Regional Police Office Gujrat

Official Page of Regional Police Officer Gujrat

02/05/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
احتیاط تحفظ کی ضامن ہے۔
‎ ‎

28/04/2023

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کی ہدایات پر جمعتہ المبارک کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،

28/04/2023

ایس ایچ او تھانہ سٹی قاسم ممتاز کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار مقدمہ درج

28/04/2023
28/04/2023

حافظ آباد نوٹس۔۔۔!
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ صدر حافظ آباد کے علاقے شوری چٹھہ میں غریب محنت کش پر تشدد کا نوٹس لے کر ڈی پی او حافظ آباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے حکم دیا ۔تھانہ صدرحافظ آباد پولیس نے واقع کا فوری مقدمہ درج کر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آر پی او

28/04/2023

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،
3پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے درجنوں پتنگیں برآمد کر لیں۔
منشیات فروش،ناجائز اسلحہ بردار،شراب سپلائر اور اشتہاری بھی گرفتار،مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرا ئم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش فہد سکنہ قلعدار کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضہ سے 60پتنگیں برآمد ہوئیں۔دوسری کاروائی میں منشیات فروش عامر سجاد عرف عامری کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1350گرا م چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد سکنہ ٹھمکہ اور علی حمزہ سکنہ فتح پور کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ بردار محمد عمران کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے شراب سپلائر محمد شفیق سکنہ محلہ شیر شاہی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 8لیٹر شراب برآمد کر لی۔
تھانہ بولانی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ بردار ارسلان علی سکنہ بکوہل جٹاں سے 30بور پسٹل جبکہ دوسری کاروائی میں مجرم اشتہاری منظور حسین سکنہ پیر جعفر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Photos from RPO Gujranwala's post 27/04/2023
27/04/2023

کرایہ داران کا بروقت اندراج آپ کو جرائم پیشہ افراد سے بچاتا ہے.
‎ ‎ ‎

25/04/2023

25/04/2023

یاد رکھیں! چیک قانونی حیثیت رکھنے والی دستاویز ہے جس کی بنیاد پر آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
‎ ‎ ‎ ‎

22/04/2023
Photos from Gujrat Police's post 20/04/2023
18/04/2023

خواتین کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے پولیس کی مدد لیں۔
*ویمن سیفٹی ایپ ہر خاتون کیلئے
ہر سمارٹ فون پر۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں ۔

play.google.com/store/apps/det…‎

‎ ‎ ‎

Photos from Mandi Bahauddin Police's post 18/04/2023
17/04/2023

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گیا۔

12/04/2023

السلام علیکم!صبح بخیر
1787 پر آپ کا اعتماد ہماری کامیابی کی دلیل۔
‎ ‎ ‎

08/04/2023

گجرات:پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث2ڈکیت گینگ کے 6ممبران کوگرفتار کرلیا،
مال مسروقہ 18 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات 16 تولہ سونا اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشین بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ مورخہ 26.02.2023کو اپنی فیملی کے ہمراہ ہمشیرہ کے گھر گوجرانوالہ گیا ہوا تھا جب بوقت 9:30 بجے رات واپس اپنے گھر آیا تو دیکھا کہ رہائشی کمرہ کی الماری کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور سامان بکھرا ہوا تھا اور میری بیوی کی الماری بھی کھلی ہوئی تھی۔ جو کہ پڑتال کرنے پر الماری سے 13لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیور16 تولہ سونامالیتی 34لاکھ 65ہزار روپے غائب تھا جو کہ کسی نا معلوم چور نے چوری کر لیا ہے۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SI شفقت محمود نے فوری طور پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا کو جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی جس پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی واردات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ابو بکر ہاشمی ولد حبیب الرحمان 2۔قاسم حق نواز ولد حق نواز سکنائے وزیر آباد شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مدعی مقدمہ کے رشتے دار ہیں اور موقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے کے گھر میں کوئی موجود نہ ہے داخل ہو کرنقدی اور زیور چرا ء لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 13لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات 16تولہ سونا مالیتی 34لاکھ 65 ہزار روپے برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SIمجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک بین الاضلاعی بابری ڈکیٹ گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔بابر حسین ولد خادم حسین سکنہ کالا کمالہ 2۔ سلیمان پرویز ولد پرویز اقبال سکنہ کالا کمالہ 3۔یاور عباس ولد طارق جاوید سکنہ کالا کمالہ 4۔ طاہر جمیل ولد نذیر احمد سکنہ ڈنگہ شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف بنکوں کے باہر لوگوں کی ریکی کر تے اور ان کا پیچھا کر کے ویران علاقوں میں ان کو زبردستی اسلحہ کے زور پرروک کو لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 5لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

08/04/2023

گجرات پولیس تھانہ سول لائن کی کاروائی!
ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی گینگ گرفتار!3عدد موٹر سائیکل،نقدی اور اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق گجرات سٹی ایریا میں 2رکنی گینگ متحرک تھا جو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر عدنان شہزاد اور دیگر پولیس جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے اسکے 2کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ محمد نوید 2۔ محمد تنویر شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن چھینے گئے 3عدد موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے

08/04/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
راستہ ایپ پر پنجاب پولیس کی 21 سہولیات۔ یہ ایپ اس لنک play.google.com/store/apps/det…‎ کے ذریعے اپنے موبائل میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
‎ ‎ ‎

07/04/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
معمولی سی احتیاط، بہت سی پریشانیوں سے نجات۔۔
‎ ‎ ‎

07/04/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
اگر آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کے نہیں ہے تو آج ہی متعلقہ پولیس خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل شروع کریں۔
‎ ‎ ‎ ‎

05/04/2023

Punjab Police Pakistan RPO Gujranwala Regional Police Office Gujrat

05/04/2023

پتنگ بازی خلافِ قانون اور جان لیوا کھیل ہے، اس سے اجتناب کریں۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ریجنل پولیس آفیسر گجرات کی ہدایات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد نے کروڑں روپے مالیت کا مال مسروقہ، 80 لاکھ سے زائد نقدی...
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کےاحکامات کی روشنی میں لیڈیSIمہوش اسلم کوضلع حافظ آبادکی  پہلی خاتونSHO کے طور پرتھانہ کا...
ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عبّاس نے تھانہ ونیکے تارڑ ضلع حافظ آباد کاسرپرائز وزٹ کیا .
آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔ج...
آر پی او گجرات ڈاکٹر محمّد اختر عباس کا ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا وزٹ، #regionalpoliceofficegujrat #RpoGujrat#PunjabPolicePaki...
پنجاب پولیس ضلع حافظ آباد کی صنف آہن سب انسپکٹر  مہوش اسلم نے حوا کی بیٹی کو ظلم کا شکار کرنے والے درندہ صفت انسان عبدلر...
آر پی اوگجرات ڈاکٹر محمداخترعبّاس کا خصوصی انٹرویو کسی بھی جرم قابل دست اندازی پولیس ہونے پر فوراً ایف آئی آر درج کی جائ...
آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم د...

Telephone

Website

Address

Gujrat
Gujrat
50200

Other Government Organizations in Gujrat (show all)
Department of Food, Gujrat Department of Food, Gujrat
Dy. Director Food Office
Gujrat

Our department checks and supply flour inside Gujrat Division.

District information officer Gujrat District information officer Gujrat
Jail Road
Gujrat, 50100

Punjab Women Protection Authority Gujrat Punjab Women Protection Authority Gujrat
GS Plaza Neae GT Road Deona Mondi
Gujrat

Regional Passport Office Gujrat Regional Passport Office Gujrat
Near Dewana Mandi, Opposite Side Chayee Khana, GT Road Gujrat
Gujrat

Army dog center Gujrat 03459033016 Army dog center Gujrat 03459033016
Gujrat

help you in case of any emergency theft robbery kidnapping murder etc sniffers dog services in gujrat

Wood Working Service Center, Gujrat Wood Working Service Center, Gujrat
Gujrat

WoodWorking Service Centre Gujrat is affiliated with TEVTA Punjab and PBTE.

DEC_Gujrat DEC_Gujrat
11-178 Mehmda East Madina Road
Gujrat, 50700

Office of the District Election Commissioner, Gujrat is the sub-office of the ECP for Gujrat district

Govt. Madrisa Muaz Bin Jabal Govt. Madrisa Muaz Bin Jabal
GUJRAT SHADMAN COLONY FRONT OF ASPIR COLLGER
Gujrat, 50190

خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ-

PSO Khalid Filling Station Bharwal PSO Khalid Filling Station Bharwal
Gujrat, 50810

Best Name Best Quality

GEPCO Gujrat GEPCO Gujrat
GT Road
Gujrat, 50700

Deals with Electricity Matters

Army Dog Center Gujrat 0301-6336959 Army Dog Center Gujrat 0301-6336959
Shaheen Chowk
Gujrat, 50700