Hamara Deen Or Hamary Masail

Hamara Deen Or Hamary Masail

جس کی تخلیق اس کی مرضی page is for those people who love to know about Islamic pics and information.

07/05/2023

📜عبد اللّٰــــــہ بن خبیب رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”صبح و شام تین تین بار قل هو ﷲ أحد اور معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھا کرو۔ ایسا کرنا تمہارے لیے ہر چیز سے کافی ہو جائے گا“۔
صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

🌺🌺🌺✨♥️♥️♥️Alhamdu-lillah. ♥️♥️♥️
سبحان الله 💖
والحمد لله ♥️
ولا الٰہ الا الله🌹
واللٰہُ اکبر🌺
ولا حول ولا قوۃ الا بالله🌸

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدٍ💕

04/04/2023

زندگی میں کچھ نہ کچھ دوسروں کو دینا سیکھیں، آسانیاں بانٹیں....
جتنا زیادہ آپ دینے والے بنے گئے اتنے زیادہ اللہ کریم سے لینے والے بن جائیں گئے...
اتنی زیادہ آپکی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی...

عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ خیر خیرات کرنے میں سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں آپ کی سخاوت کی تو کوئی حد ہی نہیں تھی

📗صحیح بخاری 4997

26/03/2023

ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:
’’کجھور مومن کی بہترین سحری ہے۔
(سنن ابوداوٗد: 2345)

سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا:
’’میری اُمت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی،
جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔
(صحیح بخاری :1957)

انس بن مالک ؓسے روایت ہے
انہوں نے بیان کیا کہ رسولﷺ نے فرمایا:
’’سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔
(صحیح بخاری: 1923/ سنن نسائی: 2150)
💓عبداللہ بن عمروؓ سے مروی ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا;
’’روزہ دار کی افطاری کے وقت کی دُعا ردنہیں کی جاتی۔
(ابن ماجہ: 1752 )

20/03/2023

🌹آج کا پیغام🌹
(تاریخ:20:03:2023)
(رات کے وقت فضول گوئی سے بچیں)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
رات گئے تک قصے کہانیاں سنانے سے بچو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کون کون سی مخلوق کو لاتا ہے۔
(مستدرک حاکم،حدیث نمبر:7764)

20/03/2023

کبھی یونہی بھی رب کا شکر ادا کیا کریں_
نا جانے کتنے خطرات آپکے پاس آنے سے پہلے پلٹ جاتے
ہیں__
کتنے دکھ آپ کو چھو کر گزرجاتے ہیں__
کتنی خوشیاں بنا مانگے آپکے قدموں میں رکھ دی جاتی
ہیں_ اورکتنا سکون آپکا مقدر بنا دیا جاتا ہے_
الحمدللّٰه رب العالمین_🌼

28/01/2023

🪷🌿شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:
ایسا کوئی کام جو صرف اللہ تعالی ہی کر سکتا ہے اس کا مطالبہ صرف اللہ تعالی سے ہی کرنا جائز ہے، ایسے امور کا مطالبہ فرشتوں، نبیوں یا کسی اور سے کرنا جائز نہیں ہے، غیر اللہ کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ: "مجھے معاف کر دے، ہمیں بارش عطا فرما، ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرما، یا ہمارے دلوں کی رہنمائی فرما، یا اسی طرح کا کوئی اور جملہ " طبرانی نے اپنی کتاب معجم میں روایت کی ہے کہ: "نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک منافق مومنوں کو تکلیف دیا کرتا تھا، تو صحابہ کرام نے کہا: کہ چلو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس منافق کے مقابلے میں مدد مانگتے ہیں، تو صحابہ کرام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مجھے غوث نہیں بنایا جا سکتا، غوث تو صرف اللہ ہے)"🪷🌿
انتہی
"مجموع الفتاوى" (1/ 329)

28/01/2023

نبیﷺ سب سے زیادہ حیاء والے تھے؛ آپ کِسی کے چہرے پر نظر نہیں گاڑھتے تھے!"
‏امام ابن حزم رحمه اللہ
(جوامع السيرة :41)

28/01/2023

حضرت عمر بن خطابؓ کہا کرتے

"لوگوں کی باتیں نہ کرو اس میں بیماری ھے....
اللہ کا ذکرکرو اس میں شفا ھے✨
➿➿➿➿➿➿

دلوں کو زندہ رکھنے کیلیے ذکر کیجیے

💎سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر
💎درود شریف ، صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّم
💎استغفراللہ
💎 سبحان اللّٰه والحمدللّٰه ولا اله الا اللّٰه واللّٰه اکبر
💎 لا حول ولا قوۃ الا باللّٰه
💎یاحی یاقیوم برحمتک استغیث
💎لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین

22/01/2023

🌹آج کا پیغام🌹
(تاریخ:22:01:2023)
(لوگوں کو دیکھانے کے لیے نیکی کرنا بھی شرک ہے)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
شرک خفی یہ ہے کہ آدمی کسی انسان کو راضی کرنے کے لیے عمل کرے۔
(مستدرک،حدیث نمبر:7936)

22/01/2023

🪷🌿اگر کوشش کے باوجود آپ اپنی منزل پہ پہنچ نہیں پا رھے تو پیچھے مڑ کے ضرور دیکھیں، کہ کہیں کوئی آپ کی وجہ سے کچلا تو نہیں گیا؟ 🪷🌿

22/01/2023

اگر میں آپکو میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد کبھی یاد آؤں
تو میرے حق میں دعا کیجئے گا وہ رحمٰن میرے گناہوں کو معاف فرما دے اور میری مغفرت فرما دے
اور اگر میں آپ کو کبھی یاد نہ آؤں
تو مجھ پہ افسوس ہے کہ میں نے آپ پر اپنی نہ لوٹنے والی زندگی ضائع کر دی ہے ۔۔۔🥀

22/01/2023

🪷🌿 ‏دنیا میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والوں کی اصل جدائی یہ ہو گی
جب وہ آخرت میں جدا کر دیے جائیں گے
ایک جنت میں اور دوسرا جہنم میں
ایک دوسرے کی آخرت کی فکر کیا کریں
یہی اصل محبت ہے 🪷🌿

22/01/2023

🪷🌿تمہارے پاس اگر اپنے بچے کو سنوارنے کا وقت نہیں تو باہر لوگوں کے پاس اسے بگاڑنے کا وقت ہی وقت ہے!“🪷🌿

🎙️ : (شیخ حامد کمال الدین حفظه الله)

22/01/2023

⛔ - تصور کا فِسق ...

”خیال اور تصور کے فسق و فجور سے بچو۔ ہم ایک ایسے معاشرے کے رحم و کرم پر ہیں جہاں اکثر الفاظ کو جنسی اشارات پر محمول کیا جاتا ہے۔ یہ سوچ کا فسق ہے۔ آج ہر شخص اپنے سے یہ سوال کرے کہ وہ تصور کا نیک ہے یا فاسق!“

🎙️ (شیخ محمد سعید رسلان حفظه الله)

07/01/2023

🌹آج کا پیغام🌹
(تاریخ:07:01:2023)
(دینِ اسلام میں چار چیزیں پسندیدہ ہیں)
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
چار چیزیں پسندیدہ ہیں۔
٭ خاموشی، یہ سب سے پہلی عبادت ہے۔
٭ عاجزی ۔
٭ اللہ تعالیٰ کی یاد ۔
٭ اشیاء کی قلت ۔
(مستدرک،حدیث نمبر:7864)

06/01/2023

Morning Reminder⏰

📍غیبت ایک غیر اخلاقی حرکت ہے..
اسکی لذت وقتی ھے...
اور اس کا عذاب دائمی ہے.
ہم نے اس عادت سے نکلنا ہے اور یہ تب تک ممکن نہیں ہو گا، جب تک ہم دل سے اسکو برا نہ سمجھیں اور اس سے نکلنے کی کوشش نہ کریں..
♻️♻️♻️♻️♻️♻️♻️♻️♻️

06/01/2023

🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤
🗓️ 06 جنوری 2023ء
🗓️ 13 جمادی الثانی 1444ھ

🌄بروز جمعہ Friday

💐اللہ سے ہمیشہ اچھا گمان رکھیں

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بدشگونی(برا گمان) شرک ہے ، بدشگونی شرک ہے ۔‘‘ تین بار فرمایا ۔ اور ہم میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی وہم ہو ہی جاتا ہے ‘ مگر اللہ عزوجل اسے (انسان کے اللہ پر ) توکل کی برکت سے زائل کر دیتا ہے ۔

📗سنن ابو داؤد حدیث نمبر 3910

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اچھا گمان رکھنا حسن عبادت میں سے ہے

📗سنن ابو داؤد حدیث نمبر 4993

06/01/2023

📖⋆ یوم الجمعة اقرأ سوره الكهف 🇷‌🇪‌🇲‌🇮‌🇳‌🇩‌🇪‌🇷

"𝐖ʜᴏᴇᴠᴇʀ 𝑅ᴇᴀᴅs sᴜʀᴀʜ
ᴀʟ- ᴋᴀʜғ ᴏɴ ғʀɪᴅᴀʏ, ʜᴇ
ᴡɪʟʟ ʙᴇ ɪʟʟᴜᴍɪɴᴀᴛᴇᴅ
ᴡɪᴛʜ ʟɪɢʜᴛ ʙᴇᴛᴡᴇᴇɴ
ᴛʜᴇ ᴛᴡᴏ ғʀɪᴅᴀʏs".🤍
|| ᴀʟ - ʜᴀᴀᴋɪᴍ ||

✨سورة الکھف ایک جمعہ سے اگلے جمعہ تک کے لیے نور ہے۔ یہ نور "نور ہدایت" ہے۔ فتنے اور آزماٸشیں ہوں گی لیکن انسان اپنے ایمان پر قاٸم رہے گا۔

🗒️جمعہ کے دن کو سورۃ الکھف سے منور اور درود شریف سے معطر کیجئے..!!

‏❤︎اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وبَارِك عَلَى نَبِيِّنا مُحَمَّدٍ

05/01/2023

خُــــــــــــــــــــوبِیاں
ڈُھونڈنا بھی
ایک خُوبی ہے
اور!
عَیب ڈُھونڈنا بھی
ایک عَـــــــــــــــــــــیب ہے•••

05/01/2023

🌹آج کا پیغام🌹
(تاریخ:05:01:2023)
(لوگوں کے پاس موجود چیزوں سے بے رغبتی اختیار کرو وہ آپ سے محبت کریں گے)
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک آدمی کو نصیحت فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا:
دنیا میں بے رغبتی اختیار کر، اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا۔اور ان چیزوں سے بے رغبتی اختیار کر جو لوگوں کے پاس ہے، لوگ بھی تجھ سے محبت کریں گے۔
(مستدرک،حدیث نمبر:7873)

04/01/2023
04/01/2023

Assalam o alaikmu

03/01/2023

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ بسم الله الرحمن الرحيم ⛲

🇵🇰 آج کا کیلینڈر 🌤

🔖 10 جمادی الثانی 1444ھ 💎
🔖 03 جنوری 2023ء 💎
🔖 19 پوہ 2079ب 💎

🌄 بروز منگل Tuesday 🌅

🍂 پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانے والے!
🔹 جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ پیش کر سکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ یہ فاسق لوگ ہیں۔🔹
📗«سورۃ النور-4»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

03/01/2023

"ٹائی ٹینک" جہاز "سینکڑوں" لوگوں نے بنایا تھا، اور اس کے کپتان نے کہا: یہ جہاز کبھی نہیں ڈوبے گا... اور یہ اپنے پہلے سفر میں ہی ڈوب گیا۔

● جب کہ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو ایک شخص (حضرت نوح علیہ السلام) نے بنایا تھا، اور فرمایا: "اس میں سوار ہو جاؤ۔ ﷲ کے نام سے جمع اس کا راستہ اور اس کا لنگر ہے۔ بے شک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے"
اس کے آس پاس کی ساری دنیا ڈوب گئی، اور وہ جہاز بچ گیا۔
ﷲ پر بھروسہ کرنے کا نتیجہ ایسا ہی ہوتا ہے۔❤

03/01/2023

💐 السلام عليكم و رحمة اللّٰه و برکاته! 💐

🌺قرآن کا کچھ حصہ تلاوت کر لیں ۔۔۔
🌺دعاؤں میں سب کو یاد رکھیں۔۔۔
🌺اللّٰـــہ کی راہ میں صدقہ خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی کرنے کی تلقین کریں...
🌺اللّٰـــہ سے جڑے رہنےکی کوشش جاری رکھیں۔۔۔
🌺اپنا ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللّٰـــہ پڑھیں۔۔۔
🌺ہر اچھے کام کی تلقین کریں اور برائی سے منع کریں۔۔۔
🌺کام کرنے کے دوران بھی اللّٰـــہ کے ذکر میں مشغول رہیں۔۔۔
🌺اذکار بھی پڑھ لیں۔۔۔
🌺زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کریں۔۔۔
🌺زیادہ سے زیادہ استغفار ٫ درود شریف اور پہلے کلمے کو تسبیح میں شامل کریں اور دورسروں کو بھی تلقین کریں۔۔۔

💐 جزاكم اللّٰـــہ خیرا 💐

03/01/2023

💐نمازِ عصر فوراً ادا کریں !

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کی نماز عصر فوت ہو گئی تو گویا اس کا گھر بار لٹ گیا

📗صحیح بخاری حدیث نمبر 552

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ منافق شخص کی نماز ہے جو بیٹھ کر سورج کا انتظار کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ جب وہ زرد اور شیطان کے سینگوں کے مابین پہنچنے کے قریب ہو جاتا ہے(یعنی غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے) تو وہ کھڑا ہو کر چار ٹھونگیں مارتا ہے اور ان میں اللہ تعالیٰ کا بہت کم ذکر کرتا ہے ۔‘‘

📗صحیح مسلم حدیث نمبر 1412

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Faisalabad