Nauman Rauf

Happiness is the highest good in life one can achieve. It is best motivation for success.

02/02/2023
27/01/2023

‏ایک دن خوف نے دروازے پر دستک دی..!!
جرات اٹھی،
دروازہ کھولا،
باہر دیکھا،
"تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔"

مستنصر حسین تارڑ

20/01/2023

میں متفق ہوں تیری تمام باتوں پر بہر حال یوں دل توڑا نھیں کرتے ،
عشق ایک ہی شخص سے حلال ہے
ہر ایک سے تھوڑا تھوڑا نھیں کرتے

19/01/2023

‏احمقوں سے کبھی بحث مت کرو , وہ تمھیں گھسیٹ کر اپنی سطح پہ لے آئیں گے اور پھر تجربے سے تمھیں مات دے دیں گے..
مارک ٹوین

17/01/2023

~ ماں اور خدا 🌸

ایک ماں کے حمل میں دو ننھے بچے ایک دوجے سے تکرار کرنے لگے۔
ایک کہنے لگا : کیا تو ماں کے پیٹ سے باہر کی زندگی کو مانتا ہے ؟ ؛
دوسرا بولا:
کیوں نہیں! پیدا ہونے کے بعد کچھ تو ضرور ہو گا جس کی خاطر اب ہم یہاں ہیں اور تیار ہو رہے ہیں۔
پہلا بچہ بولا :
بیوقوف! پیدائش کے بعد کیسی زندگی؟ ہم بس یہاں ہی زندہ ہیں اس کے بعد کہیں اور نہیں ........
دوسرا بولا:
مجھے اُس زندگی کی زیادہ خبر تو نہیں مگر شاید وہاں ، یہاں سے زیادہ روشنی ہو ، شاید وہاں ہم اپنی ٹانگوں پر چل سکیں اور منہ سے کھا پی سکیں، یا ہمارے کچھ احساسات جو ابھی معدوم ہیں وہاں ہم ان کا ادراک کر لیں۔
پہلا کہنے لگا :
انتہائی عجیب! بھلا کوئی ٹانگوں پر بھی چل سکتا ہے؛ اور منہ سے کھانا !!! تو بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔ ہم یہاں اپنی ناف کی نالی سے خوراک لیتے ہیں اور دیکھو ذرا! یہ نالی کتنی چھوٹی سی ہے یعنی بس ہماری یہاں کی چند دن زندگی کا سامان لیے ہے ؛ اس کے بعد اگر کوئی زندگی ہوتی تو کیا یہ نالی اتنی ناپائیدار ہی ہوتی؟۔یقیناً یہاں سے باہر کوئی زندگی نہیں ہے۔
دوسرا پھر اپنی بات پہ مُصِرّ کہنے لگا :
بھائی! یہاں سے باہر کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو اس پیٹ جیسا نہیں ہے بلکہ اس سے بہت بڑا اور مختلف ہے جس میں ہمیں اپنی اس خوراک کی نالی کی ضرورت بھی شاید نہ ہو۔
پہلا بچہ پھر غصے سے بولا:
ابے بے عقل! اگر باہر کوئی زندگی ہے تو پھر وہاں سے کوئی آج تک ادھر واپس کیوں نہیں آیا؟ پیدائش کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے بلکہ ایک اندھیرا اور خاموش خلا ہے بس! جس میں ہمارا کوئی وجود نہیں؛ نہ ہم کہیں جا سکتے ہیں ۔
" اچھا !!! " دوسرا بولنے لگا:
مجھے اس بارے کچھ نہیں معلوم ، مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ہم اُس زندگی میں اپنی ماں سے ضرور مل سکیں گے جو ہمارا بہت خیال رکھے گی۔
یہ بات سن کر پہلا بچہ کہنے لگا:
ماں!!! ؛ کیا تم ماں کے وجود کو مانتے ہو؟ کتنی عجیب بات ہے اگر ماں ہے تو وہ ہمیں دکھائی کیوں نہیں دیتی ؟ کہاں ہے وہ ؟
دوسرے نے جواب دیا :
ماں تو ہمارے ہر طرف ہے !
اس نے ہی تو ہمارا احاطہ کر رکھا ہے۔ہم اس کے وجود سے ہی تو زندہ ہیں اور اس کے اندر سانس لیتے ہیں۔ ماں کے بغیر تو ہماری یہ دنیا بھی باقی نہیں رہ سکتی!!!
پہلا بولا : بھلے تو جو بھی کہہ؛ معقول بات یہی ہے کہ ماں ہمیں دکھائی نہیں دیتی اس وجہ سے اس کا کوئی وجود نہیں ۔
یہ سن کر دوسرا بچہ آخری بار بولا :
" تم کبھی خاموشی میں متوجہ ہونا ، تمہیں ضرور اس کے وجود کا احساس ہو گا اور تم اس کی محبت بھری آواز بھی سن سکو گے جو اوپر سے ہمیں پکار رہی ہو گی "۔
《اس کے بعد دوسرا بچہ خاموش ہو گیا》

15/01/2023

کہتے ہیں ہر بات عورت کو نہیں بتانی جاہیے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔۔۔
ایک عورت جیل میں اپنے خاوند سے ملنے گئی واپسی پر جیلر سے کہا تم لوگ میرے خاوند سے اتنی مشقت کیوں کروا رہے ہو
جیلر نے کہا وہ کھاتا پیتا اور سوتا ہے کون سی مشقت ؟؟
عورت بولی : تو کیا وہ جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ سرنگ کھود رہا ہے 🥹

13/01/2023

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتی، تو آپ کھڑے ہوکر ان کا استقبال کرتے۔ ان کے ہاتھ کا بوسہ لیتے اور ہاتھ پکڑ کر اس جگہ بٹھاتے جہاں آپ خود بیٹھے ہوتے تھے اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ سے ملنے جاتے تو حضرت فاطمہ کھڑے ہوکر آپ کا استقبال کرتی۔ آپ کے ہاتھ کا بوسہ لیتی اور اپنی جگہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بٹھاتی۔ (ابوداؤد: 5217، ترمذی:3872)
سبحان اللہ۔ والد اور بیٹی کا کتنا ہی خوبصورت رشتہ ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔
یہ بھی معلوم ہوا چھوٹے کا بڑے کے احترام میں کھڑا ہونا بھی جائز ہے اور بڑے کا چھوٹے کے استقبال کے لیے کھڑا ہونا بھی جائز ہے

12/01/2023

🤗ابا جی اور منطق🤗
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں جب انگلینڈ سے پڑھ کر پاکستان لوٹا۔ اگلے روز ناشتے پر ابا جی نے پوچھا کیا پڑھا ہے تم نے۔
میں نے کہا ابا جی میں نے منطق کا علم حاصل کیا ہے۔
سادہ لوح باپ نے پوچھا اَیدا کی فَیدہ
میں نے جوش میں آ کر کہا ابا جی یہ میرے سامنے جو ایک انڈا پڑا ہوا ہے میں اپنے علم کی رُو سے ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ ایک نہیں بلکہ دو انڈے ہیں۔ اس کے بعد میں نے دلائل کے انبار لگا دئیے اور پھر بات ختم کرکے ابا جی کو فخریہ نظروں سے دیکھنے لگا۔

تب ابا جی نے میرے سامنے سے وہ انڈا اُٹھا کر اپنے منہ میں ڈال لیا اور بولا 'چنگا فیر اے میں کھا لیندا واں دُوجا جیڑا توں ثابت کیتا او تُوں کھا لے🙄😐

نتیجہ:- ابا فیر ابا ہی ہوندا اے

11/01/2023

ابراہام لنکن نے کہا تھا: "اگرمیرے پاس ایک ڈالر ہو، اور تُمہارے پاس بھی ایک ڈالر ہو اور یہ ڈالر ہم ایک دُوسرے سے تبدیل کرلیں، تو بھی ہم دونوں کے پاس ایک ایک ڈالر ہی ہوگا!
…لیکن !
اگر ایک خیال میرے پاس ہو ، اور ایک خیال آپ کے پاس ہو۔ اور وُہ ہم ایک دُوسرے سے تبدیل کریں تو ہم دونوں کے پاس دو دو خیال ہوجائیں گے”!

‏” زندگی کے حوالے سے اپنے تجربات، مُشاہدات اور خیالات شیئر کرتے رہا کریں ، ہو سکتا ہے کہ آپ کا آئیڈیا کسی انسان کی بے کیف زندگی میں قوس قزاح کے رنگ بھر دے!

09/01/2023

Thought to share for a good laugh 😂

دیسی خواتین کو باورچی خانے کے ڈونگے اور ڈبے کس قدر عزیز ہیں اس کا اندازہ صرف وہی لگاسکتے ہیں جن کے گھر ان ڈبوں میں کوئی چیز آتی ہے۔ تعلقات پر ہوسکتا ہے لیکن ڈبے پر نو کمپرومائز ۔۔
فون پہ گفتگو کا محور و مرکز ہی پلاسٹک کے ڈبے ہوتے ہیں

___!
اماں : صبح بھائی کے ہاتھ کریلے گوشت بھیج رہی ہوں ، جو پہلے دو ڈبے ہیں نیلے رنگ کے وہ بھی واپس کر دینا یاد سے ۔۔
تو کیا وہ ڈونگے اور ڈبے لیکر بینک جائے گا ؟
اماں : ڈبے ہی ہیں بم نہیں ، تم بس دے دینا ۔۔
جی اچھا !
___!

کل ہم اسلام آباد جارہے ہیں اماں
اماں : سفر بخیر ، واپسی پہ انٹر چینج سے گزرتے ہوئے وہ ڈبے پکڑاتی جانا جن میں گجریلا اور اچار بھیجا تھا ۔
لیکن موٹروے سے آپ کا گھر ستر کلومیٹر دور ہے ۔۔
اماں: تو کیا ہوا ؟ چل کے تھوڑی آنا ہے ۔
جتنے کا فیول لگے گا اس میں دس نئے ڈبے آجائیں گے
اماں : ٹھیک ہے ، نئے ہی لیتی آنا

___!
اماں فلاں جگہ فوتگی ہوگئی ہے، آپ جائیں گی یا ابا ؟
اماں : تمارے ابا ہی جائیں گے ، تم وہ شیشے کا ڈبا لیتی آنا جس میں مربہ بھیجا تھا ۔
میں تو نہیں آ رہی ، آپ کے داماد ہی آئیں گے ۔
اماں : اچھا تو اس کے ہاتھ بھیج دینا ، کپڑے میں لپیٹ کے شاپر میں ڈالنا ، ٹھیس نہ لگے ۔
وہ دیں گے کس کو ؟
اماں: تمہارے ابا جنازہ گاہ میں ہونگے، ان کو ۔۔۔
___!

یہ لیں اس بار میں خود ہی لے آئی آپ کے دونوں ڈبے !
اماں : اچھا کیا، لیکن اس کا توڈھکن نیلے رنگ کا تھا ، بدل لائی ہو تم ؟
کوئی بات نہیں ، ڈھکن لگا تو ہوا ہے نا ۔
اماں: نہیں تم ڈھکن لیتی جاو ، اور وہی نیلا ڈھکن بھیجنا میرا پورا سیٹ خراب ہوتا ہے ۔
___!
اماں : آم کا مربہ بنایا تھا ، کل تمہارے بھائی کا شاید چکر لگے میں بھیج دوں گی ۔
شاپر ڈبل کر دیجے گا ، ڈبے سے شیرہ نہ گرجائے گاڑی میں۔
اماں: میں اس بار شاپر میں ڈال کے ہی بھیج رہی ہوں ، اپنے ڈبے میں ڈال لینا۔ واپس تو تم کرتی نہیں ہو۔

05/01/2023

یوسف ع کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا !

خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکر غم کا چلا دیا !

یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،،خوشبو نہیں آنے دی !

اگر خوشبو آ گئی تو باپ ہے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاہی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا

اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو !

یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ، ان مع العسرِ یسراً ،

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،،مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔

یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا ،اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا

اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں : این آر او " کے تحت باہر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناہی ثابت نہ ہو جائے ،،عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ،،،

وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا ، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا ،

فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا !

اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ہے تو : کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں،یعقوب چیخ پڑے ھیں : انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔

تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں " مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ھے :

سبحان اللہ ،،جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،،جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے !

واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون !

اللہ جو چاھتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی !

یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ہیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں !

Nauman Rauf

03/01/2023

YEAR 2023

31/12/2022

تم شفا کا پانی ہو
جس کا گھونٹ بھرنے سے
فصل جان کے دامن میں
پھول کھلنے لگتے ہیں
اور دکھوں کے جنگل میں
سکھ اترنے لگتے ہیں ___

30/12/2022

کامیابی کے لیے کوشش کرنا بھی دعا ہے جسکی قبولیت کے امکانات 100%ہوتے ہیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

گدھے کی طرح سوچو لیکن کیوں؟ ایک بہادر گدھے کی کہانی
چائے کا ایک بہترین کپ... اور کروڑوں کا فارمولا
مقدر یا قسمت میں کیا ہے؟
MR Bean Happiness
مسٹر بین کا دیا سبق
American ambassador and her dog.

Category

Telephone

Address

R 40 Sector 14 A Shadman Town
Karachi

Other Digital creator in Karachi (show all)
RJ Irfan Shaikh RJ Irfan Shaikh
Shahara E Faisla Lall Kothi Park Avenue 3rd Floor Room 307
Karachi

Jurnalist/Writer/Poet/Explorer/Video blogger/Social Media Activist/Radio host/ anchor

Nouman Younas Nouman Younas
Karachi

Online Media Journalist, Blogger & Social Media Activist.

Subhan Allah Wedding Cards Subhan Allah Wedding Cards
Karachi, 75530

Weddings Cards Wedding Boxes Letter Head & All Kinds of Printing and Customization

Funny Jokes Funny Jokes
Karachi

Usman jan pattha Usman jan pattha
Karachi

cricket lover

Guestpost Marketplace Guestpost Marketplace
Karachi, 75500

Guest Post ,Backlinks, Content writing

Mohsin Marri Journalist Mohsin Marri Journalist
Karachi

Meer Mohsin Official Account

Middle Class Umar Middle Class Umar
Karachi

Hi Friends This is middle class umar Im you tuber and Content Creator You Check my YouTube channel.

Filmy web Filmy web
Karachi

xauusd analysis xauusd analysis
Karachi

XAUUSD FREE ANALYSIS SIGNALS

Saba.Rehman Saba.Rehman
F. B Area
Karachi, 75950

Professionalism, Artistic Expression, Technical Prowess, Creative Freedom, Eye-Catching Graphics...

Shareef Vlogz Shareef Vlogz
Karachi, 75300