Rawalpoint.com

18/03/2024

*محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے نائب تحصیلدار سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا*
ضلع چکوال میں بہت بڑی گرفتاری،محکمہ اینٹی کرپشن نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا،نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید لطیفال جو کہ سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی،جس پر سماعت آج سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر کی عدالت میں ہوئی،عدالت کی جانب سے سردار نجف حمید لطیفال کی ضمانت منسوخ کئے جانے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔

14/03/2024

تلاش وارثان.
یہ آدمی ثاقب محمود ولد طارق محمود ڈاکخانہ ڈھڈیال بحرین میں انتقال کر گئے ہیں ان کا کوئی جاننے والا ہو تو نیچے دئے گئے نمبر پر رابظہ کریں
Saqib Mehmood son of Tariq Mehmood
CNIC No. 3720174612263
Passport No. JW0152263
Daak Khana Khas Dhudyaal Tehsil Chakwal District Chakwal
009233492440138

08/03/2024
07/03/2024

7 دہائیوں کی وفات سے قبل جو چلتی سانسوں کا کاروبار چل رہا تھا اس دور میں جھامرہ کے دستکار غریب گھر میں استاد ریاض نے انتہائی غربت میں آنکھ کھولی، یہ وہ دور تھا جس دور میں جھامرہ شریف میں اعوان برادریاں بھی متوسط سے نچلی سطح پر تھیں مگر استاد ریاض نے ہر چند آنکھ ایک انتہائی غریب گھر میں کھولی مگر استاد ریاض کا باپ اس دور میں بھی برصغیر پاک ہند میں ایک لاثانی کاریگر تھا، جھامرہ شریف کی پہچان سمجھا جانے والا زری کھسہ اپنی اوج فن پر پہنچانے والے استاد اسلم استاد ریاض کے باپ تھے اور استاد ریاض نے ایک عظیم کاریگر باپ کے گھر جنم لیا

اس پر سونے پر سہاگہ کہ استاد ریاض نے اپنے بچپن میں دوستی پائی تو سردار الفقراء گھرانے کے نامور چشم و چراغ سخی امیر شاہ سرکار ، سخی شاہ انوار سرکار ، سخی شاہ اشتیاق سرکار ، یہ غریب، سردار سادات کے گھروں میں کھیلا کودا اور ان کی صحبت میں رہا، اس نے اپنے بچپن میں ہی سادات گھرانے کے مریدین پاکستان کے نامور ترین گلوکاروں ، شاہ سواروں ، بیل کراہ کے شوقین زمینداروں ، اور ہر فن کے ماہر فنکاروں میں گزاری جس سے اس کی فنون لطیفہ میں دلچسپی نکھری بھی اور یہ نقطہ دان سامع بھی بنے اور خدائی ودیعت شدہ" بلار" بھی، استاد ریاض فن گفتگو میں مہارت بھی رکھتے تھے مگر وہ دور کہ جس دور میں امام بارگاہ مسافر شام کو تعمیر ہوئے ابھی ایک دہائی کا عرصہ ہی گزرا تھا استاد ریاض نے مسافر شام امام بارگاہ کی عزاداری ، ماتم ، مجلس اور ذاکرین کی بیٹھک کے شعبوں میں بھی مہارت حاصل کر لی

خدا نے اس شخص کو اتنی مہارت دی تھی کہ یہ شخص اگر کسی محفل میں جاتا تو محفل میں بس یہ ہی بولتا
اگر کسی جنازے پر جاتا تو جنازے کو نکھار دیتا
اگر فاتحہ خوانی میں بیٹھتا تو خود ہی نظر آتا
جلسوں میں نواب لگتا ، گھوڑا ڈانس میں بیٹھتا تو لوگ گھوڑوں کو چھوڑ کر اسے دیکھتے
ماتمی حلقے میں سے گزرتا تو ماتمیوں کے ہاتھ جڑ جاتے
مجلس میں اٹھتا تو اس کے اٹھنے کو ہی مجمع سند سمجھ لیتا
استاد ریاض
زندگی کے ہر شعبہ میں ایک ہر دل عزیز شخص
سادات جھامرہ میں اپنی والہانہ عقیدت میں منفرد مقام رکھتا، تلخ جملوں کو جس برجستگی سے ادا کرنے کے بعد یہ تلخ حقائق کو قابل شنید بنا لیتا یہ اسی کا خاصہ تھا

استاد ریاض،
ایک غریب گھر کا شخص ہوتے ہوئے وہ تمام نوابی اور خاندانی اطوار کا یگانہ وارث تھا جو شاید ہی کسی ایک شخص کی شخصیت میں یکجا ہو سکیں

ایک غریب متوسط گھر کا ایک سخی طبیعت ایسا منفرد انسان جس کی طبعیت میں سخاوت کا غیور پن بھی الگ نوعیت رکھتا تھا
استاد ریاض کے جملے اکثریت میں کہاوتیں بن گئیں

وہ جھامرہ شریف میں اپنا پورا بچپن سادات عظام کی دوستی میں مچ پر گزار چکا تھا سو اس کے پاس ملنگوں اور باکردار صاحبان لٹ ملنگوں کے دیوان فقر کے ساتھ جناب انیس کے دیوان کو ازبر کر لینے کی کرامت بھی اپنے ان پڑھ ہونے کے ساتھ موجود تھی

وہ ایسا شخص تھا کہ جو ذاکر کو مجمع سے گائیڈ کرتا تھا کہ اب اگر تم سے مجمع متوجہ نہیں ہو رہا تو یہ پڑھو اور اٹھ کر جب بھی اس نے زندگی میں کوئی بات کی تو وہ بات سند بن گئی

اپنی ساری زندگی جھامرہ شریف میں عزاداری کی نذر کر کے جانے والا یہ بزرگ جس کو اگر بلبل گلشن دیدار شاہی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا اپنی زندگی کی سات دہائیوں کا سفر عشق امام عالی مقام گزار کر آج حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث شعبان کے آخری عشرے کی شب جمعہ والی متبرک رات میں خالق چہاردہ معصومین کی بارگاہ میں پہنچ گیا

استاد ریاض ، ایک انتہائی غریب گھر کا وہ نواب طبعیت شخص تھا جس نے غربت میں وہ ساتھ پائے وہ صحبتیں پائیں، جو لوگوں کی حسرتیں رہیں۔ وہ شوق کمائے جو شاید کسی نواب کے ہوتے تو وہ بھی کنگال ہو جاتا مگر اس شخص نے وہ تمام شوق بھی عزت و وقار سے کمائے اور زندگی کے آخری لمحے تک رونقیں اور خوشیاں بکھیرتا اپنی ایک مخصوص "آہ" کے ہمراہ ایک عہد کو تمام کرتے الوداع کہہ گیا، وہ ایک ایسی "کھندکی" طبعیت رکھتا تھا جو ایک فنکار پر بارگراں بھی پوتی ہے اور وہ طبعیت ہی اس کے فن کی اساس بھی، خدا مغفرت فرمائے

مرحوم و مغفور کا جنازہ کل بروز جمعہ 8 مارچ 2024 بوقت گیارہ بجے جنازہ گاہ جھامرہ شریف میں ادا کی جائے گی

انا للہ وانا الیہ راجعون

نجم الحسن نجمی
جھامرہ شریف

24/02/2024

14/12/2023

شرم مگر تم کو نہیں آتی

رات کو درختوں پر سوۓ ہوئے پرندوں کا شکارکرنا ايسے ہی ھےجيسے آپ اپنےبچوں کےساتھ گھرميں سوئے ھوں اور دہشتگردحملہ کرديں اور آپکو بچوں سمیت مار ڈالیں

ایسے شکار کر کے کھانے سے بہتر ہے آپ مردار کھا لیں

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات🙏

08/12/2023

*ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے عوام محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان علی ورک*

چکوال (عبدالغفار پارس) غیر قانونی شکار کے ذریعے اڑیال،ہرن،تیتر،بٹیر،چکور،تیندوا نما چھپکلی،بچھو،مکڑی وغیرہ کی قیمتی و نایاب نسلوں کو تباہ کرنے والوں کی عوام نشاندہی کریں،ان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،عوام ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں،یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف چکوال عدنان علی ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ جس جگہ بھی غیر قانونی شکار کیا جارہا ہو تو اہلیانِ علاقہ اس کی نشاندہی کیلئے میرے نمبر پر 03005059055 پر اطلاع دیں،اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھ کر غیر قانونی شکاریوں کیخلاف بھرپور محکمانہ قانونی کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،اگر کوئی شہری دفتر پہنچ کر معلومات لینا چاہے یا معلومات دینا چاہے وہ اگر دفتر نہیں پہنچ سکتے تو ٹیلی فونک رابطہ کے زریعے اطلاع دیں،غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،محکمانہ کاروائیاں عوام کو بھی نظر آئیں گی،ایک اچھے اور مہذب شہری ہونے کا ساتھ دیں،جنگلی حیات کے خلاف غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں۔

08/12/2023

کھلا خط بنام Deputy Commissioner Chakwal QuratulAin Malik PAS 'Offcial'
اسلام اعلیکم
محترمہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ
آپ کا چکوال میں جاری جنگلی حیات کے قتل عام کے متعلق نوٹس لینا انتہائی خوش آئند ہے اور آپ کی حکمت عملی جس میں بیگ لمٹ پر عمل کروانا اور اتوار کے علاوہ شکار نا کھیلنے دینا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں کو بھی ہم سراہتے ہیں-لیکن میڈم یہ جنگ آپ شروع کرنے سے پہلے ہی ہار چکی ہیں-یہاں اتنی شکار پارٹیاں آئیں گی کہ آپ ہر کسی کے سر پر رہ کر شکار تو کروا نہیں سکتے-بیگ چیکنگ کے وقت یہ لوگ آپ کو پورا بیگ دکھائیں گے نہیں اور ویسے بھی آدھا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ ان کی جیب میں ہے-فرض کیا آپ نے بیگ لمٹ پر عملدرآمد کروا بھی دیا تو یہاں ایک پرمٹ فقط اڑھائی ہزار کا ہے یہ لوگ آپ کو پرمٹ ہی اتنے دکھائیں گے کہ آپ بے بس ہو جائیں گے-
لہذا آپ سے درخواست ہے کہ بے زباں کی زباں اور عوام چکوال کی امنگوں کی ترجماں بنتے ہوئے جنگلی حیات کی بقاء امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ چکوال میں کسی بھی شکاری کے داخلے پر پابندی عائد کریں-

08/12/2023

کلر کہار 03/12/2023
ظلم کی انتہا-پنجاب وائلڈ لائف اور ان کے آقاوں کی ہمارے تیتر سے دشمنی کا منہ بولتا یہ ثبوت یہ وڈیو ہر اس پاکستانی کے منہ پر طمانچہ ہے جو پاکستان اور اس کے قیمتی اثاثہ اس کی جنگلی حیات سے پیار کرتا ہے اور اسے بچانا چاہتا ہے-اڑھائی ہزار میں خریدا پرمٹ لہراتے دن دیہاڑے فائرنگ کرتے یہ لوگ نا صرف ہماری جنگلی حیات بلکہ انسانوں کے لئے بھی خطرناک ہیں-سارا دن جاری فائرنگ سے علاقے کا امن و سکوں بھی خراب ہورہا ہے-
Punjab Wildlife and Parks Department کسی کے گھر گلی محلے یا پارک میں فائر کرنا جتنا گھٹیا فعل اور جرم ایک شہر میں ہے اتنا ہی ایک گاوں میں بھی ہے-دیہی آبادی کے بھی آپ جتنے ہی حقوق ہیں-

18/12/2022

آپ کی کیا رائے ہیں

26/11/2022

💥💥💥💥💥💥دیر آے درست آے 💥💥💥💥
انتظار دیاں گھڑیاں ختم۔ مکمل چکوال کلب دوبئی

15/10/2022

*خبر غم*
*ہر دلعزیز مسلم لیگی رہنما ملک نعیم اصغر اعوان صاحب بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔*
*نمازِ جنازہ کی اطلاع بعد میں دی جائیگی۔*

Photos from Rawalpoint.com's post 10/10/2022

بابا عبداللہ شہید(کھودے) المعروف ٹھوبا والی سرکار کے مزار پر مٹکا گوشت کا لنگر

✍🏻تحریر: محسن علی جعفری چکوال

چکوال شہر سے شمال کی جانب کروٹیں لیتی ایک سڑک ملت چوک سے ہوتے ہوئے تھینل گاؤں کو جاتی ہے اس گاؤں کو تھنیل فتوحی کہا جاتا ہے، یہی تھنیل روڈ چند میل کی مسافت پر آپ کو کھودے گاؤں تک لے جاتی ہے۔ جوکہ چکوال شہر کے شمال مغرب کی جانب واقع ہے۔ اب تو اس سڑک کو درمیان سے چیرتا ہوا بہکڑی تا تھوہا بہادر بائی پاس بھی زیر تعمیر ہے۔
چکوال شہر سے تقریبا دس کلومیٹر دور یہ گاؤں کھودے گھنے درختوں کے گرد میں گھرا ہے۔ اس گاؤں داخل ہونے سے پہلے ایک کچا راستہ گھنے جنگل میں ایک پرسکون مقام پر بنے بابا عبداللہ شہید کے مزار کو جاتا ہے جہاں بابا جی اپنی آخری آرام گاہ میں صدیوں سے آرام فرما رہے ہیں۔ علاقہ میں یہ مزار بابا ٹھوبا والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔ آپ کا جب کبھی اس مزار پر جانے کا اتفاق ہوا تو آپ کو مزار پر بنا سبز گنبد دور سے ہی نظر آجائے گا۔
ہوا کچھ یوں کہ آج 12 ربیع الاول 1444ھ 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار میرے دوست زوار چوہدری قلزم عباس اور زوار چوہدری طارق عباس آف چک گھکھڑ مجھ سے ملاقات کیلئے میری دوکان کوڈک فوٹو ماسٹر کلرلیب بھون روڈ پر تشریف آور ہوئے۔ آج کے اس بابرکت دن چکوال شہر میں جشن عید میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں ریلیاں اور جلوس چل رہے تھے۔ ہمارے محترم بھائی چوہدری طارق نے کہا کہ کیوں نا آج کے اس بابرکت دن گاؤں (کھودے) کو چلیں، اور تھوبا والی سرکار کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ بابا جی اللہ کے نیک ولیوں میں سے ہیں اور اس پرسکون مقام پر ان اولیاء اللہ کے توسط سے لوگ اپنے خدا سے اپنی مرادیں پوری کرنے کا اظہار کرتے ہیں۔ گاؤں والے ہر سال آج کے دن یعنی 12 ربیع الاول کو وہاں سالانہ لنگر کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اور آج تو وہاں خصوصی لنگر یعنی مٹکا گوشت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میری لیے چونکہ مٹکا گوشت کا نام ایک نیا تھا، تو میں نے فورا اس خیال کے حق میں لبیک کہا۔ مگر چوہدری طارق اور چوہدری کلزم عباس نے بولا کہ ہم دونوں وہاں چلتے ییں تم پیچھے سے ظفر (سونو بھائی) کے ساتھ آ جانا، گویا انہوں نے میرا ارادہ پھانپنے کی کوشش کی، وہ دونوں تو چلے گئے مگر میں بھی وہاں جانے کا پختہ تہیہ کر چکا تھا اور میں ظفر سونو کا انتظار کرنے لگا۔ تھوڑی ہی دیر میں سونو صاحب بھی پہنچ گئے۔ اور ہم اپنی منزل کی جانب چل پڑے۔
شہر کی گلیوں سے نکل کر ملت چوک کراس کرنے کے بعد جب ہم شہری حدود سے ذرا الگ ہوئے تو اس دوران میرے ذہن میں طرح طرح کے خیالات جنم لے رہے تھے کہ شاید وہاں گاؤں یا برادری کے چند مخصوص دوست یا مخصوص حلقہ احباب ہو گا جیساکہ عموما ہوتا ہے کہ چند دوست کسی مزار پر پکنک کیلئے جاتے ہیں ساتھ کچھ پکانے کا سامان لیا اور دیسی ککڑ لے کر چلے جاتے اور کھا پی کے واپس۔۔۔ اور پھر آج کے بابرکت دن تو تقریبا ہر طرف ہی نذر و نیاز کا اہتمام ہوتا ہے۔ کون آئے گا وہاں لنگر کرنے اور اج کے دن دربار پر حاضری دینے۔۔۔۔ یہ خیالات ابھی ذہن میں نقش کر ہی رہے تھے کہ ہم او جی ڈی سی ایل کمپنی کراس کرکے گاؤں میں داخل ہو گئے۔ دربار کو دائیں جانب ایک کچا راستہ اندر کو جاتا ہے۔ تقریبا 300 سے 400 میٹر کا یہ راستہ طے کرنے کے بعد ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ گئے۔ کیا دیکھتا ہوں کہ جنگل میں منگل کا سماں بندھا ہوا ہے۔ اتنی خلقت، کہ حیران رہ گیا۔ سورج کی تپتی دھوپ میں زیادہ دیر کھڑا نہیں جا سکتا تھا۔ عوام ٹولیوں کی شکل میں درختوں کے سائے تلے انتظار میں تھے جبکہ کافی لوگ سروں پر پرنے لئے سائے کی تلاش میں تھے۔ ہم دونوں نے بھی ایک بیری کے درخت کے نیچے رکنے کا فیصلہ کیا اور دیگر دوستوں سے ان کا آمد بارے رابطہ کیا۔ کچھ ہی دیر میں ہمارے بھائی منظور حسین، چوہدری قلزم عباس، چوہدری طارق عباس اور محمد حسین بھی پہنچ گئے اور ہماری محفل بن گئی۔ مزار پر آج کے اس بابرکت دن کے موقع پر لنگر میں ایک خاص مٹکا گوشت یا کٹوا گوشت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
دربار کے احاطے اور جنازہ گاہ میں عوام کا جم غفیر تھا۔ لوگ جنازہ گاہ میں انتہائی منظم اور بڑی ترتیب کے ساتھ بیٹھ کر لنگر کا انتظار کر رہے تھے۔ ہمارے دوستوں کی محفل میں آج کے دن چوہدری طارق عباس آف چک گھکھڑ ہمارے میزبان تھے اور ہم ان کے مہمان۔ گویا ہم ان کے مقتدی تھے اور وہ ہمارے امام۔
اب امام صاحب آگے آگے اور ہم پیچھے پیچھے، خیر امام صاحب ہمیں عوامی رش سے عبور کرتے کراتے اس مقام تک لے آئے جہاں سامان خاص تیار ہو رہا تھا یعنی مٹکا گوشت۔
اس گوشت کو پکوائی کے لئے اٹک سے خصوصی ٹیم بلوائی گئی تھی جو ایک لمبی قطار میں 22 سے 23 کٹوے بڑی ترتیب سے ہلکی انچ پر تیار کر رہے تھے۔ ایک کٹوے میں تقریبا دس کلو گرام چھوٹا (بکرے کا) گوشت ، سات لیٹر پانی، مختلف مصالہ جات ایک ترتیب کے ساتھ شامل کرکے مخوص انداز میں تیار کیے جارہے تھے۔ ہمارے ہاں عموما پکوائی کیلئے دیگوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ کٹوا گوشت مٹکوں میں پکایا جارہا تھا۔ لہذا یہ کم از کم میرے لئے ایک نیا ذائقہ تھا۔ کٹوا گوشت کے ساتھ لوح کی گرما گرم روٹیاں ہوں تو سوچئے کہ کیا ذائقہ ہو گا۔

مٹکا گوشت میں تمام اجزاء کو مناسب مقدار میں شامل کیا جاتا ہے۔ اور اسے آگ کی ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ تقریبا آدھے پونے گھنٹے کے بعد جب تیاری مکمل ہو گئی تو پکوان حضرات نے ایک ایک کرکے کٹوا اتار کر ایک اسٹیل کے ٹپ میں رکھنا شروع کئے۔ ایک بزرگ لنگر کے لئے بنائے گئے مخصوص پیالوں میں سالن گوشت بھر رہے تھے۔ جنہیں ترتیب کے ساتھ ایک بڑی ٹرے میں رکھا جارہا تھا۔ سو پیالوں کی ایک بڑی ٹرے بھر جانے کے بعد انتظامیہ کی ٹیم اسے جنازہ گاہ میں بیٹھے لوگوں تک پہنچا رہی تھی۔
ہمارے امام صاحب چوہدری طارق بھی ہمیں جنازہ گاہ لے گئے کہ اب وہاں لنگر شروع ہو گیا تھا۔ جنازہ گاہ پہنچتے ہی میری نظر سید حسن شاہ ہمدانی آف شاہ پور ہمدانیہ پر پڑی، باوا حسن شاہ ہمدانی صاحب سے محبت اور احترام کا کافی پرانا رشتہ ہے سید حسن شاہ ہمدانی کافی شفیق انسان ہیں، بڑے بھائی کی طرح ہیں میں نے انہی سے ہی بابا ٹھوبا والی سرکار کا اصل اسم جانا۔ سلام دعا کے بعد میں شاہ صاحب کے ساتھ ہی رکھی کرسی پر میں براجمان ہو گیا۔
میرے خیال میں وہاں موجود مجمع میں عوام کی بہت کم تعداد ایسی ہو گی جو بابا عبداللہ شہید کا نام اور ان کے کرامات جانتے ہوں۔ تقریبا ایک ہزار سے زائد لوگ آج کے مجمع میں شریک ہونگے۔ عوام کا رش زیادہ ہونے کے باعث ہمیں آدھا گھنٹہ مزید لنگر کا انتظار کرنا پڑا۔ باوا سید حسن شاہ ہمدانی کے توسط سے ہمیں بھی کرسی پر بیٹھے ہی لنگر کرنے کا شرف نصیب ہوا ورنہ تو وہاں عوام کو زمین پر بیٹھا کر لنگر کروایا جا رہا تھا۔ ویسے لنگر کا اصل طریقہ بھی یہی ہے کہ لنگر زمین پر بیٹھ کر ہی کرنا چائیے۔ میں اوپر ذکر کر چکا ہوں کہ کٹوا گوشت میرے لئے کھانے میں ایک ریسپی تھا اس سے پہلے کبھی اتفاق نہیں ہوا مٹکا گوشت کھانے کا۔ اسی لئے میرے انتظار میں بےچینی پیدا ہو رہی تھی۔ خیر خدا خدا کر کے ہمارا لنگر ہمارے ہاتھوں تک پہنچ آیا۔ ہم نے لوح کی گرم روٹی کے ساتھ پہلا نوالا لیا۔۔۔لاجواب۔۔۔۔
گوشت پکانے والی ٹیم کو سلام، کیا کمال ذائقہ تھا، کاریگر کی کاریگری گوشت کے خوش ذائقے سے عیاں ہو رہی تھی۔ سالن کا پہلا پیالہ تو میں چند نوالوں کے ساتھ ہی ختم کر بیٹھا تو حسن شاہ صاحب نے دوسرا پیالہ میرے لیے منگوایا جس کو میں چاہ کر بھی منع نہ کر سکا بھلا ایسے موقع پر اور ایسی ریسپی کوئی کیوں منع کرے۔ ہم نے خوب سیر ہوکر لنگر کیا۔ اور خداوند کریم کا شکر ادا کیا۔ لنگر کا ذائقہ اگلے 12 ربیع الاول تک ہمیں ہر روز یاد رہے گا۔
لنگر کرنے کے بعد ہم نے بابا عبداللہ شہید المعروف ٹھوبا والی سرکار کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اللہ کریم بابا عبداللہ شہید کے طفیل ہم سب پر اپنی مہربانیاں کرے۔ اور اس ملک خداداد کو ان اولیاء کرام کے صدقے ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔

09/08/2022

چوہدری ارشد چکموک دا مالکیتی #داند بوجہ بیماری ذبح ہوگیا
داند کا کراہی ثقافت میں بڑا نام تھا اور کراہ کے متعدد مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کیا

03/08/2022

*=خبر غم=*

*سابق منیجر یو بی ایل چوہدری نورخان(فرید کسر) انتقال کر گئے ۔ان کی نمازِ جنازہ کل مورخہ 4 اگست صبح 9 بجے جامع مسجد نیو چکوال سٹی چکوال میں ادا کی جائے گی۔*

01/08/2022

علی عباس ولد غلام عباس ساکن فریدکسر شام کو گھر سے قریب ساڑھےچھ بجے کے قریب کھیلنے گیااور اب تک واپس گھر نھی آیا کسی کو علم ھو تو ان نمبرز پر رابطہ کریں...!!
بچے کے والدین سخت پریشان ہیں۔۔۔اللہ پاک مدد فرمائے۔۔۔آمین۔۔!!
03165564035

26/07/2022

سابق ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی انتقال کر گئے

23/07/2022

چوہدری سجاد حسین مرحوم کے بھائی چوہدری علی حمزہ ( آسٹریلیا ) چوہدری عاصم کے والد محترم چوہدری ہمایوں سجاد آسٹریلیا کے چچازوار محمد خان محلہ مغل کسر میں انتقال کرگئے ہیں انکی نماز جنازہ رات 9 بجے مرکزی امام بارگاہ سادات ڈھڈیال میں ادا کی جائے گی

12/07/2022

ہتیال برادری نوں ست ست مبارکاں

Photos from Rawalpoint.com's post 25/06/2022

ٹرالی فارسیل 👍👍👍
ٹرالی سائز 6.5×11
نیو ٹائر

03366050500
Whtapp 00971507638505

16/05/2022

نام محمد عارف
سکنہ ڈھاب کلاں
تحصیلو ضلع چکوال
ذھنی حالت ابنارمل
ایک ھفتے سے لاپتہ ھیں
کل بروز ھفتہ بوچھال میں دیکھے گئے ھیں
براۓ مہربانی جس کسی کو ملیں انکو بٹھا لیں اور درج ذیل نمبر پراطلاع دیں عزیز و اقارب سات دنوں سے پریشان ھیں
03361195357
03130584859
03185912131

15/05/2022

یوسی منگوال

وائس چیئرمین یوسی منگوال چوہدری خضر صاحب ، نے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابق ضلع ناظم و صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان،چشم و چراغ سرداران کوٹ چوہدریاں سردار محمد خان کو باہمراہ دوستوں کے چائے کے لیے مدعو کیا۔۔

سہیل عباس گجر میڈیا کوآرڈینیٹر سردار غلام عباس خان

04/05/2022

یہ بچہ عثمانیہ مسجد پنڈی روڈ کے قریب سے ملا ھے۔
اسکے لواحقین سٹی تھانہ چکوال رابطہ کریں
برائے معلومات
0543553434
0333 0930616

04/05/2022

چکوال پولیس

ایک بچہ جسکی عمر تقریباً 4/5 سال ہے جو اپنا نام، والد کا نام اور ایڈریس بتانے سے قاصر ہے، عثمانیہ مسجد راولپنڈی روڈ کے قریب سے ملا ہے۔ اس وقت تھانہ سٹی چکوال میں موجود ہے۔ جس کسی کا ہے یا کوئی شناخت رکھتا ہے فوری طور پر تھانہ سٹی چکوال رابطہ کریں
برائے رابطہ
0543-553434
0333 0930616
سعادت بٹ SI تھانہ سٹی چکوال

03/03/2022

موت حقیقت کی وادی کا وہ سفر ہے جو ہر ذی نفس نے کرنا ہے مگر کچھ ایسے نقصانات ہوتے ہیں جن کی تلافی تاریخ کسی بھی دور میں پھر کر نہیں سکتی ، قلندر کبریا کا فیض جو جھامرہ شریف کی سرزمین سے مشہدی نسل میں جاری ہوا اس کے عملی آخری تاجدار کی جہان فانی رخصت کی خبر معمولی خبر نہیں کیونکہ سخی شاہ مشتاق سرکار کی رخصت کے بعد اب دلائل کی حقیقی دنیا سوائے ایک کہانی کے کچھ وقعت نہیں رکھتی،
اب سلطان الفقراء، درویش اعظم ، کے نعروں کو ہی سنا جائے گا وہ عملی مست الست ، بے نیازی کی دنیا کے تاجور جو حقیقت پرست لوگوں کی نظروں کو فقر کی حقیقت سمجھنے کی دعوت دیتے تھے اور وہ جو ناقدین کو ایک نظر میں لاجواب کر دیتے تھے وہ نہ رہے
میں نے جب آنکھ کھولی تو عملی فقراء کو دیکھا اور میری آنکھوں کے سامنے وہ اس جہان فانی کو خیر آباد کہتے گئے اور میں دن بدن اپنی آنکھوں سے ان کے جانے کے نقصانات کو عملی شکل میں دیکھتا رہا مگر وہ واحد سہارا کہ جو آج تک تھا اور جن کی شخصیت سے میں نے ہمیشہ بہت سوں کو چپ کروایا ، یہ ہی وہ طاقت تھے کہ چپکے سے جن کے پیچھے چل کر اپنے دل میں التجا کی تو مڑ کر مسکرا کر اذن دے دیا اور پھر دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہ تھی جو میری راہ میں حائل ہوتی ، یہ وہ تھے کہ جب عقل کل کو دعوت دیتا کہ آو ملاقات کرواتا ہوں تو کبھی ان کو ملاقات کا نہ کہنا پڑتا یہ خودبخود موجود ہوتے اور پھر ان کی شخصیت کو دیکھ کر کھڑے رونگٹے بٹھانے کے لیے مجھے ادھر ادھر کی کئی باتیں سنانی پڑتیں

سچ میں آج کے بعد میرے پاس بس کہانیاں ہی رہ جائیں گی ویسی کہانیاں جو ہر دربار پر سنائی جاتی ہیں مگر عملی دکھانے کو میرے پاس کچھ نہ رہا ، کارخانہ خدا میں کسی شے کی کمی نہیں مگر جھامرہ کی سر زمین پر شاید ہم اپنی زندگی میں اس حقیقت کو اس حقیقت کے سپرد کرنے کے بعد یقینا وہ یتیمی کاٹیں گے کہ جو ایک باپ کے مر جانے کے بعد اس کی اولاد کاٹتی ہے ، میں ذاتی طور پر اب اس اذیت میں ہوں کہ اب سے مجھ کو اپنی اذیت و پریشانی کسی کو بتانی پڑے گی اب کوئی ایسا نہ رہا کہ جو دل سے پریشانیوں کو پڑھنے کا فن بھی جانتا ہو اور لوح پر لکھی تحریر کو دعا کے اثر سے بدلنے کا ہنر بھی رکھتا ہو

جھامرہ شریف کی تاریخ کا آج سیاہ ترین دن ہے اور شاید اب کے بعد جھامرہ شریف کے بجائے صرف جھامرہ ہی رہ جائے کیونکہ جھامرہ کی شرافت کو عملی نمونہ آج 4 بجے سپردخاک کر دیا جائے گا

انا للہ وانا الیہ راجعون

نجم الحسن نجمی

22/02/2022

ڈھڈیال تیز بارش مسلسل جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

22/02/2022

#واہڈئے #مولے یولیج کونسل کے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرو

Want your business to be the top-listed Photography Service in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

7 دہائیوں کی وفات سے قبل جو چلتی سانسوں کا کاروبار چل رہا تھا اس دور میں جھامرہ کے دستکار غریب گھر میں استاد ریاض نے انت...
#chakwalcricket
کلر کہار 03/12/2023ظلم کی انتہا-پنجاب وائلڈ لائف اور ان کے آقاوں کی ہمارے تیتر سے دشمنی کا منہ بولتا یہ ثبوت یہ وڈیو ہر ...
آپ کی کیا رائے ہیں

Category

Telephone

Address

Chakwal

Other Camera/Photo in Chakwal (show all)
Chakwal pigeons pk Chakwal pigeons pk
Chakwal
Chakwal

welcome to our page stay connected with us

Jazzy Khan Gaming Jazzy Khan Gaming
Chakwal, 48800

this page is about games and gaming vedios

Khawaja Sheheryar Writes Khawaja Sheheryar Writes
Chakwal

Alhamdolillah for every thing

Echoo Avairy Echoo Avairy
Chakwal

Purpose of this page is to express my feeling about my birds � and to show the activities of my birds to all fanciers�

Needi writes Needi writes
Chakwal

Ápñà Dáláîl Pûr &Çhákwàl Ápñà Dáláîl Pûr &Çhákwàl
Chakwal

Dalail pur village old memories ���

Azeem Ali Raja Azeem Ali Raja
Chakwal

azeemraja

Punjab Pakistan Punjab Pakistan
Chakwal
Chakwal, 48800

fallow My page this is my personal vlog page subscribe YouTube channel https://youtube.com/channel/UCE2gTRRkPlgXQboj-MwTjqQ

Shehryar Irfan Shehryar Irfan
2a
Chakwal

Hamare face book page ko ache ache videos k lie follow karen

Historical series Historical series
Chakwal

Historic Videos places. And islamic Post and videos

اسیل کلب کوٹ چوہدریاں چکوال اسیل کلب کوٹ چوہدریاں چکوال
Basti Allah Wali Road Street No 2
Chakwal

Aseel Club Chakwal

Abu bakar Abu bakar
Khan Pur
Chakwal, 1234