Aseel Farming
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aseel Farming, Pet breeder, Available All-over pakistan specially For Jhelum, Jhelum.
Sry shonk ka maza ho khrab ho gya 💔🥺
میں زیادہ پیسے سے اچھے لباس، خوبصورت چہروں، اونچے اسٹیٹس والے لوگوں سے متاثر نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے اتنا کچھ دیا ہے کہ آرام سے رہ سکو، بلکہ میں ان لوگوں سے متاثر ہوتا ہوں،جس کا ایمان مجھ سے زیادہ قوی ہو، وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرتے ہوں ،جن عمل مضبوط ہوں، رشک آتا ہے مجھے ایسے لوگوں پر جن کا بھروسہ اللہ کی ذات پر خود سے بھی زیادہ ہو مجھے ایسے لوگ آئیڈیل لگتے ہیں جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی یاد آۓ❤️👑
""--کچھ لوگ آپ سے صرف اتنا ہی پیار کریں گے جتنا وہ آپ کو استعمال کر سکتے ہیں جہاں فائدے رک جاتے ہیں وہاں ان کی وفاداری ختم ہو جاتی ہے.....🙂💯
کوئی مرغ لڑائی سے پہلے مشہور نہیں ہوتا مرغ ہمیشہ میدان لڑنے کے بعد مشہور ہوتا ہے اس لیئے باتوں پر نہ جائیں رزلٹ دیکھیں اگر مرغ بازی سے جھوٹ نکال دیں تو باقی صرف خاموشی رہ جاتی ہے اور کبھی مرغ کے مالک کی مرغ کے بارے میں تعریفوں پر مت جائیں جب تک آپ نے لڑتا ہوا خُود نہ دیکھا ہو
جو مرغ کسی کے پاس اچھی لڑائی لڑے وہ لاکھوں کا اور وہ نئے گھر جا کر کبھی کبھی 1000 کا رہ جاتا ہے خواہ وہ ایک ہی پیئر کے بچے ہوں۔
#اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اللہ پاک مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے
Aseel Amroha breed in ky pas thi jo ab shahid koi nahi sambaly ga 😢
1. اصیل مرغے کو دیسی مرغیوں میں نہ چھوڑیں دیسی مرغی اصیل مرغی کی نسبت 70 فیصد زیادہ کراس کرواتی ہے اور اصیل کو نچوڑ کے رکھ دیتی ہے
2. نر کے ساتھ ایک ٹائم میں دو یا تین مادیاں لگائیں پھر پراپر اس کی خوراک کا بھی خیال کریں باجرے کے علاوہ روزانہ بریڈر کو دس بادام کھلائیں اور ہر پانچ دن بعد ایک دیسی انڈا پھینٹ کر پلا دیا کریں تاکہ اس کی اندرونی طاقت بحال رہے اور وہ زیادہ سے زیادہ آپ کے پاس بریڈ کر سکے یاد رکھیں آپ بریڈرز کو جتنا اچھا کھلائیں گے اتنی اچھی اور صحت مند بریڈ پیدا ہوگی
3. نر میں ٹیسٹاسٹرون ہارمون ہوتا ہے مادی میں اسٹوجن ہارمون ہوتا ہے دونوں میں ہارمون کی کمی کی وجہ سے مادی میں یا نر میں مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جینٹک فالٹ آجاتا ہے سپرم کاؤنٹ میں کم ہو جاتا ہے ٹیسٹاسٹرون یا اسٹوجن لیول میں کمزور ہو جاتا ہے کاؤنٹ میں بوسٹ ہو جاتا ہے پھر انڈے سے بچہ پیدا نہیں ہوتا
4. اپنی مادیوں کو ای ویان کے کیپسول دیتے رہا کریں ای ویان وٹامن ای ہے یہ بریڈ کے جرثومے بنانے کے لیے یوز ہوتا ہے
5. اپنی مادیوں کو پالک باریک کاٹ کر ڈال دیا کریں پالک میں وٹامن بی اور آئرن ہے جو بانجھ پن کے ازالہ کے لئے مفید ہوتا ہے پالک میں فولک ایسڈ ہے فولک ایسڈ ڈی این اے کی پیداوار میں مدد فراہم کرتا ہے اور صحت مند حمل میں مدد دیتا ہے
6. مادیوں کو گندم کا آٹا وغیرہ نہ ڈالا کریں جس کی وجہ سے مادیاں اوور ویٹ ہو جاتی ہیں سنڈ ہو جاتی ہیں
اصیل مادیوں کو صرف بھیگی ہوئی سوکھی ہوئی باجری ڈالا کریں باجرہ میں پوٹاشیم اور فائبر پایا جاتا ہے اس کی وجہ سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور خون کو صحیح طرح سے گردش کرنے میں مدد ملتی ہے پرندے ایکٹو رہتے ہیں...
تحریر: استاد اقبال خان پنوں خیل صاحب
؟
اسلام علیکم! امید ہے تمام دوست خیر و عافیت سے ہوں گے۔ اللہ پاک آپ سمیت ہم کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ دوستو کچھ شوقین دوستوں کے بچے آجکل انڈوں میں ہی مر رہے ہیں۔ دن پورے ہونے کے بعد بھی بچہ انڈے کے اندر ہی مر رہا ہے۔ تو پریشان مت ہوں یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔
کچھ استاد اسے نر کی خرابی کچھ مادہ کی خرابی اور کچھ کیلشم کی کمی یا زیادتی سے منسوب کرتے ہیں۔ تو میرے نزدیک ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ کیلشیم کے زیادہ مقدار سے انڈے کا چھلکا بے شک مظبوط ہوتا ہے۔ مگر ایسا بھی نہیں کے ٹوٹ نہ سکے۔
اب وجہ اور حل کی طرف آتے ہیں!
اکثریت میں پرندے انڈوں کے دن پورے ہونے پر اپنی نوک مار کر انڈوں کے چھلکے کو ڈیمنج کر دیتے ہیں۔ اور اپنے دن مکمل کیا ہوا بچہ اپنے جسم کو اکڑاتا ہے اور انڈے کو توڑ لیتا ہے۔ کچھ پرندے جو دن پورے ہونے پر بھی انڈوں کو نوک نہیں مارتے۔ ایسی صورتحال میں بچہ اپنے دن پورے کرنے پر اپنا جسم اکڑاتا ہے۔ اگر چھلکا سخت ہو تو وہ چٹخ کر ٹوٹ جاتا ہے۔
انڈہ نہ ٹوٹ پانے کی وجہ نمی ہوتی ہے۔ نمی انڈے کے چھلکے میں لچک پیدا کرتی ہے۔ جب بچہ اپنا جسم اکڑاتا ہے تو چھلکا بھی ساتھ لچک لے کر اس کے ٹوٹنے میں دشواری پیدا کرتا ہے۔ جہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے اور ٹھنڈک کا احساس رہے وہاں نمی پیدا ہو جانا بڑی بات نہیں۔ حبس کے موسم میں رطوبت پیدا ہوتی ہے۔ جو اس وجہ کا بھی باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ دن پورے ہونے پر پرندے کا نہا کر گیلا جسم لے کر انڈے پر بیٹھ جانا بھی نمی کا باعث بنتا ہے اور یہ چیز سامنے آتی ہے۔
پرندوں کو خشک ماحول فراہم کریں۔ اگر نمی کا احساس ہو تو انڈوں کا دھیان رکھیں۔ دن پورے ہونے پر خود انڈہ کریک کر دیں۔ یہ مسلئہ پیدا نہیں ہو گا۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
ساون بھادوں کے ان دو مہینے میں اپنے ٹوٹل بریڈنگ سیٹ اپ میں سے نر مادیاں علحیدہ علحیدہ کر دیں اور بریڈ لینے سے گریز کریں اور ان کی خوراک کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ کو آنے والے دس مہینے میں ان سے اچھی صحت مند بریڈ حاصل ہو سکے اور جو پیئر نہ توڑنا چاہے اُس کی اپنی مرضی ہے اس موسم میں مرغ کریز میں چلے جاتے ہیں اور ایسی حالت میں لڑائی اور بریڈ مرغوں سے نہیں لینی چاہیئے.
#اصیل
ایک دوست کا معیاری شوق اللّٰہ اُس کے شوق سلامت رکھے اور ہمیں بھی اِسے شوق کی توفیق دے #آمین
اسلام علیکم دوستو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ تمام مرغ پرور دوست خوش رہیں مسکراتے رہیں اور آباد رہیں مرغوں سے محبت کو فروغ دیں، مرغ پرواری شوق کو فروغ دیں کیونکہ مرغ بازی سے بہتر ہے کہ مرغ پروری کی جائے، مرغ پروری میں محبت ہے دوستی ہے جبکہ مرغ بازی میں نفرت اور دشمنی ہے۔ مرغ باز بننے سے بہتر ہے کہ ایک اچھا مرغ پرور بنا جائے۔
شکریہ
۔
سب سے پہلے چنڈی کو آرام آرام سے متاثرہ جگہ سے نِکال لیں اور خون وغیرہ نکلنے کی صورت میں صاف کر لیں بہتر ہے کہ جانوروں والے میڈیکل سٹور سے بوریک ایسڈ کا چھوٹا ساشے لے کر پانی میں مکس کر کے دھوئیں یہ زخم کو جراثیم سے پاک کر دے گا۔
زخم کا ٹریٹمنٹ۔
پیروزا جو پنساری یا کسی سپئر پارٹس والی دُکان سے عام مل جاتا ہے۔ ضرورت کے متابق لے لیں اس کو پاوڈر بنا لیں یہ کیکر کی گوند کی طرح جما ہوتا ہے جو کسی پیالی وغیرہ میں با آسانی پیس جاتا ہے۔ پھر پیسے پروزے کی مقدار اتنی لیں کہ اس میں پینسلن انجیکشن کھول کر پاؤڈر کی مقدار بھی ملا کر دونو چیزیں مکس زخم میں مکمل بھر جائیں۔ زخم کو ان دونوں چیزوں سے بھر کر اوپر شاپر پر گریس لگا کر اُس زخم میں بھرے پاؤڈر کے اوپر رکھ کر پٹی کر دیں۔
اس کے بعد سرخ پھٹکڑی جو پنساری سے مل جاتی ہے اس کو لے کر اتنا پانی ڈالیں کہ مرغے کے پاؤں ڈوب جائیں پھٹکری اور پانی کو ابالیں پھٹکڑی کی مقدار اتنی ہو کہ پانی گھاڑا ہو جاے اس میں کم از کم دن میں دو بار مرغے کو اس بناے گئے محلول میں کچھ دیر کھڑا کریں۔
نوٹ: پٹی کو کم از کم 3 بار ضرور بدلیں جزاک اللہ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Jhelum
Union Council Road Chak Khasa
Jhelum, 49600
Backyard breeding. Poultry bred for both eggs and meat on a small scale. Fancy/Exhibition breeding. Non commercial production of small poultry breeds by enthusiasts, Working on A...