Daira Barkaate Islami Int.

Daira Barkaate Islami Int.

You may also like

ZAHIR SHAH
ZAHIR SHAH

Daira Barkaate Islami International Is a Spiritual Organization.....

29/05/2024
05/05/2024
23/12/2023

توجہ فرمائیں

05/11/2023

آئیے صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ملائیں زیر تعمیر زیر سرپرستی تاج الفقہاء شیخ طریقت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی بارک اللہ فی عمرہ کا فاؤنڈیشن کام الحمد اللہ والشکر للہ مکمل ہو چکا ہے پہلی اب فی الفور کالم،بیم،چھت، سیڑھیاں، کے لئے تقریبا 2 ٹن سریا تقریبا ایک سو تیس 130 بوری سیمینٹ کی اشد ضرورت ہے اور ساتھ ساتھ اجرت کے لئے نقد رقم کی ضرورت ہے اہل ثروت حضرات سے خصوصی تعاون کی گزارش ہے۔۔۔منجانب انتظامیہ احسن البرکات حیدرآباد۔

Photos from Daira Barkaate Islami Int.'s post 27/09/2023

برکاتی جلوس جشن عید میلاد علامہ مفتی جواد رضا برکاتی، کی زیر قیادت نکالا گیا۔ مفتی نوید احمد چشتی، علامہ قاری احمد علی سعیدی، شکیل قادری، قاری حارث رضا برکاتی بھی ہمراہ بھی ہیں

23/09/2023

Barkaati Joloos Jashne Eid Miladunnabi
9 Rabiunnor Tuesday After Zuhar

19/08/2023

اعلامیہ
انجمن جامع مسجد اقصی و مدرسہ تعلیم القرآن یونٹ نمبر 6 لطیف آباد حیدرآباد کے دوسرے جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت جناب ہدایت مصطفی خان صاحب صدر انجمن میں 100% سو فیصد حمایت کے ساتھ جامع مسجد اقصی کے تاحیات خطیب مفتی اعظم سندھ و بلوچستان علامہ مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کو متفقہ طور پر سرپرست اعلی منتخب کرلیا گیا۔ جبکہ 50 سالہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
از۔ ممبران جنرل باڈی انجمن جامع مسجد اقصی و مدرسہ تعلیم القرآن یونٹ 6 لطیف آباد حیدرآباد۔

19/08/2023

Congratulations Anjuman Jamai Masjid-I-Aqsa Latifabad No 6

Photos from Daira Barkaate Islami Int.'s post 31/07/2023

Shuhaday Karbala Conference
Darul-Uloom AhsanulBarkaat Hyderabad Sindh Pakistan

31/07/2023

Shuhaday Karbala Conference
Darul-Uloom AhsanulBarkaat Hyderabad Sindh Pakistan

Photos from Daira Barkaate Islami Int.'s post 27/07/2023

امام سلسلہ برکاتیہ صاحب البرکات والنجاہ سید شاہ برکت اللہ مارہروی علیہ الرحمہ
لائک کریں۔۔۔۔۔شیئر کریں۔۔۔۔

26/07/2023

Khutaba Jummatul Mubarak

https://www.facebook.com/profile.php?id=100086706465740&mibextid=ZbWKwL
Near Aastana Aalia Qadria Barkaatia Khalilia Hyderabad.

Photos from Daira Barkaate Islami Int.'s post 26/07/2023

امام عالی مقام۔ سید الشہداء امام حسین رضی اللہ عنہ ۔۔
لائک کریں۔۔۔۔شیئر کریں۔۔۔۔۔

24/07/2023

منقبت در شان حسنین کریمین رضی اللہ عنہما
سردار اہل جنت۔
از مفتی احمد میاں حافظ البرکاتی بارک اللہ فی عمرہ

17/07/2023

Happy BIRTHDAY To Agha Jan Tajul Fuqaha
سالگرہ مبارک ہو حضور قبلہ آغا جان
تاج الفقہاء ، محدث حیدرآبادی
*مفتی احمد میاں برکاتی* البغدادی دامت برکاتہم العالیہ کو۔

السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ آج *27 ذی الحجہ 1443 ھ * کو قبلہ آغا جان مفتی اعظم سندھ و بلوچستان ،تاج الفقھاء، محامد العلماء نقیب البرکات ، فخر رضویت ، یادگار اسلاف الحاج الحافظ القاری علامہ *مفتی احمد میاں برکاتی* محدث حیدرآبادی مدظلہ کا یوم ولادت ہے۔ آج آ پ کے سامنے حضرت کی علمی قلمی خدمات پیش کرتے ہیں ۔
آپ 29 ستمبر 1951 ؁ء، 27 ذوالحجہ 1370؁ھ میرپور خاص سندھ میں پیدا ہوئے ، آپ کا اسم گرامی غلام محی الدین خان لودھی عرف احمد میاں برکاتی ، کنیت : ابو حماد (تمام شاگرد مریدین اور خاندان کے سب بچے آپ کو ’’آغاجان ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں) ،عرفیت : احمد میاں برکاتی (تمام حلقوں میں اسی نام سے پہچانے جاتے ہیں) تخلص: حافظؔ ، شاعری سے بھی رغبت ہے ۔ آپ کے والد
مفتی اعظم پاکستان خلیل العلماء *مفتی محمد خلیل خاں قادری برکاتی* بانی مرکز اہلسنت ام المدارس دارالعلوم احسن البرکات ہیں ۔
والد گرامی مفتی محمد خلیل خاں سے دارالعلوم احسن البرکات حیدرآباد، میں حصول علم کا آغاز کیا ، نیز حفظ قرآن سے فراغت گیارہ سال کی عمر میں اسی مدرسے میں ہوئی ۔ 1966ء ؁ میں دارالعلوم امجدیہ کراچی میں داخلہ لیا اور حضرت علامہ محمدحسن حقانی علیہ الرحمۃ ، مفتی سید شجاعت علی قادری علیہ الرحمۃ، حضرت قاری مصلح الدین صدیقی قادری علیہ الرحمۃ ، حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اﷲ علیہ اور ممتاز المحدثین حضرت علامہ عبد المصطفیٰ ازھری رحمۃ اﷲ علیہ سے کتب درسِ نظامی اور کتب حدیث پڑھیں ۔ دورۂ حدیث حضرت علامہ ازھری صاحب اور حضرت مفتی محمد وقار الدین صاحب علیھم الرحمۃ والرضوان سے کیا ۔
سند فراغت و دستار بندی :1973ء ؁میں دارالعلوم امجدیہ کراچی سے سند الفراغ عطا ہوئی ۔ 1974ء؁ میں مفتی محمد خلیل خاں نے دارالعلوم احسن البرکات حیدرآبا د سے خصوصی طور پر سند حدیث اور سند قرآن عطافرمائی ۔
مفتی صاحب کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہےکہ 1982؁ء میں آپ واحد شخص تھے جو قاضی کے امتحان میں پاس ہوئے ۔
’’ 1982؁ء میں لاہور سے قاضی کورس کا امتحان دیا ، جس میں کراچی سینٹر سے 55 علماء کرام نے شرکت کی اور صرف ایک (یعنی مفتی صاحب )نے قاضی کورس کا امتحان پاس کیا‘‘ ۔
تدریسی خدمات: (۱)مدرس و نائب مفتی دارالعلوم امجدیہ کراچی 1974ء ؁ تا 1976ء ؁ ،(۲)مدرس و ناظم تعلیمات و مفتی احسن البرکات ، حیدرآباد 1976ء ؁ تا 1985ء ؁ ،(۳) شیخ الحدیث و پرنسپل و مفتی اعلیٰ دارالعلوم احسن البرکات حیدرآباد 1985ء ؁ تا حال ،(۴)پرنسپل احسن البرکات اورینٹل کالج ، 1989ء ؁تاحال ،(۵) پرنسپل جامعہ خلیلیہ برکاتیہ ، حیدرآباد، 1988ء ؁تا حال
*بیعت و خلافت*۔
حضرت والد گرامی نے بچپن میں ہی پیر خانہ امام احمد رضا ، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (انڈیا) میں حضرت تاج العلماء اولاد رسول مفتی سید محمد میاں قادری برکاتی، سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ کے دستِ مبارک پر بیعت کرایا تھا ۔ اس وقت عمر تقریباً ایک سال یا کم ہوگی ۔ 22جمادی الاخریٰ 1399ھ ؁مطابق 1979ء؁ حضرت تاج العلماء کے ۲۴ ویں سالانہ عرس کے موقع پر حیدرآباد میں علما ومشائخ کے اجتماع میں حضر ت والد گرامی نے سلسلہ قادریہ برکاتیہ اور چاروں سلاسل کی خلافت و اجازت سے نوازا اور تمام اعمال و اوراد جو انہیں حضرت ’’تاج العلماء ‘‘ اور’’ حضرت مفتی اعظم ہند حضرت مولانا محمد مصطفیٰ رضا خان ‘‘ رحمۃ اﷲ علیہما سے عطاہوئے ، مرحمت فرمائے ۔ 3 مارچ 1986ء ؁ 21 جمادی الاخریٰ 1406ھ ؁ کو مرشد اعظم ہند احسن العلماء حضرت مولانا مفتی سید مصطفی حیدرحسن میاں شاہ صاحب برکاتی سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ نے جو پاکستان تشریف لائے تھے درگاہ حضرت سید سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ کے صحن میں ، خلیل العلماء ، حضرت مفتی محمد خلیل خاں برکاتی کے مزار مبارک کے پائنتی علماء و مشائخ کے اجتماع میں مارہرہ مطہرہ کے خصوصی وظائف کے ساتھ خلافت واجازت ، سلاسل اربعہ سے نوازا ۔ 28 جمادی الاولیٰ 1404ھ ؁، ۹ فروری 1986ء ؁ کو حضرت مفتی اختر رضا خاں قادری ازھری مدظلہ نے والد گرامی کے عطا کردہ خلافت نامہ پر ہدیہ تبریک رقم فرمایا ۔3 ربیع الآخر 1417؁ھ ، 18اگست 1996ء ؁ بروز پیر ، فقیہ الہند ، شارح البخاری ، ’’برکاتی مفتی ‘‘، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ دارالعلوم احسن البرکات تشریف لاکر مجمع علماء میں ، اپنی دستار اتار کر ،’’آغا جان‘‘کے سر پر باندھی اور بعدہ سلسلہ عالیہ رضویہ نوریہ مصطفویہ کے اوراد و ظائف اور النورو البھا ء کے سلاسل کی اجازت عطا فرمائی ۔
مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کی تصنیفی و ادبی خدمات :
آ پ نے تدریسی امور کے علاوہ تصنیفی خدمات انجام دیں جس میں تقریباآپ نے 25 کتب تحریر فرمائیں ۔ اور کچھ تصانیف زیر قلم ہیں ۔
(۱) اسلام اور عصری ایجادات(رسول اﷲ کی سچی خبریں)(عربی سے ترجمہ )۱۹۷۲ء ؁ میں مکمل کیا یہ ترجمہ قسط وار ماہنامہ ’’ترجمان اہلسنت‘‘کراچی میں مکمل شائع ہوا ، (۲)ادب پارے (عربی ترجمہ )یہ رسالہ کراچی یونیورسٹی میں ایم ۔ اے عربی کے نصاب میں شامل ہے ۔ (۳)شرح منہاج العربیہ برائے بی ۔ اے (۴)ملفوظات مشائخ مارہرہ ، علاوہ ازیں مختلف موضوعات پر تقریباً دس ۱۰ رسائل ترتیب دیے جو سب چھپ چکے ہیں(۵)موت سے لحد تک(۶)ثواب زیارت فاتحہ(۷)نعتیہ دیوان ’’برکات محل ‘‘(۸)رسول اور نائبین رسول ‘‘(شخصیات پر مشتمل ہے )(۹)برکات حدیث ( چالیس سے زائد احادیث کی شرح اور ریڈیو کی تقاریر)،(۱۰)تنویر برکات ، مضامین متفرق اور ریڈیائی تقاریر ، (۱۱)تذکرہ سید حسن میاں ،(۱۲) مفتی اعظم سندھ (۱۳)میر اہلسنت علامہ سردار احمد علیہ الرحمۃ (۱۴) شادی کے مسائل (زیر قلم ) ، (۱۵)کندہ نقوش کے خواص ، (۱۶) طب مصطفیٰ (زیرقلم ) (۱۶) حدائق برکات ،(۱۷) تذکرہ مشائخ برکاتیہ
دارالعلوم احسن البرکات میں درس نظامی کا آغاز 1955 ؁ء میں ہوا اور 1965؁ء میں دورۂ حدیث کا پروگرام طے ہوا، خلیل العلماء کے وصال کے بعد مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کی سرپرستی میں آج تک جاری و ساری ہے۔ آپ 1985 سے اب تک ھزاروں فتوی تحریر و تصدیق فرما چکے ہیں۔ اب آپ کے فتاوی پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔
اس وقت آپ کے زیر سرپرستی 2200 سے زائد طلبہ و طالبات احسن البرکات اور اسکی متفرق شاخوں میں علم دین حاصل کررہے ہیں۔ آپ آج بھی ملکی و غیر ملکی سفر دین کی تبلیغ و اشاعت کیلئے فرماتے ہیں غیر ملکی دوروں میں آپ انڈیا ۔ بنگلہ دیش۔شام شریف ۔ عراق ۔ ماریشس و دیگر مقامات پر تشریف لے جاچکے ہیں جبکہ مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ 24 مرتبہ حاضر ہوچکے ہیں۔ آپ ملک پاکستان و ماریشس میں خصوصا سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ نوریہ رضویہ خلیلیہ کا کام فرمارہے ہیں آپ کے مریدین کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے ، اس کے علاوہ آپ نے 56 کےقریب علماء و مشائخ کو سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ خلیلیہ کی خلافت و اجازت سے بھی نوازا ۔

والد گرامی خلیل العلماء کا علمی سرمایہ منظر عام پر لانے میں تگ و دو محنت کی ، اور سچے وارث ہونے کا پورا پورا حق ادا کیا ۔
آپ کے چار صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں۔1۔مفتی حماد رضا برکاتی ( آپ مفتی، عالم، حافظ، قاری ہیں۔ ) 2۔انجینئر حسان رضا برکاتی ( آپ کمپیوٹر کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور پرائیوٹ جوب کرتے ہیں )۔3 انجینئر نعمان رضا برکاتی ( آپ کمپیوٹر کے شعبہ سے وابستہ ہیں پرائیویٹ کمپنی میں برسر روز گار ہیں ، 4 ۔ علامہ جواد رضا برکاتی الشامی ( آپ عالم ، حافظ ، قاری ، نعت خواں ہیں اور تخصص بھی کررہے ہیں )۔آپ کے داماد مولانا ڈاکٹر حافظ سید عطاء بخاری برکاتی (عالم ، حافظ، قاری، ہیں اور اس وقت کراچی میں مقامی یونیورسٹی میں تدریس اسلامیات کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عطا بخاری نے خلیل ملت کی شخصیت پر جامعہ سندھ جامشورو سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی )۔
آغا جان کی طرف سے ۔ اپنے تلامذہ ۔ مریدین۔ محبین۔ معتقدین کے لئے آج بھی یہی پیغام ہے *مسلک رضا پر سختی سے قائم رہیں*

موجودہ مناصب۔
* مھتمم و شیخ الحدیث و رئیس دارالافتاء دارالعلوم احسن البرکات حیدرآباد پاکستان۔
* سرپرست اعلی احسن البرکات کی متفرق 16 شاخیں۔
* پرنسپل ۔احسن البرکات اورینٹل کالج حیدرآباد ۔
* چیف ایگزیکٹو ۔برکاتیہ ماڈل اسکول حیدر آباد ۔
* سرپرست اعلی دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل۔
* سرپرست اعلی دربار احسن البرکات ماریشس
* بزم رضا حیدرآباد ۔
* ممبر مرکزی مجلس شوری تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان۔
اللہ عزوجل آپ کا سایہ اہلسنت پر تادیر قائم دائم فرمائے آمین ۔
موجودہ دور میں آپ کی شخصیت علماء اہلسنت میں ایک نامور اور جید عالم دین کی حیثیت رکھتی ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت کے سایہ تادیر ہم سب کے سروں پر قائم و دائم فرمائے ، آمین۔
جاری کردہ۔
شعبہ نشرو اشاعت۔
مرکز اہلسنت دارالعلوم احسن البرکات شاہراہ مفتی محمد خلیل خان حیدرآباد سندھ ۔

13/07/2023

Khutaba Jummatul Mubarak
Anjuman Jamai Masjid-I-Aqsa Latifabad No 6 Near Aastana Aalia Qadria Barkaatia Khalilia Hyderabad.

07/07/2023

خاتم الاکابر حضرت سید شاہ آل رسول قادری برکاتی مارہروی رحمتہ اللہ علیہ۔

Photos from Daira Barkaate Islami Int.'s post 06/07/2023

پی ایس ٹی کے تحت احتجاجی مظاہرے سے جانشین مفتی اعظم سندھ و بلوچستان مفتی جواد رضا برکاتی الشامی حیدر چوک پر خطاب کررہے ہیں۔ محمد عمران سہروردی۔ مولانا خالد حسن برکاتی بھی موجود ہیں

28/06/2023

السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ عید الاضحی کی نماز جامع مسجد اقصی یونٹ نمبر 6 لطیف آباد نزد آستانہ برکاتیہ میں انشاءاللہ عزوجل *7:45* پر ادا کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
اپیل
قربانی کی کھالیں مرکز اہلسنت دارالعلوم احسن البرکات ٹرسٹ حیدرآباد کو دیکر دینی علوم کی سرپرستی فرمائیں۔
0312-2780547

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

📡#Liveبراہ_راست📡Urse Mubarak Hazrat Badrushsareea & Hazrat Sadrushshareea۔  1444ھ-بروز اتوار🌷 ۔ 21 مئی 2023ء عرس مبارک ح...
📡#Liveبراہ_راست📡Mehfile Khatme Qadria محفل ختم قادریہ   🌷 28 شوال۔المکرم 1444-🌷 19 مئی 2023ء۔مزار پرانوار حضور خلیل العل...
165th th Monthly Darse Hadees 165 واں ماہانہ درس حدیث .23.رمضان المبارک 1444ھ 💖 مدرس حدیث تاج الفقھاء محامد العلماء مفتی...
Part 4Urse Mubarak Hozur Tajul Ulama 68 th@ Aastana Aalia Qadria Barkaatia Rizvia Khalilia hyderabad68 واں سالانہ عرس مب...

Telephone

Website

Address

Hyderabad
Hyderabad
7100

Other Nonprofit Organizations in Hyderabad (show all)
Bait E Zehra Bait E Zehra
Hyderabad

Bait e Zehra is a nonprofit organization which believes in empowering the social strata of all levels by giving low paying courses and services. It welcomes people from every belie...

Nasreen Palijo- PPP Nasreen Palijo- PPP
Naseem Nagar
Hyderabad, 71000

Social Worker and Supporter of public.

Flood Victims Donations In Pakistan Flood Victims Donations In Pakistan
Qasimabad
Hyderabad, 71000

Invisible Wounds Camp Invisible Wounds Camp
Hyderabad, <>

Invisible Wounds an Organization Setting a camp in Hyderabad For Depression Relief And For Those who wants To overcome their Anxiety and Depression.

Earth Wish Hyderabad Earth Wish Hyderabad
Hyderabad, Sindh
Hyderabad, 71000

Hyderabad Onion Potato And Vegetable Commission Agents Group Hyderabad Onion Potato And Vegetable Commission Agents Group
Hyderabad, Sindh
Hyderabad, 71000

New Sabzi & Fruit Mandi, Hyderabad, Sindh, Pakistan

SPE Mehran Student Chapter (Official) SPE Mehran Student Chapter (Official)
Institute Of Petroleum And Natural Gas Engineering, Mehran University Of Engineering & Technolog
Hyderabad, 76062

SPE Mehran Student Chapter is first student chapter of Society of Petroleum Engineers in Pakistan, w

Asma Jahangheer Legal Aid Society - AJLAS Asma Jahangheer Legal Aid Society - AJLAS
Hyderabad

voice of needy people's who are facing injustice in Society

Khuda E Yakta Welfare Foundation Khuda E Yakta Welfare Foundation
Hyderabad

Please Don't Forget to Poor Peoples in Every happy moment. زکٰوۃ و عطیات کے لیے رابطہ کریں • EasyPaisa Account: 03173887727 03337465880 • Jazz Cash Account: 03200681240 ...

Management & Development Foundation MDF Management & Development Foundation MDF
Bungalow# A-70, Block 2, Phase 1, Qasimabad Hyderabad, Sindh
Hyderabad, 71000

Management & Development Foundation (MDF), a non-political, non-profit making and non-governmental o

Sartiyon Sujag Federation Tandoallahyar Sartiyon Sujag Federation Tandoallahyar
Federation Office Village Allah Rakhyo Pathan Utca C Usman Shah Huri
Hyderabad, 0700

women Federation

Hope Foundation Hope Foundation
Hyderabad
Hyderabad, 71000

I am founder of Hope welfare Association we are a team with different projects we create sessions to make awareness in the communities.