Beauty-Z

Beauty-Z

You may also like

Mahadmuneeb
Mahadmuneeb

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beauty-Z, Health/Beauty, Karachi.

The most precious thing in life is our health, Actualwealth provides you the way to spend healthy life along with the tips and tricks to deal with every days health challenges

28/06/2023
Photos from Beauty-Z's post 29/04/2023
10/06/2020

حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ آپ نے پہلی دفعہ حضور نبی کریم ؐصل اللہُ علیہ وآلہ وسلم
کو کیسے دیکھا ؟
حضرت بلال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مکے کے لوگوں کو بہت ہی کم جانتا تھا کیونکہ غلام تھا اور عرب میں غلاموں سے انسانیت سوز سلوک عام تھا انکی استطاعت سے بڑھ کے ان سے کام لیا جاتا تھا تو مجھے کبھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا تھا کہ باہر نکل کے لوگوں سے ملوں لہذا مجھے حضور پاک یا اسلام یا اس طرح کی کسی چیز کا قطعی علم نہ تھا۔
ایک دفعہ کیا ہوا کہ مجھے سخت بخار نے آ لیا سخت جاڑے کا موسم تھا اور انتہائی ٹھنڈ اور بخار نے مجھے کمزور کر کے رکھ دیا لہذا میں نے لحاف اوڑھا اور لیٹ گیا ادھر میرا مالک جو یہ دیکھنے آیا کہ میں جَو پیس رہا ہوں یا نہیں وہ مجھے لحاف اوڑھ کے لیٹا دیکھ کے آگ بگولا ہو گیا اس نے لحاف اتارا اور سزا کے طور پہ میری قمیض بھی اتروا دی اور مجھے کھلے صحن میں دروازے کے پاس بٹھا دیا کہ یہاں بیٹھ کے جَو پیس۔
اب سخت سردی اوپر سے بخار اور اتنی مشقت والا کام میں روتا جاتا تھا اور جَو پیستا جاتا تھا کچھ ہی دیر میں دروازے پہ دستک ہوئی میں نے اندر آنے کی اجازت دی تو ایک نہائت متین اور پر نور چہرے والا شخص اندر داخل ہوا اور پوچھا کہ جوان کیوں روتے ہو؟
جواب میں میں نے کہا کہ جاؤ اپنا کام کرو تمہیں اس سے کیا میں جس وجہ سے بھی روؤں یہاں پوچھنے والے بہت ہیں لیکن مداوا کوئی نہیں کرتا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہ جملے سن کے چل پڑے، جب چل پڑے تو بلالؓ نے کہا کہ بس؟
میں نہ کہتا تھا کہ پوچھتے سب ہیں مداوا کوئی نہیں کرتا
حضور ﷺ یہ سن کر بھی چلتے رہے بلالؓ کہتے ہیں کہ دل میں جو ہلکی سی امید جاگی تھی کہ یہ شخص کوئی مدد کرے گا وہ بھی گئی۔
لیکن بلالؓ کو کیا معلوم کہ جس شخص سے اب اسکا واسطہ پڑا ہے وہ رحمت اللعالمین ہیں۔
بلالؓ کہتے ہیں کہ کچھ ہی دیر میں وہ شخص واپس آ گیا۔ اس کے ایک ہاتھ میں گرم دودھ کا پیالہ اور دوسرے میں کھجوریں تھیں اس نے وہ کھجوریں اور دودھ مجھے دیا اور کہا کھاؤ پیو اور جا کے سو جاؤ۔
میں نے کہا تو یہ جَو کون پیسے گا؟
نہ پِیسے تو مالک صبح بہت مارے گا۔ اس نے کہا تم سو جاؤ یہ پسے ہوئے مجھ سے لے لینا
بلالؓ سو گئے اور حضور ﷺ نے ساری رات ایک اجنبی حبشی غلام کے لئے چکی پیسی۔
صبح بلالؓ کو پسے ہوئے جو دیے اور چلے گئے دوسری رات پھر ایسا ہی ہوا، دودھ اور دوا بلالؓ کو دی اور ساری رات چکی پیسی ایسا تین دن مسلسل کرتے رہے جب تک کہ بلالؓ ٹھیک نہ ہو گئے۔۔
یہ تھا وہ تعارف جس کے بطن سے اس لافانی عشق نے جنم لیا کہ آج بھی بلالؓ کو صحابی ءِ رسول بعد میں، عاشقِ رسول پہلے کہا جاتا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مدینہ کی گلیوں میں یہ کہتے پھرتے کہ لوگو تم نے کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے تو مجھے بھی دکھا دو، پھر کہنے لگے کہ اب مدینے میں میرا رہنا دشوار ہے، اور شام کے شہر حلب میں چلے گئے۔
تقریباً چھ ماہ بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے :

ما هذه الجفوة، يا بلال! ما آن لک أن تزورنا؟

حلبي، السيرة الحلبيه، 2 : 308

’’اے بلال! یہ کیا بے وفائی ہے؟ (تو نے ہمیں ملنا چھوڑ دیا)، کیا ہماری ملاقات کا وقت نہیں آیا؟‘‘

خواب سے بیدار ہوتے ہی اونٹنی پر سوار ہو کر
لبیک! یا سیدی یا رسول ﷲ! کہتے ہوئے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ جب مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے مسجدِ نبوی پہنچ کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی نگاہوں نے عالمِ وارفتگی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ کبھی مسجد میں تلاش کرتے اور کبھی حجروں میں، جب کہیں نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر انور پر سر رکھ کر رونا شروع کر دیا اور عرض کیا :
یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا تھا کہ آکر مل جاؤ، غلام حلب سے بہرِ ملاقات حاضر ہوا ہے۔ یہ کہا اور بے ہوش ہو کر مزارِ پُر انوار کے پاس گر پڑے، کافی دیر بعد ہوش آیا۔ اتنے میں سارے مدینے میں یہ خبر پھیل گئی کہ مؤذنِ رسول حضرت بلال رضی اللہ عنہ آگئے ہیں۔
مدینہ طیبہ کے بوڑھے، جوان، مرد، عورتیں اور بچے اکٹھے ہو کر عرض کرنے لگے کہ بلال! ایک دفعہ وہ اذان سنا دو جو محبوبِ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سناتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جب اذان پڑھتا تھا تو اشہد ان محمداً رسول ﷲ کہتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیدار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا تھا۔ اب یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کسے دیکھوں گا؟

بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ حسنین کریمین رضی ﷲ عنہما سے سفارش کروائی جائے، جب وہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے لیے کہیں گے تو وہ انکار نہ کر سکیں گے۔ چنانچہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا :

يا بلال! نشتهی نسمع أذانک الذی کنت تؤذن لرسول ﷲ صلی الله عليه وآله وسلم فی المسجد.

سبکی، شفاء السقام : 239
هيتمی، الجوهر المنظم : 27

’’اے بلال! ہم آج آپ سے وہی اذان سننا چاہتے ہیں جو آپ (ہمارے ناناجان) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس مسجد میں سناتے تھے۔‘‘

اب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو انکار کا یارا نہ تھا، لہٰذا اسی مقام پر کھڑے ہوکر اذان دی جہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری حیات میں دیا کرتے تھے۔ بعد کی کیفیات کا حال کتبِ سیر میں یوں بیان ہوا ہے :

ذهبي، سير أعلام النبلاء، 1 : 2358
سبکي، شفاء السقام : 340
حلبي، السيرة الحلبيه، 3 : 308

’’جب آپ رضی اللہ عنہ نے (بآوازِ بلند) ﷲ اکبر ﷲ اکبر کہا، مدینہ منورہ گونج اٹھا (آپ جیسے جیسے آگے بڑھتے گئے جذبات میں اضافہ ہوتا چلا گیا)، جب اشھد ان لا الہ الا اﷲ کے کلمات ادا کئے گونج میں مزید اضافہ ہو گیا، جب اشھد ان محمداً رسول اﷲ کے کلمات پر پہنچے تو تمام لوگ حتی کہ پردہ نشین خواتین بھی گھروں سے باہر نکل آئیں (رقت و گریہ زاری کا عجیب منظر تھا) لوگوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد مدینہ منورہ میں اس دن سے زیادہ رونے والے مرد و زن نہیں دیکھے گئے۔💞

علامہ اقبال رحمۃ ﷲ علیہ اذانِ بلال رضی اللہ عنہ کو ترانۂ عشق قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :

اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی
نماز اُس کے نظارے کا اک بہانہ بنی

ادائے دید سراپا نیاز تھی تیری
کسی کو دیکھتے رہنا نماز تھی تیری

05/06/2020

با ادب با نصیب...😊

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے...😕

اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی..

کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں..؟

سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے..

ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں..؟

سب نے کہا بہت برے..

پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے..

ٹیچر پھر ہنس دیئے..

صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے..؟

سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں..؟

ٹیچر نے کہا ادب...

مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری...☺

استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا..

انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی...☺

یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا...😕

اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو..

جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے...☺

اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو کرے گا....☺

03/06/2020

You can fit 1.3 Million Earths inside the Sun. And the sun is ONE star. And you need Millions and Millions of stars to make 1 Galaxy. And there are Zillions of galaxies out there. And all of these are in the first Heaven. And Allah (Subhana Wa Ta'ala) has created 7 Heavens. Allahu Akbar.

03/06/2020

یہ تصویر خلافت عثمانیہ کے فوجی "سید علی" کی ہے اور یہ واقعہ 25 مارچ1915کاہے جبکہ فرانس ، برطانہ، روس، اسٹریلیا، نیوزی لینڈ وغیرہ کی فوجیں صلیب کے سائے میں خلافت عثمانیہ کے دارالحکومت پر حملہ آور ہوئیں، دوسری طرف تصویر برطانوی بحری بیڑے"الزبتھ" کی ہے جس کو اس فوجی نے اپنی قوت اور تدبیر سے تباہ کردیا، سپاہی سید علی "گیلی پولی" کے جزیرے"روملی" میں توپخانے کے انچارج تھے اس توپخانے کا لفٹر (جس میں توپ کے گولے لوڈکیے جاتے ہیں)دشمن کی بمباری کی زد آگیا تھا اس لیے سید علی 215کلوگرام وزن کا گولہ خود پشت پر اٹھاکر لاتے اور اس کو توپ کے منہ پر ڈال دیتے اس سے برطانوی بحری بیڑے"الزبتھ" کو نشانہ بنایا جاتا جس سے اس کو بہت نقصان پہنچا اور وہ جنگ سے باہرہوا یاد رہے کہ اس بحری بیڑے کے متن پر اس وقت 60 طیارے ہوتے تھے۔
اس جنگ میں اسلامی فوج کے 56ہزار جوان شہید ہوئے جبکہ دس ہزار ہسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، 11 ہزار فوجی لاپتہ ہوئے اور 97 ہزار زخمی ہوئے مگر اسلامی فوج استنبول کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی صلیبی اتحاد کو ماربھگایا۔
عثمانی فوج نے اس جنگ میں صلیبی اتحادیوں کے 252000 فوجیوں کو جہنم واصل کیا، جریدہ ترک پریس کے مطابق اس سال خلافت کے ملٹری کالجز اور عسکری اداروں سے کوئی طالبعلم فارغ التحصیل نہیں ہوا کیونکہ تمام طلباء شہید ہوئے۔
امت کو اس عظیم جنگ عثمانی فوج کی جانب سے تباہ کن صلیبی حملےکو ناکام بنانے کےبارے میں نہیں پڑھایاجاتا!!!
معلومات کے مصادر: ترک پریس
کتاب(آخری معرکے کے شہداء)تالیف ترک مورخ

03/06/2020
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Health Solutions for all

Social Media is one of the primarily part of our life, so we must have the leverage to get all information via this channel which includes news, happening etc. So we decided to provide quality stuff regarding health, includes cure and tips and tricks so save us from health issues we face in daily life. We have a team of senior doctors and professors which help us to deal with health issues. As Actual Wealth is our Health.

Videos (show all)

Be careful now a days
Calender for ramzan
Dua for ramzan
First ramzan wazefa
How to attend namaz in masajid during covid19
Allah Ka pegham
Allah says

Category

Address

Karachi
74500

Other Health/Beauty in Karachi (show all)
Isabelle Lancray Paris (Pakistan) Isabelle Lancray Paris (Pakistan)
1-C, 3rd Floor, Bukhari Commercial, Phase 6, DHA
Karachi

Since the 1940's Isabelle Lancray Paris has remained 1 of the leading skincare ranges backed by Awar

Victoria Store Victoria Store
Karachi

Victoria Store is an e-store for people with reliable products especially for Health and Beauty with easy payment options and fast delivery all over Pakistan.

The Sabs Salon The Sabs Salon
C. 134 K. D. A Scheme 1 Karachi
Karachi, 74600

The Sabs Salon is a leading salon in Pakistan excelling with their extraordinary skills and technique

Kay's Skin Care Kay's Skin Care
Karachi
Karachi, 74500

We Care about how u look. Corporate Office Contact Number 021-36812388, 36331153, 36336968, 0321-92

Malak Pakistan Malak Pakistan
Shop G3 Ground Floor, Dolmen Mall, Block 4 Clifton
Karachi

Malak the divine beauty. A place to socialize in the world of luxury;beyond scent, makeup & skincare.

Heer by Naheed Waseem Heer by Naheed Waseem
B 7, Block 1 Gulshan-e-Iqbal City, Sindh
Karachi, 75300

JOHAR B-168, Block 3A, Near Cloud Naan, Johar Hill Road Karachi 021-34177626 021-37454811 NORTH A-57, Street#5, Block -H, North Nazimabad, Karachi 021-36643790 GULSHAN B7 Block...

Clinical psychologist& ABA therapist - Uzma khan Clinical psychologist& ABA therapist - Uzma khan
Karachi, 7525-0

The aim of this channel is to create awareness regarding mental well being and to break the stigma r

khiladi boy khiladi boy
House No C326 Keamari Karachi
Karachi, 334

beauty full video

Health,wealth and happiness Health,wealth and happiness
Road 9
Karachi, 75850

DXN is a multilevel marketing company based in Malaysia. Founded in 1993 by Dato' Dr. Lim Siow Jin, DXN manufactures and markets dietary supplements containing the mushrooms Ganode...

Erectil dysfunctions Erectil dysfunctions
Ubl Street Gulistan Colony Liyari Karachi
Karachi, 7400

Information sexually and erctil dysfunction course and seaman analyzing

Better Life & Better Work Better Life & Better Work
Karachi, KARACHI

Office Work

Get ready for shop Get ready for shop
Fatima Jinnah Colony North Karachi
Karachi, 21043

Any thing you have buy from here is 100%good