Umme Jasim Official
health beauty personal blog
صبح بخیر زندگی
عید میلاد النبی صلی الللہ علیہ وآلہ وسلم بروز اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی
تحریک ختم نبوت ندہ باد
بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم۔۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه۔۔
28 صفر المظفر 1444 ھِجْرِی۔۔
25 ستمبر 2022 عِیسَوی۔۔
بروز اتوار۔۔
جب انسان ناراضگی ختم کرنے میں پہل کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں وہ غلط تھا بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے انا سے زیادہ رشتے عزیز ہیں۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔
صبح بخیر زندگی
کیا ہو گیا جو بچے نے ہوم ورک نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیسٹ میں برے مارکس آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی مضمون میں فیل ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔
بچے کا حوصلہ بڑھائیے۔
اس کے لیے ایک نئی امید بنیے۔
آپ بحیثیت والدین یا بڑے کے بھی تو بہت سے کام نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اکثر اوقات بچے کا موڈ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔دل نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔ وہ مضمون اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔۔ ٹیچر پسند نہیں۔۔۔۔۔۔سکول میں بچوں سے لڑائی ہو گئی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی نے برا بھلا کہا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے اس دن کسی نے اس کے بیگ سے کوئی چیز نکال لی ہو۔۔۔۔۔۔۔ اس کی پسندیدہ پنسل کھو گئی ہو۔۔۔۔۔۔۔ لنچ چرا لیا ہو کسی نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ہو سکتا ہے بلاوجہ کس اور کے قصور کی سزا ملی ہو اسے۔۔۔۔۔۔۔ یا یہ بھی ممکن ہے اس کا پسندیدہ دوست یا سہیلی اس سے ناراض ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو دوسری وجوہات ہو سکتی ہیں اس ننھے دماغ کے اندر کشمکش چل رہی ہوتی ہے۔
بچوں کا دماغ بڑوں کی طرح سو سو توجیہات دینے سے قاصر ہوتا ہے۔
انھیں وہی پتہ ہوتا ہے جو ان کے سامنے ہوتا ہے۔
جو چیز انھیں مسئلہ کر رہی ہوتی ہے وہ اس جگہ ان حالات سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ نے اپنے بچوں سے پڑھائی میں کارکردگی کے علاوہ کبھی یہ پوچھا کہ سکول میں ان کے ساتھ کیا معاملہ رہا؟؟؟
بچے بڑوں کی نسبت زیادہ ذہنی دباؤ اور تناو کا شکار ہوتے ہیں۔
پڑھائی کو پڑھائی تک رہنے دیجئے۔۔۔۔۔۔۔
اس کو ہوا مت بنائیے۔۔۔۔۔۔
کل ایسی ہی ایک خبر نظر سے گزری جس نے آٹھ آٹھ آنسو رلایا۔
ایک بارہ سال کے بچے کو اس کے اپنے باپ نے ہوم ورک نہ کرنے پر غصے میں آکر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔...........اور وہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
مقصد پڑھانا ہے تو اس قدر سختی، زور زبردستی کرنے کی کیا وجہ۔
پیار، محبت، لاڈ کے ساتھ بھی تو بتا جا سکتا ہے۔ جہاں سختی ضروری ہے ضرور کیجئے مگر جان لے لینا۔ خطرناک سزائیں دینا ظلم ہے۔
Good night
ابوالکلام اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ ملازمت بھی کرتی تھیں اور گھر کا کام کاج بھی وہی کرتی تھیں ۔
ایک رات کھانے کے وقت انہوں نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھی ۔ میں والد کے رد عمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصہ کا اظہار کریں مگر انہوں نے انتہائی سکون سے کھانا کھایا اور پھر مجھ سے دریافت کیا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا لیکن اسی اثنا میں میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی ۔ مگر میرے والد نے کہا کہ ان کو یہ روٹی کھا کر لطف آیا ۔ اسی رات اپنے والد کو شب بخیر کہنے میں ان کے کمرے میں گیا تو ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی انہیں جلی روٹی کھا کر لطف آیا ؟ انہوں نے پیار سے مجھے اپنے بازؤں میں بھر لیا اور جواب دیا کہ تمہاری والدہ نے ایک پرمشقت دن گزارا اور پھر تھکنے کے باوجود گھر آکر ہمارے لئے کھانا بھی تیار کیا ۔۔۔۔۔ ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی جذبات کو مجروح کرتی ہے ۔
میرے بچے! زندگی بے شمار ناپسندیدہ اشیا اور شخصیات سے بھری ہوئی ہے۔ میں بھی کوئی بہترین یا مکمل انسان نہیں ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے ارد گرد لوگ اور عزیز واقربا بھی غلطی کر سکتے ہیں ۔ لہذا ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا، رشتوں کو بخوبی نبھانا اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرنا ہی تعلقات میں بہتری کا سبب بنتا ہے ۔ زندگی اتنی مختصر ہے کہ اس میں معذرت اور پچھتاووں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے
*اس تحریر کا دن میں کم از کم ایک بار پڑھنا ھم سب کی معاشرتی زندگی کے لئے بے حد سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔۔*
صبح بخیر زندگی
آپ سب نے شگفتہ اعجاز کی یہ تصویر دیکھی ہو گی یقینا حیران بھی ہونگے لیکن یہ ہمارے لیے پیغام ہے کہ ہمیشہ خوش رہنا چاہیے چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو اور اپنا خیال رکھنا اور خوش رہنا عزت نفس کی ایک شکل ہے
Gud nite
میں نے ایک جگہ امریکہ کے ایک ریٹائر سرکاری افسر کے بارے میں ایک واقعہ پڑھا تھا سوچا آپ سے بھی شیئر کروں... اس افسر کو وائٹ ہاؤس سے فون آیا کہ :
*" فلاں دن صدر آپ سے ملنا چاہتے ہیں "*
اس افسر نے فوراً معذرت کر لی۔ فون کرنے والے نے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا :
*میں اس دن اپنی پوتی کے ساتھ چڑیا گھر جا رہا ہوں ...*
یہ جواب سن کر فون کرنے والے نے ترش لہجے میں کہا :
*" آپ چڑیا گھر کو صدر پر فوقیت دے رہے ہیں "*
ریٹائر افسر نے نرمی سے جواب دیا کہ :
*نہیں میں اپنی پوتی کی خوشی کو صدر پر فوقیت دے رہا ہوں ...*
میرے پیارو! اس بات پر فون کرنے والے نے وضاحت چاہی تو ریٹائر افسر نے کہا :
*" مجھے یقین ہے میں جوں ہی وہائٹ ہاؤس سے باہر نکلوں گا تو صدر میرا نام اور میری شکل تک بھول جائے گا، جبکہ میری پوتی اس سیر کو پوری زندگی یاد رکھے گی۔ میں گھاٹے کا سودا کیوں کروں۔ میں یہ وقت اس پوتی کو کیوں نہ دوں جو اس دن، اس وقت میری شکل اور میرے نام کو پوری زندگی یاد رکھے گی، جو مجھ سے محبت کرتی ہے، جو اس دن کیلئے گھڑیاں گن رہی ہے ... "*
میرے دوستو! میں نے جب یہ واقعہ پڑھا تو میں نے کرسی کے ساتھ ٹیک لگائی اور آنکھیں بند کرکے دیر تک سوچتا رہا کہ مجھ سمیت ہم میں سے 99 فیصد لوگ زندگی بھر گھاٹے کا سودا کرتے ہیں۔ ہم لوگ ہمیشہ ان لوگوں کو اپنی زندگی کے قیمتی ترین لمحات دے دیتے ہیں جن کی نظر میں ہماری کوئی اوقات، ہماری کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جن کیلئے ہم ہوں یا نہ ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا، جو ہماری غیر موجودگی میں ہمارے جیسے کسی دوسرے شخص سے کام چلا لیتے ہیں۔ میں نے سوچا ہم اپنے سنگ دل باس کو ہمیشہ اپنی اس بیوی پر فوقیت دیتے ہیں جو ہمارے لئے دروازہ کھولے ہمیں گرم کھانا کھلانے کے لئے دو، دو بجے تک جاگتی رہتی ہے، ہم اپنے بےوفا پیشے کو اپنے ان بچوں پر فوقیت دیتے ہیں جو مہینہ مہینہ ہمارے لمس، ہماری شفقت اور ہماری آواز کو ترستے ہیں، جو ہمیں صرف البموں اور تصویروں میں دیکھتے ہیں، جو ہمیں یاد کرتے کرتے بڑے ہو جاتے ہیں اور جو ہمارا انتظار کرتے کرتے جوان ہو جاتے ہیں لیکن انہیں ہمارا قرب نصیب نہیں ہوتا، ہم انہیں ان کا جائز وقت نہیں دیتے۔ میں نے سوچا :
*" یقیناً تقریباً ہم سب گھاٹے کے سوداگر ہیں "*
صبح بخیر زندگی
کسیے ھی سب اور اتوار کا دن کسیے گزارتے ہیں ضرور بتاہیں
Just like me 😋😋
No doubt best time
Gondal brothers@😍😍😘
Miss u ami g😢😢
Asim ❤️
Gud nite every one 🙂💤
ALLAH❤️
Jumma mubarik❤️❤️
Posted for confirming authenticity of information.
پاکستانی ماوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ: بچوں کا سر بنانا
جیسے ہی آپ ماں بنیں گی آپکی امی، ساس، خالہ، پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے۔
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے گتا، لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا۔ گردن کو اسطرح رکھنا کہ سر بالکل سیدھا رہے، خاص تکیوں کا استعمال، سر پر اینٹ رکھنا تک شامل ہیں۔
جو عورت سر بنانے میں بہت expert مانی جائے گی اور اپنی کامیابی کے قصے سناتی نظر آئیگی اسکے بچے(جو کہ اب بڑا ہو چکا ہوگا) کا سر ایک بار غور سے دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے۔
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے۔ جو کہ پاکستانی ماوں کے مطابق ایک achievement ہے۔ دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے۔ سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔ flat head syndrome کے بچوں میں
● باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
●زبان کا استعمال( یعنی Language development)
● فہم و فراست ( یعنی cognitive skills)
● جذباتیات (یعنی emotional intelligence)
میں کمی آسکتی ہے۔
سب میں نہیں ہوتا لیکن ایسا ہونا ممکن ہے اور ایسے بہت سے کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔
تو پھر سر بنانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟؟
تو اسکا جواب ہے کہ بچے کو سکون سے جینے دیں۔ کچھ بھی مت کریں۔ بچے کو کبھی کروٹ اور کبھی سیدھا سلائیں سر کو ایک جگہ پہ fix نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی جگہ سے flat نہ ہو جائے اور سر کی ہڈی کو اپنی اصلی شکل اختیار کرنے دیں جو کہ گول ہے۔
اور سر بنانے کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں۔
ڈاکٹر فرح عثمان
Natural beauty.......wo khamoshi jis ki apni kahani hai
ایک بار کسی فلائٹ پے ایک ایئر ہوسٹس ، ذرا چلبلی سی ہورہی تھی ۔ میرے پاس بار بار گزرے اور کہے کہ چاچا جی کیا حال ہے ؟
میں اُس زمانے میں اتنا بوسیدہ اور عمر رسیدہ نہیں ہوا کرتا تھا۔۔۔۔۔
تین چار بار اس نے ایسے کہا۔۔۔۔
میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔
پھر کہنے لگی ۔۔۔ آپ کو کوئی چیز چاہیے چاچا جی؟
میں نے کہا ۔۔۔ پانی کا ایک گلاس دے دیں۔
جب وہ مجھے چاچا جی کہتی ، جہاز میں لوگ مسکرانا شروع کردیتے کہ جہاز چھوٹا سا تھا ۔
اُس نے گلاس رکھ کے ایک دفعہ پھر کہا۔۔۔ میں آپ کو چاچا جی کہتی ہوں ، آپ مائنڈ تو نہیں کرتے؟
میں نے کہا۔۔۔ بی بی چاہے تم مجھے چاچا جی کہو یا دادا جی ، اندر سے جو میری نیت ہے ناں ، وہ نہیں بدلنی۔۔۔😄😄
(مستنصر حسین تارڑ )
Hello every one
Have a rainy day
Hello every one... happy rainy day
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Website
Address
432600