Dr Usman
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Usman, Gujrat.
پاکستان میں حالات سنگین ہیں لیکن والدین پر یہ بات ناگوار گزرتی ہے کہ انہیں بچوں کے معاملے پر کسی چیز سے روکا جائے!
براہِ مہربانی اس طرح کے افراد کی باتوں میں مت آئیں ۔ اگر کسی کو دل کا مرض لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے بائی پاس کا کہا ہے تو ان کی ایکسپرٹ رائے پر عمل کیجیے اور اس طرح کے ٹونوں ٹوٹکوں اور جاہل افراد کی باتوں میں وقت ضائع مت کیجیے وگرنہ مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور اس کے نقصان کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے ۔
عمومی طور پر سوڈو سائنس والے ہومیوپیتھ اور حکیم حضرات کو "خطرناک" نہیں سمجھا جاتا مگر جب وہ لوگوں کو صحیح طریقہ علاج سے غافل کرنا شروع کر دیں تو وہ معاشرے کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں ۔
👈 اکثر مریض آنے جانے کی خواری اور کرایہ خرچ کر کے ، چیک کرانے کی باری کا انتظار کر کے ، ٹیسٹوں ، ڈاکٹر کی فیس اور دوائیوں کا خرچ کر کے بھی گھر جا کر وہی کرتے ہیں جو ان کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔
ملک بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز یا ایمرجنسی میں رش لگا رہتا ہے اور ٹوکن کاؤنٹر پر لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں. افسوس کی بات کہ مین رسیپشن پر لمبی قطار میں گھنٹا انتظار کرنے کے بعد جب پرچی ملے تو پھر جس ڈاکٹر کو چیک کرانا ہو,وہاں بھی انتظار کرنا پڑتا ہے. اور چالیس پینتالیس سینٹی گریڈ کی گرمی میں یہ سب مریضوں کے لیئے سخت مشکلات کا سبب ہے. آج کل کے جدید سائنسی دور میں اس مسئلے کو فوری طور پر حل ہونا چاہیئے
عیدالاضحیٰ مبارک ❤️
دعا ہے کہ اس مبارک دن کے صدقے اللہ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور پاکستان کے لیے ترقی کی راہیں ہموار کرے!
(آمین)
وہ 1947 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان آتے ہوے مارے گئے!
یہ 2023 میں اچھے مستقبل کے لیے پاکستان سے جاتے ہوئے مارے گئے!
75 سالوں میں کتنی ترقی ہم نے کر لی-
خسرا کی وبا آج کل عام ہے- بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تا کہ وہ وبا سے محفوظ ہو سکیں۔ علامات کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
علامات:
بخار،
ماتھے پر سرخ دھبوں کا ابھر کر پورے جسم پر پھیلنا،
آنکھوں کا سرخ ہونا،
زکام، کھانسی،
منہ کا پَک جانا
ایک سال کی عمر کے بعد دودھ کی مقدار کو دن (چوبیس گھنٹوں) میں آدھا لیٹر (آدھا کلو) سے کم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ہمارے معاشرے میں والدین اپنے بچوں کو مختلف مساٸل جیسے خون کی کمی، چھوٹا قد اور کم وزن کے ساتھ ساتھ لاتے ہیں۔ والدین سے جب بچوں کی غذائیت کے بارے میں پوچھیں تو وہ بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ ھمارا بچہ روزانہ ایک لیٹر دودھ پیتا ہے اور کچھ تو ایک کلو سے زیادہ کا بھی بتاتے ہیں!
اس میں کوئی شک نہیں کہ دودھ زندگی کے پہلے چھ ماہ کی مکمل غذا ہے اور بعد میں ٹھوس خوراک ضروری ہے کیونکہ بچے کی غذائیت کی ضروریات صرف دودھ سے پوری نہیں ہوسکتی ہیں۔
زیادہ دودھ پلانے کے نتیجے میں بچے چھوٹے قد، خون کی کمی، قبض اور کم وزن جیسے مساٸل کا شکار ہو سکتے ہیں ۔
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ رات کو اٹھتے تو منہ کو مسواک سے خوب صاف کرتے-
(بخاری: 889)
رات کے 3 بجے سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے بچے جھلس جانے پہ طوفانی دورہ کرنے والے وزیر اعلی نے ابھی تک ڈاکٹر کا حال نہیں پوچھا۔
سہولتیں دیتے نہیں ہیں اور حکم بس چلاتے ہیں!
یہ ہے آپ ڈاکٹرز کی اوقات۔
اور آپ چلے تھے 24 ،24 گھنٹے ڈیوٹی کرنے وہ بھی بغیر سیکیورٹی اور کم تنخواہ کے۔
چلڈرن ہسپتال، لاہور میں آج ایک ڈاکٹر پر جس طرح سے تشدد کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، لوگ شاید واقعی جاہل ہیں یا وہ بات سمجھنا نہیں چاہتے!
ایک بچے کو لایا گیا جس کا ایک طرف کا پھیپھڑا تقریباً ختم ہو چکا تھا اور لواحقین جس میں ایک ریٹائرڈ ASI بھی تھا، بچے کی حالت کا بتا بھی دیا گیا تھا، اسے مصنوعی سانس کی نالی لگی ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود ایسا رویہ انتہائی قابل تشویشناک ہے!
حالیہ تربوز پر 2 ریسرچ ہوئی ہیں جس سے کچھ نئی باتیں اور فوائد سامنے آئے ہیں-
ایک ریسرچ جس میں یہ دیکھا گیا کہ تربوز کا دل پر کیا اثر ہوتا ہے- اس ریسرچ میں پایا گیا کہ تربوز کا استعمال دل کی بہتر صحت سے منسلک ہے۔
تربوز میں پوٹاشیم، وٹامن C اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے- ریسرچ میں یہ بات پتا چلی ہے کہ تربوز سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول نارمل رہتے ہیں جس سے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے!
مزید یہ کہ پراسٹیٹ، پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کر دیتا ہے-
دوسری ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر روزانہ ایک گلاس تربوز کا جوس 2 ہفتے پیا جائے تو اس سے واسکولر (خون کی نالیوں کا) فنکشن مضبوط ہوتا ہے-
حالیہ ایک تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ کا استعمال بوڑھے لوگوں میں ڈیمنشیا 'Dementia' (یاداشت کم ہو جانا) سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔
اس تحقیق میں ایک اور بات بھی سامنے آئی کہ وہ لوگ جو دن میں 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں ان میں یاداشت کم ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جس کو "سویٹ سپاٹ" کا نام دیا گیا ہے-
ڈاکٹر سکاٹ کے مطابق اگر آپ دن میں آدھے گھنٹے سے 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ پر رہتے ہیں، تو یہ ڈیمنشیا کے خلاف حفاظتی ہے۔
غیر باقاعدہ صارفین کے مقابلے میں، باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 43 فیصد کم تھا۔
Eid Mubarak ❤️
May this joyous occasion brings peace, harmony, & prosperity to you and your loved ones.
Regards:
Dr Syed Usman Amjad
Parkinson's (ریشے کی بیماری): Could a common cleaning chemical cause the disease?
دنیا بھر میں 8.5 ملین(85 لاکھ) سے زیادہ لوگ پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
محققین نے پارکنسنز کی بیماری کو زہریلے مادوں، جیسے کیڑے مار ادویات اور فضائی آلودگی سے جوڑا ہے۔
اب، روچیسٹر (Rochester) یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عام طور پر استعمال ہونے والا کیمیکل ٹرائکلوریتھیلین (TCE- trichloroethylene) بھی پارکنسنز کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
بعض خطرے والے عوامل کے حامل افراد، جیسے بڑھتی عمر اور ماضی میں دماغی چوٹ، اس حالت کے پیدا ہونے کے امکانات کو زیادہ کرتے ہیں!
's
یہ Autism کیا ہے؟
ایک اندازے کے مطابق ہر 150 بچوں میں سے 1 بچہ اس بیماری کا شکار ہوتا ہے جس میں وہ عام لوگوں سے میل جول نا کرنا، دوسرے بچوں کے ساتھ نا کھیلنا اور اپنی زندگی میں مگن رہتا ہے!
اس بیماری کے ہو جانے کی وجہ فی الحال نہیں معلوم لیکن کچھ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جنیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے جسے "Fragile X Syndrome" کہا جاتا ہے.
بچے عموماً اپنی ہی زندگی میں کھوئے رہتے ہیں، کوئی آواز دے بھی تو اس کی طرف نہیں لپکتے، بلاوجہ ہنستے مسکراتے ہیں، کسی کو کوئی بات نہیں بتاتے اور نا ہی زیادہ ہجوم میں رہنا پسند کرتے ہیں!
اگر اس کے علاج پر بات کی جائے تو دو بہت اہم چیزیں ہیں، ایک تو یہ کہ والدین کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کے بچے کو "سوشل سپورٹ" کی ضرورت ہے جس میں وہ بچے کے دوست بن کر رہیں اور دوسرا یہ کہ ایک "اسپیچ تھراپسٹ" سے سیشن کرواتے رہیں!
ادویات کا استعمال صرف ایک ہی صورت میں کیا جاتا ہے وہ بھی تب جب مریض بڑی عمر میں ڈپریشن میں چلا جائے!
اس لیے بچوں کو وقت دیجئے اور ان کے مسئلوں کو سمجھیے اور اُن کے رویوں پر کام کیجیے! مشکل درپیش آنے کی صورت میں ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں!
❤️
معاف کر دینا اور در گزرنا کرنا افضل ترین کاموں میں سے ہیں!
پاکستان اور افغانستان ہی بس دنیا میں دو ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا میں رسوائی تو ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ پولیو ویکسین پر ہمارے فتوے دیکھ کر جگ ہسائی بھی ہوتی ہے، جس بچے کو بھی پولیو ہوتا ہے اُس کی زندگی ٹھہر سی جاتی ہے اور معاشرہ اُسے قبول تک نہیں کرتا!
2 قطرے، پوری زندگی کا سکون!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Jail Road Gulshan Colony Near Taimoor Chowk
Gujrat, 50700
Doctor Dermatologist cosmetologist Aesthetic Physician Laser hair removal Specialist All Skin and Allergy Related Treatments Hydrafacial,PRP, Filler,Botox, Whitening Drips,Anti Agi...
Gujrat, 50700
وزن کو کم کرنے کے لیے میری خدمات حاصل کریں مہینے میں 5 سے 8 کلو تک وزن کم کریں
Tanda Road, Near Dar E Arqam School, Jalalpur Jattan, Punjab
Gujrat
Saqib surgical is leading dealer and supplier of medical and hospital furniture in jalal pur jattan.
Wahid Hospital Gujrat
Gujrat, 12345
laparoscopic & general surgeon
Circular Road Kunjah
Gujrat, 50700
To improve everyone’s comfort and well-being by providing the most convenient Medical and clinical
Al Mardan Plaza Tanda Road Jalal Pur Jattan District Gujrat
Gujrat, 50700
Butt Pharmacy. Medicine at your Door Step.
New Model Town, Bhimber Road
Gujrat, 50200
A Welfare Hospital for the help of humanity suffering from cancer diseases.