Ahmad Academy

Ahmad Academy

Books & Magazines Distributor & Publishers
All Kinds of Books in Urdu, English and Arabic.

23/06/2022

سنت کی ادائیگی اور خدمت خلق ساتھ ساتھ ۔۔۔

14/06/2022

خصائص مصطفیٰ ﷺ اور کتب سیرت
مصنفہ : ڈاکٹر شائستہ جبیں، قیمت :850 روپے
اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ﷺ کو بے شمار ایسے اوصاف عالیہ سے نوازا جن کی بنیاد پر آپ ﷺ کی ذات گرامی انسانی تاریخ میں سب سے ممیز اور منفرد ثابت ہوئی۔ یہی خصائص نبوی ﷺ ہیں۔
ان میں ایسے خصائص بھی ہیں جن کے سبب آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے باقی تمام برگزیدہ بندوں، انبیائے و رسل سے بلند تر مقام پر فائز ہوئے اور ایسے خصائص بھی جنھوں نے آپ ﷺ کو بے مثال ثابت کیا ۔ ان میں سے بہت سے خصائص اللہ تعالیٰ نے خود اپنی آخری کتاب میں بیان فرمائے اور بے شمار خصائص کتب سیرت میں موجود ہیں۔
تاریخ انسانی میں یہ امتیاز صرف نبی کریم علیہ الصلاۃ و السلام ہی کو حاصل ہے کہ آپ ﷺ کی انفرادی ، معاشرتی اور قومی زندگی کا ہر لمحہ محفوظ ہوا اور انسانوں کے لئے مینارہ نور ثابت ہو رہا ہے۔ رہتی دنیا تک انسانیت یونہی روشنی حاصل کرتی رہے گی۔
زیر نظر کتاب میں کیا ہے؟ عنوان سے کافی حد تک واضح ہوجاتا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر شائستہ جبیں نے خصائص نبویﷺ کی مختلف جہات کا ، کتب سیرت کی روشنی میں مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے۔ دراصل یہ ڈاکٹر صاحبہ کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اپنے موضوع ، تحقیق اور علمیت کے اعتبار سے منفرد کاوش ہے۔
یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے: خصائص : مفہوم و موضوعاتی جہات ۔ اردو کتبِ سیرت میں اختصاصات نبویہ ﷺ کے قرآنی مظاہر ۔ اختصاصاتِ نبویہ ﷺ : اردو کتبِ سیرت میں، احادیث نبویہ ﷺ سے استدلالات ۔معجزاتِ نبویہ ﷺ اور اردو ادبِ سیرت ۔ خصائص نبویہ ﷺ کے استدلالات ( کتب خصائص کا تجزیاتی مطالعہ)۔
مذکورہ بالا ابواب میں ڈاکٹر صاحبہ نے سب سے پہلے خصائص کے معانی و مفاہیم بیان کیے ہیں، اس کے بعد خصائص نبوی ﷺ پر اردو تصانیف اور کاوشوں کا جائزہ لیا ۔ بیان خصائص کی موضوعاتی جہات اردو ادب سیرت کے تناظر میں ۔ بیان خصائصِ محمدیہ ﷺ کے قرآنی اسالیت پر تعارفی بحث ۔ رسول اللہ ﷺ کے اختصاصات علمیہ اور اردو کتب سیرت کا منہج ۔ نبی اکرم ﷺ کے جسمانی و بدنی اختصاصات ، عائلی و خاندانی اختصاصات ، رسول اللہ ﷺ کے اختصاصات فی الجہاد ، اختصاصات فی الامت ۔ اس کے بعد معجزہ اور اس کے نظری مباحث پر بات کی گئی ہے۔ نبی ﷺ کے معجزات کی جامعیت و کثرت کا تخصص ، عدیم النظیر معجزات بیان کئے گئے ہیں۔
آخر میں کتب خصائص کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ آیات قرآنیہ سے استنباطات ، احادیث ضعیفہ و موضوعات سے استدلال کا تنقیدی جائزہ ، تورات و اناجیل سے استدلالات کا تجزیہ ، کتب خصائص کے باہمی اتفاقات و اختلافات پر بھی مفصل بات کی گئی ہے۔ ڈاکٹر شائستہ جبیں نے نہایت عرق ریزی سے کام کیا ہے ۔ میں پورے وثوق سے سمجھتا ہوں کہ زیر نظر تصنیف آنے والے محققین و مصنفین کے لئے روشنی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

12/06/2022

کتاب زندہ رہے گی
کتابوں کا شوق تو ہر نسل میں مشترک رہا ہے۔ ہر دور میں لوگوں کی ایک خاص تعداد کتاب سے محبت کرتی اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بناتی ہے۔ میرے خیال میں یہ خوش بخت لوگ ہیں۔ کتاب سے تعلق اللہ کی رحمتوں میں سے ایک رحمت ہے۔ آپ کتابیں پڑھتے ہیں، علم کشید کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اب رب سے علم نافع کی دعا کریں تو یقینا قدرت آپ کو ان عظیم کتابوں تک لے جائے گی جو آپ کی زندگی بدل دیں، دنیاوی زندگی کے ساتھ اخروی زندگی ۔ہم اپنی پسندیدہ کتابیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پا لیتے ہیں۔ کبھی کتابیں خود آپ کی طرف لپکتی ہیں۔ کوئی حسین اتفاق آپ کو کسی شاندار کتاب تک پہنچا دیتا ہے۔ بعد کی زندگی پر اس کے گہرے نقش ثبت ہوتے ہیں۔ برسوں بعد مڑ کر دیکھا اور سوچا جائے تب اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ملاقات قدرت کے کسی ڈیزائن کا نتیجہ تھی۔

08/06/2022

حکومت اور بڑے اداروں کی طرف دیکھنے کی بجائے، ماہنامہ صراط مستقیم کے زیر انتظام اپنی مدد آپ کے تحت چند پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں۔

07/06/2022

وطنِ عزیز میں ہر سو مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ عوام و خواص ضروریاتِ زندگی تک محدود ہوئے جاتے ہیں۔ ایسے میں انسان کا کتاب سے رشتہ کمزور ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پس اِسی رشتے کو بچانے کی اب تک کی سب سے بڑی کوشش یہی ہے کہ کم سے کم قیمت میں آپ تک اہم، نایاب، تاریخی، ادبی و دینی کتب بہم پہنچائی جائیں۔ براہِ کرم اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور موجودہ ذخائرِ کتب سے من پسند کتب خرید فرمائیں۔

07/06/2022

کتب کے شائقین کے لیے سب سے بڑا ڈسکاؤنٹ
https://web.facebook.com/Ahmad-Academy-101954989217877
وطنِ عزیز میں ہر سو مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ عوام و خواص ضروریاتِ زندگی تک محدود ہوئے جاتے ہیں۔ ایسے میں انسان کا کتاب سے رشتہ کمزور ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پس اِسی رشتے کو بچانے کی اب تک کی سب سے بڑی کوشش یہی ہے کہ کم سے کم قیمت میں آپ تک اہم، نایاب، تاریخی، ادبی و دینی کتب بہم پہنچائی جائیں۔ براہِ کرم اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور موجودہ ذخائرِ کتب سے من پسند کتب خرید فرمائیں۔

06/06/2022

اب اپنی پسندیدہ کتابیں گھر بیٹھے رعایتی قیمت پر حاصل کریں۔ نئی و پرانی ہر قسم کی کتابیں دستیاب ہیں۔

06/06/2022

با مقصد، مثبت، دماغ کو روشن کرنے اور دلوں کو راحت پہنچانے والی کتب گھر بیٹھے حاصل کریں۔

Want your business to be the top-listed Shop in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Office No: 9 J. K Plaza College Road Madina Town Faisalabad
Faisalabad
38000

Other Book Stores in Faisalabad (show all)
Iqra Book Seller Iqra Book Seller
Ameen Por Bazar Rasool Palaza Basement Shop 3
Faisalabad, 38000

i am here for your help!

HN Book Store HN Book Store
P134 Katchery Bazar
Faisalabad, 38000

We Deals in All Kind of Books, Note Books, All Relevant Accessories.

New Raja Book Center & Uniform New Raja Book Center & Uniform
Basement Bashir Ahmad Plaza, Opposite Chase Value, Harrian Wala Chok, D-Ground
Faisalabad, 38000

There are lots of books present in a bookstore with related to every specific topic. Best books available at the best price. We offer all kind of books such as Oxford, Albakio, ca...

Bab-e-Ilam Bab-e-Ilam
Faisalabad, 38000

To Provide Islamic & History Books with Quality and Affordable prices on your doorstep throughout Pa

Bookshop Bookshop
Clock Tower
Faisalabad, 38000

Entertain book lovers since 2018.

Bissmillah Book Depot Photostate Bissmillah Book Depot Photostate
67 Jb Sadhar Main Add Bazar (Faisalabad)
Faisalabad

Bissmillah Book Depot Sadhar ma sab sa great shop ha

Ashraf Book Depot & Photostat Gatti Ashraf Book Depot & Photostat Gatti
Chak No. 202 R. B Gatti Near Girls Higher Secondary School Faisalabad
Faisalabad, 38000

Nursery to Intermediate (Fsc,F.A&IC.s) Books are available. Color & Blacks & white Printer available.

Misali AIOU Bed Books Misali AIOU Bed Books
Faisalabad Punjab
Faisalabad, 03815

AIOU online Book Store and Assignment specially B.ed books

Ketaab Ghar Ketaab Ghar
Faisalabad

Welcome to our page "Ketaab Ghar". To provide you the books you want to read is our main purpose.

DOGAR BOOK SHOP DOGAR BOOK SHOP
Iqbal Stadium Shop NO 1
Faisalabad, 38000

PURCHASE & SALE OF SECOND HAND (USED) BOOKS of MATRIC, FSC, O-LEVEL and A-LEVEL. SCHOOL STATIONARY

Al-Ikhwah Book's seller's & Islamic center Al-Ikhwah Book's seller's & Islamic center
Samana Pull Sargodha Road Faisalabad
Faisalabad, 38700

we offering Islamic Book's Online