06/03/2023

یہ حیرت انگیز سلسلہ آپ کو تاریخ کے چند بااثر مسلمان سائنسدانوں سے ملنے کے لیے وقت پر لے جاتا ہے۔ اس ایپی سوڈ میں، ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم طب کے باپ ابن سینا کی زندگی اور میراث کو دریافت کرتے ہیں۔ اس کی اہم دریافتوں کے بارے میں جانیں اور کس طرح اس نے ہمیشہ کے لیے دوا کا طریقہ بدل دیا۔ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کر کے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں جو کہ بلکل مفت ہے اور اس علمی سفر میں ہمارے ہمسفر بنیں ۔
https://www.youtube.com/

25/02/2023
17/02/2023

حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا سلام ۔
شاعر: علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ
آواز: ضیاء محی الدین
ایڈیٹنگ: Inamullah Ibn-E-Adam

چمک اُٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا ۔ حبش سے تجھ کو اُٹھا کر حجاز میں لایا ۔
Allama Iqbal Salute 🫡 To Hazrat Bilal R.A

Send a message to learn more

12/02/2023

The Prayer Of Slave's
غلاموں کی نماز.
Poet : Allama Muhammad Iqbal
Voice Over: Zia Mohiyuddin
Editor: Inamullah Ibn-E-Adam

03/02/2023

Abu Bakr Siddique ( The Truthful) And Umar Farooq (The one who distinguish between right and wrong)
Kalam with Muhammad PBUH.
Written By:
Dr. Allama Iqbal
Voice over : Zia Mohiyuddin
Editor : Inamullah Ibn-E-Adam
ایک دن رسول پاک ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اصحاب سے کہا۔ دیں مال راہ حق میں جو تم میں ہوں مالدار ۔۔۔

28/01/2023

بانگ درا 01۔
زمانہ آیا ہے بے حجابی کا ۔

27/01/2023

ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام

25/01/2023

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Shikwa
شکر و  شکایت ۔علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ ۔
Muhabbat #poetry #allamaiqbal #facebookreels #reelsvideo #shortset #reels #poetry
Gulamoon k liye #reels #poetry #facebookreels #reelsvideo #allamaiqbal
The First inventor of camera #alkindi #facebookreels #shortset
جمہوریت کسے کہتے ہیں ؟؟ What is democracy?#Jamhooriat  #democracy #education #funny
Chapter 7 Verse 179 #Quran #fbreels
یہ حیرت انگیز سلسلہ آپ کو تاریخ کے چند بااثر مسلمان سائنسدانوں سے ملنے کے لیے وقت پر لے جاتا ہے۔ اس ایپی سوڈ میں، ہمارے ...
Tawhid | The Oneness Of Allah #fbreels #reelsvideo #islam #Quran #translation #reelsfb #allamaiqbalpoetry #Allama #iqbal...
Motivation #fbreels #reelsvideo #islam #Quran
#fbreels #reelsvideo #Quran #islam #quranverses #QuranTime #quranic #quranmajeed #translation
Tasleem - o- Raza | تسلیم ورضا | #fbreels #reelsfb #reelsvideo #urdupoetry #allamaiqbalpoetry #islam #shayari #Tasleem #...

Website