District Keamari Police

District Keamari Police

Official Account of Senior Superintendent of Police District Keamari, Karachi.

Photos from District Keamari Police's post 24/09/2024

ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیمار کالا گیٹ کے پاس گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ۔

پولیس پارٹی کے پہنچنے پر گینگ وار کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

شدید فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں پاک کالونی میں تعینات سجاد نامی کانسٹیبل بھی زخمی ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ہلاک ملزمان کی شناخت 1- ضمیر ولد میر محمد اور 2- انور احمد ولد منیر احمد کے ناموں سے جبکہ زخمی ملزم کی شاھد عرف ڈاڈا ولد حسن کے نام سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ، 03 عدد پستول، 10 کلو سے زائد چرس، کرسٹال، ہیروئن، 20 عدد موبائل اور 3 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ہلاک و زخمی ملزمان گینگ وار سرگرمیوں سمیت منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

*ہلاک ملزم انور ولد منیر احمد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.192/21.
U/S.6/9.B.CNS ACT.
PS.پاک کالونی۔

2).FIR NO.42/23.
U/S.9(j)6.C.CNS ACT.
PS.پاک کالونی۔

3).FIR NO.360/23.
U/S.6/9.2/3.CNS ACT.
PS.پاک کالونی۔

4)/FIR NO.239/24.
U/S.6/9 2/3CNS ACT.
PS.پاک کالونی۔

5).FIR NO.237/24.
U/S.353/324/186.PPC۔
PS.پاک کالونی۔

6).FIR NO.238/24.
U/S.23(1)/A.
PS.پاک کالونی۔

*ہلاک ملزم ضمیر ولد میر محمد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.104/20.
U/S 6/9 A.
PS.گارڈن۔

2).FIR NO 187/21.
U/S.6/9 C.
PS.گلبار۔

3).FIR NO 189/21.
U/S.23(1)/A.
PS.گلبہار۔

4).FIR NO.191/23.
U/S.23(1)/A.
PS.پاک کالونی۔

*زخمی ملزم شاھد عرف ڈاڈا ولد حسن کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.267/20
U/S.6/9.C.
PS.بغدادی۔

2).FIR NO .15/19
U/S.23(1)/A.
PS.SIU.

ہلاک و زخمی ملزمان اور زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Photos from District Keamari Police's post 23/09/2024

*ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کامیاب کاروائی*

*شیرشاہ چوک پر فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر کے دوہرے قتل میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے*

22/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی پٹھان کالونی میں کاروائی۔

منشیات فروشی میں ملوث IR لسسٹڈ ملزم ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار. *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

گرفتار ملزم مقصود زمان عرف کاکی کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1050 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی تھانہ ہذا کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے *انسپکٹر چوہدری جاوید اختر* نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

22/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی کاروائی۔

اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سائیٹ ایریا سے گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

ملزمان کی شناخت انور شاہ عرف شینو اور نصیر کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور 550 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

*ملزم نصیر خان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1. مقدمہ الزام نمبر 241 بجرم دفعہ 13D تھانہ گلستان جوہر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 186 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ پیرآباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 434 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سائیٹ بی۔

*ملزم انور شاہ عرف شینو کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1. مقدمہ الزام نمبر 491 بجرم دفعہ 457/380 تھانہ مومن آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 150 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ اورنگی ٹاؤن۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

21/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کا جام نگر محلہ میں واقع مکان پر چھاپہ۔

مضحر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

موقع سے مضحر صحت گٹکا ماوا، چونا، ڈیجیٹل کانٹا و دیگر سامان برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور سہیل کے ناموں سے ہوئی جبکہ کالو نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

برآمدہ مال میں دو عدد بورے (200 عدد پڑیاں) اور ایک ٹب تیار ماوا، ایک بالٹی چونا، پیکنگ ریپر اور ڈیجیٹل کانٹا شامل ہے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر عمران سعد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Photos from District Keamari Police's post 21/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کا سائیٹ ایریا فلپس چورنگی کے پاس واقع گودام پر چھاپہ۔

اسمگل شدہ خشک دودھ اور پلاسٹک رول کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گودام سے 285 عدد بوریاں اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد ہوا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گودام سے 310 عدد اسمگل شدہ پلاسٹک رول بھی برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

برآمدہ نان کسٹم پیڈ مال کی مالیت 20 ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

برآمدہ مال کا وزن 19 ٹن سے زائد ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

برآمدہ مال میں 7 ٹن سے زائد خشک دودھ اور 12 ٹن سے زائد پلاسٹک رول شامل ہے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

برآمدہ اسمگل شدہ مال کو کسٹم کے حوالے کیا گیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_

21/09/2024

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے سائٹ بی فلپس چورنگی ہے قریب سے 20 ملین روپے سے زائد کی نان کسٹم پیڈ اشیاء پکڑ لی

Photos from District Keamari Police's post 19/09/2024

ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث چار کباڑی گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

پہلی کاروائی میں نذیر اور یاسر نامی ملزمان / کباڑیوں کو تھانہ سعید آباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

جبکہ دوسری کاروائی میں بابر علی اور محمد شعیب نامی ملزمان / کباڑیوں کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے کباڑ خانوں سے بھاری تعداد میں موٹرسائیکلوں کا اسپئیر پارٹ برآمد ہوا۔

ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

19/09/2024

ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی رات گئے پاک کالونی منگھوپیر روڈ پر کاروائی۔

دوران کاروائی موٹرسائیکل سوار دو مسلح اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار اسٹریٹ کریمنلز کی شناخت عدنان اور مصیب عرف مجاھد کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول، ایمونیش اور ناظم آباد سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار ملزمان گن پوائینٹ پر موبائل فون اور کیش چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزمان اس سے قبل بھی قتل اقدام قتل اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

*گرفتار زخمی ملزم مصیب عرف مجاھد ولد مولا بخش کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.193/22.
U/S.394/392/397/34RW.
PS.نیپیر۔

2).FIR NO.283/22.
U/S.353/324/186.
PS.کلاکوٹ۔

3).FIR NO.284/22.
U/S.23(1)/A.
PS.کلاکوٹ۔

4).FIRNO.166/23.
U/S.23(1)/A.
PS.گارڈن۔

5).FIR NO.167/23.
U/S.324/34.
PS.گارڈن۔

*گرفتار زخمی ملزم عدنان ولد اورنگ زیب کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.21/11.
U/S.13/D.
PS.پاک کالونی۔

2).FIR NO.233/12.
U/S.6/9.A.13/D.
PS.سائیٹ بی۔

3).FIR NO.61/13
U/S.302/34.
PS.بلدیہ

4).FIR NO.207/13.
U/S.392/357.
PS.سعیداباد۔

5).FIR NO.80/22.
U/S.6/9.C.CNS ACT.
PS.بلدیہ۔

6).FIR NO.62/23.
U/S.399/402.
PS.شاہراہ نورجہاں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

19/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کا رات گئے مچھر کالونی میں تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ سے مقابلہ۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں جبکہ تیسرے کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کی شناخت 1- دولت خان (زخمی)، 2- سعداللہ (زخمی) اور 3- شفیع محمد کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش اور
چھینی گئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ ماڑیپور کے مقدمہ 233/24 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ کی مال مسروقہ ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن سائیٹ بی، شیرشاہ اور ماڑیپور کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان نے اسٹاف کے ہمراہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

18/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی کاروائی۔

کار سوار ملزم ناجائز اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن(ر) فیضان علی*

ملزم بنام یاسر خان کو دوران پیٹرولنگ 500 کوارٹر مشرف کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے بلا لائسنس 30 بور پستول اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ و اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

17/09/2024

*سیکیورٹی انتظامات جشن عید میلاد النبی ﷺ*

ضلع کیماڑی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تمام جلوس / پروگرامز خیر خیریت سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کو شاباشی دی ہے۔

آپ سبکی محنت سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

امید ہے کہ ضلع کیماڑی کے افسران و جوان مستقبل میں بھی اسی حوصلے و لگن کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Photos from District Keamari Police's post 17/09/2024

ایس ایس پی ضلع کیماڑی کا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ جلوس، ریلیوں و اجتماعات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔

آج 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ضلع بھر میں جلوس، ریلیوں و اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* منعقدہ جلوسوں کی سیکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے سیکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی نے پروگرامز کے منتظمین سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کیماڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_

17/09/2024

ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی رات گئے شیرشاہ کے علاقے میں کاروائی۔

گھروں کی ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت فیاص عرف بابل اور کامران کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن گھروں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی معتدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزم فیاص عرف بابل کو تھانہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کرکے فرار ھوتے ھوے CCTV فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ھے۔

مزکورہ بالا واردات کا مقدمہ 278/24 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ھے۔

ملزم کامران تھانہ شیر شاہ کے 206/24 میں بھی مطلوب تھا۔

ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 10 مقدمات درج ہیں۔

*گرفتار ملزم کامران ولد گلبر خان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1) FIR NO.168//10.
U/S.392/34.
PS.شیر شاہ۔

2) FIR NO.56/19.
U/S.381/A.
PS.شیر شاہ۔

3) FIR NO.57/19.
U/S.23(1)/A.
PS.شیر شاہ۔

4) FIR NO.216/19.
U/S.392/397/34 TO 302/34.
PS.شیرشاہ۔

5) FIR NO.218/19.
U/S.392/397/34.
PS.شیر شاہ۔

6) FIR NO.219/19.
U/S.23(1)/A.
PS.شیر شاہ ۔

7) FIR NO. 206/24.
U/S.324/34.(عدم گرفتار)۔
PS.شیر شاہ۔

*گرفتار ملزم فیاص عرف بابل ولد محمد سجاد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.0403/16.
U/S.353/324/34.
PS.ڈیفنس۔

2).FIR NO.310/23.
U/S.337/A(11)337(A)/504/34.
PS.محموداباد۔

ملزمان کے خلاف تھانہ شیرشاہ میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رھی ھے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

17/09/2024

رات گئے اسنیپ چیکنگ پر مامور تھانہ پاک کالونی پولیس پارٹی پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ۔

جوابی کاروائی میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ایس ایچ او پاک کالونی انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں پولیس پارٹی میوہ شاہ قبرستان کے پاس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ اشخاص کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے خضر اور فرحان نامی دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار زخمی ملزم فرحان کا تعلق MQM لندن سے بھی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

15/09/2024

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

ایس ایچ او موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کے اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف کباڑ خانوں پر چھاپے۔

چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔

پہلی کاروائی میں نادرن بائی پاس پر واقع کباڑ خانے سے چوری شدہ تین عدد جیک برآمد کرکے قابل شاہ نامی کباڑی کو گرفتار کیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں محمد عباس نامی کباڑی کو گرفتار کرکے تین عدد چوری شدہ بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

15/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

ایک مرد اور ایک لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 07 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

*پہلی کاروائی* میں بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچنے والی لیڈی منشیات سپلائر کو لکی چورنگی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمہ بنام نبیلہ ناز عرف ثناء ہاتھ میں پکڑے بیگ سے 4 پیکٹ وزنی 4920 گرام چرس برآمد ہوئی۔

*دوسری کاروائی* میں محمد صدیق نامی منشیات سپلائر کو مواچھ گوٹھ موچکو سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری دو پیکٹ وزنی 2400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم و ملزمہ کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے چوکی انچارج موچکو ASI انیس الرحمان و اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Photos from District Keamari Police's post 15/09/2024

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر چوری شدہ سامان/ اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

ایس ایچ او سائیٹ بی انسپکٹر راؤ شبیر احمد کے اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف کباڑ خانوں پر چھاپے۔

چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث چار ملزمان گرفتار۔

*پہلی کاروائی* میں محمد انیس اور جہانگیر نامی ملزمان کو کیبل چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا۔

ملزمان کے کباڑ خانے سے موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس اور تھانہ چاکیواڑہ کے مقدمہ 236/24 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*دوسری کاروائی* میں ہارون آباد سے عامر گل اور عامر نامی اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ الزام نمبر 291/24 بجرم دفعہ 411 ت پ درج کیا گیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_

14/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔

انتہائی مطلوب لسٹڈ و مفرور منشیات فروش ساڑھے تین کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

ملزم ہارون افسر ولد شیر افسر کو الفلاح چوک مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 3510 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔

ملزم مطلوب منشیات فروش ملزمان کی ایک فہرست میں سیریل نمبر 14 جبکہ دوسری فہرست میں سیریل نمبر 29 پر نامزد تھا۔

جبکہ ملزم درج ذیل دو مقدمات میں مفرور بھی تھا۔

1. مقدمہ الزام نمبر 41/17 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ ڈاکس۔
2. مقدمہ الزام نمبر 127/21 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ ڈاکس۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 481/24 بجرم دفعہ 9(1)3C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

13/09/2024

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ A پولیس کی مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

دو مسلح ڈکیت و منشیات فروشوں کو سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پستول، ایمونیش، 3کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

*پہلی کاروائی* میں نعمان اور وقاص نامی ملزمان کو میٹروول سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے کچھ دن قبل میٹروول سائٹ ایریا میں اسنیچنگ کی دو وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پستول و ایمونیشن برآمد۔

*دوسری کاروائی* میں رضوان گل نامی ملزم کو گھاڑو چوک پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 2کلو 400گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

*تیسری کاروائی* میں محمد سلیم نامی ملزم کو سائیٹ ایریا سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ۔

ملزم کے قبضہ سے 120گرام چرس برآمد ہوئی ۔

*چوتھی کاروائی* میں پیر محمد نامی ملزم کو D.lبس اسٹاپ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے 515گرام چرس برآمد ہوئی ۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے *انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

13/09/2024

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں تمام SDPOs اور SHOs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے مقدمات میں مطلوب ملزمان، اشتہاری مفروران، لسٹڈ منشیات فروشوں، گٹکا فروشوں اور غیرقانونی طور پر پیٹرول ڈیزل کی فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

_*Media Cell Keamari Police*_

Photos from District Keamari Police's post 13/09/2024

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی کا تھانہ ماڑیپور کا دورہ*

ضلع کیماڑی کے تھانہ ماڑیپور کو جدید طرز پر ماڈل تھانہ بنایا جارہا ہے جسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ ماڑیپور کو جدید طرز پر ماڈل تھانہ بنانے کے لئے جاری renovation ورک کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی کو جاری تعمیراتی کام کی مکمل بریفنگ دی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے جائزے کے بعد آرکیٹیکچر کو تعمیرات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

_*Media Cell Keamari Police*_

13/09/2024

آج علی الصبح ضلع کیماڑی پولیس اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی حساس ادارے کے ہمراہ لیاری ندی کے پاس کاروائی۔

دوران کاروائی گینگ وار کے کارندوں و پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کی شناخت 1- نبیل (زخمی) ولد بشیر اور 2- نادر ولد بادل کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور 150 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے تھانہ شاہراہ فیصل کے مقدمہ 512/22 بجرم دفعہ 397/34 ت پ کی چھینی گئی سوزوکی 110 موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم نبیل لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر ہے۔

ملزم نبیل لیاری اور اولڈ گولیمار کے علاقوں میں منشیات نیٹ ورک کو بھی آپریٹ کرتا ہے۔

جبکہ ملزم نبیل قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے حساس ادارے کے ہمراہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔

*نبیل ولد بشیر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.262/22.
U/S.353/324/34.
PS.پاک کالونی۔

2).FIR NO.332/22.
U/S.6/9.(C).

*نادر ولد بادل کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*

1).FIR NO.368/23.
U/S.6/9(1)3(C) CNC ACT. PS.سعیداباد۔

2).FIR NO.08/22.
U/S.6/9(I)3(C)CNS ACT. PS.موچکو۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رھی ھے۔

_*Media Cell Keamari Police*_

12/09/2024

ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کا رات گئے شیرشاہ کباڑ مارکیٹ کے پاس تین مسلح ملزمان سے مقابلہ۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو زخمی ملزمان سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کی شناخت 1- اکرم (زخمی)، 2- عبدالرحمان عرف راحیل (زخمی) اور 3- امان اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمں کے قبضہ سے دو عدد غیرقانونی پستول، زندہ و چلیدہ راؤنڈ اور ماڑیپور کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں سمیت منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 8 مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

*ملزم اکرم ولد حاجی علی*

1. مقدمہ الزام نمبر 93%24 بجرم دفعہ 381A تھانہ چاکیواڑہ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 137/24 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ پاک کالونی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 148/24 بجرم دفعہ 6/9 2(3) تھانہ پاک کالونی۔

*صابر شاہ ولد لیاقت شاہ*

1. مقدمہ الزام نمبر 161/22 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سعید آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر بجرم دفعہ 381A تھانہ مدینہ کالونی۔
3. مقدمہ الزام نمبر بجرم دفعہ 392/394/34 تھانہ مدینہ کالونی۔

*امان اللہ ولد محمد نعیم*

1. مقدمہ الزام نمبر 137/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ سول لائن.
2. مقدمہ الزام نمبر 555/21 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بغدادی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

_*Media Cell Keamari Police*/

11/09/2024

*ضلع کیماڑی انسداد اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی*

Want your organization to be the top-listed Government Service in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے سائٹ بی فلپس چورنگی ہے قریب سے 20 ملین روپے سے زائد کی نان کسٹم پیڈ اشیاء پکڑ لی. .. . . . . #pol...
*DISTRICT KEAMARI POLICE**مورخہ 19 ستمبر 2024**ایس ایس پی آفس ضلع کیماڑی میں ہفتہ واری اردلی روم کا انعقاد*ایس ایس پی کی...
*ضلع کیماڑی انسداد اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی*. . . . #police #SindhPolice #KarachiPolice #keamaripolice #SSP #sspkeam...
ضلع کیماڑی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کاروائیاں. . . . . . #police #SindhPolice #KarachiPolice #keamaripolice...
*ضلع کیماڑی انسداد اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی*. . . . . #police #SindhPolice #KarachiPolice #keamaripolice #SSP #sspke...
*ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی رات گئے میوہ شاہ کے علاقے میں کارروائی بیرونِ ملک سے آپریٹ ہونے والے انتہائی مطلوب...
*ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی پریس کانفرنس*. . . . . . #police #SindhPolice #karachipolice #keamaripolice #S...
*ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی رات گئے میوہ شاہ کے علاقے میں کارروائی بیرونِ ملک سے آپریٹ ہونے والے انتہائی مطلوب...
ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
*پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی*
*حب ریور روڈ پر کیماڑی پولیس کی ناکہ بندی وچیکنگ*
*ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔*. . . . . #police #SindhPolice #karachipolice #keama...

Address

SSP Keamari Office, SITE Area
Karachi
75800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00