Tahir Jodhyana
Journalist currently based in Bahawalpur
بہاولپور شہر میں خسرہ کے ہاٹ اسپاٹ موجود۔ دیگر تحصیلوں کا پھر اللہ حافظ ہوگا۔ خسرہ معصوم بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا۔
ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث کل بروز ہفتہ بہاول وکٹوریہ اور سر صادق عباسی ہسپتال کی او پی ڈیز مکمل بند رہیں گی۔ دور دراز سے آنے والے مریض کل علاج معالجہ کیلئے بہاولپور کے سفر سے اجتناب کریں۔
Kudos to district administration, district health authority for swift response. Downtown shopping malls must understand the significance of Polio campaign. Manager arrested for jeopardising Polio campaign. Deputy Commissioner Bahawalpur District Health Authority Bahawalpur Assistant Commissioner Bahawalpur City
اندھی کے بعد شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم
ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی بحالی میں مزید ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں
رواں ہفتے بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار خوشگوار دن، اگلے سوموار پھر سے ہیٹ ویو کی تیاری کر لیں۔
خسرہ کے بچوں کا روایتی طور پر گھر میں علاج نہ کریں۔ خدادا بروقت ہسپتال لے کر جائیں۔ 🙏
بہاولپور کے باسی خوش نہ ہوں جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کہیں نہیں جا رہی۔ بارشین صرف بالائی پنجاب تک ہیں۔۔ اعلان ختم۔
مویشییوں کا بڑا نقصان
18 ڈی بی یزمان بھانے میں آگ لگنے سے 6 بھینسیں 7 بکریاں اور 2 بھیڑیں جل کر راکھ، آگ لگنے کے دوران مویشی مالکان گھر موجود نہیں تھے۔
صحرائے چولستان میں بنے صدیوں پرانے کنڈ کی کہانی۔ روائتی کنڈ میں ایک سال تک پانی زخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
چولستان میں قحط اور خشک سالی نے مقامی چولستانیوں کی مشکالات میں اضافہ کر دیا۔ مقامی چرواہے ٹوبے خشک ہونے سے 100 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے پائپ لائنوں تک پہنچ رہے ہیں۔۔
نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی کی مرکزی تقریب کے دوران ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے دیر سے آنے پر جاری تقریب کو ان کے آنے تک روک دیا گیا جو پہلے سے موجود بیوروکریسی کو ناگوار گزرا۔ بعد میں مرکزی تقریب کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈپٹی اسپیکر دوران تقریب شاہی قبرستان سے باہر آ کر کھڑے ہو گئے۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ ڈپٹی کمشنر واپس شاہی قبرستان ڈپٹی اسپیکر کے پاس گئے۔ جبکہ کمشنر اور ایم ڈی سی ڈی اے باہر ہی موجود رہے۔
Deputy commissioner Bahawalpur actually posted this "annual death ceremony". 🤔 Death anniversary tou sunna tha.
What's going on with girls students of Islamia University main campus. They are out and shouting in protest.
سینٹرل لائبریری انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی اینٹی سموگ مہم کو کہا بائے بائے۔ لائبریری گرین بیلٹ میں ہی کوڑا کرکٹ اور گھاس پھوس کو آگ لگا دی۔ چیف لائبریرین نے پہلے تو یہ کہا میں نے تو رات کو آگ لگانے کا کہا تھا بعد میں کہا کہ آئندہ کوئی ملازم آگ نہیں لگائے گا۔ 🙄
Deputy Commissioner Bahawalpur Assistant Commissioner Bahawalpur City
کلینک آن وہیکلز پراجیکٹ بہاولپور میں بھی جاری، 7 گاڑیاں 6 یونین کونسلز میں بیک وقت علاج معالجہ کی سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ District Health Authority Bahawalpur
انتظامیہ نے لاری کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔ بہاولپور لاری اڈا پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ سے اخراجات پر مذاکرات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
میپکو بہاولپور سرکل کی روش جاری ہے۔ ماہ اپریل کے بلوں میں ریڈنگ میں ردوبدل کر کے درجنوں صارفین کے سلیب تبدیل۔ 7 روپے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے والا پروٹیکٹڈ صارف اب تین گنا زیادہ 21 روہے فی یونٹ بجلی کا بل ادا کرے گا۔ 293 استعمال شدہ یونٹس پر 9 یونٹس ڈال کر 302 کر دئے گئے۔ 196 استعمال شدہ یونٹس پر 6 اضافی ڈال کر سلیب تبدیل۔ Deputy Commissioner Bahawalpur Assistant Commissioner Bahawalpur City
ہمارا مفلوج نظام
شہباز شریف ہسپتال شیخوپورہ میں ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خود کشی کر لی۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا لیکن زیادتی کی دفعات کے لیے میڈیکل رپورٹ مانگی تھی۔ متاثرہ لڑکی میڈیکل کروانے کی اجازت کے لیے عدالت گئی مگر وکلا کی ہڑتال کے باعث اجازت نہیں مل سکی۔ لڑکی نے صورتحال سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی
چکن دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ بہاولپور میں آج سرکاری نرخ 363 روہے ہے۔
قومی ہاکی ٹیم 13 سال بعد ازلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، قومی ہاکی ٹیم میں 11 نمبر جرسی رکھنے والے بہاولپور کے کھلاڑی کی دھوم، ارشد لیاقت نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ارشد لیاقت اب تک ملائشیا اور کوریا کے خلاف گول داغ چکے ہیں Deputy Commissioner Bahawalpur Assistant Commissioner Bahawalpur City Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur Dring Stadium Bahawalpur Official
موسم تبدیل ہونے کی پیشنگوئی۔ ⭐
بہاولپور میں جان لیوا کانگو وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ۔۔
بہاولپور آم کی پیداوار میں پیچھے کیوں رہ گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے آم کے باغات کا مکمل صفایا کر دیا رہی سہی کسر موسمی تبدیلیوں نے پوری کر دی۔
بہاولپور حادثہ
مبینہ طور پر بڑے لوگوں کے بچے ٹیوٹا پاسو اور ہونڈا سوک میں گلبرگ روڈ پر آپس میں ریس لگاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، ایک بچہ جاں بحق۔ بچوں کا تعلق اے پی ایس سے بتایا جا رہا ہے
گلبرگ روڈ پر جتنے بھی حادثات ہوئے ہیں ان کی وجہ بچے ہیں۔ ہم تین واقعات اس سے قبل بھی ریورٹ کو چکے ہیں جس میں بچوں اوور سپیڈنگ کر ریے تھے اور آج پھر بچوں کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش ا گیا۔
بہاولپور میں پہلی بار خاتون ہندو اسسٹنٹ کمشنر سٹی تعینات۔
بہاولپور کی تاریخ میں پہلی خاتون ہندو اسسٹنٹ کمشنر تعینات۔ ڈاکٹر ثناء چند گلوانی کا شکارپور سندھ کے چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔
بہاولپور میں عالمی یوم مزدور حکومتی و انتظامی وعدوں کے برعکس حقیقی طور پر بھی منایا گیا۔ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے بے روزگار مزدوروں کو ایک یوم کی اُجرت دی گئیش ہار پہنائے گئے اور ظہرانہ بھی دیا گیا۔ Sardar Najeeb Ullah Khan
Viewers discretion advised 🚨
کسان نے حکومت کو وہ کہہ دیا جو شائد ہرکوئی کہنا ضرور چاہتا ہے مگر بول نہیں سکتا۔ 😁
Click here to claim your Sponsored Listing.