Asad Mahmood

[email protected]

یہ بلاگ ہے۔۔۔۔۔ شاعری ہے، مزاح ہے، لطائف ہیں، جگتیں ہیں۔۔۔۔۔ یعنی زندگی ہے!

اہم روابط:

اسد محمود---ویب بلاگ(1):
http://asadmahmood7733.blogspot.com/


چوّلیں---ویب بلاگ (2)
http://chawalofficial.blogspot.com/

ڈی'وائنز --- یوٹیوب چینل: سبسکرائب کرنا نہ بھُولیں :)

https://www.youtube.com/channel/UCBG6a7t1w1vHcPyP1LEhp9Q

ڈی'وائنز فیس بُک پیچ:

https://www.facebook.com/dvinesofficial1

جیتے جاگتے رہیے، آتے جاتے رہیے، ہنستے مسکراتے رہیے :)

28/11/2023

تعلقات اتنے کشیدہ ہو گئے کہ ہم نے ایک دوسرے کے لطیفوں پر ہنسنا چھوڑ دیا 😀

26/11/2023

پہچانا تو پھر کیا ہی ندامت ہوئی انہیں
پنڈت سمجھ کے مجھ کو اور اپنا دکھا کے ہاتھ

23/11/2023

بحثیت ِ قوم ہم میں جو کنفیوژن ہے۔ اُس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قائدِ اعظم کو دیکھ کر لوگ گھڑیاں ٹھیک کر لیتے تھے اور اقبال ہمیشہ دَیر سے آتا ہے۔
میرا اپنا یہی خیال ہے کہ اقبال والا فارمولا درست ہے۔ آپ محض سوچ کر تو دیکھیے کہ قائدِ اعظم اگر کہیں وقت سے پانچ منٹ پہلے پہنچ جاتے تو لوگوں کی تو گھڑیاں خراب ہو جاتیں۔

(تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے بنائی ہے۔ پتہ نئیں وہ اقبال کو کیا سمجھ رہا ہے)

11/11/2023

تم سے نا ہو پائے گا بھئی

Photos from Asad Mahmood's post 09/11/2023

زمین بنجر اور ہمسائے۔۔۔۔۔
خدا کسی کو نہ دے۔
اخے پاکستان 287 رنز سے جیتے یا پھر 150 کا ٹارگٹ 3.4 اوورز میں پورا کر لے تو اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

09/11/2023

فی الوقت تو پاکستان بری طرح ہارتا نظر آ رہا ہے۔

09/11/2023

دیکھنا اب صرف یہ ہے کہ ہماری دعائیں اور سری لنکن کاوشیں اس جیت کی شرح کو کہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔

09/11/2023

میرے ساتھ ساتھ گائیے:
"اے ابرِ کرم! آج اتنا برس ، آج اتنا برس۔۔۔" 😅🤣😂

Photos from Asad Mahmood's post 05/11/2023

"کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا"
ورلڈ کپ میں یہ آخر چل کیا رہا ہے؟ 🤔

05/11/2023

شہر میں گم نام رہ جاتا مگر
دشت میں مجنوں کی عزت اور ہے

04/11/2023

عام خیال یہی ہے کہ "مبارکباد" انہی موقعوں کے لیے ایجاد کی گئی ہو گی۔ 😅

01/11/2023

آج ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ بقیہ تمام میچز جیتے اور نیوزی لینڈ ہار جائے۔

ہم ابھی جواب دینے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک تیسرے صاحب انہیں مخاطب کر کے بولے:

"بھائی جی! بھلے ہی باقی ساری ٹیمیں سارے میچ ہار جائیں لیکن ہم سے کوئی جیت کی امید نہ رکھیں"

01/11/2023

بابر اعظم نے ان تمام کرکٹ ماہرین کو غلط ثابت کر دیا ہے جو ورلڈ کپ سے پہلے کہتے پھر رہے تھے کہ بابر رنزوں کے ڈھیر لگا دے گا۔

31/10/2023

میرؔ کو بدنام کرتا پِھر رہا ہے شہر میں
ایک شاعر کام کرتا پِھر رہا ہے شہر میں
لیاقت علی عاصم

30/10/2023

صرف گرباز ہی ہمارا "سگا" ہمسایہ ہے۔ باقیوں کو تو ہندوستانی ہوا لگ گئی ہے۔ 🙄

28/10/2023

ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستانی سوئمنگ کا دستہ آخری نمبر پر آیا تو کوچ سے سوال ہوا کہ ہمارے ایتھلیٹ سب سے آخر میں کیوں آئے؟

کوچ نے کہا کہ "تسی شکر کرو ایہہ ڈب نہیں گئے"

منقول

28/10/2023

جان بچی سو لاکھوں پائے
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

پس نوشت: غصہ کم ہی نہیں ہو رہا۔ کیا کروں!

28/10/2023

بنگلہ دیش والو!
ملک تو بدل لیا، جینز کیسے بدلو گے؟

28/10/2023

اب بھی ورلڈ کپ جیتا جا سکتا ہے اگر دوسری تمام ٹیمیں کھیلنے سے انکار کر دیں۔

28/10/2023

پاکستان ٹیم شکست سے بچ سکتی تھی، اگر کھیلتی ہی نا، تو !

28/10/2023

ٹیم پاکستان نے ورلڈکپ میں لگا تار چار میچ ہار کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ بقول شخصے: "کیا ضرورت ہے جیتنے کی، ریکارڈ تو ایسے بھی بن رہے ہیں"۔

25/10/2023

لؤ کر لؤ گل!
یہ نیدرلینڈز تو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے پہ اتر آئی۔ ہونہہ! چہ پدی چہ پدی کا شوربہ

23/10/2023

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

22/10/2023

شاداب خان کی باؤلنگ میں دو نہیں، صرف ایک مسئلہ ہے۔ اور وہ یہ کہ اس سے گوگلی نہیں ہو رہی۔ لیگ سپن تو پہلے بھی نہیں ہوتی تھی۔ 🙄

21/10/2023

اب بابراعظم کو چاہیے کہ افغانستان کے خلاف سنچری شنچری داغ دے۔ لوگ یونہی باتیں کرتے ہیں کہ وہ بس چھوٹی ٹیموں کے خلاف چلتا ہے۔ 🙄

16/10/2023

دل کی بات بتانے میں
وقت لگا سمجھانے میں

لپٹ لپٹ کر روتا ہوں
تنہا پاگل خانے میں

آنکھیں پیش کروں گا میں
آج اسے نذرانے میں

مشکل کھیل بھی کھیلیں گے
اگلی بار زمانے میں

تھوڑا لطف تو آئے گا
دل کے ساز بجانے میں

(ندیم ملک)

14/10/2023

آئی سی سی کو چاہیے کہ ون ڈے 40 اوور کا کر دے۔ ہم تھک جاتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم اننگز بریک میں آبدیدہ

12/10/2023

ہچکیاں چھوڑ کے آنسو نہ بہانے لگ جائیں
رونے والوں کو ذیادہ نہیں پوچھا جاتا

جانے والوں کو جتاتے نہیں بھولے وعدے
آنے والوں سے بھی رشتہ نہیں پوچھا جاتا

کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت
اہلِ لاہور سے رستہ نہیں پوچھا جاتا

احمد عطاءاللہ

08/10/2023

ہر مسافر پہ ہمیں تیرا گماں ہوتا تھا
گرد کے ساتھ کئی بار ہیں اُٹھے بیٹھے

اُسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے سو ہم
آخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے

08/10/2023

پازیب میں ہی باندھ کے گھر لے گئے ہوں گے
یہ پاؤں ترے کتنوں کے سر لے گئے ہوں گے

بچہ سا مرا دل تھا تو باتونی ترے نین
پھسلا کے اسے جانے کدھر لے گئے ہونگے

رحمٰن فارس

06/10/2023

کوئی بھروسہ، اعتبار کچھ نہیں اس ٹیم کا۔ انہیں ہارتے ہارتے اچانک دورہ پڑے تو جیت بھی جاتے ہیں۔

06/10/2023

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی
کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی

ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیں
رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی

ترک تعلقات کوئی مسئلہ نہیں
یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی

میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی

اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی

ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی

اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

جون ایلیا

03/10/2023

میں نے نمکین میں چنی دنیا
اور میٹھے میں تو پسند رہا

ایک دن لڑپڑے تھے ہم دونوں
چار دن چائے خانہ بند رہا

مجھ کو جنت بھی ورغلا نہ سکی
میں محبت پہ کار بند رہا

احمد عطاءاللہ

01/10/2023

‏سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی
سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہے
سو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کی
جو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میں
مزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میں
پلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیں
کہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں

بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کا
سو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشت
مکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں

رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیں
چلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں

کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھے
کبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں

کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں

احمد فراز

29/09/2023

‏ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد دُرود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

29/09/2023

ابھی مٹی نہ کھنکی تھی، ابھی پانی نہ برسا تھا
مگر بزمِ عناصر میں ترے ہونے کا چرچا تھا

29/09/2023

اُترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں
قرآن تری خاطِر ابھی مصروفِ ثنا ہے

29/09/2023

یہ معجزہ مرے شیریں سخنﷺ کا حصہ ہے
جو آۓ تیغ طبیعت نیام بنتے گئے

وہ سخت گیر، دریدہ دہن، وہ تند مزاج
کلام سنتے گئے خوش کلام بنتے گئے

24/09/2023

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

23/09/2023

میں تین دن میں محبت سکھانے والا تھا
اداس گاؤں کو قصبہ بنانے والا تھا

اگر یہ دین مکمل نہ ہو گیا ہوتا
میں تم کو شرک کا مطلب بتانے والا تھا

تمہارا دل کسی ڈھلوان پر بنا ہوا ہے
میں اس چٹان پہ آنسو گرانے والا تھا

یہ جھوٹی قسمیں اسے مرنے سے بچاٸیں گی
جو شخص میرے لیے زہرکھانے والا تھا

کسی بھی خالی حویلی پہ کیسے رک جاتا
ہمارا سانپ تو یوں بھی خزانے والا تھا

احمد عطاءاللہ

Want your business to be the top-listed Media Company in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Tehtul Lafz- Largest Hub of Urdu Poetry on Youtube

Category

Address

Jhelum Road
Chakwal
48910

Other Video Creators in Chakwal (show all)
Wajahat Vlogs Wajahat Vlogs
Pindigujra
Chakwal, 143

https://www.instagram.com/wajahatwajid01/

ArslanJee ArslanJee
Chakwal

video creator

Fun and entertainment videos Fun and entertainment videos
Chakwal

#fun and entertainment

Dildar Rajpoot Official Dildar Rajpoot Official
Chakwal

You'll finD vlogs....funY anD multiple types of things on my paGe...dO support plz

Talha Afzaal Talha Afzaal
Chakwal, 48800

𝔸𝕃𝕃><ℝ𝕆𝕌ℕ𝔻𝔼ℝ✌︎ 𝑏𝑒 𝑺𝒖𝒑𝒆𝒓𝒊𝒐𝒓♔︎ 𝙹𝙰𝙽𝙰𝙼 𝙵𝙸𝙳𝙰-𝙴-𝙷𝙰𝙸𝙳𝙴𝚁𝙸♡︎

Markazi matmi sangat dheedwall Markazi matmi sangat dheedwall
Chakwal

العجل العجل یا مولا صاحب الزمان عج

Furqan Haider Furqan Haider
Chakwal

I Love My Public❤️

Umar Farooq Umar Farooq
Chakwal

Hello, Umar Farooq is here. I love to make videos & Photography. Like and Follow me

hafie_mb hafie_mb
Saad Colony, Moh. Yasirabad
Chakwal, 48800

I am Muhammad Bilal

𝘼𝙚𝙨𝙩𝙝𝙚𝙩𝙞𝙘. 𝘼𝙚𝙨𝙩𝙝𝙚𝙩𝙞𝙘.
Chakwal

VIDEO CREATER �

Abbas E Askari Abbas E Askari
Chakwal

Meray Page Ko Like Karain Our Meri Vedio Ko Ziada Say Ziada Share Karain. mola Apko Apni Hifz O Aman Main Rakhay. Regard : Syed Shabbar Shah

Furqan Rajpoot Furqan Rajpoot
Chakwal

Islamic Videos😇✨