𝐓𝐡𝐞 𝐀𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐨𝐥𝐬 𝐁𝐚𝐡𝐚𝐰𝐚𝐥𝐩𝐮𝐫 𝐂𝐚𝐦𝐩𝐮𝐬

A Name of Quality Education It is right time for your child to learn and explore the skills

05/10/2022

*آج کی تحریر خصوصاً محترم اساتذہ کے نام*

*جنکے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک*
*انکی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں*

*استاد کون ہے ؟*
اُستاد ایک ایسا رہنما ہے جو آدمی کو زندگی کی تاریکیوں سے نکال کر منزل کی طرف گامزن کرتا ہے۔
کسی بھی کامیاب انسان کی کامیابی کے پیچھے اچھے استاد کی بہترین تربیت کار فرما ہوتی ہے ۔ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اچھے اساتذہ سے علم سیکھنے کا سنہری موقع ملتا ہے ۔ اک عام سے نوخیز بچے سے لے کر اک کامیاب فرد تک سارا سفر اساتذہ کی لازوال محنت کے مرہونِ منت ہے ۔
*(معلم چراغی از نور است)*
*استاد روشنی کا مینار ہے✨*
استاد وہ مُحسن ہے، جو طالب علم کو جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے ، رہنے کا ڈھنگ بتاتا ہے اور برائیوں کو دور کرکے اسے معاشرے کا ایک مثالی فرد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ استاد قوموں کی تعمیر میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اچھا استاد اور عالم اک معاشرے کے میرِ کارواں ہیں، اور جس معاشرے کے میرِ کارواں اچھے ہوں وہ معاشرہ کمال کو پہنچ جاتا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ "جس نے مجھے ایک حرف سکھایا میں اس کا غلام ہوں چاہے اب وہ مجھے فروخت کردے ، چاہے تو آزاد کردے اور چاہے تو غلام بنا کر رکھے۔"
(راہِ علم ص ۲۹)

*مثالی استاد*
اس دنیا میں اساتذہ میں سب سے بڑا اور مثالی مقام پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کو ہی حاصل ہے۔عرب جو جہالت کے باعث تاریکی کی طرف روانہ تھا، پیارے آقاﷺ نے اپنے علم کی شمع سے اسے واپس روشنی کی طر ف لایا۔اسی لیے تو امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
*بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں*
*شمع وہ لے کر آیا ہمَارا نبی*

جس عر ب میں، بھائی بھائی کا دشمن تھا، آپ ﷺ نے انکو دوست بنایا، زندگی گزارنے کا درس دیا، انسان کو راہ حق، صراط مستقیم سے واقف کرایا، دنیا کے اس عظیم استاد پر، اُن ﷺ کے عظیم شاگردوں پر اُن ﷺ کی آل اولاد پر اور اُن ﷺ کے اصحاب پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام۔

اللہ پاک ہمیں آپ ﷺ کی مبارک تعلیمات کو سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ روزِ محشر آپ ﷺ شفاعت نصیب فرمائے، ہمارے اساتذہ کے علم و عمل اور عمر میں وسعتیں، برکتیں عطا فرمائے اور ہمیں اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ🍃

** 🇵🇰

01/10/2022
29/10/2021

Congratulations to all the students and their parents and especially the director, administration and all the teachers of Asia girls college.

30/06/2020

*=(تاریخِ حکمرانانِ ھندوستان)=*

*غوری سلطنت سے نریندر مودی تک*


*غوری سلطنت*

1 = 1193 محمد غوری
2 = 1206 قطب الدین ایبک
3 = 1210 آرام شاہ
4 = 1211 التتمش
5 = 1236 ركن الدين فیروز شاہ
6 = 1236 رضیہ سلطان
7 = 1240 معیزالدین بہرام شاہ
8 = 1242 الہ دين مسعود شاہ
9 = 1246 ناصرالدين محمود
10 = 1266 غیاث الدین بلبن
11 = 1286 رنگ كھشرو
12 = 1287 مذدن كےكباد
13 = 1290 شمس الدین كےمرس
*غوری سلطنت اختتام*
(دور حکومت -97 سال تقریبا)

*خلجي سلطنت*

1 = 1290 جلال الدین فیروز خلجی
2 = 1292 الہ دین خلجی
4 = 1316 شھاب الدین عمر شاہ
5 = 1316 قطب الدین مبارک شاہ
6 = 1320 ناصر الدین خسرو شاہ
*خلجی سلطنت اختتام*
(دور حکومت -30 سال تقریبا)

*تغلق سلطنت*

1 = 1320 غیاث الدین تغلق (اول)
2 = 1325 محمد بن تغلق (دوم)
3 = 1351 فیروز شاہ تغلق
4 = 1388 غیاث الدین تغلق (دوم)
5 = 1389 ابوبکر شاہ
6 = 1389 محمد تغلق (سوم)
7 = 1394 الیگزینڈر شاہ (اول)
8 = 1394 ناصر الدین شاہ (دوم)
9 = 1395 نصرت شاہ
10 = 1399 ناصرالدين محمدشاہ (دوم)
11 = 1413 دولت شاه
*تغلق سلطنت اختتام*
(دور حکومت -94 سال تقریبا)

*سعید سلطنت*

1 = 1414 كھجر خان
2 = 1421 معیزالدین مبارک شاہ (دوم)
3 = 1434 محمد شاہ(چہارم)
4 = 1445 الہ دين عالم شاہ
*سعید سلطنت اختتام*
(دور حکومت -37 سال تقریبا)

*لودھی سلطنت*

1 = 1451 بهلول لودھی
2 = 1489 الیگزینڈر لودھی (دوم)
3 = 1517 ابراہیم لودھی
*لودھی سلطنت اختتام*
(دور حکومت -75 سال تقریبا)
*مغلیہ سلطنت*

1 = 1526 ظہیرالدين بابر
2 = 1530 ہمایوں
*مغلیہ سلطنت اختتام*


*سوري سلطنت*

1 = 1539 شیر شاہ سوری
2 = 1545 اسلام شاہ سوری
3 = 1552 محمود شاہ سوری
4 = 1553 ابراہیم سوری
5 = 1554 پرویز شاہ سوری
6 = 1554 مبارک خان سوری
7 = 1555 الیگزینڈر سوری
*سوری سلطنت اختتام*
(دور حکومت -16 سال تقریبا)

*مغلیہ سلطنت دوبارہ*

1 = 1555 همايوں(دوبارہ گدی نشین)
2 = 1556 جلال الدين اکبر
3 = 1605 جہانگیر سلیم
4 = 1628 شاہ جہاں
5 = 1659 اورنگزیب
6 = 1707 شاہ عالم (اول)
7 = 1712 بهادر شاہ
8 = 1713 پھاروكھشير
9 = 1719 ريپھد راجت
10 = 1719 ريپھد دولا
11 = 1719 نےكشييار
12 = 1719 محمود شاہ
13 = 1748 احمد شاہ
14 = 1754 عالمگیر
15 = 1759 شاہ عالم
16 = 1806 اکبر شاہ
17 = 1837 بہادر شاہ ظفر
*مغلیہ سلطنت اختتام*
(دور حکومت -315 سال تقریبا)

*برطانوی راج*

1 = 1858 لارڈ كینگ
2 = 1862 لارڈ جیمز بروس یلگن
3 = 1864 لارڈ جهن لورےنش
4 = 1869 لارڈ رچارڈ میو
5 = 1872 لارڈ نورتھبك
6 = 1876 لارڈ ایڈورڈ لٹین
7 = 1880 لارڈ جيورج ریپن
8 = 1884 لارڈ ڈفرین
9 = 1888 لارڈ هنني لےسڈون
10 = 1894 لارڈ وکٹر بروس یلگن
11 = 1899 لارڈ جيورج كرجھن
12 = 1905 لارڈ گلبرٹ منٹو
13 = 1910 لارڈ چارلس هارڈج
14 = 1916 لارڈ فریڈرک سےلمسپھورڈ
15 = 1921 لارڈ ركس ايجےك رڈيگ
16 = 1926 لارڈ ایڈورڈ ارون
17 = 1931 لارڈ پھرمےن وےلگدن
18 = 1936 لارڈ اےلےكجد لنلتھگو
19 = 1943 لارڈ اركبالڈ وےوےل
20 = 1947 لارڈ ماؤنٹ بیٹن

*برطانوی سامراج کا اختتام*

*🇮🇳بھارت، وزرائے اعظم🇮🇳*

1 = 1947 جواہر لال نہرو
2 = 1964 گلزاری لال نندا
3 = 1964 لال بهادر شاستری
4 = 1966 گلزاری لال نندا
5 = 1966 اندرا گاندھی
6 = 1977 مرارجی ڈیسائی
7 = 1979 چرن سنگھ
8 = 1980 اندرا گاندھی
9 = 1984 راجیو گاندھی
10 = 1989 وشوناتھ پرتاپسه
11 = 1990 چندرشیکھر
12 = 1991 پيوينرسه راؤ
13 = 1992 اٹل بہاری واجپائی
14 = 1996 چڈيدے گوڑا
15 = 1997 ايل كےگجرال
16 = 1998 اٹل بہاری واجپائی
17 = 2004 منموھن سنگھ
18 = 2014 نریندر مودی

*764 سالوں تک مسلم بادشاھت ہونے کے باوجود بھی ہندو، ھندوستان میں باقی ہیں. مسلمان حکمرانوں نے کبھی بھی ان کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا*

اور ۔۔۔۔

*ھندوں کو اب تک 100 سال بھی نہیں ہوئے اور یہ مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں*

*ضروری گزارش!*

یہ معلومات طلباءاوراساتذہ
میں عام کریں۔
جزاکم اللّه خیراً کثیرا

اس پوسٹ کو سکول کے بچوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
Asia Girls higher secondary school

19/05/2020

آج بازار سے جُوتا خرِیدنے گئ
دُکان میں داخل ہُوئ تو زنانہ ورائٹی کی جانب ایک نقاب پوش با پردہ لڑکی نے خوش آمدِید کہتے ہُوئے مختلف ڈیزائن دکھائے۔
میں نے لڑکی کا دینی حلیہ دیکھتے ہوے پوچھا:
آپ کا نام کیا ہے؟
میرا نام حنا ہے۔
آپ کی تَعلِیم؟
دِینی تَعلِیم دَرسِ نِظامی، اور دُنیوی تَعلِیم بی اے تک۔
کتنا عرصہ ہوا یہاں کام کرتے؟
تین ماہ ہونے کو ہیں۔
آپ کو کوئی اور کام نہیں مِلا؟

اس کے جواب میں حنا نے صرف وہی بات کہی جس کو میں نے انسانیت پر اجاگر کرنے کی سعادت حاصل کی ہے :
کہ ایک پرائیوٹ اسکول میں معلّم کے پیشے سے منسلک تھی اور اپنی سفید پوشی میں بہت خوش تھی۔
بس اس وبا کے باعث گھریلو حالات سے مجبور ھو کر رزقِ حلال کی تلاش میں ایک عورت ہونے کے ناطے اپنی تمام تر حدود و قیود کا خیال رکھتے ھوۓ اس طرف رخ کیا۔
آپ کی تَنخواہ کِتنی ہے؟
ماہانہ 17 ہزار مِلتے ہیں، روزانہ کا سَو روپیہ، اور کمِیشن الگ ہے۔
اسکول میں تنخواہ کتنی تھی؟

حنا نے افسردگی کے عالم میں بتایا 7 ہزار
میں خاموش ہو گئ، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے.
مجھ سے صرف اتنا ہو سکا کہ جوتوں کا ڈبہ ان کے ہاتھ سے لے لیا. وہ اصرار کرتی رہی کہ میں پہنا کر چیک کرواتی ہوں، میری ڈیوٹی ہے، لیکن میں نے ایسا نہیں کرنے دِیا.
میرا ضَمِیر مُجهے بار بار کہہ رہا تها:
اِن ہاتهوں کو بَوسہ دو، کِسی وقت یہ مُقَدَّس کِتابیں اُٹهایا کرتے تهے اور معاشرے میں تعلیم کی صورت انسانیت عام کیا کرتے تھے.

ہائے اَفسوس!
جاہِل پِیر، بے عَمَل واعِظ، خُوشامدی خَطِیب، کرپٹ کمیٹیاں،فاسِق نَعت خَواں، دَرباری قَوّال، مراسیئے ، بھانڈ ہمارے مال سے تِجوریاں بَهر کے لے گئے…

اللہ کی پناہ ۔۔۔۔۔۔۔۔😰😰😰😰

19/05/2020

نجی تعلیمی ادارے اور معاشرے کا عمومی رویہ
پرائیویٹ اسکولوں کے بارے میں معاشرے کا عمومی رویہ , جس پر پچھلے کچھ سالوں میں لوگوں کا اعتقاد مضبوط ہوتا جا رہا ہے...
یہ مافیا ہیں , لوٹتے ہیں , ظالم ہیں....
پرائیویٹ اسکول ناجائز کمائی کے اڈے ہیں, لوٹ مار کر رہے ہیں، پرائیویٹ اسکول بند کریں ,ہزاروں روپے فیس چارج کرتے ہیں....وغیرہ وغیرہ
اور اسطرح کی ساری بحث کرنے والے اینکرز , اخباروں کے صفحے کالے کرنے والے جرنلسٹ , وکلاء اور صبح صبح اپنے بچے پرائیویٹ اسکول میں چھوڑ کے آنے والے کچھ سرکاری اسکولوں کے استاد اور باقی ملازمین ،حکومتی عہدے دار وزیر مشیر وغیرہ اور کچھ ذہنی مریض عوام بھی ان کے ساتھ ہیں , ان میں سے کوئی بھی کبھی بھی آپ کو ان سوالوں کا جواب نہیں دے گا کہ...
دس لاکھ سے 3 کروڑ روپے فی کیس فیس چارج کرنے والا وکیل ڈکیت نہیں ہے.؟؟؟
دس لاکھ روپے فی میچ کی فیس چارج کرنے والا کھلاڑی ڈاکو نہیں ہے؟؟؟
دس لاکھ میں گھر کا نقشہ بنانے والا آرکیٹیکٹ ڈاکو نہیں ہے...؟؟؟
دس لاکھ میں شادی کا جوڑا بنانے والا ڈیزائنر ڈکیت نہیں ہے...؟؟؟
700روپے میں ایک چائے کا کپ بیچنے والا 5 سٹار ہوٹل ظالم نہیں ھے؟؟؟
دس لاکھ میک اپ اور فوٹو گرافی کا چارج کرنے والا اسٹوڈیو ڈکیت نہیں ہے...؟؟؟
سات لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے بیورکریٹ ظالم نہیں ہیں؟
5منٹ چیک اپ کرنے کے بعد مریض سے 1000 روپے سے لے کر 5000 روپے فیس لینے والا ڈاکٹر مافیا نہیں ھے؟؟؟
سات ہزار کا لان کا برانڈڈ سوٹ خرید کر,آٹھ ہزار کا چائنیز اٹالین فوڈ کھا کر ,چار ہزار کا جوتا خرید کر , 500 روپے سے لے کر 2500 روپے ماہانہ فیس جس میں بچے کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہر سہولت اور ذمہ داری بھی جس پرائیویٹ اسکول کی ھوتی ھے اس کی ماہانہ فیس کا سن کر کہتے ہیں , " اتنی زیادہ فیس " .....
کھلاڑیوں , ڈیزائنرز ,اور ڈھابوں سے پلازے کھڑے کر دینے والے فوڈ چینز کی محنت اور ہمت کی داستانیں سب کو یاد ہوں گی ....مگر
زندگی بھر کی سخت محنت اور مشکل ترین انبیاء کے پیشہ تعلیم پھیلانے والے کا 500 سے 2500 روپے ماہانہ فیس پر سب کی نظر ھے جس سے وہ بلڈنگ کا کرایہ بھی دے گا ٹیچرز اور باقی سٹاف کو تنخواہ بھی دے گا بجلی گیس پانی اور فون کے بل بھی ادا کرے گا حکومتی فیس اور ٹیکس بھی بھرے گا اس کی 500 سے لے کر 2500 روپے ماہانہ فیس کو لے کر وہ لوگ ظلم کہتے ہیں جو خود چل کر اس ادارے میں پہنچتے ہیں اپنا بچہ اپنی مرضی سے داخل کرواتے ہیں اور باہر جا کر اسی اسکول اور ادارے کو مافیا اور ڈکیت کہتے ہیں۔یہ پسماندہ سوچ آخر کیوں ھے؟؟
اس وقت کوئی یہ کیوں نہیں سوچتا کہ

کوئی بھی پرائیویٹ اسکول کسی والدین کو اپنا بچہ اس کے اسکول میں داخل کرنے پر مجبور نہیں کرتا...
اگر کوئی شخص ان پرائیویٹ اسکولوں کی فیس افورڈ نہیں کر سکتا تو ان کے پاس کیوں جاتا ھے؟؟؟
اگر اپنی مرضی سے ایسے اداروں کے دروازے پر جاتا ھے تو کیوں باہر نکل کر اسی ادارے کو گالیاں دیتا ہے جس میں اپنا مستقبل یعنی اپنا بچہ چھوڑ کے آتا ھے۔۔
پرائیویٹ اسکولز کے بارے میں یہ منافقانہ رویہ پورے پاکستان میں کیوں ھے؟؟؟ اس کو کون روکے گا؟؟
جس وقت جس کا جی چاہے جہاں مرضی کھڑا ھو وہ پرائیویٹ اسکولوں کو گالی دے اور اپنی بھڑاس نکال لے۔۔
افسوس اس وقت وبائی یا پھر “ہوائی “کرونا نے مسائل کافی حد تک بڑھا دئیے ہیں اور بمشکل گزارہ کرنے والے سکولوں کا مستقبل خطرے کی ریکھا میں دکھائی دے رہا ہے مہربانی کریں اور ان اداروں کے بارہ میں ٹھنڈے دل اور دماغ سے سوچنا شروع کریں نتائج صد فی صد مختلف ہوں گے

15/05/2020

ادارہ ہذا کی نمایاں خصوصیات

10/05/2020

Beloved Family & Friends- **********Happy Mothers Day**************

Lets us not deal improperly towards our parents, and must try to give them their due rights every day, which should not be specific to an annual occasion for us to cunningly remedy the situation.

Mothers should be given respect to love and care every day, there is a very unique feeling when we give unconditional love to a mother it feels right it feels powerful.

We must have known as we all have Mothers, Mothers sacrifice so much if we closely look at the demands of the child, they are permanent and 24 hours a day, taking care of child 24 hours of the day for so many years is a remarkable task.

A loving and caring attitude towards mothers indicates our health and harmony in our own life. This innate feeling of gratitude for whatever mothers have blessed us, lets us discover that we sitting here happy and healthy because of our parents especially mothers. This is the ultimate gift of a good character, a beautiful personality; confidence, and success in life that we are holding all the time. All this is made possible because of mothers.

The mother must be received at the core of the heart, it will help us attain unity.

The whole creativity of feminine is hidden in the motherhood, Mothers are the most creative human being, every move the mothers makes permeate trust and joy to a child.

The main difference of woman from the mother is that the mother look is pure from the package, that is why she enjoys every move child makes; a mother sees the child without idealism or any picture in the head. Her look is free from projection and judgments her, lenses of perception are not subjects to negative. For a child, she is just a marvelous light.

Photos from 𝐓𝐡𝐞 𝐀𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐨𝐥𝐬 𝐁𝐚𝐡𝐚𝐰𝐚𝐥𝐩𝐮𝐫 𝐂𝐚𝐦𝐩𝐮𝐬's post 07/05/2020
23/04/2020

پڑھائے گا وہی جسے پڑھانا آتا ہے..........
ہر قابل شخص قابل استاد نہیں بن سکتا.........

🍁اگر آپ "زبان (لینگویج)" پڑھاتے ہیں اس کے باوجود آپ کا شاگرد بد زبان اور بدگو ہے تو آپ کو زبان پڑھانے کے بجائے زبان "سکھانے" کی فکر کرنی چاہیے...........

🍁آپ نے بچے کو ریاضی کا ہر سوال حل کرنے میں ماہر بنا دیا لیکن اگر وہ اپنی زندگی کے معمولی مسائل تک حل نہیں کرسکتا تو پھر آپ کو سوچنا چاہیے کہ آپ نے ریاضی تو اس کے لیے آسان کردی ہے لیکن زندگی مشکل کرگئے ہیں..........

🍁میرا ٹیچنگ میں جتنا بھی تجربہ ہے میں نے یہ سیکھا ہے کہ بچہ کتاب سے کچھ بھی نہیں سیکھتا.........
کتاب تو ایک بے جان چیز ہے وہ بھی نصاب کی کتاب..........
........سکھاتا تو استاد ہے.......

آپ قرآن کی مثال لے لیں بھلا اس سے زیادہ اور کوئی کتاب کیا پُر اثرکتاب ہوگی؟؟؟؟؟
لیکن ہمارے لیے.........
"رول ماڈل"
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت مبارکہ ہے.
تب ہی قرآن کی آیات ہم پر اثر انداز ہوتی ہیں..........

🍁آپ بچے کو جو کچھ سکھانا چاہتے ہیں وہ بن کر دکھا دیں بچہ خود سب کچھ سیکھ لے گا..........
🍁یاد رکھیں اگر استاد کی زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے تو وہ طلبہ کو کوئی مقصدیت نہیں دے سکتا_________
اگر استاد کی اپنی زندگی ہی بے معنی و بے مقصد ہو تو بھلا وہ اپنے طلبہ کی نیا پار لگانے میں کب کامیاب ہو سکے گا؟؟؟؟؟

🍁سب سے اہم مسئلہ سننے اور سنانے کا ہے..........
اساتذہ کے اندر سنانے کی لگن ہوتی ہے.........
وہ کھری کھری بھی سناتے ہیں اور بعض دفعہ اتنا سناتے ہیں کہ بھری کلاس میں بچے کی"عزت نفس" تک مجروح ہوجائے............
لیکن سننے کی تڑپ اور جستجو ان میں نہیں ہوتی ہے_______
بلکہ وہ بچوں کی سنتے بھی سنانے کے ہی لیے ہیں..........
جو اساتذہ بچوں کو سمجھنے کے لیے سنتے ہیں کانوں سے نہیں بلکہ دل کے کانوں سے سنتے ہیں...........
......... اور وہ بچوں کے دل میں اتر جاتے ہیں.........

🍁اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچے آپ کا احترام کریں " تکلف" کے لیے نہیں دل سے اٹھ کر آپ کا استقبال کریں تو پھر آپ کو انھیں دل سے سننا پڑے گا...........

🍁بچوں کے لیے عام طور پر وہ مضمون خود بخود دلچسپ بن جاتا ہے جس مضمون کا استاد ان کے لیے دلچسپ بن جاتا ہے...........

🍁آپ کی ٹیچنگ کی انتہا اور معراج یہ ہے کہ بچے "فری پیریڈ" میں آپ کو خود بلانے آجائیں اور جب آپ کلاس سے جانے لگیں تو ان کو تشنگی محسوس ہو...........

🍁آپ جیسے ہوتے ہیں ویسی ہی "شعاعیں" آپ میں سے نکلنے لگتی ہیں سورج کو بتانا نہیں پڑتا ہے کہ میں نکل گیا ہوں صبح ہوگئی ہے..........

پھول اعلان نہیں کرتا ہے کہ میں کھل گیا ہوں اس کی خوشبو پورے باغ کو بتا دیتی ہے کہ کوئی پھول آج کھل گیا ہے.........

--------بالکل اسی طرح اگر آپ واقعی قابل استاد ہیں تو پھر طلبہ کو آپ میں سے وہ شعاعیں ہر لمحہ پھوٹتی محسوس ہونے لگیں گی--------

🍁_______اگر آپ استاد نہیں ہیں اور حادثاتی طور پر ٹیچنگ میں
آ گئے ہیں تو کوشش کریں کہ اس کو اپنا شوق بھی بنالیں_________
■غالب کہتے ہیں کہ■
" بندہ کام سے تھک جاتا ہے محبت سے نہیں تھکتا۔"

اس لیے کام سے محبت کرلیں..........
🍁اس کے بے شمار فوائد ہیں........
سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو "اطمینان قلب" نصیب ہوجائے گا..........
یہ اللہ کی وہ نعمت ہے جو دنیا میں کسی کسی کو ہی ملتی ہے________
دوسرا آپ کی سیکھنے کی لگن بڑھ جائے گی........
سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ آپ کو اتنی عزت دے گا کہ شاید آپ نے سوچا بھی نہ ہو.........
استاد کو سب سے بڑا فائدہ جو اللہ دیتا ہے وہ یہ کہ اس کے رزق میں برکت ہوجاتی ہے........
........آپ استاد ہیں تو پھر لوگوں کے دل اور اللہ کی رضا دونوں آپ کے منتظر ہیں......

22/04/2020

گورنمنٹ کی طرف سے چھٹیاں ہونے کی صورت میں ایشیاہائیر سکینڈری سکول مونگی بنگلہ کے طلبا و طالبات کے لیے گھر کا کام
ClassNursery:English:Book page no 2 to 11 "Learn"
Capital letter A to J "Learn + write" 50 times
Maths:Book page no 3 to 17 "Learn"
Counting 1 to 15 "Learn + write" 50 times
G.k:Book page no 3 to 10 "Learn"
Drawing:Book page no 4 to 13 colour the picture
Urdu:page no 6 to 17 "Learn"
حروف تہجی ا تا ز "لکھنی 50دفعہ
Class Prep:English:Book page no 2 to 12"learn" Capital letter A to Z "write 50 times" Small letters a to z "write 50 times" Parts of body "write 5 times"
Maths:Book page no 1 to 34 Counting 1 to 100 counting in words 1 to 10 "Learn + write"
G.K:Book page no 3 to 12 "learn"
Drawing:Book page no 1 to 13 colour the picture
Urdu:page no 1 to 36 "Learn"
حروف تہجی ا تا ے لکھنی ہے 30دفعہ
جسم کے حصوں کے نام لکھنے 5دفعہ
Class One:English:Book page no 1 to 16 "Learn" parts of body , Fruit name , Counting one to Fifteen "write 30 times"
Maths:Book page no 1 to 21"Learn" Table: 2,3,4,5 Counting in words 1 to 20 ,sum Addition questions"20 times"
Science:Book page no 1 to 7 with Exercise "Learn + write"
P.s:Book page no 1 to 8 with Exercise "Learn + write"
I.s:Book page no 1 to 11 with Exercise"Learn + write"
Urdu:Book page no 1 to 19 "Learn"
پھلوں کے نام،جسم کے حصوں کے نام لکھنے ہیں
Drawing: candle, orange,Flag.
Class Two:English:Book page no 1 to 28 Counting
One to twenty "Learn +write"
Science:Book page no 1 to 10 with Exercise"Lrean+write"
P.s: Book page no 1 to 12 with Exercise"Learn+write"
Maths:Book page no 1 to 18 Table: 2 to 7 Counting in words 1 to 25 "Learn + write"
I.s: Book page no 1 to 10 with Exercise "Learn+write"
Urdu:Book page no 1 to 23 with Exercise"Learn+write"
Drawing: candle, Orange,Apple, bowl.
Class Three:English: Lesson 1 to 3 with Exercise Application: for sick leave and urgent piece of work.
Science: Lesson 1 and 2 with Exercise"Learn + write"
Maths:Book page no 1 to 25. Table: 2 to 8 counting in words 1 to 25 "Learn+write"
P.s: Lesson 1 and 2 with Exercise"Learn + write"
I.s: Lesson no 1 to 3 with Exercise"Learn + write"
Urdu: Lesson 1 to 7 with Exercise
درخواستیں: برائے بیماری اورضروری کام کی
"Learn +write"
Drawing: candle,Orange ,Flag,
Bowl.
Class Four:English: Lesson no I to 3 with Exercise Appreciations:for sick leave and urgent piece of work.
Science: Lesson no I and 2 with Exercise.
Maths:Book page no 1 to 20 with Exercise Table: 2 to 14
P.s:Book Lesson no 1 and 2 with Exercise
I.s: Lesson no 1 to 5 with Exercise
Urdu: Lesson no 1 to 8 with Exercise
درخواستیں: برائے بیماری اور "write+Learn "ضروری
Class 5th:
English:Book page no 8 to 36 Grammar:
Essays:My self,My Father,My country,Our village.
Stories:Thirsty crow,Greedy dog, union is strenght
Letters:to Father for money ,to uncle thanking him for a gift
Applications: urgent piece of work, sick leave,full fee concession
Science:unit no 1 and 2
Maths:unit no 1 to 3
I.s:unit no 2 full
Urdu: Lesson no 1 to 8 with Exercise۔
گرائمر: میراوطن،ہمارا گاؤں،
میری ذات،میرا باپ درخواستیں: برائےضروری کام،فیس
Computer:Notes first 3 pages

21/04/2020

Nice info 👍👍
*آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں..؟؟*

1۔ *معدہ(Stomach)*
اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ۔
2۔ *گردے(Kidneys)* اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔
3۔ *پتہ( Gall bladder )* اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
۔4۔ *چھوٹی آنت(small intestines )* اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں ۔
5۔ *بڑی میں آنت(Large intestine)* اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
6۔ *پھیپھڑے ( Lungs )* اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔
7۔ *جگر(Liver)* اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔
8۔ *دل(Heart )* اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
9۔ *لبلبہ(Pancreas )* لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو۔
10۔ *آنکھیں(Eyes )* اس وقت تنگ آ جاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔
11۔ *دماغ(Brain )* اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔
اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے۔

*یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں.

17/04/2020

Students now finish their preparation of waiting watches and pray that this paper is no longer canceled. Allah almighty eliminates this epidemic.
9th remaining papers datesheet
18 June 2020 mathematics
20 June 2020 physics
22 June 2020 Urdu
23 June 2020 islamiat
25 June 2020 chemistry
27 June 2020 Pak study
25 June 2020
Regard
Asia Girls higher secondary school and college

10/04/2020

i.com

10/04/2020

To facilitate the matric students during this Quarantine period, Asia Girls College is going to launch its online Admissions for 1st year classes in F.Sc, ICS, I.com and F.A (IT).

By instilling discipline, commitment, respect, responsibility, quality, equality,excellence,
plan EQ & IQ and teamwork in its students, Asia Girls collage is Nurturing a Strong Sense of Community & Personality Development...

i.com

30/01/2020

Our mission

19/01/2020

We provide best quality education.

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Bahawlpur
Bahawalpur

Other Education in Bahawalpur (show all)
International Islamic University Islamabad Schools, Bahawalpur Campus International Islamic University Islamabad Schools, Bahawalpur Campus
House # 2 Main Women University College Road, Faisal Colony Bahawalpur
Bahawalpur, 63100

IIUI Schools Bahawalpur Campus - part of the IIUI Schools nationwide network founded by Internationa

Wavy Word Wavy Word
Bahawalpur

Bright Future Science Academy Bright Future Science Academy
The Superb Grammar School Near Multani Gate
Bahawalpur

Al-Quaid Academy Bahawalpur

Online quran tutor Madiha Online quran tutor Madiha
Bahawalpur

We provide an online Quran learning facility to Muslims around the globe. Our mission is to offer Online Quran Classes to people to spread the message of Islam. If you are looking...

Online quran acedmy قرآن اکادمی Online quran acedmy قرآن اکادمی
Bahawalpur

we are haring online quran education

Botany vibes Botany vibes
Bahawalpur

An educational page, which is dedicated to provide learning materials to the learners through visuals

IUB Khawaja Farid Society IUB Khawaja Farid Society
Bahawalpur, 63100

Khawaja Ghulam Farid (R.A) was a great Sufi-Saint of the 19th Century. His Sufi-poetry written in Sa

O level-Biology 5090 O level-Biology 5090
Bahawalpur

concept based learning

Hashir Online Quran Academy Hashir Online Quran Academy
Bahawalpur

I am Hafiz e Quran and Alim. I want to teach online Quran

I.S.A Science Academy BWP I.S.A Science Academy BWP
70/B
Bahawalpur

English MCQs English MCQs
Gulshan-e-Iqbal Phase No. 01
Bahawalpur, 63100

English Learning Test

Online Quran teaching Online Quran teaching
Bahawalpur

خيركم من تعلم القرآن وعلمه(الحدیث)