Current afair,s urdu
You may also like
Khan asad iqbal
ڈالر کے بعد سونے نے بھی اونچی اڑان بھر لی، ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ آج 3400 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 7 ڈالر اضافے کے بعد 1945 ڈالر فی اونس ہے۔
نگران وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن
کراچی:سول اسپتال سے روزانہ ہزاروں روپے کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف
سول اسپتال کراچی میں ادویات چوری کی انوکھی واردات کرنے والا گروہ کا ایک فرد پکڑا گیا
کراچی:خاکروب 2 لاکھ روپے کی دوائی کچرے دان میں ڈال کر لے جانے لگا
کراچی:کچرے دان کومخصوص سمجھ کو سیکورٹی گارڈ نے خاکروب کوپکڑ لیا
کراچی:اسپتال انتظامیہ نے سرکاری خاکروب کو دوائوں سمیت تھانے منتقل کردیا
کراچی:خاکروب کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈاکٹر خالد بخاری
کراچی:اسپتال میں کسی قسم کی چوری برداشت نہیں کریں گے،ایم ایس سول اسپتال
کراچی:ادویات کی قیمت تقریبا ایک لاکھ روپے ہوگی، ایم ایس
راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے رابری اور تشدد کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار،
واردات میں ملوث ڈاکؤوں کی رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ،
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،
زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضہ سے پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد،
پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،
گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے رابری اور تشدد کی واردات کا انکشاف کیا ہے،
ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی اسکا بھائی تھا،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی و سرچنگ جاری،
زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں،
ملزم اور ساتھی کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے خاتون ٹیچر سے واردات کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے مطلوب ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او/ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش،
فرار ڈاکو بھی بھی جلد گرفتار کرنے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت،
پاکپٹن میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے اور داماں کا باپ کے اوپر تشدد کی ویڈیو وائرل کے بات پنجاب پولیس ایکشن میں آگئی ظالم بیٹا اور داماد کو گرفتار کرلیا گیا
.بریکنگ نیوز.
حیسکو دفاتر کے باہر پولیس اور رینجرز کت اہلکار تعنیات کرنے کا فیصلہ
ہڑتال کے دوران کسی سرکاری و نجی عمارت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگئی پولیس ذرائع
شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹاجائیگا
*پرامن احتجاج کی اجازت ہے شرپسندی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی پولیس ذرائع
*شہر میں ریجنرز بھی اپنا گشت جاری رکھیگی
*حیسکو کے عملے کو اپنے دفتر تک محدود رہنے کی اجازت حیسکو ذرائع
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے واپڈا افسران کو لوگوں کی جانب سے بجلی کے بل ادا کرنے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ نوٹیفیکشن جاری
کراچی سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ساٹھ ارب روپے پاکستانی کرنسی میں غیر ملکی ڈالر بھی شامل ہیں۔مکیش چاولہ چار سو ارب کی کرپشن میں ملوث تھا۔
بجلی کے بلوں میں اضافہ نا منظور
مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع میں قرارداد
حکومت پاکستان فوری طور پر عوام کو ریلیف دے
صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان
*بریکنگ نیوز*
*غیرت کے نام پر کراچی سہراب گوٹھ پر فائرنگ ڈاکٹر باپ نے بیٹی اور اس کو دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا*
*لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رفیق شیخ نے اپنی بیٹی لاریب اور اسکے دوست احسن وقار کو گولیاں مارکر ویگو گاڑی میں قتل کردیا*
*پولیس نے ڈاکٹر رفیق شیخ اور اسکے بیٹے کو oگرفتار کرلیا ہیں*
*بریکنگ نیوز*
*حیدرآباد سے ٹھٹھہ جانے والی وین ٹرک سے ٹکراگئی8افراد ہلاک 15زخمی*
حیدرآباد(پی پی آئی)جھرک کے نزدیک مسافر وین اور ٹرک میں ہولناک تصادم دو خواتین سمیت8 افراد جانبحق اور 15 سے زائد افراد زخمی جوگئے چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی واقع کے مطابق آج صبح ٹھٹہ سے 50 کلو میٹر دور جھرک تھانے کی حدود میں مین قومی شاہراھ پر حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں دو خواتین سمیت 8 افراد جانبحق ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں نادر بروھی ساکن شھداد کوٹ غلام حسین میمن ساکن کوٹری ۔مختیار علی ساکن ٹھٹھہ ذوالفقار ساکن حیدرآباد حاجراں ساکن سجاول اور محمد علی شامل ھیں جب کہ 15افراد زخمی ھوئے ھیں ان میں نور جہاں ۔راحیلا بھٹو ایڈووکیٹ۔عزیزاں۔غلام مصطفی ۔عبدالستار صابر، قربان، سکندر، کریم بخش شامل ھیں زخمیوں کو حیدرآباد اور جھرک اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا حادثے میں وین چکنا چور ہوگئی اس ہولناک حادثے پر چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی سی ٹھٹھہ کو حادثے میں زخمی ہوئے والوں کو فوری فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں جب کہ سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ھدایت کی ھے کہ زخمیوں کو بھترسھولتیں فراھم کریں اس میں کسی بھی قسم کی کوتاھی نہ کی جائے
*▪️پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزدگی میں 18 مسافر جاں بحق*
فیصل آباد: (دنیا نیوز) موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 18 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی، مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، 15 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے کہا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں۔
گاڑی میں سوار بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور رحیم یار خان میں تبدیل ہوا جب کہ پنڈی بھٹیاں ایم 3 پر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا پٹرول لیک ہوا۔
حادثے کے بعد آئی جی موٹروے پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی عیادت کی۔
اس موقع پر آئی جی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 مسافروں کو زندہ ریسکیو کرلیا ہے، جبکہ حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ 23 جولائی سے ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سول جج کی اہلیہ سے ملازمہ پر بہیمانہ تشدد سے متعلق سوالات کیے گئے لیکن ان کے پاس اپنی صفائی میں کوئی جواب نہیں تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جج کی اہلیہ سے بچی پر تشدد کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب میں الزامات کی بوچھاڑ کر دی
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پیش آیا، حادثے کی تفصیلات حاصل کی
جا رہی ہیں.
انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں پیر کو ہندو اور مسلمان گروہوں کے درمیان تشدد کے بعد گروگرام (گڑ گاؤں) کے سیکٹر 57 میں واقع مسجد میں آگ لگا دی گئی ہے جس کے نتیجے ایک مسجد کے نائب امام ہلاک ہو گئے ہیں۔
مسجد کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’تشدد کے اس واقعے میں مسجد کے نائب امام سعد انور کی موت ہو گئی ہے اور یہاں موجود دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘
گروگرام پولیس کے ڈی سی پی ایسٹ نتیش اگروال نے بی بی سی کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’حملے میں مسجد کے نائب امام کی موت ہو گئی ہے۔ واقعے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘
ڈی سی پی کے مطابق ’جب مسجد پر حملہ ہوا تو وہاں سکیورٹی کے لیے پولیس فورس تعینات تھی لیکن حملہ آوروں کی تعداد زیادہ تھی اور انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ پولیس واقعے سے متعلق ویڈیوز اکٹھی کر رہی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کچھ مشتبہ حملہ آوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘
رضوانہ پر تشدد کی ملزم خاتون کے شوہر سول جج عاصم حفیظ نے کہا ہے کہ ان کا جس طرح وحشیانہ میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، اس سے تو بہتر ہے کہ انہیں ذبح کر دیا جائے۔
سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ 7 دن سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
واقعے سے متعلق سول جج عاصم حفیظ نے نیوز ویب سائٹ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو میں رضوانہ کے والدین پر لالچی ہونے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ رضوانہ ان کے گھر 10 ہزار روپے پر ملازم تھی اور اپنے پیروں پر چل کر والدین کے پاس گئی۔
عاصم حفیظ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر وہ اور اہلیہ عدالت سے بے قصور ثابت ہوئے تو ان کی خاندانی ساکھ کو لگے زخموں کا ازالہ کون ک
باجوڑ میں آج قیامت صغری ہے۔ ہر گاؤں، قوم، قبیلے کا کوئی نہ رشتہ دار اس واقعہ میں ہلاک ہوا ہے، ہر کوئی ماتم کر رہا ہے۔‘
اب تک 45 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلعے باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ حکومتی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے کنونشن میں ہوا ہے۔ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین درجن کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں کئی کی حالات نازک ہے۔
ماسکو: روس نے ماسکو کے اندر یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی افواج نے ماسکو شہر میں 3 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کوشش قرار دیا۔
الجزیرہ کے مطابق اتوار کی صبح روسی دارالحکومت پر ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، حکام کے مطابق ایک دفتر کے دو بلاکس کو حملے میں نقصان پہنچا، حملے کے بعد شہر کے ایئرپورٹ کو کچھ وقت کے لیے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
روسی وزارت دفاع نے کہا آج صبح دارالحکومت ماسکو میں یوکرین کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا، جب کہ دو ’الیکٹرانک وار فیئر‘ کے ذریعے ناکارہ بنائے گئے، جو ماسکو کے کاروباری ضلع میں ایک عمارت کے احاطے سے ٹکرا گئے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے قائم مقام سربراہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ ملک میں لڑکیوں کے لیے بند سکولوں اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کا ’معقول حل‘ تلاش کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
افغان نیوز چینل طلوع نیوز کا کہنا ہے کہ سراج الدین حقانی نے یہ بیان صوبہ ہرات میں مذہبی سکالرز، قبائلی مخیر حضرات اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں دیا۔
افغانستان میں 21ویں صدی کا سونا کہلائے جانے والے لیتھیئم کے ذخائر موجود ہیں جس پر پوری دنیا خصوصاً چین کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس سال جنوری میں افغان طالبان نے بعض چینی باشندوں کی جانب سے لیتھیم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی
کشمور،سکھر،کندھکوٹ،قنبرعلی خان(بیورو رپورٹ ،نامہ نگاران) پولیس کی کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی ، سرغنہ سمیت 8 ڈاکو ہلاک، تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی، دہشت کی علامت سمجھے جانیوالا انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکو 8 ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا، مارے گئے ڈاکو جانو انڈھڑ کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا، ڈاکوؤں کے گروہوں میں کھلبلی مچ گئی، ڈاکو خوف کا شکار، کمین گاہوں میں چھپ کر بیٹھ گئے، پولیس کا مورال بلند، پولیس افسران و اہلکار ڈاکوؤں کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، کچے کے علاقوں کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے، ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند ہیں، بڑے ڈاکو کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے بعد ڈاکو اپنی کمین گاہوں میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں اور فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں تاہم پولیس نے مکمل طور پر محاصرہ کررکھا ہے۔ آپریشن کمانڈر ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں پولیس نے کچے کے علاقے گبل پور میں موجود ڈاکوؤں کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو جانو انڈھڑ سمیت 8ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر ملنے والی خفیہ اطلاعات پر مذکورہ علاقے کا محاصرہ کیا گیا تو وہاں موجود ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان دوبدو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کے اہلکاروں نے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، اس دوران پولیس کی گولیاں لگنے سے خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانیوالا انڈھر گینگ کا جانو انڈھڑ اپنے 3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو جانو انڈھڑ کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ نے تین کروڑ روپے انعام مقرر کررکھا تھا ۔مارے گئے دیگر ڈاکوؤں جن میں جانو انڈھڑ، سومر شر، نظرو شر، مشیرو انڈھڑ، شہزادو دستی کے نام سے ہوئی ہیں، مارے گئے تمام ڈاکووں پر حکومت سندھ کی جانب سے بھاری انعام مقرر ہے جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں بڑی کامیابی کے بعد ڈاکوؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور ان کے دلوں میں پولیس کا ڈر بیٹھ گیا ہے، ڈاکو پولیس سے مقابلہ کرنے کے بجائے اپنی کمین گاہوں میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ارکان ولسن وزیر، اشتیاق اُرمڑ، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے
ایئرمیڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فرید ظفر نے بی بی سی کو بتایا کہ مبینہ طور پر تشدد سے زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت اب بہتر ہے۔ ان کے مطابق انفیکشن کی نوعیت اس طرح کی ہے کہ جس سے ان کی طبیعیت بگڑ جاتی ہے۔
ڈاکٹر فرید کے مطابق ’اس بچی کو شاید نہانے تک کی بھی سہولت میسر نہیں تھی اور انھیں شاید بہت ہی خراب حالت میں رکھا گیا تھا اور ان کے جسم پر زخم بھی تھے۔ ‘
ڈاکٹر فرید کے مطابق آج بچی کی سچوریشن کا ایشو ہوا جس وجہ سے انھیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’ابھی یہ بچی کھا پی رہی ہے اور باتیں بھی کر رہی ہے۔‘
ڈاکٹر فرید نے بتایا کہ بچی کے دس بہن بھائی ہیں جبکہ ان کے والد سبزی منڈی میں مزدوری کرتے ہیں اور والدہ لوگوں کے گھروں میں جا کر کام کرتی ہیں۔
ان کے مطابق اس بچی کی ری ہیبیلیٹیشن کا پلان بھی بنایا ہوا ہے، جس کے تحت انھیں مکمل صحتیابی کے بعد ایک باعزت اور بامقصد شہری بنایا جائے گا۔
منی پور فسادات: انڈیا کی اندرونی جنگ جو وہ دنیا سے چھپانا چاہتا ہے
انڈیا کے شمال مشرقی کونے میں دہلی سے 15 سو اور میانمار کی سرحد سے 70 میل دور واقع یہ ریاست چند ہی دنوں میں دونوں برادریوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقسیم ہو گئی، جہاں ہر برادری کے مردوں نے ہتھیار اٹھا کر نجی ملیشیا بنالی، اہم سڑکوں پر خندقیں کھودیں اور چوکیاں اور بنکرز بنا کر مسلح گشت کرتے رہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لڑائی میں اب تک کم از کم 142 افراد مارے جاچکے ہیں اور اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس دوران مکانوں اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس سارے معاملے کی صحیح صورت حال کی تصدیق کرنا مشکل ہے، کیونکہ انڈین حکومت نے غیرملکی میڈیا کو اس علاقے میں جانے سے روک دیا ہے اور جزوی طور پر انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے معلومات تک رسائی بھی محدود ہے۔
حکومت نے نظم و نسق کو بحال کرنے کی کوشش کے لیے انڈین فوج اور نیم فوجی دستوں آسام رائفلز کے تقریباً 10 ہزار اضافی فوجی تعینات کیے، لیکن وہ 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کی نقل مکانی روکنے میں ناکام رہے۔ یہ لوگ اب تقریباً 350 ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔
اسلام آباد میں جج کے گھر پر زخمی ہونے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے ڈنڈوں، چمچوں سے مارتے تھے، مجھ سےکام نہیں ہوتا تھا، میرے بازو میں درد ہوتا تھا، مجھے باجی 6 ماہ سے مار رہی تھی۔
اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سال گھریلو ملازمہ پُراسرار طور پر زخمی ہوئی، سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے بچی کی ماں کو سرگودھا سے راولپنڈی بلایا، تشویش ناک حالت میں حوالے کیا اور واپس گھر چلی آئی، ماں زخموں سے چور اولاد کو اسپتال لے آئی، بچی کی خراب حالت دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئےاور پولیس کو بلا لیا۔
جس کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں سرگودھا سے جنرل اسپتال لاہور شفٹ کیا گیا۔
پشتون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کو عام انتخابات سے قبل کن چیلنجز کا سامنا ہے
خیبرپختونخوا کی سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اے این پی کے مرکزی قائدین کے دعوؤں سے قطع نظر یہ واضح ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران اہم رہنما یا تو پارٹی چھوڑ چکے ہیں یا ان کی ناراضگی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
سائفر کے معاملے میں واضح کر دوں کہ میں نے
کسی سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی
انڈیا سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اب ان کے اہلخانہ کے لیے مر چکی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انجو کے والد گیا پرساد تھامس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو نے اپنے دو بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔
’جس طرح سے وہ (انجو) اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی۔۔۔ اسے اپنے بچوں کا خیال تک نہیں آیا۔ اگر وہ یہ کرنا چاہتی تھی تو اسے پہلے اپنے شوہر کو طلاق دینی چاہیے تھی۔ وہ ہمارے لیے اب (زندہ) نہیں۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس نے اسلام قبول کر لیا ہے تو انھوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’میری دعا ہے کہ وہ وہیں مر جائے۔‘
اس سوال پر کہ کیا وہ انڈین حکومت سے انجو کو واپس لانے کی اپیل کریں گے تو گیا پرساد نے کہا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔
انڈیا میں بسنے والی اقلیتوں کے امور سے متعلقہ وزارت نے آندھرا پردیش وقف بورڈ کی جانب سے ملک کی احمدیہ برادری کو ’کافر‘ اور غیر مسلم قرار دیے جانے کی قرارداد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس برادری کے خلاف نفرت کی مہم چلانے کے مترادف ہے، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ سکتے ہیں۔
مرکزی وزارت کا مزید کہنا ہے کہ وقف بورڈ کو کسی کی مذہبی شناخت کے تعین کا کوئی اختیار نہیں، اِس کا کام صرف اوقاف کی ملکیت کا انتظام اور تحفظ ہے۔
اس ضمن میں انڈیا میں بسنے والی احمدیہ برادری نے گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ آندھرا پردیش سمیت ملک کی بعض ریاستوں کے وقف بورڈ احمدیہ برادری کی مخالفت کر رہے ہیں اور انھیں اسلام سے خارج کرنے کی غیر قانونی قراردادیں منظور کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی حکومت کو ہدایت کی ہے وہ ریاستی وقف بورڈ کی غیر آئینی اور غیر قانونی قراردادوں کا جائزہ لے جو بقول اس کے احمدیہ برادری کے خلاف نفرت کی مہم کے مترادف ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’وقف بورڈ کو احمدیہ برادری سمیت کسی کی بھی مذہبی شناخت طے کرنے کی نہ تو ذمے داری دی گئی اور نہ ہی یہ اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔‘
آندھرا پردیش کے وقف بورڈ نے فروری 2012 کے ایک پرانے فتوے کی بنیاد پر ایک قرار داد منظور کی، جس میں ریاست کے قاضیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ احمدیہ برادری کے لوگوں کا نکاح نہ پڑھائیں کیونکہ وہ مسلمان نہیں۔
اس فتوے کو احمدیہ برادری نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور عدالت نے اس قرارداد کو معطل کر دیا تھا۔
مرکزی حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کے باوجود آندھرا وقف بورڈ نے رواں برس فروری میں دوبارہ اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی جس میں احمدیہ برادری کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔
اسی قرارداد کی بنیاد پر وقف بورڈ نے حال میں احمدیہ برادری کو غیر مسلم اور کافر قرار دیتے ہوئے وقف کی املاک سے احمدیہ برادری کی املاک کو معطل کر دیا اور ریاستی حکوت سے کہا کہ وہ احمدیہ برادری کی املاک کو براہ راست اپنے زیر انتظام لیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان مردان جیل سے رہا
*ٹکرز | ترجمان ایم کیو ایم پاکستان*
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری،ترجمان ایم کیو ایم
اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما انیس قائمخانی نے کی،ترجمان ایم کیو ایم
اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے،ترجمان ایم کیو ایم
جعلی حلقہ بندیوں کے موقف سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ،ترجمان
رابطہ کمیٹی کی وزراء کے استعفوں سمیت مختلف آپشن پر مشاورت جاری،ترجمان ایم کیو ایم
جعلی حلقہ بندیوں کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،ترجمان ایم کیو ایم
حلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے حتمی رابطوں کا فیصلہ،ترجمان ایم کیو ایم
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا جلد اعلان کیا جائے گا،ترجمان ایم کیو ایم
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ 15 جنوری کو ہوگی
حیدرآباد میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 1053121 ، مرد ووٹرز کی تعداد 574219 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 478902 ہے
حیدرآباد میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 732
مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 159 ، خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 160 اور مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 403 ہے
حیدرآباد:الیکشن میں حصہ لینے والے ٹوٹل امیدواروں کی تعداد 2551 ہے
حیدرآباد:بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چیرمین و وائیس چئیرمین کی تعداد 26 جبکہ
بلا مقابلہ جنرل ممبرز کی تعداد 141 ہے
حیدرآباد:ٹوٹل بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چئیرمین، وائیس چئیرمین و جنرل ممبرز کی تعداد 167 ہے
حیدرآباد:ٹوٹل انتقال کرنے والے امیدواروں کی تعداد 10 ہے
انتقال کیے جانے والے چئیرمین و وائیس چئیرمین کی تعداد 5
اور جنرل ممبرز کی تعداد 5 ہے
حیدرآباد میں الیکشن لڑنے والے ٹوٹل جنرل ممبرز کی تعداد 1873 ٹوٹل چیئرمینز و وائیس چئیرمین کی تعداد 678 ہے
حیدرآباد:ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 732 ، حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 513 اور
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 219 ہے
کراچی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی درخواست پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔
کراچی کے حساس اداروں نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن ملتوی کیے جائیں۔
پولیس اور حساس اداروں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہرِ قائد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران دہشت گردی کے شدید خطرات ہیں۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سب سے زیادہ خطرات پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہیں۔ گزشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد تنظیم نے ن لیگ اور پی پی پی کو دھمکی بھی دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 241 یوسیز سے پی پی پی کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران خودکش حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں دیگر طریقوں سے بھی کارروائی کرسکتی ہیں۔
آئی جی سندھ کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں پولیس کی 68 ہزار کی نفری خدمات سرانجام دے گی۔ تمام نفری الیکشن ڈیوٹی پر مقرر ہونے کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا مشکل ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں معزز ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی گورنمنٹ سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنوں پر غور کیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے بلدیاتی انتخابات جو کہ 15 جنوری 2023 کو منعقد ہو رہے ہیں کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو نامنظور کر دیا ہے۔ اور حکم دیا ہے کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن ایک آرڈر جاری کر رہا ہے۔
مزید الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو کہا جائے کہ انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج/ رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
17000
5th Floor , Ali Heights, Auto Bhan Road Latifabad
Hyderabad, 71000
Welcome to The Daily Sobh on Facebook - a hub for conversation about news. Like our page and connect with Sobh journalists and readers.
Hyderabad
A social media sharing platform for only workers,Trade unions and all other working class..
Phuleli Hyderbad
Hyderabad, 71000
Hello, i am Aurangzaib and i have much experience in graphic, content, SEO. This site of information