Professor Hamza Shahzad
Professor Hamza Shahzad is a Mathematician, Educational Advisor, Digital Marketing Expert, Digital Literacy Tutor and Writer.
تم ہی ہو حاصل____ تم ہی تمنا
میری زندگی کا ہو___ تم ہی فسانہ
بے وجہ نہیں چارہ گری یہ دل کی
میرا ہے تم سے___کوئی رشتہ پرانا
آپ سے ہمکو محبت بھی تو ہو سکتی ہے
یہ نظر، نظر عنایت بھی تو ہو سکتی ہے
کیا ضروری ہے کہ ہر شخص ہی جھوٹا نکلے
اس کی باتوں میں صداقت بھی تو ہو سکتی ہے
بے نیازی کا یہ انداز، یہ بیزار روش
بھول جانے کی ریاضت بھی تو ہو سکتی ہے
ساتھ چلنے کا ہنر آتا ہے ، چلتے ہی نہیں
یہ زمانے کی روایت بھی تو ہو سکتی ہے
اتنا دشوار نہیں ملنا ، ہمیں ملنے کی
کوئی آسان سی صورت بھی تو ہو سکتی ہے
دوریوں کا یہ جو صحرا ہے بہت خوب مگر
وقت کے ساتھ یہ عادت بھی تو ہو سکتی ہے
بےرخی کا یونہی الزام لگایا تو نے
غور سے دیکھ یہ حیرت بھی تو ہو سکتی ہے
جس کے ہونٹوں پہ ہے سناٹا کبھی غور تو کر
اس کی آنکھوں میں شکایت بھی تو ہو سکتی ہے
یہ غزل دل کی حکایت ہے، جنوں بھی ہے مگر
یہ غزل میری شرارت بھی تو ہو سکتی ہے
تو نے سمجھا کہ عیادت کو وہ آیا ہے بتول
یہ ملاقات کی نیت بھی تو ہو سکتی ہے
جنوری کی پہلی بارش
ہواؤں کی سنسناہٹ
مٹی کی خوشبو
کھڑکی پر دستک دیتی بارش کی بوندیں،
چاۓ کا کپ _
میں اور اس کی یاد ...
شاعری کی کتاب _
دریچہ _
تنہائی _
اور بیتی ہوئی یادیں
کہنے کو جدا جدا __مگر
جچتے ہیں ایک ساتھ ____
بارش ، شاعری ، میں اور چاۓ ☕
💔😔
قدم اٹھاؤ ۔۔۔ تو سمت ومقام پوچھتے ہیں
یہاں تو راہ کے پتھر بھی نام پوچھتے ہیں
وہ جانتے ہیں کہ میں ہوں مکینِ دل ان کا
تومجھ سےکس لئےجائےقیام پوچھتے ہیں
جب تم سجدے میں نہیں جاؤ گے،
تو ظاہر سی بات ہے ڈپریشن میں ہی جاؤ گے.
یا اللّٰه اقصٰی مسجد اور
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیبی مدد
فرما آمین
🤲
وہ زمانے میں معزّز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارکِ قُرآں ہو کر
آنکھ کی روشنائی تھاوہ شخص
حاصل ِ کل خدائی تھا وہ شخص
اس کی ہربات مانتے تھے لوگ
ہرجگہ دو تہائی تھا وہ شخص
اس کو نسخے میں لکھا جاتا تھا
ہر مرض کی دوائی تھا وہ شخص
وہ محبت کی بات کرتا تھا
دوستو کربلائی تھا وہ شخص
ہم نے اس کو گنوا دیا آخر
عمر بھرکی کمائی تھا وہ شخص
اک عمر سے فریب سفر کھا رہے ہیں ہم
معلوم ہی نھیں کہ کہاں جا رہے ہیں ہم
یوں گرد سے اٹے ہیں کہ پہچان مٹ گئی
لیکن یہ وہم ہے کہ جلا پا رہے ہیں ہم
بنیاد پختہ کا تو نا آیا کبھی خیال
چھت جھکتی آرہی ہے تو پچھتا رہے ہیں ہم
برسوں سے انتظار ہے اک نخل سبز کا
آب حیات ریت پہ ٹپکا رہے ہیں ہم
یہ سوچتے ہیں ٹوٹتے تاروں کو دیکھ کر
منزل سے رفتہ رفتہ قریب آرہے ہیں ہم
اک دائرے میں گھومتے پھرتے رہے ندیم
اس وہم میں مگن کہ بڑھے جا رہے ہیں ہم
ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ہو رہا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پُرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رہا تھا۔
بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اُس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
"سردی نہیں لگ رہی۔۔۔؟؟؟؟"
دربان نے جواب دیا: "بہت لگتی ہے حضور۔۔۔!!!
مگر کیا کروں، گرم وردی ہے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ہے۔"
"میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ہی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ہوں تمہیں۔"
دربان نے خوش ہو کر بادشاہ کو فرشی سلام کہے اور بہت تشکّر کا اظہار کیا،
لیکن بادشاہ جیسے ہی گرم محل میں داخل ہوا، دربان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اُس بوڑے دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی اور قریب ہی مٹّی پر اُس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
"بادشاہ سلامت۔۔۔!!!
میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رہا تھا
مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔"
*سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اسی طرح امیدیں کمزور کر دیتی ہیں اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجئے، خدارا سہاروں کی بساکھیاں پھینک کر اپنی طاقت آزمائیں....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Bahawalpur
63100
Bahawalpur
Mathematics is not about numbers, equations, computations, or algorithms: it is about understanding.
Institute Of Physics, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur, 63100
Weinberg Science Society, founded and managed by Institute of Physics, IUB.
Ariftown
Bahawalpur, 63100
Pharmaceutical scientist |International Researcher |Pharmacist |Leader |Writer |Public Fig
Materials Research Laboratory, Department Of Physics, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur, 63100
Dr. Khaliq Chaudhary M.Sc., M. Phil (Physics) Quaid-e-Azam University, Islamabad, Pakistan D. Sc.(Materials Science) Tokyo Institute of Technology, Japan
Plant Tissue Culture Laboratory, Department Of Horticultural Sciences, The Islamia University Of Bahawalpur, Baghdad Ul Jadeed Campus
Bahawalpur, 63100
Have a discussion on latest research and commercialization techniques in potato culture