Videos by City MKN in Faisalabad. Send me your News on my Whatsapp no.
دعوت اسلامی فیضان مدینہ ماموں کانجن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل اور چوہدری محمد اکبر نے ناظرہ اور حفظ قرآن کے بچوں میں تعلیمی اسناد تقسیم کی قاری پیر بخش اور قاری آصف نے نعت خوانی کر کے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے خصوصی بیان دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری ،محمدی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد اشرف محمدی نے کیا تاندالیانوالہ کے نگران محمد اختر عطاری ،ماموں کانجن کے نگران محمد ریاست عطاری ،مفتی امجد،مولانا رجب علی،محمد شبیر عطاری و دیگر اور بچوں کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی
دعوت اسلامی فیضان مدینہ ماموں کانجن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل اور چوہدری محمد اکبر نے ناظرہ اور حفظ قرآن کے بچوں میں تعلیمی اسناد تقسیم کی قاری پیر بخش اور قاری آصف نے نعت خوانی کر کے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے خصوصی بیان دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری ،محمدی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد اشرف محمدی نے کیا تاندالیانوالہ کے نگران محمد اختر عطاری ،ماموں کانجن کے نگران محمد ریاست عطاری ،مفتی امجد،مولانا رجب علی،محمد شبیر عطاری و دیگر اور بچوں کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی
ماموں کانجن کے حلقہ پی پی 103کے آزاد امیدوار پیر سید غلام عبدالرسول شاہ نے آر دفترکے عملہ کی جانب سے ریکارڈ درست کرنے کیلئے مبینہ رشوت مانگے پر کہا ہے کہ فارم 45کے مطابق میرے ووٹ 26782ہیں جبکہ آر او تاندلیانوالہ نے 11ہزار ووٹ کم کر کے ریکارڈ پبلک کر دیا ریکارڈ درست کرنےکیلئے مبینہ بیس لاکھ روپے مانگ لئے گئے پیر سید غلام عبدالرسول نے الیکشن کمیشن سے آر او دفتر تاندلیانوالہ کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ میرے ووٹ کم کر کے میرے ووٹروں اور سپوٹروں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی گئی
حلقہ این اے 97میں الیکشن کے لیے انتخابی مہم عروج پر گڑھ فتح شاہ میں عرفان فتیانہ گروپ کے جلسے اور ریلیاں عوامی توجہ کا مرکز بن گئے حلقہ این اے 97 کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیےامیدوار میاں علی گوہر خان بلوچ اور پی پی 103 سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے چوہدری صفدر شاکر کےحق میں سیاسی گروپوں اور برادریوں کی حمایت کا سلسلہ جاری
ماموں کانجن کے علاقے 508 گ ب میں مسلم لیگ ن کا پاور شو رائے جہانگیر خاں مارتھ مرحوم کے ڈیرے پر منعقد کیا گیا جس میں جس علاقے کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پر این اے 97 میں میاں علی گوہر خان بلوچ اور پی پی 103 میں چوہدری صفدر شاکر کی حمایت کا اعلان کر دیا
میاں اعجاز سنوری امیدوار ایم پی اے پی پی 103, شیخ لیاقت بگا، شیخ ندیم صاحب، ملک کامران رسول صدر پریس کلب مامونکانجن ، رانا وسیم اسلم امیدوار ایم پی اے پی پی 103 ، رانا محمد اسلم ٹرانسپورٹرز ، ملک ذیشان ، رانا رضا 496 گ ب، اقبال فریدی دلو 53/4 نے اپنے تمام دوستوں کے ہمرا چوہدری محمد صفدر شاکر صاحب انشاءاللّه ایم پی اے PP103 اور میاں علی گوہر خاں بلوچ صاحب انشاءاللہ ایم این اے این اے 97کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیا
این اے 97میں مسلم لیگی امیدوار کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ورکرز دشمنی پر اتر آئے،حمایت اور سپورٹ نہ کرنے والے تاندلیانوالہ شوگر ملز میں کام کرنے والے متعدد ملازمین کے گیٹ بند کر دئیے انشاء اللہ 8فروری کا دن فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی مخالفین کو ووٹ نہ دینے کا گلہ تک نہیں دیا ہمیشہ عزت واحترام دینے کی کوشش کی مگرہمارے حلقے میں استحکام پارٹی پاکستان کے امیدوار نے تاندلیانوالہ شوگر ملز میں مزدوری کرنے والے متعدد ملازمین کو اس بنا پر نوکری سے نکال دیا کہ انہیں ووٹ اور سپورٹ نہیں کر رہے تھے جو علاقہ مکینوں اور ملز مزدوروں سے سراسر زیادتی اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے نوکری سے فارغ ہونے والے ورکرز کو الیکشن کے بعد بہترین ملازمت دلوانے کا وعدہ کرتا ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 32سال سے کسانوں اور مزدوروں کا خون نچوڑنے والوں نے علاقہ میں کون سے فلاحی کاموں کا جال بچھایا ہے حلقہ کے ووٹر بہتر جانتے ہیں گزشتہ ادوار میں حکومت میں رہتے ہوئے ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور علاقہ مکینوں کو ہر سہولت مہیا کرنے کی بھر پور کوشش ک
پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 509گ ب لال ترھانہ روڈ پرناکہ لگا کر منشیات فروش محمد وقاص ولد احمد علی بھونانہ کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا جس سے ایک کلو 410گرام چرس برآمد کر بجرم 9Cکے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث تھا جو دوران ناکہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن رائے آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ارکان یسین،زمان،عرفان ،نوبہارکو پکڑ لیا پکڑے گئے ملزمان سے 16مقدمات میں چھینے گئے موٹرسائیکل ،مال مویشی سمیت 19لاکھ 66ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ملزمان علاقہ بھر میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ملزمان تھانہ ماموں کانجن کے علاوہ بھی متعدد تھانوں میں ڈکیتی راہ زنی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے
لکڑ منڈی ماموں کانجن میں گذشتہ رات تین بجے کے قریب جعفر مغل فرنیچر شاپ میں شاٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سےلاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی دوکان کی چھتیں تک گر گئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریب ہی سیم نہر سے پانی بالٹیوں میں بھر بھر کرآگ بجھائی ماموں کانجن میں متعدد بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر آگ بجھانے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماموں کانجن کو فائر بریگیڈیئر کی گاڑی فراہم کی جائے
ماموں کانجن کے علاقہ طارق کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم چور دو مساجد جامعہ مسجد شبیر العلوم اور جامعہ مسجدوالدین کریمین کے دروازے پر چندے کیلئے رکھے گئے بوکس کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے
علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 489گ ب اکیانہ کے قریب نوجوان حمزہ اسلم ولد محمد اسلم سکنہ 492گ ب اپنے دوست اسامہ یسین کے ہمراہ بسواری موٹرسائیکل ظفر چوک کی طرف جارہے تھے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل کا ٹائر سلپ ہوجانے کی وجہ سےنیچے گر گئے گنے سے لدی ٹرالی نوجوان حمزہ اسلم کے اوپر سے گزر گئی جس سےنوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا
علاقہ تھانہ ماموں کانجن 507گ ب لنگ روڈ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوکاندار نادر ولد ناصر سکنہ 493گ ب کو گن پوائنٹ پر روک لیا جس سے نقدی رقم 60ہزار روپے چھین لئے متاثرہ شخص کا موبائل فون اور موٹرسائیکل کی چابی چھین کر قریب ہی فصل کماد میں پھینک دی ڈاکو موقع سےفرار ہو گئے مقامی پولیس نے 15کی کال پر موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا 125موٹرسائیکل ڈاکو کئی روز سے درجنوں شہریوں کو لوٹ چکے ہیں جومقامی پولیس کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں
ماموں کانجن طارق کالونی میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی قندھاری پنسار سٹور پر ڈکیتی کی واردات دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر دوکاندار باپ بیٹا ظفر اقبال لونا، محمد علی لونا کو ڈاکوؤں نے فائر مارکر شدید زخمی کر دیا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 492گ ب میں مال مویشی کے احاطے میں جاکر نوجوان پر گولیاں برسا دی جس پر نوجوان کی ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہو گئے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغا ز کر دیا مضروب کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا
وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم اور وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کی تقریب اخوت فاؤنڈیشن کنجوانی میں منعقد کی گئی جس میں غربت اور بے روزگار افراد کے لئے قرضوں کی فراہمی کی گئی ،،،،
ماموں کانجن کے علاقہ دربار پیر صلاح الدین میں عرصہ 8 سال قبل BHU ہسپتال کیلئے عمارت تعمیر کی گئی جو آج تک فنگشنل نہ ہو سکی ہسپتال کیلئے بنائی گئی عمارت میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہسپتال کی عمارت کم اور بھوت بنگلہ کا منظر زیادہ پیش کررہی ہے دربار پیر صلاح الدین سیال کے اردگرد درجنوں دیہات موجود ہیں علاج معالجہ کیلئے علاقہ مکینوں کو دور دراز مراکز صحت کا رخ کرنا پڑتا ہے ایمرجنسی کی صورت اکثر وبیش تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال جلد ازجلد عملہ تعینات کر کےفنگشنل کیا جائے تاکہ علاقہ مکین طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں
علاقہ ماموں کانجن کو ایمر جنسی کی صورت میں 1122موٹرسائیکلوں کی سہولت دی گئی تھی جسے تین روز قبل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فیصل آباد نے ختم کر دیا علاقہ ماموں کانجن میں تعینات عملہ کو واپس فیصل آباد ہیڈ کواٹر بلوا لیا گیا پہلے بھی متعدد بار اس ایمرجنسی سروس کو ختم کیا گیا پھر دوبارہ بحال کیا گیا شہریوں کا کہناہے کہ 1122کی سروس ماموں کانجن سے ختم کر کے سخت زیادتی کی گئی روڈ حادثات میں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں مریدوالہ ماموں کانجن سے تقریبا9/10کلومیٹر کی مسافت پرواقع ہے جہاں پر1122گاڑی کی سہولت موجود ہے ایمرجنسی کی صورت میں ماموں کانجن بلوانے پر کافی ٹائم ضائع ہو جاتا ہےجس پر شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپس لی گئی ایمرجنسی موٹرسائیکل سروس فوری بحال کی جائے #rescue