Pakistan Current Affairs
Striving to discover the unprecedented natural beauty of Pakistan-The land of Hospitality
انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاورمیں شروع ہوگئی
کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افتتاح کیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر)انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ان گیمز میں ضم اضلاع کے 800 سے زائددینی مدارس کے طلباء 7 مختلف گیمز میںحصہ لیں گے۔ان گیمز کا باضابطہ افتتاح کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان ، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ، ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین ڈائریکٹرسلیم رضا، ایڈمن آفیسر سید جعفرشاہ،سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی ضم اضلا ع دینی مدارس کے مابین سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، رسہ کشی ، ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن اور قراء ت کے مقابلے شامل ہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر پشاو ر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے دینی مدارس کے طلبہ کا کھیلوں میں حصہ لینا ہی اصل تبدیلی ہے مدارس کی تعلیم طلبہ کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، مدرسہ ایک متوازی تعلیمی نظام ہے جو لوگوں کو دین سے جوڑتا ہے، تعلیم کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے
یہ سوچنا ہوگا کہ کیا مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتا ہے اسی طرح ایک یونیورسٹی سے پڑھا ہوا نوجوان کسی مسجد کا خطیب بن سکے بدقسمتی سے آج مدرسے کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتے ہیں،ان دو نظام تعلیم کے درمیان روابط پیدا کرنا ضروری ہے ایسے کھیلوں کے مقابلے مدارس کے حوالے سے لوگوں کا ذہن بدل دیں گے، قیام پاکستان کے وقت 230 مدارس اور 5 ہزار کے قریب طلبہ تھے ۔ آج 30 ہزار سے زاید مدارس کے 20 ملین سے زائد طلبہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں نظام تعلیم میں دینی مدارس کے مقام کو آگے بڑھانا ہے مدارس کو سسٹم میں لانا ہے ان کو ختم کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، مدارس میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بھی قائم کرنے پر غور کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ اورسیکرٹری سپورٹس طاہر اورکز ئی نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضم قبائلی اضلاع کے مختلف مدارس کے بچوں اور طلبا کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر مدرسہ سپورٹس چیمپئن شپ 2 سے پانچ جون تک پشاور کے مختلف گرائونڈ ز پر منعقد ہوگی جس میں کھلاڑی بیڈمنٹن رسہ کشی، ایتھلیٹکس، والی بال اور قرات کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ مقابلے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ اور فٹبال میچز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پر منعقد ہونگے۔ڈائریکٹر سپورٹس اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضم شدہ اضلاع میں مدارس کے طلبا کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔جسکا مقصدمدارس کے طلبا میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔ تاکہ وہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قرات کے مقابلوں میں کل 25 طلبا حصہ لیں گے، بیڈمنٹن میں 91 کھلاڑی، کرکٹ میں 195 کھلاڑی، والی بال میں 130، فٹ بال میں 208، شاٹ پٹ میں 20 کھلاڑی اور ٹگ آف وار میں 156 کھلاڑی حصہ لیں گے۔پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں اور امید ہے کہ مختلف مدارس کے طلبا اس سے لطف اندوز ہوں گے۔
Chakri Islamabad
Enjoying the Weather of ISLAMABAD
Beautiful Islamabad
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad
House # 187 A. St# 36. F-10/1
Islamabad, 44000
Our Mission is NOT ONLY to Capture your Best moments but also to build Life-Long relationship with o
RDF Centre, G-9/1
Islamabad, 44000
Photography Videography Event Management Audiovisuals 3D Animations Productions Promotions Portfolios
Office # 5, 1st Floor, Select Centre, F-11 Markaz
Islamabad, 44000
We are Islamabad based group of Photographers & Providing services all over Pakistan and UAE.
Al Malik Faisal Masjid Cricket Stadium Road Near IJP Road Rawaplindi, IJP Road
Islamabad, 44000
I’m Noor Ahmed, a wedding photojournalist based in Rawalpindi, Pakistan. I specialize in telling s
Pakistan Town Phase 1
Islamabad, 44000
We are based in Islamabad, Lahore & Peshawar providing services all over PAK and Dubai +92 345 5647234
Islamabad
20 Dec🎂🎂 Dream:10k😁✌️ "Welcome to My Page, where creativity meets editing magic"
Islamabad
We covered weddings in all major cities of Pakistan � ISB | LHR | KHI | PWR Call or DM For Bookings and Package Wedding | Birthdays | Portraits Call or DM For Bookings and Package...