Apna Hyderabad

Hyderabad (Sindh) information

04/02/2024

*حيدرآباد حيدرآباد آهي*

31/12/2023

حیدرآباد پکا قلعہ شاہی بازار کی حاجی ربڑی جس کی پوری دنیا میں دھوم ہے لوگ دور دور سے آتے ہیں ربڑی کھاتے بھی ہیں اور دوستوں رشتے داروں کے لیے لے کر بھی جاتے ہیں ربڑی کیسے بنائ جاتی ہے عامر زیدی کی زبانی کیمرہ مین راحیل شاہ کے ساتھ جی ٹی وی نیوز پر

15/12/2023
Photos from Apna Hyderabad's post 06/12/2023
Photos from Apna Hyderabad's post 05/12/2023

Hyderabad (Sindh) Pakistan Old Memories

Photos from Apna Hyderabad's post 30/11/2023

Old Memory of Hyderabad (Sindh) Pakistan.

Photos from Apna Hyderabad's post 23/11/2023

Old Hyderabad (Sindh) Pakistan.

07/09/2023

18/08/2023

سندھ ہائیکورٹ

جماعت اسلامی کراچی اور اس کے منتخب نمائندوں نے بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ آفسران کی تقرری کے خلاف درخواست

درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیف الدین سمیت 9 ٹاؤن چیئرمینز نے دائر کی

عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے 22 ستمبر تک فریقین سے جواب طلب

___
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا

آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 کے تحت مقامی حکومتوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، درخواست

حکومت سندھ نے جماعت اسلامی کی جدوجھد کے بعد ڈھائی سال کی تاخیر سے بلدیاتی الیکشن کروائے، درخواست

15 جون کو میئر اور ٹاؤن چیئرمین سمیت منتخب نمائندوں کی حلف برداری بھی ہو چکی ہے، درخواست

حکومت سندھ نے بدنیتی کی بنیاد پر بلدیاتی افسر تعینات کر دیے، درخواست

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کے سب سیکشن 2 میں ترمیم کر کے ٹرانزٹ آفسران تعینات کر دیے، درخواست

ان افسران کی تعیناتی سے منتخب نمائندوں پر انتظامی اور مالیاتی اختیارات منجمد کر دیے گئے،

اس ترمیم سے بلدیاتی ادارے معطل ہو کر رہ گئے ہیں، درخواست

حکومت سندھ کا یہ اقدام آئین پاکستان اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی ہے، درخواست

حکومت سندھ کے اس عمل کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست

18/08/2023

حیدرآباد: 18اگست 2023

سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ سٹی حیدرآباد

ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفرعلی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلشیر ولد محمد سلیم زات قاضی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے ( 4 ) شراب کی بوتلیں برآمد۔

گرفتارملزم کے خلاف تھانہ سٹی حیدرآباد پر 3/4 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

ملزم پہلے بھی تھانہ مکی شاہ حیدراباد کے مقدمہ الزام نمبر 41/2023 زیردفعہ 9 / A میں چالان ہو چکاہے

گرفتار ملزم سے مزید انویسٹیگیشن جاری

18/05/2023

گورنمنٹ کالج حیدرآباد جس کا نام کسی دؤر میں ڈی جی نیشنل کالج تھا۔ یہ کالج ایک ہندو فلنتھراپسٹ اور انسان دوست دیا رام گدومل کی کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ جس کی وجہ سے اس کا ڈی جی نیشنل کالج رکھا گیا۔ 1917 میں قائم ہونے والا یہ کالج جب اپنے 100 سال پورے کر رہا تھا تو کچھ لوگوں کو یہ خیال آیا کہ اس کو اپگریڈ کروا کر یونیورسٹی کا درجہ دلوایا جائے۔ تو ان کی یہ بات سنی گئی اور پوری کی گئی کیوں کہ حیدرآباد کے رہائشی اور سیاسی پارٹیاں سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ حیدرآباد کے باشندوں کو ایک شہری یونیورسٹی دی جائے۔ جس کے نتیجے میں 2018 میں گورنمنٹ کالج حیدرآباد ایکٹ پاس کرواکے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بنا دیا گیا۔ اور اس کے کالج سیکشن کو اپنے لیے خطرہ سمجھ کر اس کا کاسٹ سینٹر بند کروادیا گیا۔ اور بجٹ بوک سے اس کا نام نکال دیا گیا۔ اس کی ایس این ای ختم کر دی گئی۔ جس کے بعد لوگوں میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ پڑی۔ اور بہت سارے اساتذہ نے اپنا ٹرانسفر کروانے میں اپنی بہتری سمجھی۔ اور پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ اس کے کالج سیکشن کی ایڈمیشنز کو آدھا کر دیا گیا۔ اور ٹیک اور کرنے والوں کا حکم ہوا کہ 500 ایڈمیشنز سے زیادہ نہ کی جائیں۔ خیر پھر بھی کچھ سو ڈیڑھ اوپر ایڈمیشنز تو کی گئیں مگر 22 سیکشنز سے گھٹا کر 14 اور پھر 8 اور پھر اسی سال 2023 کے شروع میں پرانے اکیڈمک بلاک کی مین بلڈنگ سے شفٹ کر کے کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کو دی گئی بلڈنگ میں ایک کمرہ نیچے انٹر کلاس کے لیے اور 3 کمروں پے مشتمل اوپر فرسٹ ایئر کی کلاسوں کو چلانے کے لیے ایک چھوٹی سی جگہ دی گئی۔ اور 2700 سے 3500 انرولمینٹ رکھنے والا کالج سکڑ کر 4 کمروں کے گھٹن والے ماحول میں چلنے لگا ہے۔ اب نیا بجٹ آنے کو ہے۔ اور میری یہ اعلیٰ حکام سے خاص طور پے سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، چیف سیکرٹری، وزیر تعلیم سید سردار شاہ صاحب اور چیف منسٹر سائیں مراد علی شاہ صاحب سے گذارش ہے کہ اس تاریخی کالج کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ اس کا نیا کاسٹ سینٹر کھول کر اس کو گورنمنٹ کالج حیدرآباد یا اس تاریخی ادارے کے محسن دیارام گدومل کے نام ڈی جی نیشنل کالج کے طور پے بحال کیا جائے۔

29/03/2023

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ) بھنبوراور منصورہ کے آثارے قدیمہ کے نوادرات کی نمائش جوکہ 20مارچ کوشروع والی بسنت ھال کلچرل سینٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام 'منعقیدہ ہونے والی نمائش رمضان المبارک کے پورے مہینےجاری ھے

Lĺ بارہ رہے گی- نمادیکھنbےقدیم نوادرات کے علاوہ معروف آرٹسٹ صادقین کے فنے خطاطی کے سورہ رحمان کے دو فن پارے بھی رکھے گئے ہیں جوکہ دیکھنbے و الوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا حامل ہے - نمائش کا بنیادی مقصدسندھ کی قدیم تاریخ سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا اور انہیں تاریخی معلومات فراہم کرنا ہے - ڈویزنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری نے بھی بسنت ہال کلچرل سینٹرحیدرآباد کا دورہ کیا اور وہاں لگائی گئی نمائش دیکھی- انہوں نے نمائش کے انعقاد پر بسنت ہال کلچرل سینٹر کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بسنت ہال میں اس قسم کی صحتمند سرگرمیوں سے ناصرف حیدرآباد بلکہ صوبے کے دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کو بھی استفادہ ہوگا -انہوں نے کہا کہ بسنت کلچرل سینٹر حیدرآباد ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے - اس موقع پرسندھ انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالحمید آخوند اوربسنت ہال کلچر ل سینٹر حیدرآباد کی انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹرمس صوبیہ بھی موجود تھیں- ر

29/03/2023

*وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا*

نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے 45پیسے فی یونٹ تک جبکہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی یہ درخواستیں ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔

نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر اوسطاً اپریل سے جون تک ساڑھے چار روپے فی یونٹ تک کا اضافہ منتقل ہو سکتا ہے.

11/03/2023

انتقال پر ملال
ریجنل پولیس حیدرآباد آفس کے ہیڈ کلرک محمد سہیل محرم پڑھیاڑ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے جسکی نماز جنازہ تدفین انکے آبائی گاؤں ٹنڈوحیدر شہر سے نزدیک ٹنڈوغلام محمد میں آج رات بروز ہفتہ ساڑھے سات بجے ہوگی تمام دوست و احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔

11/03/2023
Photos from Shining Pakistan's post 11/03/2023
11/03/2023

A man in a turban and other in uniform represent different segments of society in the old town of Karachi, British India (now Pakistan).
Year: 1897
Source: Wellcome Collection

11/03/2023
11/03/2023

خود شماری پورٹل رات 12 بجے بند ہوگیا، خود شماری کے تحت 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوئے، ان افراد کا ڈیٹا عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل ہوگا جس کے بعد اب افراد کی تصدیق عملہ کرے گا۔

ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق خود شماری کے تحت تقریباً 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، خود شماری کا ڈیٹا مردم شماری کے متعلقہ عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل کیا جائے گا، خود شماری کرنے والوں کی تصدیق مردم شماری کا عملہ کرے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے خالد مقبول کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مردم شناسی پر بھی یقین نہیں رکھتی، الیکشن سلیکشن جیسے ہوں گے تو اسی طرح ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جو جیتے تھے وہ حیران تھے، جنہوں نے جتوایا تھا وہ پریشان تھے

11/03/2023

تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ منظور نہیں، سپلا

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن (سپلا) نے محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سپلا کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل شاہجہاں پنھور، سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو، نجیب لودھی، عصمت جہاں، سید جڑيل شاہ، لعل بخش کلہوڑو، حميدہ ميربحر، عزيز ميمن، خرم رفیع، عبدالمنان بروہی، سعید احمد ابڑو اور رسول قاضی نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے آٹھوں تعلیمی بورڈز گزشتہ کئی برسوں سے مستقل ناظمِ امتحانات، سیکریٹری بورڈ اور آڈٹ افسران سے محروم ہیں۔

جبکہ 5 تعلیمی بورڈز بھی کئی برسوں سے مستقل چیئرمین بورڈ سے محروم ہیں باقی ماندہ تین بورڈز کے چیئرمین کی مدت آٹھ ماہ بعد ختم ہوجائے گی، ان عہدوں پر تعیناتی کس کی ذمہ داری ہے؟

سپلا رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ بورڈز اور یونیورسٹیز کی نااہلی کے سبب صوبے کے تمام بورڈز کو سفارشیوں اور کلرکوں کے حوالے کیا ہوا ہے اور اب نااہل اور ایڈہاک ازم اور سفارشیوں کی غلط کاریاں سامنے آرہی ہیں تو خامیوں کو جڑ سے پکڑ کر خراب صورتحال کو ٹھیک کرنے کے بجائے ایک اور تجربہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ آخر کب تک سندھ کے بچوں کے ساتھ نئے نئے تجربات کر کے ان کا مستقبل ایڈہاک ازم اور سفارشی کلچر کی بھینٹ چڑھایا جائے گا۔

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جدت کے خلاف نہیں ہیں اس لیے مناسب وقت پر ای مارکنگ سمیت تعلیم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

سندھ کے کالج اساتذہ بے حد باصلاحیت ہیں، ای مارکنگ سمیت تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔

لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ سفارشی کلچر کو ختم کرتے ہوئے میرٹ کو مدِ نظر رکھیں، پرائیوٹ محکموں کے بجائے اپنے اساتذہ پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ امتحانات لینا براہِ راست اساتذہ سے متعلق ہے لہٰذا ماضی کی طرح ناظمِ امتحانات اور سیکریٹری بورڈز کے عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر پروفیسرز کو تعینات کیا جائے، بورڈز کی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے بورڈز کو مناسب فیس لینے کی بھی اجازت دی جائے۔

سپلا کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ سندھ کے تعلیم سے کھلواڑ قابلِ قبول نہیں ہے، لہٰذا تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے

11/03/2023

حکومت سندھ نے وزیر اعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا

سندھ کابینہ کے تمام ارکان سے پچاس فیصد گاڑیوں واپس لی جائیں گی

تمام محکموں کی خالی پوسٹیں ختم کردی جائیں گی

وی آئی پیز کے لئے سیکیورٹی اخراجات میں کمی کی جائے گی

اگر کسی محکمہ کو اضافی اخراجات کی ضرورت ہو تو وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کرے

نئی ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے

عارضی ملازمین کی بھرتیوں پر بھی پابندی ہوگی

نئے فرنیچر ، ایئرکنڈیشن ، ریفریجریٹر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی

وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی

سرکاری طرح پر لنچ اور ڈنر کرانے پر بھی پابندی ہوگی

مہمانوں کو اور اجلاسوں میں صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے جائیں گے

یوٹیلٹی بلوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی پیٹرول میں 40 فیصد کمی ہوگی

صوبہ بھر میں سرکاری افسران دورے کرنے کے بجائے آن لائن یا زوم پر اجلاس منعقد کریں

عارضی ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے

سندھ حکومت کے تمام محکمے اخراجات کم کرنے کی پالیسی عمل کرنے کی ہدایات

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے دو صفحات پر مشتمل پالیسی گائیڈ لائن تمام سرکاری محکموں کو ارسال کردی

حکومت سندھ نے ان اقدامات کے بارے میں وزیر اعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کردیا ہے

08/03/2023

ایمرجنسی
ایک عورت مریض کو جامشورو سول ہسپتال میں او نیگیٹو / بی نیگیٹو بلڈ کی سخت ضرورت ہے جو دوست دیے سکتے ہیں وہ مہربانی کر کے اس نمبر ہر رابط کریں شکریہ۔

03135221040
راجہ سومرو
07/03/2023

07/03/2023

The first of the nine ships, carrying 50,000 metric tons of wheat from Russia to Pakistan reached the Gwadar port, Gwadar Port Authority (GPA) Chairman Pasand Khan Buledi confirmed on Thursday.

Buledi said that arrangements had already been made under an agreement between Trading Corporation of Pakistan (TCP) and the Gwadar International Terminal Limited (GITL) to handle the wheat import.

Pakistan will import 450,000 metric tons of wheat, which will be transported through nine ships. “The first ship, MV Leela Chennai, has reached Gwadar port carrying 50,000 metric tons of wheat,” he said.

Buledi emphasised that the agreement to import such a large volume of wheat was a remarkable development towards improving the natural capacity of Gwadar port as a logistics hub in the area.

Source by: linkedin

07/03/2023

Pakistani-origin scientist Tahir Ghani often called 'Mr Transistor' has been named the "Intel 2022 Inventor of the Year."

In his 28-year career at Intel, Tahir has filed more than 1,000 patents and led teams responsible for some of the most revolutionary changes in transistors.

Source : https://lnkd.in/gcQ76_pS

Want your business to be the top-listed Media Company in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

*حيدرآباد حيدرآباد آهي*
حیدرآباد پکا قلعہ شاہی بازار کی حاجی ربڑی جس کی پوری دنیا میں دھوم ہے لوگ دور دور سے آتے ہیں ربڑی کھاتے بھی ہیں اور دوست...
Documentary on Mukhi House, Hyderabad Sindh

Telephone

Website

Address

Hyderabad

Other News & Media Websites in Hyderabad (show all)
Views and analysis Views and analysis
Site Area Hyderabad
Hyderabad, 44000

public figure

Ghareeban Jo Aawaz Ghareeban Jo Aawaz
Hyderabad

Sj sagor Sj sagor
Ujee9955@gmail. Com
Hyderabad

Inqlab News HD Inqlab News HD
Hyderabad Sindh
Hyderabad, 7000

Madeeha yasir Madeeha yasir
Hyderabad
Hyderabad, 71000

Business World News Business World News
Hyderabad, 71000

This page is about Recent News of investments and business.

Cyber Snooze Cyber Snooze
Hyderabad, 17000

Follow me for interesting content ❤️

Hyderabad Timez Hyderabad Timez
Unit No 6 Latifabad Hyderabad
Hyderabad

Hyderabad Timez is a Digital News and Infotainment platform for everyone who connects with Hyderabad.

Country News Country News
Main Saddar Kotri Chamber Front Of Burhan Bakery
Hyderabad, 71000

Most Popular Web News Channel of Hyderabad, Karachi And All Over Pakistan.

PDM PDM
Diplaimemon Colony Qasimabad Hyderabad Sindh Pa
Hyderabad, 17000

This page creat to update latest news about awami nashreyat Pakistan

Mani Pathan Hyderabad Mani Pathan Hyderabad
Hyderabad, 71000

I'm Mani Phatan , i am social media activists and influencer from Hyderabad city, sindh Pakistan.

Sindh is one Sindh is one
Bhitshah
Hyderabad, 786

Sindh is one Sindhi songs Urdu songs news. Urdu poetry Sindhi poetry all in one