Umer Shahzad

Umer Shahzad

Entertainment

29/02/2024

إنشاء الله

16/11/2023

❤️

Photos from Umer Shahzad's post 21/11/2022

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام شائقین کیلئے بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے ایک پوٹلی
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔
ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔
ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔
قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔
ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف۔

06/11/2022

گاجر کے دو ٹکڑے کریں ایک کو نمک لگا کے اور دوسرے کو شیریں میں رکھ دیں کچھ دن بعد ایک ٹکڑا اچار اور دوسرا مربہ بن جائے گا......
گاجر وہی مگر ماحول مختلف اور نتیجہ الگ الگ
لہذا جیسا بننا چاہیں اسی قسم کے ماحول میں بیٹھیں۔۔🧎
مثال پسند آئیں تو عمل کریں نہیں تو گاجر دھو کے کھا لیں نہ میں نے کچھ کہا نہ آپ نے کچھ سنا۔۔۔🙂

*اچھی بات اچھے لوگوں کے ساتھ*

16/08/2022

پرانے زمانوں میں غلے کا قحط پیدا ہو جایا کرتا تھا مگر اب جدید دور میں اگر کسی جگہ پر اناج کی کمی پیدا ہو جائے تو دنیا کی دوسری جگہوں سے وہاں کی ضرورت کو بڑی حد تک پورا کر دیا جاتا ہے،
مگر افسوس آج ہم اس دور سے گزر رہے ہیں جہاں

برداشت اور صبر کا قحط ہے
ایثار اور قربانی کے جذبوں کا قحط ہے
محبتوں اور الفتوں کا قحط ہے
عیب پوشی اور پردہ داری کا قحط ہے
رواداری اور بردباری کا قحط ہے
سکون اور اطمینان کا قحط ہے
ہمدردی اور خیر خواہی کا قحط ہے
اکتفا اور قناعت کا قحط ہے
تہذیب اور شائستگی کا قحط ہے
درگزر کرنے اور معاف کر دینے کا قحط ہے...

14/01/2022

#نماز
جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.

درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں🙏

24/11/2021

Bentum Hen for Sale
Age 4-5 months
For more info WhatsApp on +923006190324

21/11/2021

For sale

02/08/2021

ایک ہوٹل تیتر کا گوشت پکانے کے لیے مشہور تھا۔ ایک صاحب وہاں کھانا کھانے گئے تو کھانے کے دوران اُنہیں شک گزرا کہ تیتر کے گوشت میں ملاوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے بیرے کو بلا کر پوچھا: ''سچ سچ بتاؤ، اس میں ملاوٹ کی گئی ہے؟‘‘
بیرے نے جواب دیا :
''سچی بات ہے جی، تیتر کا گوشت مہنگا اور نایاب ہی اتنا ہے کہ اس میں گائے کے گوشت کی ملاوٹ کرنا پڑتی ہے‘‘
ان صاحب نے پوچھا : ''کتنی ملاوٹ کرتے ہو؟‘‘
بیرا بولا : ''جناب ففٹی ففٹی‘‘
''کیا مطلب؟‘‘ انہوں نے وضاحت چاہی۔
بیرا مؤدبانہ بولا : ''جناب! ایک تیتر اور ایک گائے‘‘
😅😅

21/05/2021

*ڈبل شاہ*ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا.

ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر بی ایس سی اور بی ایڈ کیا،
اور
وزیر آباد کے قریب نظام آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سائنس کا استاد بھرتی ہو گیا۔

غربت زیادہ تھی اور خواب اونچے،
وہ نوکری سے اکتا گیا۔
اس نے چھٹی لی
اور 2004ء میں دوبئی چلا گیا۔

وہ چھ ماہ دوبئی رہا۔
چھ ماہ بعد وزیر آباد واپس آگیا۔

وزیر آباد میں اس نے ایک عجیب کام شروع کیا۔

اس نے ہمسایوں سے رقم مانگی۔
اور
یہ رقم پندرہ دن میں دوگنی کر کے واپس کردی۔

ایک ہمسایہ اس کا پہلا گاہک بنا‘
یہ ہمسایہ جاوید ماربل کے نام سے ماربل کا کاروبار کرتا تھا۔

ہمسائے نے رقم دی
اور ٹھیک پندرہ دن بعد
دوگنی رقم واپس لے لی۔

محلے کے دو لوگ اگلے گاہک بنے‘
یہ بھی پندرہ دنوں میں دوگنی رقم کے مالک ہو گئے‘
یہ دو گاہک اس کے پاس پندرہ گاہک لے آئے۔

اور پھر
یہ پندرہ گاہک مہینے میں ڈیڑھ سو گاہک ہو گئے۔

یوں دیکھتے ہی دیکھتے
لوگوں کی لائین لگ گئی۔

لوگ زیورات بیچتے،
گاڑی، دکان، مکان اور زمین فروخت کرتے،
اور رقم اس کے حوالے کر دیتے۔
وہ یہ رقم دوگنی کر کے واپس کر دیتا۔

یہ کاروبار شروع میں صرف نظام آباد تک محدود تھا۔

لیکن پھر یہ وزیر آباد‘ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ تک پھیل گیا۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے
وہ معمولی سکول ماسٹر ارب پتی ہو گیا۔

یہ کاروبار 18 ماہ جاری رہا۔
اس شخص نے ان 18 مہینوں میں
43 ہزار لوگوں سے
7 ارب روپے جمع کر لئے.

جب کاروبار پھیل گیا
تو اس نے اپنے رشتے داروں کو بھی شامل کر لیا۔

یہ رشتے دار سمبڑیال‘ سیالکوٹ‘ گجرات اور گوجرانوالہ سے رقم جمع کرتے تھے۔
پانچ فیصد اپنے پاس رکھتے تھے،
اور باقی رقم اسے دے دیتے۔

وہ شروع میں پندرہ دنوں میں رقم ڈبل کرتا تھا۔
یہ مدت بعدازاں ایک مہینہ ہوئی۔
پھر دو مہینے
اور آخر میں 70 دن ہو گئی۔

یہ سلسلہ چلتا رہا۔
لیکن
پھر اس کے برے دن شروع ہوگئے۔

وہ خفیہ اداروں کی نظر میں آ گیا۔

تحقیقات شروع ہوئیں
تو پتہ چلا وہ شخص
*"پونزی سکیم"*
چلا رہا ہے۔

پونزی مالیاتی فراڈ کی ایک قسم ہوتی ہے ،
جس میں رقم دینے والا گاہکوں کو ان کی اصل رقم سے منافع لوٹاتا رہتا ہے۔
شروع کے گاہکوں کو دوگنی رقم مل جاتی ہے۔
لیکن
آخری گاہک سارے سرمائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مجھے چند برس قبل امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
انٹرویو کرنے والے نے ان سے سوال کیا:
"آپ کو اگر اپنی عملی زندگی دوبارہ شروع کرنی پڑے تو آپ کون سا کاروبار کریں گے ”؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا:
”میں نیٹ ورکنگ کا کاروبار کروں گا۔“

میرے لئے یہ کاروبار نیا تھا‘
میں نے تحقیق کی،
پتہ چلا نیٹ ورکنگ بھی پونزی سکیم جیسا کاروبار ہے۔

اس کاروبار میں بھی گاہک کو رقم دگنی کرنے کا لالچ دے کر سرمایہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔
یہ سرمایہ بعد ازاں میگا پراجیکٹس میں لگا دیا جاتا ہے
اور ان میگا پراجیکٹ کا منافع گاہکوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
نیٹ ورکنگ نسبتاً اچھی پونزی ہوتی ہے،
لیکن دونوں میں شروع کے گاہک فائدے اور آخری نقصان میں رہتے ہیں۔

یہ وزیرآبادی شخص بھی اپنے گاہکوں کے ساتھ پونزی کر رہا تھا۔

یہ لوگوں کو لالچ دے کر لوٹ رہا تھا۔

خفیہ اداروں نے اس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا.

اس دوران *”ڈیلی نیشن“* میں اس کے خلاف خبر شائع ہوگئی۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں کہرام برپا ہوا۔
اور
یہ شخص اپریل 2007ء میں گرفتار ہو گیا۔

جی ہاں
۔آپ کا اندازہ درست ہے
یہ شخص تھا
*سید سبط الحسن
عرف ڈبل شاہ*

وہ ڈبل شاہ
جس کا شمار پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈیوں میں ہوتا تھا۔

اس نے صرف ڈیڑھ سال میں
تین اضلاع سے سات ارب روپے جمع کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

آپ اب اس شخص کی چالاکی ملاحظہ کیجئے۔

یہ 2007ءمیں نیب کے شکنجے میں آ گیا۔

نیب نے اس کی جائیداد‘ زمینیں‘ اکاﺅنٹس اور سیف پکڑ لئے‘

یہ رقم تین ارب روپے بنی،
اور اس نے یہ تین ارب روپے
چپ چاپ اور بخوشی نیب کے حوالے کر دیئے.

ڈبل شاہ کا کیس چلا.

اسے یکم جولائی 2012ءکو 14 سال قید کی سزا ہو ئی.

جیل کا دن 12 گھنٹے کا ہوتا ہے
چنانچہ
ڈبل شاہ کے 14 سال عملاً 7 سال تھے.

عدالتیں پولیس حراست‘ حوالات اور مقدمے کے دوران گرفتاری کو بھی سزا سمجھتی ہیں.

ڈبل شاہ 13 اپریل 2007ءکو گرفتار ہوا تھا‘
وہ عدالت کے فیصلے تک پانچ سال قید کاٹ چکا تھا‘
یہ پانچ سال بھی
اس کی مجموعی سزا سے نفی ہو گئے‘
پیچھے رہ گئے دو سال‘

ڈبل شاہ نے محسوس کیا
چار ارب روپے کے عوض دو سال قید مہنگا سودا نہیں،

چنانچہ
اس نے پلی بارگین کی بجائے
سزا قبول کر لی.

جیل میں اچھے چال چلن‘ عید‘ شب برات اور خون دینے کی وجہ سے بھی
قیدیوں کو سزا میں چھوٹ مل جاتی ہے.

ڈبل شاہ کو یہ چھوٹ بھی مل گئی.

چنانچہ
وہ عدالتی فیصلے کے 23ماہ بعد
جیل سے رہا ہوگیا.

ڈبل شاہ 15مئی 2014ءکو
کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوا،
تو ساتھیوں نے گیٹ پر اس کا استقبال کیا.

یہ لوگ اسے جلوس کی شکل میں وزیر آباد لے آئے.

وزیر آباد میں
ڈبل شاہ کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوا.

پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈیئے کو
ہار پہنائے گئے.
اس پر پھولوں کی منوں پتیاں برسائی گئیں،
اور اسے مسجدوں کے لاﺅڈ سپیکروں کے ذریعے مبارک باد پیش کی گئی.

وہ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا.

وہ سکول ٹیچر تھا.
وہ معاشرے کا تیسرے درجے کا شہری تھا.

اس نے فراڈ شروع کیا
اور 18 ماہ میں سات ارب روپے کا مالک بن گیا.

نیب نے اسے گرفتار کر لیا‘
وہ گرفتار ہو گیا‘
نیب ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود
اس سے چار ارب روپے نہیں نکلوا سکا.

سزا ہوئی،
اور وہ بڑے آرام سے
سزا بھگت کر باہر آ گیا.

اس نے قید کے دن بھی جیل کے ہسپتال اور سیکنڈ کلاس میں گزارے‘

اسے جیل میں تمام سہولتیں حاصل تھیں.

چنانچہ وہ جب رہا ہوا،
تو وہ مکمل طور پر کلیئر تھا.

اس نے اب کسی کو کچھ ادا کرنا تھا،
اور نہ ہی پولیس اور نیب اسے تنگ کر سکتی تھی.

یہ چار ارب روپے اب اس کے تھے.
یہ اس رقم کا بلا شرکت غیرے مالک تھا

ایک سابق سکول ٹیچر کےلئے
چارب ارب روپے کی رقم
قارون کے خزانے سے کم نہیں تھی.

وہ وزیرآباد سے لاہور شفٹ ہوا،
اور دنیا بھر کی سہولیات کے ساتھ شاندار زندگی گزارنے لگا.

لیکن اب
*اللہ کا نظام بھی ملاحظہ کیجئے*

سید سبط الحسن شاہ عرف ڈبل شاہ
کو رہائی کے 16 ماہ بعد
اکتوبر 2015ءمیں لاہور میں ہارٹ اٹیک ہوا.

یہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا‘
اس کی طبیعت تھوڑی سی بحال ہوئی‘
یہ گھر آیا،
لیکن
پھر یہ شخص
30 اکتوبر 2015ءکو انتقال کر گیا.

یہ شخص
چار ارب روپے کا مالک ہونے کے باوجود
دنیا سے چپ چاپ رخصت ہو گیا.

ڈبل شاہ کی
ساری بے نامی جائیداد‘ خفیہ اکاﺅنٹس‘ کیش رقم‘ فیکٹریاں اور پلازے
دنیا میں رہ گئے،
اور وہ خالی ہاتھ
اگلے جہاں چلا گیا.

وہ جائیداد‘ وہ رقم‘ وہ پلازے اور وہ خفیہ اکاﺅنٹس آج کہاں ہیں؟

دنیا کا مال دنیا کے کتے چاٹ گئے۔

یہ کیا ہے؟
یہ ہماری زندگی‘ ہمارے نہ ختم ہونے والے لالچ
اور ہماری لامتناہی حرص کی اصل حقیقت ہے

ہم انسان اپنے گرد لالچ کی وسیع دیوار بناتے ہیں‘
ہم مال جمع کرتے ہیں‘
ہم دوسروں کی عمر بھر کی کمائی لوٹتے ہیں
اور قارون کی طرح خزانے بناتے ہیں.

لیکن آخر میں
ہم چپ چاپ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں.
اور یہ مال
دوسروں کے کام آ جاتا ہے.

نورجہاں کا مقبرہ
نشئیوں کی پناہ گاہ بن جاتا ہے.

اور شاہ جہاں کے تاج محل میں
انگریزوں کے گھوڑے باندھے جاتے ہیں.

ہم انسان
ان چیونٹیوں سے بھی بدتر ہیں
جو عمر بھر اپنے جثے سے بڑے دانے کھینچتی رہتی ہیں،
انہیں کھینچ‘ دھکیل کر بلوں تک لاتی ہیں،
اور جب دانوں کا انبار لگ جاتا ہے،
تو وہ ان کے سرہانے گر کر مر جاتی ہیں.
اور پھر
ان کی عمر بھر کی جمع پونجی
چوہوں کا نوالہ بن جاتی ہے.
ہم میں سے زیادہ تر لوگ چونٹیاں ہیں.
میں اکثر حیران ہوتا ہوں.

ہم انسان جانتے ہیں
*ہم خسارے کے سوداگر ہیں.*

13/05/2021

What will happen next ?
Check comment.

03/01/2021

Epic match🔥

Photos from BLUE BIRD's post 01/01/2021

💔

30/11/2020

نئی صدی کی پہلی پیڑی جوان ہو چکی ہے اور پچھلی صدی کے آخری لوگ جانے کی تیاری کر رہے ہیں. تقریباً اپنی نسل کے یہ آخری لوگ ہے. ان کی سوچ، ان کے خدشات، ان کا مخصوص لباس جلد ناپید ہو جائے گا. ان سے گزشتہ صدی کے سارے راز جان لو. خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں، غموں میں شریک کیسے ہوا جاتا ہے ان سے سیکھو. اُن لوگوں کے دکھ درد، جن کو آپ جانتے بھی نہ ہوں کیونکر شریک ہوا جائے یہ نسل بہت اچھے سے جانتی ہے. نئی نسل صرف اس چیز کو ترک کرنے کا نقصان ہی گِن لے تو بہت ہے. ہم لاکھ دعوے کریں مگر صحیح معنوں میں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دو جنریشنز کا فاصلہ ماپا ہے. صرف یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو خالص اور ملاوٹ شدہ کسی بھی شئے کا فرق بتا سکتے ہیں چاہے وہ رشتے ہوں، پرانا دور ہو یا نئے دور کی پھیلی ٹیکنالوجی کا ذائقہ . یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ آنکھوں سے رنگین دنیا دیکھی. ہم آس پاس دیکھیں تو یہ کسی کم ہوتی نسل کے پرندوں کی طرح ہم میں سے رخصت ہوئے جاتے ہیں یہ جا رہے ہیں. ..یہ آخری لوگ ہیں۔...

21/10/2020
18/10/2020
03/10/2020

پاکستان۔۔
مجھے یاد پڑتا ہے امریکی صدر باراک اوباما نے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے سے پہلے فوجی اہلکار کو سلیوٹ نہیں کیا تھا اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ گیا، بعد میں یاد آیا کہ میں نے فوجی اہلکار کو سلیوٹ نہیں کیا وہ صدر واپس ہیلی کاپٹر سے باہر آیا اور اسے سلیوٹ کرکے گیا۔
ایک دفعہ پھر ایسا واقع ہوا کہ ٹرمپ ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے لگا تو ایک فوجی اہلکار کی ٹوپی تیز ہوا سے اڑ کر دور جا گری، ٹرمپ نے خود جاکر وہ ٹوپی اٹھائی اور اہلکار کے سر پر جا رکھی ۔

مگر ہمارے سیاستدان بھارت کے خلاف ہوں نہ ہوں اپنی فوج کے خلاف یہ خنزیر ضرور ہیں۔
حالانکہ اوقات انکی ایک فوجی جوان کے جوتے برابر بھی نہیں۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد🇵🇰

06/09/2020

🇵🇰 *پاک فوج بھی عجیب فوج ہے*

انکی گاڑیاں ٹائم پر سٹارٹ ہو جاتی ہیں ، پٹرول ختم نہیں ہوتا ،بندوقیں ہر وقت ریڈی ہوتی ہیں ، کرینیں ہر وقت کارآمد ، دن ہو رات ہو ، عید ہو بقرعید ہو ،بارش ہو ،طوفان ، سردی ہو یا گرمی جب پکارو ادھر حاضر
*کبھی نہیں کہا*
ہمیں رٹن آرڈر نہیں ملے ، کسی نے بتایا نہیں ، چیف صاحب سو رہے تھے ،کور کمانڈر سیر کیلئے گئے ہیں واپس آئیں گے تو فیصلہ ہو گا پہلے ہمیں بارش سے نپٹنے کیلئے ضروری سامان دو ، تب کام شروع ہو
*کوئی حیلے بہانے نہی*
زلزلہ ہو تو سارا سامان موجود ،آگ لگ جائے تو سارا سامان اور فنڈز موجود
سیلاب آ جائے تو سارا سامان اور فنڈ ز موجود
*کبھی کوئی شکایت نہیں کی*

اور عجیب اور حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سارے کام وار زون میں کرنے پڑتے ہیں ،

بندوقیں اور اسلحہ ساتھ رکھنا پڑتا ہے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ریسکیو کا کام کرنا پڑتا ہے ،کہ کہیں کوئی ہم وطن قریب آ کر پھٹ ہی نہ جائے

*بیک وقت جنگ بھی اور مدد بھی ریسکیو بھی*

ایسی فوج کہیں نہ سنی ھے نہ پڑھی ھے نہ دیکھی ھے

فوجیں امن کی ضامن ہوتی ہیں صومالیہ دیکھو عراق دیکھو شام دیکھو برما دیکھو یمن دیکھو افغانستان دیکھو

*یہ فوج نہیں یہ اللّٰه پاک کی نعمت ھے ، یہ اللّٰه کا احسان ھے*

باقی ملکی ادارے دیکھو پتا بھی ھے ہر سال سیلاب آتا ہے پھر بھی کوئی تیاری نہیں ہوتی

پتا جو ہے کہ فوج نے آ ہی جانا ہے
یقینا فوج ملک کی ہے ،لیکن ان کاموں کیلئے نہیں جو تم اس سے لیتے ہو 😡

*اللہ میرے وطن اور میری فوج کو سلامت رکھے آمین. جن لوگوں کو پاک فوج کی تنخواہوں پر مسلسل تکلیف رہتی ہیں ان کے لیے ایک ہلکا پھلکا سا موازنہ ۔۔۔۔ !

دنیا کے چند اہم ممالک کا فوج پر فی کس خرچہ ۔۔۔۔

⭐ امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 409،596 ڈالر
⭐ برطانیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔314،105 ڈالر
⭐ سعودی عرب ۔۔۔۔ 272،805 ڈالر
⭐ فرانس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 250،675 ڈالر
⭐ اسرائیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100،849 ڈالر
⭐ چین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 92،456 ڈالر
⭐ روس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 81،893 ڈالر
⭐ افغانستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 59،487 ڈالر
⭐ انڈیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42،188 ڈالر
⭐ ترکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 36،819 ڈالر
⭐ ایران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23،518 ڈالر
⭐ بنگلہ دیش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 17،597 ڈالر

⭐ پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 13،513 ڈالر

پاک فوج دنیا میں کم ترین پیسے لینے والی فوج ہے!

لیکن اپنے ان محدود سے وسائل میں امریکہ، روس، انڈیا اور اسرائیل جیسی طاقتوں سے ٹکر لے رکھی ہے.

دنیا کا جدید ترین نیوکلئیر میزائل پروگرام، لڑاکا طیارے، جدید ترین ٹینک اور ڈرون طیارے بنانے میں کامیاب رہی۔

دنیا کی سب سے بڑی پراکسی جنگ
بھی لڑ رہی ہے۔

لیکن جب ان بدبختوں سے کہا جائے کہ پاک فوج کا جوان شہید ہوا ہے تو نہایت بے رحمی سے جواب دیتے ہیں ۔۔۔ " تنخواہ کس بات کی لے رہے ہیں" ۔۔۔۔۔

🇵🇰 *پاک فوج کو 1100 ارب کے طعنے دینے والوں سے سوال ۔۔۔۔!!* !!

پاکستان کے ٹوٹل 5900 ارب بجٹ میں سے گیارہ سو ارب فوج لیتی ہے۔ اس کے بدلے فوج آپ کے لیے کیا کر رہی ہے۔۔؟

*تو اب سن لو :::*

🏮 اسی بجٹ میں سے سات لاکھ فوج کو تنخواہ دی جا رہی ہے۔

🏮 اسی بجٹ میں سے دنیا کی نمبر ون انٹلیجنس ایجنسی چلائی جا رہی ہے۔

🏮اسی بجٹ میں سے دشمن کی تین خطرناک جنگی ڈاکٹرائین کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

🏮اسی بجٹ میں سے دنیا کا پانچواں بڑا نیوکلئیر پروگرام چلایا جارہا ہے۔ جو بہت جلد دنیا کا تیسرا بڑا خطرناک ایٹمی پروگرام بن جائے گا۔

👈 یاد رہئیے یہی فوج ہے جس نے گزشتہ بارہ سالوں میں عوام کی خاطر پندرہ ہزار جانیں دی ہیں۔

🚨 فوج تو 1100 ارب لیتی ہے مگر ہر سیلاب ، زلزلہ ، طوفان اور پولیو مہم میں عوام کا ساتھ دیتی ہے۔

🔥 *ذرہ سوچو باقی کیا کرتے ہیں۔۔؟؟؟* 🔥

*باقی بجٹ کہاں جاتا ہے۔۔۔؟؟؟؟*

🔺 باقی 4800 ارب تو آپ کی جمہوریت ہی لیتی ہے نا وہ یہ بجٹ کہاں لگا رہی ہے۔۔؟؟؟

👈سٹیل مل پر۔۔؟؟؟ وہ تو خسارے میں جاری ہے۔

👈پی آئی اے پر۔۔؟؟؟ وہ تو تاریخی گھاٹا کھا رہی ہے۔

👈پولیس نظام پر۔۔؟؟؟ اس کا حال آپ کے سامنے ہی ہے۔

👈تعلیم پر۔۔؟؟؟ مگر پاکستان کا تو ڈیڑھ کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے۔

👈صحت پر۔۔؟؟ لیکن پاکستانی تو ہسپتالوں کے فرشوں پر مر رہے ہیں۔

🤔 *تو پھر جمہوریت یہ بجٹ کہاں لگا رہی ہے۔ ؟؟؟؟* 🤔

🌹 *حضور گیارہ سو ارب لینے والی فوج کے زیر اثر چلنے والی آئی ایس آئی اور نیوکلیئر سسٹم دنیا کے ٹاپ ترین سسٹم ہیں۔* 🌹

😎 *مگر 4800 ارب لینے والی جمہوریت کے ادارے کہاں ہیں۔؟؟؟*

💡تو پھر یہ بجٹ کے طعنے کس کو ملنے چاہیں ۔
فوج کو یا پھر آپ کے سیاسی نظام کو۔۔؟؟

12/08/2020

This is my Pakistan🇵🇰 Beauty on Earth....

Courtesy # TRT World

21/07/2020
15/06/2020

ایک روپے میں مری سے پنڈی اور پنڈی سے مری سامان لے جانے والے مزدور- 1870.

22/05/2020

لینڈنگ میں صرف 1 منٹ باقی تھا،کبھی منزل کے اتنے قریب پہنچ کر بھی منزل چھوٹ جاتی ہے.

زندگی کتنی بے اعتبار ہے😓😭😭

11/05/2020

میں اپنی زندگی میں پہلی بار ہالی ووڈ (انگلش ) اور بالی ووڈ ( بھارتی ) ھیروز کو زیرو ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔۔۔
پہلی بار ایسی سیریز دیکھنے کو ملی کہ جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں کی کردار سازی کرسکتے ہیں
اپنی نسل کو حق اور باطل میں امتیاز دِکھا سکتے ہیں۔
اپنی قوم کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم، بزرگوں کا ادب ، چھوٹے سے شفقت، باہمی ایثار و قربانی، دشمن کی سازشیں، قومی اتحاد کی اہمیت، جرات مند قیادت کے اوصاف سمیت لا تعداد اسرار و رموز دکھا آور سکھا سکتے ہیں۔
لیکن اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو یہ کیسے گوارا ہو سکتا ہے کہ پاکستانی عوام کو شعور اور مقصدیت میسر آئے۔

لہذا انہوں نے اپنے روایتی ہتھیار " یعنی ترک (مسلمان ) اداکار اور اداکاراؤں کی 10 سال پرانی تصاویر ڈھونڈ ڈھونڈ کر دھڑا دھڑ شئر کرنا شروع کر دی۔
اور پاکستانی نوجوان نسل کو ارطغرل سیریز سے بدظن کرنے سلسلہ شروع کر دیا ۔😢
ان لوگوں نے کیا کبھی انڈین یا انگلش actors کی فیملی اور فحش تصاویر کے ذریعے ان سے نفرت کا اظہار کیا ہے؟ نہیں ۔۔۔ کبھی نہیں ۔۔۔
کیونکہ انڈین اور انگلش فلموں سے شعور کی بجائے بے راہ روی فروغ پاتی ہے

اور یہ ہمارے دشمنوں کا بھی یہی ایجنڈا ہے ۔۔۔ لہذا سب ان کو ان سے کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔۔ 🤔
اعتراض ہے تو فقط ارطغرل سیریز سے جس کو سافٹ اسلامی بم کہا جا رہا ہے ۔۔۔ کیونکہ یہ پہلی سیریز ہے جس کو دیکھ کر ۔۔۔۔ غیر مسلم اور کافر اسلام قبول کرتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔ حتہ کہ اس سیریز کے نتیجے میں ترک اداکاروں کی زندگیوں میں بھی حیرت انگیز طور پر انقلابی تبدیلیاں آچکی ہیں ۔۔۔ 💖
لہزا میرے وطن کے لوگوں ۔۔۔۔ دشمن کی چال کو سمجھیں اور کسی قسم کی " کردار کشی مہم " کا حصہ نہ بنیں ۔۔۔
ارطغرل 💙 ⚔️ 💖 سیریز کے متعلق ۔۔۔ منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں 🙏

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

10/05/2020
10/05/2020
09/05/2020

پاک فوج کا وہ جنرل جس کو امریکیوں نے آفر کیا کہ جو تم چاہو لے لو ، بدلے میں (آئی ایس آئی ISI) ختم کر دو ۔ پھر جانتے ہو کیا ہوا۔ ⁦👇👇👇
ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے، تم کو جرنیلوں سے نہیں بلکہ تمہارا مسئلہ، نشانہ پاک فوج ہے 🔥🔥
جنرل پرویز مشرف کے بارے میں بہت زیادہ غلط پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن ہمارے لوگوں کو حقائق سے بے خبر رکھا گیا ہے۔ آج مشرف کی غلطیوں کے بارے میں لکھا ہے۔ 👇👇👇⁦👇🏻⁩

پاک فوج کو کمیشنڈ آفیسر کی حیثیت سے جوائن کرنا اور پھر پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کیساتھ سرحد پر 1965 کی جنگ لڑتا ہے۔ دوران جنگ پاکستان کے ٹینک پر دشمن کا گولا گرتا ہے لیکن مشرف چھپا نہیں، بھاگا نہیں، بلکے آگ لگے ہوئے ٹینک کے اندر جا کر گولوں سے بھرے ٹینک سے گولے باہر نکالتا ہے اور باقی فوجیوں کو محفوظ کرتا ہے پھر چند دن بعد گولی لگتی ہے اور مشرف یہ گولی صرف پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے اپنے جسم پر برداشت کرتا ہے۔
تم کو جنرلز سے نہیں اصل میں پاک فوج سے مسئلہ ہے، اس لئے تم جنرلز کے خلاف زہر اُگلتے ہو۔

1971 کی جنگ لڑی اور پاکستان کا دفاع کیا ۔

1979 میں جب خانہ کعبہ پر حوثی باغیوں کا حملہ ہوتا ہے اور وہ خانہ کعبہ میں داخل ہو کر قبضہ کر لیتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم میں امام مہدی موجود ہیں، لہٰذا ہمیں مانا جائے۔ تو سعودی حکومت سب سے پہلے فرانس سے کمانڈو ٹروپس منگواتے ہیں، جو سعودی عرب کی فورسز کیساتھ ملکر آپریشن کرتے ہیں۔ لیکن ناکام ہوجاتے ہیں۔ آخر کار سعودی حکومت پاک فوج کو مدد کے لئے پکارتی ہے، تو جنرل ضیاء الحق نے لبیک کہتے ہوئے اپنے پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ کے کمانڈوز کا انتخاب کیا ، اس وقت پرویز مشرف میجر کے رینک پر تھے۔ آپ کو ایس ایس جی کمانڈوز کے ایلیٹ (رہبر) بٹالین کی کمانڈ دی گئی ۔ اللّٰہ کا کرم دیکھیں کبھی وہ اپنے گھر کی طرف حفاظت کے لئے ابابیل، تو کبھی پاک فوج کے کمانڈوز منتخب کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے، لیکن پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے منافقوں کو ہدایت نہیں مل سکتی ۔ خیر ! میجر پرویز مشرف نے اس آپریشن کو لیڈ کیا اور ایک مستحکم حکمت عملی کے تحت خانہ کعبہ کے اندر پانی چھوڑا گیا، جب خانہ کعبہ کے فرش پر پانی کی سطح بلند ہوئی تو پاک فوج کے کمانڈوز نے پانی میں بجلی کی تاروں کے ذریعے کرنٹ چھوڑا اور کچھ ہیلی کاپٹر فضا میں بلند ہوئے اور فضا سے ایس ایس جی کمانڈوز اللّٰہ کے بے خوف شیر خانہ کعبہ کی حدود مبارک میں اترے اور بغیر خون بہائے سب حوثی باغیوں کو زندہ گرفتار کیا گیا اور خانہ کعبہ کی حدود میں بغیر خون زمین پر گرے آپریشن مکمل کردیا اور خانہ کعبہ کو دہشتگردوں سے پاک کیا ، لیکن آج بھی کچھ لوگ شراب کے نشے میں دھت ہو کر، ہمارے جنرلز کو گالیاں بکتے ہیں، تم کو جنرلز سے مسئلہ نہیں تمہارا اصل ٹارگٹ پاک فوج ہے۔ ب فکر رہو پاکستانیوں!!! فوجی #ڈانڈا انکے ایسے آپریشن کرے گا کہ فوج کے بغض میں مبتلا منافقیں کی چیخیں آپ سنو گے۔۔۔

1999 کارگل کے محاذ پر سید جنرل پرویز مشرف نے دشمن کے ایسے چھکے چھڑوائے کہ دشمن کی چیخیں امریکہ کے وائیٹ ہاؤس میں سنی گئیں تھیں۔ پھر پاکستان کے سب سے بڑے چور، حرام خور اور غدار اعظم نواز شریف نے پاک فوج کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ (مشرف بیرونی دورے سے پاکستان واپس آرہے تھے کہ غدار نواز شریف نے مشرف کا جہاز پاکستان میں لینڈ نہ کرنے کی اجازت سب ائیر پورٹس کو دے دی، اور یہ کہہ کر ائیر پورٹس بند کروا دئیے کہ مشرف کے جہاز کو انڈیا لینڈ کروا دو حالانکہ اس جہاز میں 250 مسافر پاکستانی اور ایک چیف آف آرمی جنرل موجود تھا، پھر مشرف نے زبردستی لینڈنگ کروائی ، جی ایچ کیو رابطہ بحال کرنے کے بعد،) غدار نواز شریف نے افواج پاکستان کو کارگل کی پہاڑی خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ امریکہ کے کہنے پر، جسکی کی بدولت انڈین مکار فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، گارگل کی پہاڑی پر چڑھ آئے اور ہمارے جو فوجی اس وقت نواز شریف کے اعلان کے بعد نیچے اتر رہے تھے ان پر گولیاں چلانا شروع کیں جس سے ہمارے سینکڑوں جوان شہید ہوئے اور مشرف کی جگہ نیا جنرل لانے کی سازش بھی کی، پھر اس وقت سب نے دیکھا کیا ہوا کیسے فوجی #ڈانڈا چلا، تخت الٹائے گئے ، تاج اچھال دئیے گئے ، کاش کہ مشرف اس وقت ان گنجوں کو گولی مار دیتا، تو پاکستان اس غدار خاندان سے پاک ہو جاتا اور آج پاکستان پر 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے پاکستانی عوام آج مہنگائی برداشت نہ کر رہی ہوتی۔ جو لوگ کشمیر کو لے کر پاک فوج کے خلاف بکواس کرتے ہیں انہی لوگوں نے تین دفعہ غدار نواز شریف کو ووٹ دئیے ، بھولی بھالی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت کارگل کی پہاڑی افواج پاکستان کے قبضے میں تھی اور انڈیا کی ایک لاکھ پچاس ہزار فوج یرغمال بن چکی تھی اور اگر نواز شریف غداری نہ کرتا تو پاکستان کب کا کشمیر کو آزاد کروا چکا ہوتا ۔
نوٹ:-
{ مشرف کی سب سے بڑی غلطی آپ کو بتلاتا چلوں ، امریکی صدر نے مشرف کو امریکہ بلا کر کہا تھاکہ آپ (آئی ایس آئی) کو ختم کرو، تو جانتے ہو اس شیر نے کیا کہا تھا " تم لوگ وائیٹ ہاؤس کو ختم کردو اور میں آئی ایس آئی کو ختم کر دیتا ہوں " تو امریکی صدر نے کہا یہ ہم نہیں کر سکتے اس سے امریکہ ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا تو مشرف کے سنہرے الفاظ تھے کہ اگر (آئی ایس آئی) ختم کروں تو میرے پاکستان کا وجود قائم نہیں رہے گا۔ }
لیکن عدالتوں پر مجھے افسوس رہے گا ایک چور اور غدار گنجے کو ملک سے باہر بھاگا کر، پاکستان کے ایسے محب وطن سپوت جس نے تین جنگیں لڑنے کیساتھ ساتھ، خانہ کعبہ کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی ، اسے غدار قرار دے دیا ۔ پاکستانیوں فیصلہ کر لو محافظوں کیساتھ کھڑے ہونا ہے یا چوروں اور غداروں کو ملک سے بھاگانے والوں کیساتھ کھڑا ہونا ہے کمنٹ میں لازمی بتلائیں۔
اس پر بس نہیں ہوا پھر مشرف صدر پاکستان بنے اور پاکستان کا عروج شروع ہوگیا ہر شخص خوشحال ہوگیا تھا جس کے پاس سائیکل تھا اس نے موٹر سائیکل لیا ، جس کے پاس موٹر سائیکل تھی اس نے کار خرید لی مطلب پاکستانی مشرف دور میں خوش حال ہوگئے تھے ، مزید یہ کہ 9/11 کے بعد امریکہ اور نیٹو فورسز نےافغانستان پر حملہ کر دیا، جس حملے سے پہلے مارخوروں نے مشرف کو آگاہ کردیا تھا۔ امریکہ کی نہ تو پھوپھو افغانستان میں پھنسی ہوئی تھی نہ ہی ادھر تیل تھا۔ وہ پاکستان کے لئے آئے تھے۔ کیونکہ پاکستان ہی وہ واحد مسلم ملک ہے ، جو گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ تھا، ہے اور ہمشہ رہے گا ، امریکہ پاکستان کے ایٹمی دانت توڑنے آیا تھا ، پھر مشرف نے پراسرار خاموشی کیساتھ امریکہ کو ایسی دلدل میں پھنسایا کہ امریکہ کو لینے کے دینے پڑھ گئے۔ لہذا مشرف کی خفیہ چال نے امریکہ کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کردیا، جس کے نتائج آج 19 سال بعد آپ کے سامنے ہیں یہ وہی امریکہ جس نے پاکستان کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیں گے والی دھمکیاں دی تھیں۔ پھر زمین پر تھوک کر چاٹنا کوئی امریکہ سے سیکھ لے۔ جی ایچ کیو میں جنرل باجوہ کے پاؤں پکڑے گئے، ساری دنیا نے امریکہ کی افغانستان میں شکست ہوتے دیکھی، اگر مشرف امریکہ کا ساتھ نہ دیتا تو ایٹم بم ہونے کے باوجود آپ کے پاکستان کا حال فلسطین شام عراق لیبیا اور افغانستان جیسا ہوتا ضرور دیکھتے، کیونکہ جو اس وقت ساری دنیا کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ وہی صہوانی یہودی اس امریکہ کے پیچھے تھے۔ مشرف نے ذہانت سے پاکستان ، پاکستانیو! اور ایٹم بم کو بچایا، اب وہی نوزائیدہ ایٹم بم خفیہ طور مزید ڈویلیپ ہوچکا ہے، مشرف نے امریکہ سے ملنے والی فنڈنگ کو سالڈ فیول میزائل سسٹم اور ایم ،آئی، آر، وی میزائل سسٹم ٹیکنالوجی میں انویسٹ کیا۔ جس سے اب پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کی سوچ سے بھی کہیں آگے ہے۔ وقت آنے پر پاکستان ہی گریٹر اسرائیل کے خواہاں کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے سرپرائز دے گا۔ انشاءاللہ !!!!
پاکستانیوں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ پاک فوج کے خلاف ہر پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور پاک فوج کا ساتھ دینا، جو لوگ کہتے ہیں کہ فوج ٹھیک ہے لیکن جنرلز ٹھیک نہیں تھے وہ سب اسرائیل کے پے رول پر ہیں۔ انکو منہ توڑ جواب دیں اور افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ پاکستانی بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اپنے محافظوں سے، بیشک آپ کی فتح ہے، اس پاکستان سے اللّٰہ نے دین اسلام کی مدد کروانی ہے۔

08/05/2020

کیا آپ ترکی کی اس شخصیت کو جانتے ہیں؟
کیا آپکو اس قلم ✏ کی اہمیت کا اندازہ ہے؟
کیا آپکو معلوم ہے اس شخص کے بنائے گئے ڈرامے کو دیکھ کر لوگ مسلمان ہورہے ہیں؟
کیا آپکو معلوم ہے اس شخص نے صرف ایک ڈرامہ سیریز بنا کے مغربی میڈیا کو ناکوں چنے چبوا دئے ہیں اور مسلمان نوجوانوں میں اپنے اسلاف کی اقدار و تعلیمات کو اجاگر کیا ہے❤️
سلام محمد بوزداغ ❤️

‏مغرب اور امریکہ نے پچھلے 60 ،70 سال لگا کر مسلمانوں کو فحش فلموں اور خرافات ڈراموں اور سیریز میں جکڑ لیا تھا
مگر ترکی نے ایک ارطغرل ڈرامہ بنا کر مسلمانوں کو اپنی تاریخ کا دلدادہ بنا دیا
ارطغرل ڈرامہ 60 ملکوں میں ترجمہ کے ساتھ نشر ھو رہا ھے
ارطغرل ڈرامہ اس وقت دنیا میں سب سے ‏زیادہ دیکھنے والہ ڈرامہ ھے
ترکی میں اس ڈرامے نے نوجوانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام (خلافت عثمانیہ ) حاصل کرنے کے لئے پرجوش کر دیا ھے
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس ڈرامے کو خاموش ایٹم بم کہاکہ اردگان نے یہ ڈرامہ بنا کر مسلم امہ کو عالم کفر کے خلاف یکجا کرنے کی کوششیں شروع کردی ھے۔

Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Bentum Hen for Sale
Epic match🔥
This is my Pakistan🇵🇰 Beauty on Earth....
Ertugrul🔥
AC Drumming👏😃
His Majesty Sultan Haitam Bin Tariq Al Saeed (Oman)صاحب الجلالہ سلطان ھیثم بن طارق السعید (عمان)

Telephone

Website

Address

Gujrat

Other Gujrat pet stores & pet services (show all)
umar aseel cage's umar aseel cage's
Post Office Karianwal
Gujrat, 50700

Hi there I am umar baig and I show you my aseel collection

Pets solution Pets solution
Gujrat

available to all type of pets product.

Gujrat Aseels. Gujrat Aseels.
Gujrat

I have created this page for aseel lovers specially.I will also upload aseels beautiful videos,tapnis

Gujrat Fancy Birds Gujrat Fancy Birds
Gujrat, Punjab
Gujrat, 50700

The Gujrat Fancy Birds exist to provide high quality Parrot Beak Long Tail, Heera aseel , Shamo and many other fancy breeds. Raja Muhammad Moeez +92 3221869766

Bird Box Bird Box
Gujrat

Contact for information about bird breeding, mutations,feed,cages and boxes. Make a deal now !

Rajpoot birds Rajpoot birds
Gujrat

This page is used to share information about exotic birds especially kashmiri raw parrots and ring n

SA Aviary SA Aviary
Shah Jahangeer Road
Gujrat, 50700

Birds keeping is pretty diverse hoppy. Producing and selling the birds also

King Shamo Pakistan King Shamo Pakistan
Gujrat, 58150

King Shamo Pakistan

Al Aseer Aviary Al Aseer Aviary
Gujrat, 056

Good quality love birds of different breeds, chicks and breeder pairs both Available.

Jutt da shok Jutt da shok
Gujrat
Gujrat, 50780

follow our page