Pakistan Irrigation Employes And Workers Pasban Union Registered NIRC
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Irrigation Employes And Workers Pasban Union Registered NIRC, Community Organization, Faisalabad.
بوہڑکے گھنےسائے میں خاص ماحول میں پیدا ہونے والے پودے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بونے ہی رہتے ہیں
رانا محمد اقرار
ایک طرف بجلی کی آنکھ مچولی جبکہ دوسری طرف بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ، اور بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار غریب عوام پر ظلم ڈھانے کے مترادف ہے
رانا محمد اقرار
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محکمہ انہار کے زیر انتظام چلنے والے مشینری سرکل میں شامل ڈویژنوں کو اصولی طور پر مروجہ ادارہ جاتی قوانین اصول و ضوابط کے مطابق ہی چلایا جا سکتا ہے لیکن حالات و واقعات قطعی طور پر اس بات کی غمازی نہیں کرتے ہمارے مشاہدے میں بار بار یہ بات آئی ہے کہ ورک چارج ملازمین کو بھرتی کرتے وقت دانستہ طور پر ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تمام مروجہ ادارہ جاتی قوانین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے من پسند منظور نظر ورک چارج ملازمین کو بھرتی کیا گیا غریب ملکی عوام کے ٹیکسز سے اربوں روپے سے خریدی گئی غیر ملکی مشینری ان پڑھ غیر ہنر مند غیر تربیت یافتہ ملازمین کے سپرد کردی گئی ایسے ملازمین کی طرف سے نیو برانڈ مشینری کا حشر نشر کیا جاتا رہا لیکن کسی نے بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایکشن نہ لیا یہ ملازمین ریگولر ہونے کے لئے لیبر کورٹ گئے وہاں پر خاموشی اختیار کی گئی یہ ملازمین لیبر کورٹ میں کیس چلتے چھوڑ کر ہائی کورٹ میں گئے وہاں پر بھی خاموشی اختیار کی گئی من پسند منظور نظر ملازمین کو پروموٹ کرتے وقت کسی قانون اصول اور ضابطے کو مدنظر نہ رکھا گیا ایک پیکج ڈیل کے تحت ملازمین کو پروموٹ کیا گیا اس کے بعد خالی ہونے والی پوسٹوں پر ہائی کورٹ سے ڈائریکشن لینے والےملازمین کو ہائر آفس کو اعتماد میں لیے بغیرکسی اپیل دلیل اور وکیل کے ریگولر کر دیا گیا
یہ سب کچھ نہ ہوتا اگر مشینری سرکل کے ڈویژنوں کو مسلمہ ادارہ جاتی قوانین پر سختی سے کار بند کرکے چلایا جاتا اس طرح کیا کسی ادارے میں ہو سکتا ہے بالکل بھی نہیں
ایسی صورت حال وہاں ہی ہوسکتی ہے کہ جہاں مافیا کا راج ہویہاں پرعرصہ دراز سے ٹھیکیداری نظام اپنی بدترین شکل میں موجود ہے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس کی شکل بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ ایکسکیویٹر ڈویژن فیصل آباد میں 11 سب انجینئرز کی جگہ پر صرف ایک منظورنظر سب انجینئر کام کر رہا ہے دو سب ڈویژنل آفیسران کی جگہ پر صرف ایک سب ڈویژنل آفیسر ہے ہیڈ کلرک کی جگہ عرصہ دراز سے خالی پڑی ہے لیکن یہ نظام پھر بھی چل رہا ہے سوال یہ ہے کہ یہ نظام پھر کس طرح چل رہا ہے کیا ایک سب انجینئر 11 سب انجینئر کہ کا نیم البدل ہو سکتا ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ یہاں پر مافیا کا راج ہے
اعلیٰ افسران سے گزارش یہ ہے کہ خدارا اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھرپور توجہ دیجئے آپ کی ذرا سی توجہ کئی سالوں سے بگڑے ہوئے نظام کو درست کر سکتی ہے
بقول شاعر
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جن کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
رانا محمد اقرار
حکمرانوں نے اگر کالا باغ ڈیم بنایا ہوتا توپاکستانیوں کو بجلی کے بحران اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکتا تھا
رانا محمد اقرار
اگر کالا باغ ڈیم بن جاتا تو بجلی اتنی مہنگی اور نایاب نہ ہوتی
رانا محمد اقرار مرکزی قائم مقام صدر پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
میرے والد گرامی رانا محمد رفیق رضائے الہی سے وفات پا گئےہیں انا للہ وانا الیہ راجعون نمازجنازہ بعد از نماز عصرآج مورخہ 29/7/2022 بوقت 5:30 pm چکنمر 29 گ ب بوٹیوالہ ستیانہ
جڈانوالہ روڈ نزد 34گ ب قبرستان میں ادا کی جائیگی
نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
رانا محمد اقرار
0307 6528843
03411550154
03016030794
میرے والد گرامی رانا محمد رفیق رضائے الہی سے وفات پا گئےہیں انا للہ وانا الیہ راجعون جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
رانا محمد اقرار
اے میرے ملک کے حکمرانوں
یہ کیسی طرز حکمرانی ہے کہ!!! جس نے روپیہ کے پر کاٹ کر نیچے گرا دیا جبکہ ڈالر کو اونچی پرواز دے دی ہے
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
شدید بارش کے نتیجے میں ایکسکیویٹر ڈویژن کالونی کا ٹرانسفارمر متاثر ہونے کی وجہ سے کل شام سے بجلی غائب ٹینکیوں میں پانی ختم ہو گیا
پانی اور لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات شدید متاثر
118اورفیسکو اسلام پورہ سب ڈویژن سرگودھا روڈ میں بار بار شکایت کا اندراج کروانے کے باوجود ابھی تک بجلی بحال نہ ہو سکی
فوری طور پر بجلی بحال کی جائے
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
چپ رہنے سے بھی چھن جاتا ہے انداز سخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
حکمرانوں !!!
یہ کیسی طرز حکمرانی ہے کہ جس میں حکمران امیر سےامیر تر جبکہ ملک اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
حکومت کی جانب سے
پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سےہر چیز مہنگی کم آمدنی والا تنخواہ دار دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر
زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہو گیا حکومت ہوش کے ناخن لے
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
کالا باغ ڈیم اگر پاکستانی سیاستدانوں کی ضد آنا اور گری ہوئی سیاست کی بھینٹ نا چڑھتا تو پاکستان آج توانائی کے شدید بحران کا شکار نہ ہوتا بلکہ توانائی میں خود کفیل ہوکر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شریک ہو چکا ہوتا
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
کیا حکومتوں کا کام مہنگائی کر کے عوام کو پریشان کرنا ہی رہ گیا ہے ؟؟؟
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر
پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری دفعہ ہوش ربا اضافہ کر کےعوام کی چیخیں نکال دیں
بجلی گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا
عوام کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا
رانا محمد اقرار
مرکزی قائم مقام صدر پاکستان ایریگیشن ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین
موجودہ ملکی سیاسی کلچر عوام کے ساتھ دھوکے اور فریب کے سوا کچھ نہیں !!!
رانا محمد اقرار
پٹرولیم کی مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے دعوے اور وعدے لے کر آنے والی حکومت نےآئی ایم ایف کے حکم پر عوام الناس پر آتے ہی یکے بعد دیگرے پٹرول بم گرا کر بجلی کے جھٹکے دینا شروع کر دیے
عوام سراپا احتجاج
رانا محمد اقرار
برسر اقتدار آنے والے سیاستدانوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں جبکہ ملکی معیشت کو وینٹیلیٹر پر ڈال کر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط مان کر قرضوں کی مزید ڈریپیں لگوائی جارہی ہیں کیا یہ سیاستدانوں کا دوہرا معیار نہیں ہے ؟؟؟
آپ کی کیا رائے ہے!!!
کمنٹس کیجئے
رانا محمد اقرار
جن عوامل نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا اس پر بھی کمیشن بننا چاہیے
آپ کی کیا رائے ہے!!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Faisalabad
"RAHAT E QALAB STUDENTS FOUNDATION" "Those who spend in charity will be richly rewarded” (Quran 57:10) Rahat e Qalb Foundation is a non - profit, student based foundation. Our m...
Faisalabad
Rotaract originally began as a Rotary International youth program. It is a service, leadership, professional and community service organization.
Samanabad Near Science College
Faisalabad
Bright With Us is a community organization. working to build futures by learning digital skills.
Faisalabad, 38000
This page is created to let people know all the matters and activities of daily life according to Quran and Sunnah. Follow this page to get latest updates regarding personal and so...
Faisalabad
Faisalabad
Give, and it will be given to you: good measure, pressed down, shaken together, and running over, wi
Faisalabad, 38000
Govt pak job will provided you with the first updates on all new jobs.#visit my website