Poetry
poetry
مت ٹٹولا کیجئے میرے لفظوں سے میری ذات
اپنی ہر تحریر کا عنوان نہیں ہوں میں
سخن لکھتی ہوں، لفظوں سے مرید کرتی ہوں
نئی شاعرہ ہوں، شاعری بھی جدید کرتی ہوں
جس کام سے نہ ملے مجھکو، پذیرائی ذرا بھی
اس کام کو میں ضد میں، مزید کرتی ہوں
مغموم سے چہرے مجھے، بھاتے نہیں ہیں
آئینے سے ذرا کم ہی، گفت و شنید کرتی ہوں
لوٹانے کی ہوں قائل، قرض ہو کہ احساں ہو
محبت ہو کہ نفرت ہو، بہت شدید کرتی ہوں
عشقِ حقیقی میں جیسے، اک رب کو مانتی ہوں
مجاذی عشق میں یہی، عملِ توحید کرتی ہوں
لکھتی ہوں شبِ تنہائی میں،شاعری جسکے لیۓ
شاید وہ سمجھ جائے، یہی اُمید کرتی ہوں ۔۔ !!!.
خوابوں میں ملوں گی نہ خیالوں میں ملوں گی
میں تم کو محبت کے حوالوں میں ملوں گی
کیوں ڈھونڈ تے رہتے ہو 'مجھے اہل زمین میں
میں عکس ہوں اور چاند کے ہالوں میں ملوں گی
محسوس کرو گے تو سدا پاؤ گے '' ہمراہ
راتوں میں کبھی دن کے اجالوں میں ملوں گی
تم بات بدل دو گے مرے ذکر پہ لیکن
ہر بار زمانے کے سوالوں میں ملوں گی
وعدہ ہے مرا مجھ کو قضا لے بھی گئی تو
'''پا کیزہ محبت'' کی مثالوں میں ملوں گی
میں روز اسکو سمجھاتا ہوں عشق فانی ہے
وہ پھر سے خواب محبت کے بونے لگتی ہے
ایسی لڑکی سے کون بحث کا خطرہ مول لے ؟
___جو لاجواب ہو جائے تو رونے لگتی ہے
حال پوچھا تو وہ ہوا گویا
حال پہ چھوڑ دو خدا کے لئے
تیرا ہو کر عیاں ہوا مجھ پہ
جرم لازم نہیں سزا کے لئے
ایسی چپ بوجھ ہے سماعت پر
کچھ تو ___ کہو خدا کے لئے
رسموں کی زنجیر توڑی جاسکتی ھے
تیری خاطر دنیا بھی چھوڑی جاسکتی ہے
تجھ کو بھولا کر یہ معلوم ھوا ہے
عادت کیسی بھی ہو چھوڑی جاسکتی ہے
خدا کرے کہ میرے__ ہاتھ کی لکیروں سے
خیال یار کے ______قصے جلا دیئے جائیں
میں سوچتی ہوں جہاں پہ جدائی لکھی ہے
بس اتنے ہاتھ کے_حصّے جلا دیئے جائیں..!!!!!
وفا کے تذکرے بس رہ گئے کتابوں میں
ستم تو یہ کہ کتابوں کا دور بھی نہ رہا
جو ھو سکے تو توڑ دے بس اک نگاہ کی ضرب سے
میرے سومنات مزاج کو کسی غزنوی کی تلاش ھے ۔۔
بعض اوقات انمول لوگ
محض اس وجہ سے چھوڑ دیۓ جاتے ہیں ،
کیونکہ ان کے تعلق کو دینے کے لۓ ہمارے پاس کوئ نام نہیں ہوتا.....
اندھے نکالتے ہیں چہرے سے میرے نقص! بہروں کو شکایت ہے غلط بولتی ہوں میں
بڑی مدت میں سیکھا ہے ہنر یہ کامیابی کا،
لگا لیتے ہیں، ہوتا ہے جہاں درکار جو چہرہ۔
نماز عشق ہے یہ____ خوامخواہ نہیں ہوتی
ہر ایک شخص سے____ تو یہ ادا نہیں ہوتی
خیال یار میں گزریں_____ یونہی زمانے پھر
صلوۃ عشق میں پھر مغرب عشاء نہیں ہوتی
اُسے اشاروں کی آتی نہ تھی زباں ، محسن
ہمارے کاسے میں الفاظ تھے سبھی گونگے
ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻟﯽ ﭘﯿﭧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺩﺍﻧﮧ.....
ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﭩﺎتی ﮨﻮﮞﻣﺴﮑﺮﺍتی ﮨﻮﮞ......
میری غزلیں و نظمیں بیکار ہوئیں سب!
وہ ہر ایرے غیرے کو لا جواب کہتا ہے!
میری غزل مجھ سے سنے تو سر کھجاتا ہے!
وہی غزل کوئی اور سنائے تو آداب کہتا ہے!.
دل کیوں کھنچا چلا جاتا ہے اس کی طرف اے خُدا!
کیا اس نے بھی مجھے حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے......
سخن کی پہلی تلاوت پہ سب سکوت میں تھے
میں نیکیوں کی طرح نام بھی کما رہی تھی
اب اس گناہ کا کفارہ ہو ادا کیسے ؟
میں مسکرا کے اداسی کا دل دُکھا رہی تھی
میں اکثر اسکو سوچوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے
اسے مجھ سے محبت تھی یا میرا مان رکھتا تھا
فرصت اگر مِلـــے تو پڑھنا مجھے ضرور ۔۔۔۔
میں نایاب الجھنوں کی مکمل کِتاب ھـوں
- عورت عشق کی استاد ہے ...!!♥️
عورت، عشق اور شاہ لطیف
اس نے پوچھا "شاہ لطیف کون تھا؟"
میں نے کہا "دنیا کا پہلا فیمینسٹ شاعر".
اس نے پوچھا "کس طرح۔۔۔؟"
میں نے کہا "اس طرح کہ
وہ جانتا تھا کہ عورت کیا چاہتی ہے
اس سوال کا جواب ارسطو بھی نہ دے پایا
اس لئے علامہ اقبال نے کہا تھا
"ہزار بار حکیموں نے اس کو سلجھایا
پھر بھی یہ مسئلہ زن رہا وہیں کا وہیں"
دنیا کے سارے دانشور اور شاعر کہتے رہے کہ
"عورت ایک مسئلہ ہے"
اس حقیقت کا ادراک صرف لطیف کو تھا کہ
"عورت مسئلہ نہیں
عورت محبت ہے!"
مگر وہ محبت نہیں
جو مرد کرتا ہے!
مرد کیلئے محبت جسم ہے
عورت کیلئے محبت جذبہ ہے
مرد کی محبت جسم کا جال ہے
عورت کی محبت روح کی آزادی ہے
مرد کی محبت مقابلہ ہے
عورت کی محبت عاجزی ہے
مرد کی محبت ایک پل ہے
عورت کی محبت پوری زندگی ہے
مرد کی محبت ایک افسانہ ہے
عورت کی محبت ایک حقیقت ہے...!
سارے شعراء، شیکسپیئر سے لے کر شیلے تک
اور ہومر سے لے کر ہم تم تک
سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے
صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے
اس لئے شاہ لطیف نے لکھا
"عورت عشق کی استاد ہے"
سب سوچتے رہے کہ
"آخر عورت کیا چاہتی ہے؟"
شاہ عبدالطیف کو علم تھا کہ
"عورت کو محبت چاہیئے
نرم و نازک گرم و گداز
جسم سے ماورا
جنس سے آزاد"
مرد جسموں کے جنگل میں
بھٹکتا ہوا ایک بھوکا درندہ ہے
عورت روح کے چمن میں
اڑتی ہوئی تتلی ہے
جو پیار کی پیاسی ہے
مرد کیلئے محبت بھوک
اور عورت کیلئے پیار
ایک پیاس ہے!
صرف لطیف جانتا تھا کہ
عورت کے ہونٹ ساحل ہیں
اور اس کا وجود ایک سمندر ہے
آنکھوں سے بہتے ہوئے
اشکوں جیسا سمندر
جو نمکین بھی ہے
اور
حسین بھی ہے...!
جس میں تلاطم ہے
جس میں غم ہے
جس میں رنج نہیں
صرف اور صرف الم ہے
میری آنکھوں کو سرسری مت دیکھ
ان میں کچھ "رنگ لازوال" بھی ہیں
دعویٰ عشق! ہی نہیں کرتے...!!
دیکھ ہم صبر کی مثال بھی ہیں.
نمازِ عشق ہے____ یہ خوامخواہ نہیں ہوتی
ہر ایک شخص____ سے تو یہ ادا نہیں ہوتی
خیالِ یار میں____ گزریں یونہی زمانے پھر
صلوۃِ عشق میں___ مغرب، عشاء نہیں ہوتی۔
کتنے چہرے ہیں نئے آنکھ میں آتے جاتے
ہائے جاتی ہی نہیں شکل پرانی دل سے...!!!
چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں
ضرورت کے مطابق ہم سہارے بانٹ لیتے ییں
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں
اگر ملنا نہیں ممکن تو لہروں پر قدم رکھ کر
ابھی دریائے الفت کے کنارے بانٹ لیتے ہیں
میری جھولی میں جتنے بھی وفا کے پھول ہیں ان کو
اکٹھے بیٹھ کر سارے کے سارے بانٹ لیتے ہیں
محبت کے علاوہ پاس اپنے کچھ نہیں ہے فیض
اسی دولت کو ہم قسمت کے مارے بانٹ لیتے ہیں
فیض احمد فیض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج تک ھے دل کو ، اُس کے لوٹ آنے کی امید
آج تک ٹھہری ھُوئی ھے ، زندگی اپنی جگہ
لاکھ چاھا ھے کہ اُس کو بھول جاؤں ، پر قتیل
حوصلے اپنی جگہ ھیں ، بے بسی اپنی جگہ...
رھے تصویرِ حیرانی ھم ان کے رو برو برسوں
لبِ خاموش سے کی دردِ دل کی گفتگو برسوں
امیر مینائی
بلا کی افراتفری ----- ہماری ذات میں لیکن!!!
ھم بے دھیانی میں بھی تیرے دھیان میں رہتے ہے
جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!
#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.
#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں
#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.
#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.
#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.
#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.
#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.
#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا..
"الفاظ"
"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
کچھ "غلامی"
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
اور کچھ "وار"۔
ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،
تو سمجھ آیا ۔۔۔۔!!
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،
یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ ہاتھ رکھتے ہیں،
جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ پاؤں رکھتے ہیں،
جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔
اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔
اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جاؤ،
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔
کیونکہ
یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔
اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی۔🖤
کہاں خیالوں سے ______ اپنے رہائی دیتا ہے..!!!
مجھے وہ مجھ میں ہی اکثر دکھائی دیتا ہے..!!!
اندھیرا جھیل لیتی ہوں ستارے چھوڑ دیتی ہوں
میں طوفاں بھانپ کر پھر بھی کنارے چھوڑ دیتی ہوں
مجھے تنہا ہی رہنا ہے کسی سے کچھ نہیں کہنا
جو دل بیزار ہو جائے تو سارے چھوڑ دیتی ہوں
زیادہ دیر دل اک کام میں ٹک کر نہیں لگتا
میں پنجرہ کھول دیتی ہوں غبارے چھوڑ دیتی ہوں
بہت باتیں بناتی ہوں میں کافی بولتی بھی ہوں
مگر جو گفتگو ہو تیرے بارے چھوڑ دیتی ہوں
کسی کا قرض کاندھے پر اٹھانے سے میں ڈرتی ہوں
میں قصداً ڈوب جاتی ہوں سہارے چھوڑ دیتی ہوں
تیری آنکھیں شہر بنتی جا رہی ہیں دوستا !
ہم مضافاتی بھی اک دن گم شدہ ہو جائیں گے !
اے انوکھے شخص ! بے شک دور رہ ،آباد رہ
تُو گیا ہم سے تو ہم ہجرت زدہ ہو جائیں گے !
عجوہ کھجور
کھجوروں کی سردار کیسے بنی ؟
ایک حبشی جس کی ناک موٹی، آنکھیں چھوٹی ، رنگت سیاہ، چلتا تو لنگڑاہٹ نمایاں نظر آتی تھی بولتا تو زبان میں لکنت غلام ابن غلام۔
ایک باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چننے میں مصروف تھا، یہ کھجوریں نرم نہ تھیں اور ذائقہ میں بھی باقی کھجوروں سے مختلف۔جبکہ رنگ گہرا اور دانہ بہت چھوٹا سا۔جھولی میں آئی کھجوریں اس باغ کا آخری پھل تھا-وہ شہر میں انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ کچھ پیسے جمع ہو سکیں مگر کوئی ان کھجوروں کا طلبگار نہ تھا۔
اسی اثنا میں ایک آواز آئی
’’اے حبشی ؓ یہ کھجور تو تجھ جیسی کالی اور خشک ہے‘‘۔
دل کے آبگینے پر اک ٹھیس لگی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے،
سیدنا بلال ؓ جو کہ ایک حبشی غلام تھے کھجوریں جھولی میں ہی سمیٹ کر بیٹھ گئے۔ایسے میں وہاں سے اس کا گذر ہو جو ٹوٹے دلوں کا سہارا ہے جس نے مسکینوں کو عزت بخشی وہ جس کا نام غمزدہ دلوں کی تسکین ہے-
جی ہاں وہی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو دو جہانوں کا سردار ہے۔آپ نے بلال رضی اللہ عنہ سے رونے کا سبب پوچھا تو سیدنا بلال ؓنے جھولی کھول کر سب ماجرہ کہہ سنایا۔رحمت اللعالمین ﷺ نے بازار کی جانب رخ انور موڑا اور آواز لگائی
’’لوگو یہ کھجور ‘‘عجوہ‘‘ ہےیہ دل کے مرض کے لیئے شفاء ہے،یہ فالج کے لیئے شفاء ہے،یہ ستر امراض کے لیئے شفاء ہے،اور لوگو یہ کھجوروں کی سردار ہے،پھر یہ کہہ کر بس نہیں کیا بلکہ فرمایا جو اسے کھا لے اسے جادو سے امان ہے‘‘
منظر بدل گیا وہ بلال رضی اللہ عنہ جس کے پاس چند لمحے پہلے تک جھاڑ جھنکار تھا اور پریشان بیٹھا تھا اب رحمت اللعالمین ، نبی آخر الزمان ،رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے غنی کر دیا۔
پھر تاریخ بتاتی ہے راوی لکھتے ہیں کہ لوگ بلال کی منتیں کرتےاور پیچھے بھاگتے کہ ہمیں اور عجوہ کھجور دو اور بلال کسی مچلے ہوئے بچے کی مانند آگے آگے بھاگتے۔
تاریخ گواہ ہے کہ وہ جسے کبھی دنیا جھاڑ جھنکار سمجھ رہی تھی بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں آ کر اورمصطفٰے کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارکہ کا صدقہ آج بھی کھجوروں کی سردار ہے۔..
❤ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤
شرابی کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے۔
فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسیوں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ کو خیرات میں اپنا سب کچھ تحفے میں دینے کی خواہش محسوس ہوگی۔
لیڈر کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی تمام پڑھائی بیکار ہے۔
لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ مرنا ہی بہتر ہے۔
تاجروں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی کمائی بہت کم ہے۔
سائنسدانوں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا۔
اچھے اساتذہ کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ دوبارہ طالب علم بننا چاہتے ہیں۔
کسان یا مزدور کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کافی محنت نہیں کر رہے ہیں۔
ایک سپاہی کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی اپنی خدمات اور قربانیاں معمولی ہیں۔
ایک اچھے دوست کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی زندگی جنت ہے!
آخری لیکن بہترین 👍
اپنی بیوی کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ دنیا کے بیکار ترین انسان ہیں ...
😁😂
عجیب پاگل لڑکی ہوں،
اپنے خوابوں سے ہی ڈر جاتی ہوں،
غصہ بہـت زیادہ کرتی ہوں،
پھر کرکے غصہ میں رونے لگتی ہوں،
سب کے دکھوں کو سنتی ہوں،
لاکھ اداس ہوجاؤں لیکن
اپنوں کی خوشی میں خوش ہوتی ہوں،
بظاہر بہــت بے پرواہ سی لگتی ہوں،
لیکن سب کا خیال کرتی ہوں،
میں پاگل لڑکی اپنی ذات کو ہمیشہ بھول جاتی ہوں،
بظاہر تو پتھر سی لگتی ہوں،
مگر بہت نازکـــ سا دل رکھتی ہوں،
مجھ کو بھی کاش اس پہ کوئی اختیار ہو
حاصل ہے جس کو دخل مرے ہر خیال میں
حرماں خیرآبادی
جمالیات کو پڑھنے کا شوق تھا ، سو مجھے
عطا ھوا ھے مکمل نصاب یعنی تُو۔۔۔۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
Dera Ismail Khan
28560
Bagh Wali Gali Opposite Of Laghari Gate
Dera Ismail Khan
This page is for those who lost there dear ones like admin
Gomal Medical � College
Dera Ismail Khan
People who succeed have momentum. The more they succeed, the more they want to succeed, and the more they find a way
Letchworth Lane Letchworth Garden City, Herts, SG6 3NQ, United Kingdom
Dera Ismail Khan, 29054
like my page
Dera Ismail Khan, 29050
This page is created for the awareness of poeple about the importance of mental health and its related problems. This page will help to provide info about the field of psychology a...
DERA ISMAIL KHAN
Dera Ismail Khan
Welcome My Friends My Offical Page � ځـه او تـه For Pashto songs and Pashto Poitery. ADM
Sheikh Yousaf Ziarat Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29050
It is an Islamic page to Inspire Muslims & Non_Muslims towards #Islam.
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29111
زندگی ڈیرہ مختصر دہ کین بغز مکوہ