zehra shah

zehra shah

You may also like

Sialkot Community
Sialkot Community

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from zehra shah, Nonprofit Organization, Karachi.

15/03/2024

سلام علیکم
ایک سید فیملی جنکو ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے راشن کی ضرورت ہے جس کے لۓ مبلغ 10 ھزار درکار ہیں آپ تمام مخیر حضرات سے التماس ہے کہ خوشنودی خدا کی خاطر اس کیس میں ہماری مدد کریں (جزاک اللہ)

فیملی سید ہے تو اسکے لۓ سھم سادات بھی دے سکتے ہیں۔

اپنا عطیہ بھیجنے کے لۓ انبکس رابطہ کریں!

14/03/2024

Assalamualaium
🌹 Is Mubarak mahine mein Apne marhomin ko Quran 📖Pak ka tohfa 🎁 Hadiya Karen.
1 k mukkamal parha hua Quran pak .
Hadiya......
Contact me.
+923322645841

11/03/2024

سلام علیکم

ماہ رمضان المبارک میں کچھ مومنین کے لۓ راشن کا انتظام کرنا ہے، آپ تمام مومنین و مومنات میں سے کوئی اس کار خیر میں اپنا حصّہ ملانا چاہیں یا اگر آپ خود ایڈریس ہر راشن بھجوانا چاہیں تو ہم سے رابطہ کیجئے (جزاک اللہ)

30/12/2023

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
*السلام علیکم ۔ ممبران امیر المؤمنين علی علیہ السلام نے فرمایا:*
*مِنْ كَفَّارَاتِ الذُّنُوْبِ الْعِظَامِ اِغَاثَةُ الْمَلْهُوْفِ، وَ التَّنْفِیْسُ عَنِ الْمكْرُوْبِ*
*کسی مضطرب کی داد فریاد سننا اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے*
📚 *نہج البلاغہ کلمات قصار نمبر 23*
*گلدستہ قرآن، مرحومین اور دیگر گروپ کے تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ہم یتیم بچوں کی فیس ، بیوه ، نادار اور سفید پوش مومنین کیلئے راشن کا انتظام ہر مہینے کرتے ہیں مگر ابھی ڈونیشن نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ یہ تمام verified cases ہیں۔ اسمیں ہمیں آپ سب کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے-*

🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏 اپنی یا اپنے مرحومین کے درجات کی بلندی/ ثواب کی نیت سے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق میں تمام ممبران سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے ۔چاہے وہ 100 روپے ہو یا 1000 روپے کیونکہ قطرہ قطرہ ہی سمندر بنتا ہے
🙏 *یقینا بی بی سیدہ سلام اللہ علیہ اپنے بچوں کے صدقے سے ہمیں اور ہمارے مرحومین کو بخش دے گا* آمین 🤲🤲
*جیز کیش اکاؤئٹ*
*03051251159

22/09/2023

*🩸فوری خون AB+ کی ضرورت ھے بندہ مومن ضیا الدین ہسپتال کلفٹن پہ زیر علاج ھے شکریہ*
*📲رابطہ کیجیے*
*Muqeem Hyder Taqvi* 03064826678

03/06/2023

*با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب*

ایک بار حضرت بہلول کسی نخلستان میں تشریف رکھتے تھے، ایک تاجر کا وھاں سے گزر ھوا، وہ آپ کے پاس آیا اور سلام کر کے مؤدب سامنے بیٹھ گیا اور انتہائی ادب سے گذارش کی:
حضرت ! تجارت کی کونسی ایسی جنس خریدوں جس میں بہت نفع ھو؟

جناب بہلول نے فرمایا: کالا کپڑا لے لو، تاجر نے شکریہ ادا کیا اور الٹے قدموں چلتا واپس چلا گیا اور جا کر اس نے علاقے میں دستیاب تمام سیاہ کپڑا خرید لیا۔

کچھ دنوں بعد شہر کا بہت بڑا آدمی انتقال کر گیا، ماتمی لباس کے لئے سارا شہر سیاہ کپڑے کی تلاش میں نکل کھڑا ھوا، اب کپڑا سارا اس تاجر کے پاس ذخیرہ تھا، اس نے منہ مانگے داموں فروخت کیا اور اتنا نفع کمایا جتنا ساری زندگی نہ کمایا تھا اور بہت ھی امیر کبیر ہو گیا۔

کچھ عرصے بعد وہ گھوڑے پر سوار کہیں سے گزرا، حضرت بہلول وہاں تشریف رکھتے تھے وہ وہیں گھوڑے پر بیٹھے بولا او دیوانے ! اب کی بار کیا لوں؟

بہلول نے فرمایا: تربوز لے لو۔

وہ بھاگا بھاگا گیا اور ساری دولت سے پورے ملک سے تربوز خرید لئے، ایک ہی ہفتے میں سب خراب ہو گئے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہو گیا، اسی خستہ حالی میں گھومتے پھرتے اس کی ملاقات حضرت بہلول سے ھوگئی تو اس نے کہا: یہ آپ نے میرے ساتھ کیا کِیا؟

جناب بہلول نے فرمایا: میں نے نہیں، تیرے لہجوں اور الفاظ نے سب کیا، جب تو نے ادب سے پوچھا تو مالا مال ہوگیا اور جب گستاخی کی تو کنگال ہو گیا۔

21/05/2023

اسلام و علیکم

ہمارے پاس بچوں کے اسکول ایڈمیشن کے لئے ایک والدہ نے درخواست دی ہے۔ شوہر کسی کے پاس فوٹو اسٹیٹ کا کام کرتے ہیں ۔ جس سے آج کل کے مہنگائی کے دور میں گزر بسر مشکل ہورہی ہے ۔۔ تمام مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔۔

دو بچوں کی می جون جولائی کی فیس کے حوالے سے بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں آپ تمام حضرات کے تعاون کی اپیل ہے۔۔

سادات ویلفیئر ایسوسی ایشن

06/05/2023

🌹حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ،نو نصیحتیں🌹

جناب عنوان بصری از حضرت ابو عبد اللہ الصادق علیہ السلام

▫️قلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ أَوْصِنِي قَالَ أُوصِيكَ بِتِسْعَةِ أَشْيَاءَ فَإِنَّهَا وَصِيَّتِي لِمُرِيدِي الطَّرِيقِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى وَ اللَّهَ أَسْأَلُ أَنْ يُوَفِّقَكَ لِاسْتِعْمَالِهِ ثَلَاثَةٌ مِنْهَا فِي رِيَاضَةِ النَّفْسِ وَ ثَلَاثَةٌ مِنْهَا فِي الْحِلْمِ وَ ثَلَاثَةٌ مِنْهَا فِي الْعِلْمِ فَاحْفَظْهَا وَ إِيَّاكَ وَ التَّهَاوُنَ بِهَا قَالَ عُنْوَانُ فَفَرَّغْتُ قَلْبِي لَهُ فَقَالَ أَمَّا اللَّوَاتِي فِي الرِّيَاضَةِ فَإِيَّاكَ أَنْ تَأْكُلَ مَا لَا تَشْتَهِيهِ فَإِنَّهُ يُورِثُ الْحَمَاقَةَ وَ الْبَلَهَ وَ لَا تَأْكُلْ إِلَّا عِنْدَ الْجُوعِ وَ إِذَا أَكَلْتَ فَكُلْ حَلَالًا وَ سَمِّ اللَّهَ وَ اذْكُرْ حَدِيثَ الرَّسُولِ ص مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرّاً مِنْ بَطْنِهِ فَإِنْ كَانَ وَ لَا بُدَّ فَثُلُثٌ لِطَعَامِهِ وَ ثُلُثٌ لِشَرَابِهِ وَ ثُلُثٌ لِنَفَسِهِ وَ أَمَّا اللَّوَاتِي فِي الْحِلْمِ فَمَنْ قَالَ لَكَ إِنْ قُلْتَ وَاحِدَةً سَمِعْتَ عَشْراً فَقُلْ إِنْ قُلْتَ عَشْراً لَمْ تَسْمَعْ وَاحِدَةً وَ مَنْ شَتَمَكَ فَقُلْ لَهُ إِنْ كُنْتَ صَادِقاً فِيمَا تَقُولُ فَأَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يَغْفِرَ لِي وَ إِنْ كُنْتَ كَاذِباً فِيمَا تَقُولُ فَاللَّهَ أَسْأَلُ أَنْ يَغْفِرَ لَكَ وَ مَنْ وَعَدَكَ بِالْخَنَا فَعِدْهُ بِالنَّصِيحَةِ وَ الرِّعَاءِ وَ أَمَّا اللَّوَاتِي فِي الْعِلْمِ فَاسْأَلِ الْعُلَمَاءَ مَا جَهِلْتَ وَ إِيَّاكَ أَنْ تَسْأَلَهُمْ تَعَنُّتاً وَ تَجْرِبَةً وَ إِيَّاكَ أَنْ تَعْمَلَ بِرَأْيِكَ شَيْئاً وَ خُذْ بِالاحْتِيَاطِ فِي جَمِيعِ مَا تَجِدُ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَ اهْرُبْ مِنَ الْفُتْيَا هَرَبَكَ مِنَ الْأَسَدِ وَ لَا تَجْعَلْ رَقَبَتَكَ لِلنَّاسِ جِسْراً‏.▫️

✍🏼عنوان بصری کہتے ہیں: اے ابو عبداللہ ع! مجھے کچھ ارشاد و نصیحت کیجئے۔

حضرت ع نے فرمایا:

🔷🔹اے ابو عبد اللہ! میں تم کو نو چیزوں کی نصیحت کرتا ہوں میری یہ نصیحتیں ان تمام لوگوں کے لئے ہیں جو خدا کی راہ میں سیر و سلوک کا ارادہ رکھتے ہیں، اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ تمہیں اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا کرے۔

🔻اس میں سے تین چیزیں نفس کی تہذیب و تربیت کے لئے ہیں، اور تین حلم اور بردباری کے بارے میں اور تین چیزیں علم کے سلسلہ میں؛ انہیں یاد رکھنا اور کبھی بھی انہیں ہلکا مت سمجھنا۔

(عنوان کہتے ہیں: میں ہمہ تن گوش ہوگیا)

💢جو چیزیں نفس کی تہذیب و تربیت کے لئے ہیں:

1️⃣◀️ جس چیز کے کھانے کا دل نہیں کرتا اسے کھانے سے پرہیز کرو؛ کیونکہ وہ کھانا حماقت اور بے وقوفی کا سبب بنتا ہے۔

2️⃣◀️ بھوک کے سوا کھانا نہ کھاؤ۔

3️⃣◀️ اور جب بھی کھانا کھاؤ، حلال غذا تناول کرو، اور بسم اللہ کہو، اور رسول گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اس ارشاد کو یاد کرو کہ: انسان نے اپنے پیٹ سے بدتر کسی ظرف کو پُر نہیں کیا۔
اور چونکہ کھانا بھی ضروری ہے، تو پیٹ کے ایک تہائی حصّے کو کھانے کے لئے، اور ایک تہائی پینے کے لئے اور اور تہائی حصّے کو ہوا کے لئے مخصوص کرو۔

💢اور جو تین چیزیں حلم اور بردباری کے بارے میں ہیں:

1️⃣◀️ اگر کسی نے تم سے کہا کہ: اگر تم ایک کہوگے تو دس سنوگے، اس کے جواب تم کہنا: اگر تم دس کہوگے مجھ سے ایک بھی نہیں سنوگے۔

2️⃣◀️اگر کوئی تمہیں گالی وغیرہ دے، اس سے کہو: جو تم نے کہا ہے اگر اس میں سچّے ہو تو خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے بخش دے، اور اگر جھوٹے ہو تو خدا سے
دعا کرتا ہوں کہ وہ تجھے بخش دے۔

3️⃣◀️ تیسرے یہ کہ اگر کوئی تمہیں سرعام گالی گلوچ کی دھمکی دے تو تم اس سے نصیحت اور حسن سلوک کا وعدہ کرنا۔

💢اور جو تین چیزیں علم کے سلسلے میں ہیں:

1️⃣◀️ جو چیز نہیں جانتے وہ صاحب علم و دانش سے دریافت کرو؛ اور خبردار! ان سے امتحان یا پریشان کرنے کی غرض سے سوال نہ کرنا۔

2️⃣◀️ اور فقط اپنی رائے پر عمل نہ کرنا۔

3️⃣◀️ اور جہاں تک ممکن ہو احتیاط سے کام لینا، فتوی دینے سے دور رہنا بالکل ایسے ہی جیسے شیر سے دور بھاگتے ہو، اور اپنی گردن کو لوگوں کا پُل نہ بنا دینا۔

📚 مشكاة الأنوار في غرر الأخبار، ص327، الباب التاسع في ذكر المواعظ
📚بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏1، ص226، باب 7 آداب طلب العلم و أحكامه

15/04/2023

Asalamo Alaikum

Apne Marhoomeen ke
Esal e Sawab ke liye
Quran Pak
Parhwana Ho to Ap contact ker Sakte hai

Kindly contact inbox

13/04/2023

*السلام علیکم ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم یتیم بچوں کو عیدی بانٹ رہے ہیں ایک بچے کے ہم نے 1 ہزار روپے رکھے ہیں آپ لوگ بھی اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں گفٹ کی صورت میں پیسوں کی صورت میں پلیز جلد سے جلد رابطہ کریں اور اگر کسی کے پاس مستحق یتیم بچے ہیں تو وہ بھی ہمیں ضرور بتائیں جزاک اللہ
رابطه +92 332 2645841

11/04/2023

جسکا کوئی نہیں ہوتا اسکے علی ع ہوتے ہیں
یتیموں کے باپ مولا ع کوفہ کی گلیوں میں کیسے یتیم بچوں کی سرپرستی کرتے تھے
ماریہ نصرانی کا واقعہ
ایرانی ڈرامہ کسوٹی محبت کی کے یہ وہ مناظر ہیں جب دو محبت علی میں گرفتار عاشق علی ع ماریہ نصرانی اور شوذب ایک دوسرے کو بتاتے ہیں کہ وہ کیسے محبت مولا ع میں گرفتار ہوۓ تھے لیکن پرآشوب زمانے کی وجہ سے لوگوں میں ظاہر نہیں کر سکتے تھے کہ وہ مولا علی ع کے عاشق ہیں -
ماریہ ایک نصرانی یتیم چھوٹی بچی کوفہ میں اپنی ماں سے بھوک کی شکایت کرتی ہے لیکن گھر میں کھانے کیلئے کچھ نہیں ہے - دروازے پر دستک ہوئی تو مولا ع اسکے کھانے کا سامان لیکر آۓ اور اتنے شفقت سے پیار کیا کہ ماریہ یتیمی بھول گئی ۔
مولا علی ع کو بابا ایلیا پکارتی تھی -
ایام ضربت مولا ع اسکے گھر تشریف نہ لاۓ تو اسکی ماں نے بتایا کہ بابا ایلیا اب نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں زخمی کر دیا گیا ہے ، یہ سن کر ماریہ نے کہا کہ اماں میں بابا ایلیا سے ملنے جاتی ہوں -
ماریہ جب مولا ع کے گھر کے باہر پہنچی تو دیکھا کہ کئی اور بچے بھی موجود ہیں ، انکے ہاتھوں میں دودھ کے پیالے ہیں لیکن جیسے ہی اعلان ہوا کہ مولا ع, شہید کر دئیے گئے سب یتیم بچوں کے ہاتھوں سے دودھ کے بھرے ہوۓ پیالے زمین پر گر گئے -
یتیموں کے باپ مولا ع شہید کر دئیے گئے -

31/03/2023
31/03/2023

Salam Ase safees posh logon ki madad karne ke liye mera sth dein jo na wo rashan ki lines me lag sakte han or na hi JDC ke dastarkhawn per jake khana kha sakte han Jin ke gharelo halat bhut kharab han jis ki waja se ghar me bhut nashakiyan ho rhin han
Mall_e_imam haqdar tk phuchayen
Shukriya
Or jo mere is kaam me madad karna chata ha wo mujhe inbox kijiye jazakAllah

24/03/2023

اسلام و علیکم

*ماہ رمضان میں مومنین کی مدد کیجیے*

*جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔*
*مہنگائی کی وجہ سے اور روزگار کی کمی یا بیماری کی وجہ سے بہت سے مومنین کمانے سے قاصر ہیں اور پریشان ہیں کہ اپنے روزے کیسے پورے کریں گے😥*
*اِن سفید پوش سادات غیر سادات گھرانوں کو راشن کی سخت ضرورت ہے، اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح آپ مومنین کے تعاون کی ضرورت ہے۔*
*اپنے مرحومین کے نام سے بھی دیا جا سکتا ہے۔*

3 طرح کے راشن ہیں
4000 پیکج(چھوٹی فیملی)
6000 پیکج (درمیانہ گھرانہ)
8000 پیکج (بڑا گھرانہ)

*اپنے دسترخوان کو طعام سے سجانے کے ساتھ ساتھ مستحقین کے دسترخوان کو بھی سجانیں میں ہمارا ساتھ دیجئے۔*

*جو مومنین اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں وہ ہم سے رابطہ کر لیں*

*رابطے کے لئے* inbox kijiye

11/03/2023

*🌸 نیک کاموں میں تسلسل پیدا کریں 🌸*

*🔷️ امام سجاد علیه السّلام فرماتے ہیں:*

*إنّی لاُحِبُّ اَن اُداوِمَ عَلَی العَمَلِ وَ اِن قَلَّ*

*📜 مجھے نیک کام میں تسلسل اور استمرار پسند ہے، چاہے وہ کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں۔*

*✍️ مختصر وضاحت:*

*👈 اچھا کام اگر مقدار میں کم ہی کیوں نہ اس کو ہمشیہ انجام دیتے رہنا چاہیئے اور یہ نہیں سوچنا چاہیئے کہ وہ کم ہے، در حقیقت وہ نیک عمل جس میں استمرار ہوتا ہو ثمر بخش اور مفید ہوتا ہے۔*
*🌷 بہت سے مومنین اچھا کا کرتے ہیں اور بہت زیادہ اور کثرت سے اس کو انجام دیتے ہیں لیکن ان کا یہ نیک عمل وقتیہ ہوتا ہے اور پورے سال اس میں استمرار نہیں ہوتا ہے۔*
*🌹 بہت سے جوانوں کی جوانی ایک بار جوش مارتی ہے اور وہ نماز پنچگانہ اور نوافل اور نماز شب، قرآن کا ایک پارہ ہر روز پڑھنا شروع کرتے لیکن ان کے جوش کی ہوا غباروں کی طرح بہت جلد نکل جاتی ہے اور وہ نماز، نوافل، نماز شب قرآن کو چند دن پڑھنے کے بعد ترک کر دیتے ہیں۔*
*☝️ لہذا مومنین جو بھی اچھا کام اور نیک عمل انجام دیں اس میں استمرار اور تسلسل ہونا چاہیئے چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہو اس لئے کہ نیک کام تسلسل کے ساتھ اس نیک کام سے کہیں بہتر اور مفید ہے جو انسان کبھی کبھی انجام دیتا ہے۔*
*📚 اصول کافی، ج2، ص 82*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*

10/03/2023

*🌸 امام زمانہ عجل پر درود و سلام 🌸*

*🔷 امام حسن عسكرى عليه السلام فرماتےہیں:*

*🤲 بار خدا! اپنے ولی اور اپنے ولیوں کے فرزند پر درود و سلام بھیج، جن کی اطاعت تونے فرض قرار دی ہے اور ان کا حق واجب کیا اور ان کے وجود سے ناپاکی کو دور کیا اور ان کو مکمل طور سے پاک و پاکیزہ بنایا، اے معبود! ان کے واسطہ سے اپنے دین کی حمایت فرما اور ان کے وسیلے سے اپنے دوستوں اور ان کے دوستوں اور شیعوں اور ان کے دوستوں کی مدد فرما اور ہمیں ان میں سے قرار دے۔*
*👈 اے معبود! ان کو ہر ظالم اور سرکش کے شرّ اور ساری مخلوق کے شرّ سے محفوظ رکھ، سامنے اور پشت سر اور دائیں و بائیں جانب سے ان کی حفاظت فرما، اور ان تک کوئی نقصان اور تکلیف نہ پہونچے، تو ان کی حفاظت فرما، ان کی حفاظت کرکے، رسول کو اور اپنے رسول کے اہل بیت کو محفوظ فرما، عدل و انصاف کو ان کے ذریعہ آشکار کر، ان کی نصرت کر اور ان کے ناصروں کی مدد فرما، جو بھی ان کو تنہا و اکیلا چھوڑے تو اسے تنہا و بے یار و مدد گار کر دے، ان کے ذریعہ کفر و نفاق اور ظالموں اور ملحدوں کو جتنے اور جہاں بھی ہوں کچل دے، مشرق میں ہو یا مغرب میں، خشکی میں ہوں یا سمندر میں ان کو نیست و نابود فرما۔
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
*📚 مصباح المتهجّد، ص 409*
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Karachi

Other Nonprofit Organizations in Karachi (show all)
Husaini Husaini
ST-2, Qalandria Chowk, North Nazimabad Block-T
Karachi

Husaini Blood Bank takes pride in serving the people of Pakistan by preventing the sufferings of ever

CHAEF CHAEF
Suite# SF-2, Plot 17-C, Zamazama Commercial Lane-2, D. H. A
Karachi, 75000

The primary aim of CHAEF is to provide FREE Education and Primary healthcare services to poor and needy people at their doorstep.

PakPair PakPair
Karachi, 74700

Find your Muslim soulmate

DevNext DevNext
Karachi

Partners in learning, unleashing your potential and making learning a culture...

Rotary Club of Karachi Rotary Club of Karachi
231, Muhammadi House, I. I. Chundrigar Road
Karachi, 74000

A 91 year old club going strong in playing it's part for the improvement of the global community.

LOVE AND PEACE LOVE AND PEACE
Clifton 6
Karachi

Workpeace intends to replace violence, hatred, fights and disputes with music, love, art, dialogue,

Emerging .NET Devs Emerging .NET Devs
Karachi

Emerging .NET Devs is a registered user group under (INETA). The group is committed to a vision of disseminating information through lectures in events, sessions and to enable the ...

The Ray of Hope The Ray of Hope
Karachi

Non Profit Organization | Not Registered | No Bank Account

Make-A-Wish Foundation® Pakistan Make-A-Wish Foundation® Pakistan
Office 208-A, Clifton Center, Clifton Block/5
Karachi

Together, we create life-changing wish experiences for children battling critical illnesses.

Zindagi Trust Zindagi Trust
8-A, Street 3, Block 7/8, Al Hamra Society, Amir Khusro Road
Karachi

Striving to reform government schools through pilot projects and advocacy with the government.

DawateIslami DawateIslami
Global Madani Markaz Faizan-E-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road
Karachi, 75300

A Global Non-political Non-profit Organization Serving Islam and Sunnah All Around the World.

KVTC KVTC
P-10 Commercial Avenue, Phase 4, DHA
Karachi, 75500

KVTC - The First Vocational Rehab center for the Intellectually challenged and special needs persons (Differently abled) in Pakistan.