HQM Official
Hazarey wal
12اپریل یوم شہداء ہزارہ
اہل اسلام و اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک
عوامی آگاہی پیغام
پاکستان بھر میں فیس بک میسنجر اور وٹس ایپ و دیگر ایپلیکشن کے ذریعے سادہ لوح عوام سے دھوکہ دہی کر کے کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں ان نوسربازوں کا اگلا شکار آپ بھی ہو سکتے ہیں اس لیے پاکستان یا بیرون ملک موجود آپ کے یار دوست یا رشتہ دار کا فیس بک میسنجر یا وٹس ایپ پر میسج کر کےکوئی آپ سے رقم کا مطالبہ کرے تو سمجھ جائیں کہ میسنجر اور وٹس ایپ ہیک ہو چکے ہیں اور آپ سے فراڈ ہو رہا ہے۔
عوامی آگاہی کا یہ میسج صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر یا کاپی پیسٹ کریں تا کہ ہر شہری تک یہ پیغام پہنچ سکے
ہزارہ قومی محاذ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 قاضی اعتزاز اظہر ایڈووکیٹ کا حلقہ کی عوام کے نام اہم پیغام
شہدائے ہزارہ کی امین
ہزارہ قومی محاذ
ہزارے وال قوم 8 فروری کو انتخابی نشان تتلی پر مہر لگا کر قوم پرست و حق پرست امیدواروں کو کامیاب بنائیں
ہزارے وال قوم کو ایک اور دکھ ہمارے انتہائی عزیز دوست
سلیم لودھی ایڈووکیٹ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ کل 11بجےٹاون شپ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گا
صوبہ ہزارہ ہزارے وال قوم کا حق ہے پاکستان کی معروف سیاسی سماجی اور نوجوان شخصیت شہیر سیالوی بھی حق میں بول پڑے
اہل وطن کو 76واں جشن آزادی مبارک
محترم و مکرمی.......................... جناب اسلام علیکم
18 جولائی یوم جدوجہد
قائد تحریک بانی ہزارہ قومی محاذ پاکستان محمد آصف ملک ایڈوکیٹ (مر حوم) کی15پندرہویں برسی
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا 36 واں یوم تاسیس
ہزارہ تعلیمی بورڈ کی 33تینتیسویں سالگرہ
کےموقع پر ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مورخہ 18جولائی بروز منگل دن 11بجے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہزارے وال قوم کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی۔
بمقام مرکزی سیکرٹریٹ ہزارہ قومی محاذ پاکستان طیب اردگان پلازہ نزد فوارہ چوک ایبٹ آباد
سانحہ بارہ اپریل کو 13سال بیت گئے ورثاءاور شہدا کی روحیں آج بھی انصاف کے منتظر
ایبٹ آباد
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس آمدہ جنرل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ہزارہ بھر سے قومی و صوبائی کے ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ طیب اردگان پلازہ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات مرکزی چیئرمین ہزارہ قومی محاذ پاکستان قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی سیکریٹری جنرل زوالقرنین جدون، مرکزی نائب صدر اعجاز احمد اعوان، مرکزی نائب صدر قادر نواز خان، مرکزی سیکریٹری فنانس عابد جدون، مرکزی سیکریڑی اطلاعات بابو محمد بشیر، صوبائی نائب صدر حاجی شیراز راجپوت، ملک ہمایون تنولی، ڈویژنل صدر محمد ضیاء جدون، ڈویژنل نائب صدر عالمزیب خان جدون، لائرز ونگ ہزارہ ریجن کے صدر اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، ضلعی صدر ایبٹ آباد جان محمد بنگش، ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر قاضی اعزازاللہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے اسد جاوید خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا قیام کیا گیا پارلیمانی بورڈ میں ہریپور سے قادر نواز خان، حاجی شیراز راجپوت، افتخار بدر، حسن مشوانی اور نسیم اعوان، ایبٹ آباد سے محمد ضیاء جدون، جان محمد بنگش، اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، تحصیل صدر ایبٹ آباد راشد خان جدون،اور عابد جدون، مانسہرہ سے اعجاز احمد اعوان، امجد قدوس خان، ملک ہمایون تنولی ممبران منتخب کیئے گئے۔ اجلاس میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے مانسہرہ میں 3 فروری بعد از نماز جمعہ اور ایبٹ آباد بار کلب میں 12 فروری کو ورکرز کنونشن کا بھی اعلان کیاگیا۔ مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے تمام تنظیموں کو ٹاسک سونپتے ہوئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کی ہدایات بھی جاری کیں
ماں دھرتی ہزارہ کے عظیم سپوت چوہدری محمد اسلم شہید کی نویں برسی 8 جنوری کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
Welcome
ایبٹ آباد
نوجوان قانون دان اویس خان عباسی ایڈوکیٹ نے ساتھیوں سمیت ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار آف پاکستان فضل الحق عباسی ایڈوکیٹ کےصاحبزادےاویس خان عباسی ساتھیوں سمیت ہزارہ قومی محاذ میں شامل ہو گئے۔ ان کے ہمراہ غیور اعوان ایڈوکیٹ, ملک شاہد اعوان ایڈوکیٹ و دیگر بھی شمولیت اختیار کی، اس موقع پر ہزارہ قومی محاذپاکستان کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ,جنرل سیکرٹری ذوالقرنین خان جدون, مرکزی سیکرٹری اطلاعات بابو بشیر اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ضیاء خان جدون موجود تھے۔اویس خان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے والد محترم فضل الحق عباسی نے چیئر مین آصف ملک مرحوم ودیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہزارہ قومی محاذکی جدو جہد شروع کی تھی جو18 قبائل کی واحد جماعت ہے
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہزارے وال قوم کی خدمت کے لیے کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے
عظمیٰ خان سواتی نے تحریک انصاف چھوڑ کر ہزارہ قومی محاذ میں شمولیت اختیار کر لی
ملکی حالات کے پیش نظر حکومت فی الفور جنرل الیکشن کا اعلان کرے
جئے ہزارہ،
جئے ہزارے وال،
جئے ہزارہ قومی محاذ۔
ہزارہ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے کل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے حالات مزید خراب ہوں گے طاقت کے بجائے مفاہمت کا راستہ نکالا جائے 12 اپریل 2010 والی تاریخ نہ دوہرائی جائے۔
اسد جاوید خان
(یاد گاری نیوز کلپنگ) HQM
ہزارہ قومی محاذ کی جدوجہد کے 35 سال
ہزارے وال طلباء تنظیموں کا مشترکہ تاریخی احتجاجی مظاہرہ 13مارچ 1990کینٹ چوک ایبٹ آباد
ترجمان ہزارہ قومی محاذبابو بشیر کے البم سے ایک زبردست فوٹو جس میں ایبٹ آباد بورڈ اور ہزارہ یونیورسٹی کے حصول کے لیےHSF کے ہمراہ دیگر طلباء تنظیمں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ایبٹ آباد
ہزار قومی محاز پاکستان گزشتہ 35سال سے جاگتے محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ چار اکتوبر 1999کو ہسپتال بچاؤ تحریک کے دوران ایچ کیو ایم کی پوری قیادت کو گرفتار کر کے ڈیرہ اسماعیل خان جیل اور ہریپور سنٹرل جیل میں قید کردیا گیا تھا۔ہزارہ کے جانبازوں نے ہمت اور جوان مردی سے ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کیااور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کامیاب ہے۔ آصف ایڈووکیٹ بانی ہزارہ قومی محاز اور اس وقت کے مرکزی چیئر مین ولی محمد خان جدون کی قیادت میں زبردست تحریک چلائی اور کامیابی حاصل کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ایبٹ آباد آج بھی غریب ہزارے وال کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جو ایبٹ آباد تعلیم بورڈ کاقیام اور حالیہ دنوں میں اس کا دفاع بھی ہزارہ قومی محاز کی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔ ہزارہ وال قوم کی بیداری مہم کی بھرپور جدوجہد جاری ہے۔ اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ ہزارے وال قوم کے تمام مسائل کا حل صوبہ ہزار کے صوبہ ہزارہ کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ ہزارہ وال قوم اور ہزاہ صوبہ کا نعرہ سب سے پہلے ہزارہ قومی محاز نے ہی لگایا اور اب تک اس کیلئے عملی جدو جہد کررہے ہیں۔ چیئر مین ہزارہ قومی محا ز قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ کی ولولہ انگیز قیات میں ہزارہ محاز میدان عمل میں ہے اور ہزاہر وال نوجوانوں کی پارٹی میں جو شمولیت سے ثابت ہوتا ہے۔ کہ وہ وقت دور نہیں ہزارہ وال اپنی منزل صوبہ ہزارہ حاصل کریں گے۔ تمام مرکزی کابینہ نے اسیران 4اکتوبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنے مشن صوبہ ہزار کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔
ترجمان ہزارہ قومی محاذ بابو محمد بشیر کے البم سے
ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی قائدین بانی ہزارہ قومی محاذ آصف ملک ایڈوکیٹ مرحوم، اور ولی محمد خان لالا مرحوم کی یادگار تصویر۔ فوٹو کریڈٹ بابو محمد بشیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Abbottabad
22010
Abbottabad
Hi Everyone : Here get latest news & Information related with Abbottabad. Any one have Information in any regard about Abbottabad can contact on what's app no given.
Orish Colony Street No#7 Nawansher Abbottabad
Abbottabad, 22010
Here it is a public news channel of hazara. Its my passion to working as a representative of pakista
SF Hostel Comsats Universty Abbotabad
Abbottabad, 22010
This page is informative for the peoples