Urdu writes
اردو کو زندہ رکھیں۔
Urdu writes
“جو شخص یہ جانتے ہوئے بھی درخت لگائے کہ وہ ان کے سائے می نہیں رہے گا، وہ کم از کم زندگی کا مفہوم سمجھنا شروع کر گیا ہے„
ٹیگور
“میں نے خوش رہنے کے لئے ہزار بار اپنے منصوبے بدل ڈالے„
فرانز کافکا
Jahaan bhara hai tere shor e husn o khoobi se
Labon pe logon ke hai zikr jaa ba jaa tera
-Meer
بے دلی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
بے کسی ہائے تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
غالب
ہم حملے اور تنقید کا مقابلہ کر سکتے ہیں،
لیکن ہم تعریف کے سامنے بے بس ہیں۔
سگمنڈ فرائیڈ
“حساس شخصیات میں اکثر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی اس لیے وہ خاموشی سے پیچھے ہٹنا پسند کرتے ہیں„
سگمنڈ فرائیڈ
کیا غضب نکلے ھے بن ٹھن کے وہ کافـــر یارو
آج ہـــوتی نـــظر آتی نہیں ایــمان کی خـــیر.!!
جـــتنے مـــحبوب پری زاد ہیں دنیا میں نــظیرؔ
سب کی اللّه کرے حُسن کی اور جان کی خیــر
ؔ_اکبـــــر_آبــــــادی
جو شخص انتقام اور کینہ کی یاد کو اپنے دل میں لیے رہتا ہے، وہ گویا اپنے ہاتھوں اپنے دل کے زخم تازہ رکھتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرتا، اس کے زخم بھر جاتے اور یہ اس کے آرام کا موجب ہوتا
..راجر بیکن
“ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ
تُمہیں دِل کی خوشی صرف لوگوں سے کنارہ کش رہنے میں ہی مِلے گی„
کفن بھی نہ ہو جنازہ بھی نہ ہو تو خیر ہے
عمل اچھے ہوئے تو بخشے جائیں گے لوگ
عظیم اسلام
خواب سمندر میں کھو جاتے ہیں
اور آنکھیں صحراؤں میں
دور سفر پر جانے والوں کی یادیں
دل کی الماری میں رکھی رہ جاتی ہیں
جب تنہائی آنکھوں میں
اور پتے صحنوں میں
آنکھ مچولی کھیلیں تو
دوپہریں کتنی چھوٹی ہو جاتی ہیں
بچھڑے ہوؤں سے کون کہے
سرما کی پہلی بارش میں
ریستورانوں کی رونق بڑھ جاتی ہے!
نصیر احمد ناصر
آرتھر شوپن ہاور:
محبت بغیر عقیدت کے اور بغیر بنیاد کے آغاز کرتی ہے۔ "
انٹرنیٹ کی بدولت غریبوں کو وہ سب کچھ فری میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے مغلوں کے خزانے خالی ہو گئے تھے
میں نے خواتین کی نفسیات کا مطالعہ کرتے ہوئے چالیس سال گزارے ہیں، اور مجھے ابھی تک اِس سوال کا جواب نہیں ملا کہ خواتین اصل میں چاہتی کیا ہیں
سگمنڈ فرئیڈ
تہذیب کا آغاز تب ہوا جب کسی نے پتھر کی بجائے لفظ سے حملہ کیا
سگمنڈ فرئیڈ
جو کوئی انسان کے ذہن کو سمجھتا ہے وہ جانتا ہے کہ انسان کے لئے اس خوشی کو ترک کرنا نہایت مشکل ہے، جس سے وہ ایک بار لطف اندوز ہو چکا ہو ۔
سگمنڈ فرئیڈ
ہر بار غلط فہمی میں پڑنے پر اپنے الفاظ کی صفائی نہ کریں کیونکہ برے دماغ اچھی نیت کو نہیں سمجھتے۔
سگمنڈ فرئیڈ
میں نے کہا باباجی مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ دنیا کی سب مخلوقات میں نر جانور مادہ سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں مثلا شیر کو دیکھ لو یا مرغ کو ، گھوڑے کو دیکھ لو یا مور کو، کٹے کو دیکھ لو یا بیل کو۔ حیوانی دنیا میں صرف انسان ہی ایسا حیوانِ ناطق ہے جس میں مرد انتہائی بدصورت اور عورتیں بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔
باباجی گہری سوچ میں پڑ گئے۔ کچھ دیر بعد مراقبے سے اٹھے اور کہنے لگے پتر! مولانا طارق جمیل کی تحقیق ادھوری ہے۔
سب سے پہلے تو مولانا صاحب کو یہ بتاؤ کہ جنگلی جانوروں میں نر کبھی مزدوری نہیں کرتا، جاب کو نہیں جاتا ، بل ادا نہیں کرتا، بجلی گیس پانی کی فکر نہین کرتا، سکول نہیں جاتا، اپنی فی میل پارٹنر کو ڈنر اور شاپنگ نہیں کراتا۔
جنگل میں شیر کبھی شکار تک نہین کرتا ہمیشہ شیرنی شکار کر کے لاتی ہے اور شیر مزے سے کھاتا ہے یا آرام کرتا ہے۔ کٹا دودھ نہیں دیتا بس چارہ کھاتا ہے یا دودھ پیتا ہے اور موج کرتا ہے۔ مرغ صرف اذان دیتا ہے اور دھوپ میں اپنے پروں کو چمکاتا رہتا ہے۔
مرغی انڈے بھی دیتی اور انہیں سینچتی بھی ہے۔ مور صرف ناچتا ہے اور داد و تحسین وصول کرتا ہے۔
دوسری بات جنگل میں مادہ جانور اس لئے بھی خوبصورت نہیں ہوتیں کہ وہاں بیوٹی پارلر کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔
اور تیسری بات جنگلی نر جانوروں کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کبھی شادی نہیں کرتا۔
انسانوں میں بھی مرد اتنی دیر تک ہی وجیہہ ہوتا ہے جب تک اس کی شادی نہیں ہو جاتی۔
CopyPaste
بچپن میں پہلی بار میں گیس کا غبارہ ہاتھ میں تھامے ایک سڑک پر ڈورتا چلا جا رہا تھا۔۔ میں بہت شاد اور مگن تھا کہ غبارہ ایک آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔۔۔
میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا ، سڑک پر قابل رحم انداز میں ایک پچکی ہوئی ربڑ کی لجلجی سی شے پڑی ہوئی تھی۔۔۔
اب اس عمر میں آکر مجھے یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ وہ پچکی ہوئی شے دنیا تھی !!
حوزے ساراماگو
مسجد میں تو شیخ کو خروشاں دیکھا
میخانے میں جوش بادہ نوشاں دیکھا
اک گوشۂ عافیت جہاں میں ہم نے
دیکھا تو محلۂ خموشاں دیکھا
میر
پھر میں نے اسے دیدہ ءِ یعقوب سے دیکھا
پھر اس نے مجھے دامنِ یوسف سے ہوا دی
ادریس بابر
کتاب کبھی ادھار نہ دیں
کیوں کہ کوئی واپس نہیں کرتا، خود میری لائبریری میں صرف وہی کتابیں باقی ہیں جو لوگوں نے مجھے ادھار دی تھیں۔
اناتول فرانس
“ میری خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ میں آپ سے متفق ہوں، اس کا مطلب ہے کہ آپ کی حماقت کی سطح نے مجھے بے آواز کر دیا„
اناتول فرانس
“عورت مرد کی سب سے بڑی معلم ہوتی ہے کیونکہ وہ اسے خوبصورت خوبیاں شائستہ رویہ اور احساس کی نرمی سکھاتی ہے„
اناتول فرانس
“معاشرہ اچھی طرح جانتا ہے کہ کس طرح ایک فرد کو مارنا ہے, اور اس کے پاس موت سے زیادہ تکلیف دہ ذریعہ ہے„
اناتول فرانس
”ایک جاہل سماج میں شعور رکھنا ناقابلِ معافی جرم ہے„
علی شریعتی
شادی شدہ مردوں کے چونے؛
چونا نمبر 1.
میری بیوی نے کبھی مجھے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی.
چونا نمبر 2.
تم سے تھوڑی چیٹ یا بات کرلیتا ہوں تو سکون مل جاتا ہے. گھر پہ تو بس سڑا ہوا منہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے.
چونا نمبر 3.
کاش تم مجھے پہلے ملی ہوتیں.
چونا نمبر 4.
جتنا تم میرا خیال رکھتی ہو. میری فکر کرتی ہو. کاش میری بیوی بھی اتنا ہی خیال رکھتی تو میری زندگی جنت ہوتی.
چونا نمبر 5.
تمہاری آواز کتنی میٹھی اور پیاری ہے. انسان سن کر ہی فریش ہوجائے. گھر میں تو بس ہر وقت چیخ و پکار ہی مچی رہتی ہے.
چونا نمبر 6.
تم کتنی خوش مزاج ہو. میری بیوی تو حد درجہ سنجیدہ بلکہ سڑیل ہے.
چونا نمبر 7.
تم کتنی سنجیدہ مزاج اور میچیور ہو. کتنی نظریاتی، اپنی سوچ رکھنے والی. میری بیوی کو تو کسی چیز کا کھکھ پتا نہیں.
چونا نمبر 8.
تمہارا شاعری کا موسیقی کا ذوق کتنا عمدہ ہے. میری بیوی تو ہر وقت بیکار ٹی وی سیریل دیکھتی رہتی ہے.
چونا نمبر 9.
آج کیا پہنا؟ تصویر بھیجنا.
واو یہ رنگ تو بنا ہی تمہارے لیے ہے.
حسن و ذہانت کا مناسب ترین امتزاج.
چونا نمبر 10.
بس بچوں کی وجہ سے گزارا کررہا ہوں ورنہ میری اس عورت سے بالکل بھی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے.
اس لیے بچ کر رہنا بنت حوا۔۔۔۔۔
“ریاست اپنی ناکامی کے آخری دور میں انتہائی پُر تشدد ہو جاتی ہے„
–لینن
مجرد:
مجھے دریا پسند ہے
تم بھی تو آنکھوں میں گہرائی لئے پھرتے ہو
یقیناً میں وہ نہیں ہوں
جس میں کسی کشش سےجوار بھاٹا اترتا ہے
میں آدھے سے بھی زیادہ خالی ہوں
میرے وجود کی گونج سے لوگ حظ اٹھاتے ہیں
میں دور اندر کہیں گہری ہوں مگر
وہاں تاریکی میں صرف میں ہی خود کو نظر آتی ہوں
میں کنوئیں جیسی ہوں ؟؟؟؟؟
تم کہاں چلے گئے ؟
مجھے تمھارے ساتھ ریت چھاننی ہے
ملاحوں کے گیتوں کا مطلب پوچھنا ہے
میں نے کچھ سوال اس کنویں میں لٹکی بالٹی
اور رسی کے ساتھ باندھے ہیں
تم انھیں ضرور لے جانا
مجھے یہیں رہنا چاہیے
ہاں! تم مجھے یہ بھی بتا نا
پانی ، روشنی کے سنگ کب کب مسکراتا ہے ؟
ثوبیہ یسین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Jaranwala Road Faisalabad
Faisalabad, 38060
thanks vist my channel........ Hey this is Waheed saifi here is my official vlog channal (Do subscrib
D Type Pull
Faisalabad, 38000
Welcome to faizy food secrets. if you are food lover so stay with us and subscribe our channel.
Faisalabad
Faisalabad
ASSLAM.o.ALIKUM Dear Members plz like my page and share posting in good group Thanks�
Faisalabad
Ali Writes is a poetry Page Here Poetry •Sad Poetry •Romantic Poetry •Emotional Poetry •Urdu Writing Poetry •Poetry On City •Couple Poetry To Join Our WhatsApp Poetry Group +92...
Munshi Muhallah Street # 6 Amin Pur Bazar
Faisalabad, 38000
Tie, Badge & Sashes Order For Pak Madina Faisalabad 0300-7098464
Street No. 3, Press Market, Aminpur Bazar
Faisalabad
We are providing services for Composing, Designing and Printing of books in Urdu, Punjabi and Englis
Faisalabad
Blogzino aims to provide INFORMATION (Blog Feeds & Product Reviews) with OPPORTUNITY (Jobs & Scholar
Faisalabad
Faiz E Raza Publications are printers and publishers of Quran E Pak and other islamic books.