poor people helping

poor people helping

gareebo ki madad

Photos from poor people helping 's post 06/12/2023
28/10/2023
14/02/2023

MONEY HEIST

27/01/2023

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ۔۔۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

حضور ِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے : ’’جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لیے استغفار ( یعنی دعائے مغفِرت ) کرتے رہیں گے ‘‘

( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۱ص۴۹۷ حدیث۱۸۳۵ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد 🌹🌼❤

بصرہ کی ایک نیک خاتون نے بو قتِ وفات اپنے بیٹے کو وصیّت کی : ’’ مجھے اُس کپڑے کا کفَن دینا جسے پہن کر میں رَجَبُ الْمُرَجَّب میں عبادت کیا کرتی تھی ۔ بعد اَز وفات بیٹے نے کسی اور کپڑے میں کفنا کر دَفْنا دیا ۔ جب وہ قبرستان سے گھر آیا تودیکھاکہ جو کفَن اُس نے پہنایا تھا وہ گھرمیں موجود تھا ! اُس نے گھبرا کر ماں کی وصیّت والے کپڑےتلاش کئے تو وہ اپنی جگہ سے غائب تھے ۔ اِتنے میں ایک غیبی آواز گونج اٹھی : ’’اپنا کفَن واپس لے لو ( جس کی اُس نے وصیّت کی تھی ) ہم نے اُس کو اُسی کپڑے میں کفنایا ہے ( کیوں کہ ) جو رجب کے روزے رکھتاہے ہم اُس کو قبرمیں رنجیدہ نہیں رہنے دیتے ۔‘‘

( نُزہَۃُ المَجالِس ج۱ ص۲۰۸ )

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو ۔

اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

رَجَب میں یہ دعا پڑھنا سنّت ہے !

جب رَجب کا مہینا آتاتو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
یہ دُعا پڑھتے تھے : اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان 🌹🌼❤۔

یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تو ہمارے لیے رَجب اور شعبان میں بَرَکتیں عطا فرمااور ہمیں رَمَضان تک پہنچا ۔

( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی، ج۳، ص۸۵، الحدیث : ۳۹۳۹ )

اللّٰہ کا مہینا

فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : رَجَبٌ شَہْرُ اللّٰہِ تَعَالٰی وَشَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِیْ ۔

یعنی رَجب اللّٰہ تعالٰی کا مہینا اور شعبان میرا مہینا اور رَمضان میری اُمت کا مہینا ہے 🌹🌼❤ ۔

( اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۲۷۵ حدیث ۳۲۷۶ )

🌹🌼

17/01/2023

"ہر وہ شخص جو اِس بات سے نہیں ڈرتا؛ کہ وہ کہیں جہنم کی آگ میں نہ چلا جائے، وہ شخص مغرور ہے، کیونکہ وہ اللہ کی تدبیر سے بے خوف ہو چکا ہے!"

امام ذهبی رحمه الله
(سير أعلام النبلاء : 291/6)

17/01/2023

‏حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا اور آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو، کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں، جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہوگا.

(مشکوٰۃ: 5215)

Videos (show all)

MONEY HEIST #moneyheist #netfilx

Website

Address

Korangi Karachi
Karachi
1234