Youth Force LA6 Bhimber Samahni Chahi
political activist
کل بروز اتوار28جون کو یوتھ فورس چاہی کے نائب صدر راجہ عامرسکندر کی ہمشیرہ وفات پا گئی تھیں،اللہ پاک ہماری بہن کی قبر کی منازل آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے ۔۔آمین
ہم یوتھ فورس چاہی کے تمام ممبرز آپکے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں،بےشک ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے،کوئی جلد کوئی بادیر اس فانی دنیا سے کوچ کرے گا یہ قدرت کا قانون ہے ۔۔۔
وہ ہماری بہن معصوم تھی،محض اکیس سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئی اور ہمیں یہ سبق دے گئی کے یہ دنیا کا مال و متاع ،لائف اسٹائل سب کچھ یہاں رہ جائے گا،اللہ پاک ہمیں بھی آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا کرے اور بہن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔آمین
تمام احباب سے دعاؤں کی اپیل
منجانب چاہی یوتھ فورس
صدر : راجہ خالد محمود صاحب
نائب صدر : راجہ عامر
سیکٹری جنرل : تنویر زمان
سیکٹری اطلاعت : نویل عارف
یوتھ کورڈینیٹر : مبشر فاروق
سینئر ممبران ! راجہ وقاص راجہ ناظم راجہ شکیب راجہ عمر راجہ شجاعت راجہ عطاء راجا علی راجا واجد ۔
چاہی کے خوبصورت مناظر
21جون بروز اتوارچاہی یوتھ فورس کے ممبران کی موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت صدر یوتھ فورس چاہی راجہ خالد محمود صاحب نے کی جس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اور اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے کی بہتری کے لیے جو سیاسی قدم اٹھایا گیا ہے یا اٹھایا جائے گا اسے کامیاب کرنے کےلئے مثبت انداز میں ھر ممکن کوشش کی جائے گی،میٹنگ میں راجہ رزاق کشمیری صاحب سے بھی خصوصی بات چیت ھوئی جو والی بال میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے چاہی تشریف لیکر گئے تھے،انہوں نے یوتھ کے مثبت اقدام کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دھانی کرائی،رزاق کشمیری صاحب حلقے کی جانی مانی سیاسی شخصیت ہیں جو آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے یوتھ سے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ آپ الیکشن میں مجھے سپورٹ کریں میں آپکے مسائل حل کرنے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرتا ھوں،انشاءاللہ جلد یوتھ کے صدر باقی ممبران کے ساتھ ملکر پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے،چاہی کے مسائل بارے بتائیں گے اور کیوں انہوں نے ن لیگ حلقہ 6
کی قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کیا اسکی وجوہات بھی بیان کریں گے ۔۔
منجانب چاہی یوتھ فورس
صدر راجہ خالد محمود صاحب
نائب صدر راجہ عامر
سیکٹری جنرل تنویر زمان
سیکٹری اطلاعت نویل عارف
سینئر ممبران! راجہ وقاص راجہ ناظم راجہ شکیب راجہ عمر راجہ شجاعت راجہ عطاء
چاہی چنگی مارکیٹ کا ایک خوبسورت منظر 💓
عوامی سوچ حلقہ 6
اچھا سوٹ پہن لیں تحصیلدار ،ایس ایچ او سے اچھی مراسم رکھ لیں اور اسسٹنٹ کمشنر سےپھر دیکھیں ہمارے لوگ اپ کو اپنی جیب سے پیسے بھی دیں گے بس اتنا کہیں گے تھانے ساتھ چلو،پھر ووٹ بھی دیں گے اور عزت بھی یہی گراؤنڈ لیول کی حقیقت ہے۔۔۔
عوام لاشعوری طور پر زندگیاں بسر کر چکی اور جو رہتے ہیں وہ بھی باپ دادا کے نقش قدم پر ہیں ۔
کیا لیڈر وہ ھوتا ہے جو الیکشن کے دن آتے ہی کسی غار سے نمودار ھو جائے یا وہ ھوتا ہے جو انقلاب بھرپا کرے اور آنے والی نسلوں کیلئے راستے ہموار کرے ان کے بہترین مستقبل کیلئے اپنی تمام تر انرجی بروئے کار لائے ۔۔۔؟؟
ایسا لیڈر کب اور کیسے ملیگا ۔۔؟؟
کیا ہم نے یہ سوال کبھی خود سے پوچھے جب کسی سیاسی قیادت کی طرف قدم بڑھایا یقیناً نہیں ۔۔۔
ہم غلام اور آگے ہمارے بچے غلام اور یہ غلام ابن غلام کا سلسلہ چلتا رہے گا اگر اب بھی ہم نے سخت فیصلے نہ کئے؟؟
آپ میں سے کوئ چاہے گا کل کو آپکا بیٹا آپکا بھائی بھی ایسے ہی ان چند مقصوص خاندانوں کی غلامی کرے جو ہم پر مسلط ہیں ۔۔؟؟
یقیناً آپ کا جواب نہیں ھوگا کیونکہ ہم سب برداشت کر سکتے ہیں اپنی اولاد اور آنے والی نسل کی غلامی نہیں ۔۔۔
اگر آپ ایسا چاہتے ہیں کہ آنے والی نسل غلام نہ ھو آزادانہ فیصلے کرے تو اٹھو اور ھواؤں کا رخ موڑ دو۔۔۔۔
دو تین دن قبل ہمارے بھائی اور دوست راجہ خالد صاحب (صدر یوتھ فورس چاہی)نے راجہ مقصود صاحب اور غلام ربانی صاحب سے لاتعلقی کا اظہار کیا اس پر ہمیں کچھ عدم اطمینان محسوس ھوا مگر جب ہم نے آپس میں مشورہ کیا تو ہمیں خوشی ھوئی کہ خالد صاحب نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
ہم الیکشن میں فرنٹ لائن پر ورکر بن کر رات دن کام کرنے والے،لوگوں کو قائل کرنے والے ،لوگوں کو بتانے والے کے کل انشاءاللہ ہم جیتیں یا ھاریں آپکے جو کام ہیں وہ ہماری اولین ذمہ داری ھوں گے ،الیکشن ھو جاتے ہیں مقابلے میں ایک فریق جیتتا ہے اور ایک ھارتا ہے ۔۔
جیتنے والا اپنے محل میں قیام پزیر ھو جاتا ہے اور ھارنے والا اپنے خاص رفیقوں کے ساتھ الگ گوشہ تنہائی میں چلا جاتا ہے مگر کام دونوں کا ایک ہی ہے عوام سے کنارہ کر لینا اور پھر ساڑھے چار سال کہیں نظر نہ آنا اور آخری چھ ماہ میں میدان میں کود پڑنا اور اپنے چند کڑچھے چمچے ہر بستی محلے میں چھوڑ دینا اور اگلے الیکشن جیتنے کے بعد آپکی تقدیر بدلنے کے وعدے کرنا اور پھر غائب ھو جانا ۔۔۔
پھر وہ یوتھ ممبرز جو رات دن کمپین میں مصروف رہے لوگوں سے وعدے کیے جب کل لوگوں کے کام نہیں ھوتے تو لوگ آ کر گھر بیٹھ جاتے ہیں کہ بچہ جی کل الیکشن میں آپ نے بڑے سبز باغ دکھائے تھے اب ان خوابوں کی تعبیر کر کے دکھائیں اب ہم جیسے ورکر جو لیڈر کی محبت اور علاقائی بہتری کا جزبہ رکھتے ہیں وہ نظریں چراتے اور شکلیں چھپاتے پھرتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ان ووٹرز کو دینے کیلئے کچھ نہیں ھوتا سوائے اس چُوسے کے جسکو لالی پاپ کہتے ہیں ۔۔۔
ان سب معاملات اور مسائل کو جوں کا توں دیکھ کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سوچ کے ساتھ ساتھ امیدوار بدلنا بھی وقت کا تقاضہ ہے۔۔
ہم اب صرف اس امیدوار کا ساتھ دیں گے جو ہماری امیدوں پر پورا اترے گا اور ہمارے جائز معاملات کو پورا کرے گا۔۔
ہماری یوتھ متفق ہے انشاءاللہ اس دفعہ برادری ازم کی سیاست کو بھول کر علاقائی ترقی اولین ترجیح ہے
چاہی چنگی ✌✌
صدر یوتھ فورس چاہی جناب راجہ خالد محمود صاحب ۔
اعلان لاطعلقی ۔ راجہ خالد محمود
میں بحیثیت صدر چاھی یوتھ راجہ مقصود احمد خان صاحب اور راجہ غلام ربانی صاحب سے اپنی سیاسی وابستگی کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ھوں۔ عنقریب اپنے دوستوں اور معززین علاقہ چاہی ۔نہالہ کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس کی تفصیل اور مستقبل کا لائحہ عمل بیان کروں گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.