AL-Sheeraz Public Sec.School "Regd.& Reco"الشیرازاسکول

Service in Education since 2000
class Nursery to 10th English medium high Quality education,semeste

School/Social Activities/Sports/news/media/knowledge/Entertainment/writer

08/05/2024

ماشاءاللہ
اسٹوڈنٹ آف
وردہ بنت دوست محمد
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں ملی نغمہ پڑھتے ہوئے۔

08/05/2024

ماشاءاللہ
اسٹوڈنٹ آف
الیشا بنت حق نواز
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے ہوئے۔

08/05/2024
08/05/2024

ماشاءاللہ
عارف خان ولد قوت خان طالب علم
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں تقریر کرتے ہوئے

28/04/2024

امتحانی فارم جمع کرانے کاآخری موقع
جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے
بذریعہ پے آرڈر کے ساتھ29اور 30اپریل کو لازمی جمع کرادیں

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان،طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ، فارم رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے بذریعہ پے آرڈر کے ساتھ29اور 30اپریل2024ء کو لازمی جمع کرادیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

Photos from ‎AL-Sheeraz Public Sec.School "Regd.& Reco"الشیرازاسکول‎'s post 26/04/2024

ماشاءاللہ
رجسٹرڈ اینڈ ریکگنائزڈ کا سالانہ رزلٹ پروگرام

26/04/2024

ماشاءاللہ
رجسٹرڈ اینڈ ریکگنائزڈ کا سالانہ رزلٹ پروگرام

22/04/2024
25/02/2024
24/02/2024

شیر' ضرور کریں.
جزاک اللہ تعالی خیرا مزید اچھی اچھی ویڈیوز کے لیے ہمارا یہ پیج لائک ضرور کریں شکریہ

24/02/2024

کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں؟

سوال نمبر1
جنت کہاں ہے؟
جواب:
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چهت عرش رحمن ہے.

سوال نمبر 2:
جہنم کہاں ہے؟
جواب:
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.

سوال نمبر 3:
سدر ة المنتهی کیا ہے؟
جواب:
سدرة عربی میں بیری /اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،
المنتہی یعنی آخری حد،
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے.
اس سے آگے حضرت جبرئیل بهی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چهٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،
اس کے پتے ہاتهی کے کان جتنے
اور پهل بڑے گهڑے جیسے ہیں،
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،
یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تها،
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکها تها.

سوال نمبر 4:
حورعین کون ہیں؟
جواب:
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،
اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.

سوال 5:
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:
یہ اہل جنت کے خادم ہیں،
یہ بهی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے،
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.

سوال نمبر 6:
اعراف کیا ہے؟
جواب:
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکهیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.
انہیں وہاں بهی کهانے پینے کے لیے دیا جائے گا،
پهر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.

سوال نمبر 7:
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.

جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."

جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

"تب ہم پل صراط پر ہوں گے.
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم
2.جنت
3.پل صراط"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."

*پل صراط کی تفصیل*

قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.

جنت تک پہنچنے کے لیے
لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.

جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.

یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:

1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.

2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.

3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی.

4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.

5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.

6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،

جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"

آپ بهی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟

حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟

آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.

دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بهولیں.

یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.

اے پروردگار ہمارے لئے حسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین

اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟

مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟

اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.

یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بهی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمین.

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

23/01/2024

ایم ایاز خان

Photos from ‎AL-Sheeraz Public Sec.School "Regd.& Reco"الشیرازاسکول‎'s post 31/12/2023
Photos from ‎AL-Sheeraz Public Sec.School "Regd.& Reco"الشیرازاسکول‎'s post 31/12/2023

زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کارامد useful معلومات لوگوں تک پہنچانے اور صدقہِ جاریہ میں آپ کا بھی حصہ ہو۔

25/12/2023

یوں دی ہمیں آذادی کہ دنیا ہوئی حیران
. . اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان
ملک بھر میں آج قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 148 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔قائداعظم جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔قائداعظم ڈے منانے کا مقصد کہ ہم ایک قوم ہونے کے ناطے اپنے قائد کے نظریہ کی پاسداری کریں اور انکے قول،اتحاد ، تنظیم کو مشعل راہ بنائیں۔۔۔۔۔

23/12/2023

ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ :
'' ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺗﺎ ﮨُﻮﺍ ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮨُﻮﺍ۔
ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐِﯿﺎ ﺣﻀﻮﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﻨّﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺅﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺩﻭﺯﺥ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﻟﮩٰﺬﺍ ﺩﻋﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﯾﮟ ﺍﻟﻠّﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ۔ ''
ﺍِﺩﮬﺮ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣُﺒﺎﺭﮎ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﺍُﺩﮬﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﮌ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ،
ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺗﮭﮯ۔
ﺟﺐ ﺍﺑﻮﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮩُﻢ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
'' ﺁﺝ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐِﯿﺎ؟ ''
ﺁﭖ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
'' ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻧﺒﯽ ‏( ﷺ ‏) ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻋﺮﺵ ﭘﮧ ﭘﮩﻨﭽﺘﯽ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ''
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
'' ﭘِﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﮨُﻮﺍ؟ ''
ﺁﭖ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
'' ﻧﺒﯽ ‏( ﷺ ‏) ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ
ﮔﮭﺮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﭼُﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔ ''
‏( ﻣﺴﻠﻢ ﺷﺮﯾﻒ،ﺟِﻠﺪ ۲،ﺻﻔﺤﮧ ۳۰۱ ‏)

23/12/2023

💖🍁💦 الحمداللہ💦🍁💖

اگر آپ کے پاس تین لاکھ روپے کیش یا کسی اور شکل میں موجود ہیں جنہیں آپ ایک دن کے نوٹس پر استعمال کرسکتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق سات ارب آبادی کی دنیا کے پانچ فیصد امیر ترین طبقے سے ہے۔

اگر آپ کو پیاس لگے اور دس منٹ کے اندر اندر تازہ یا فریج کے پانی کا گلاس آپ کو مل سکتا ہے تو پھر سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس بیس فیصد طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سہولت دے رکھی ہے۔

اگر دسمبر کی یخ بستہ صبح سو کر اس طرح اٹھتے ہیں کہ آپ کے نیچے نرم بستر اور اوپر گرم لحاف تھی تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس تیس فیصد طبقے سے ہے جسے یہ سہولت میسر ہے۔

اگر آپ اسی یخ بستہ صبح اپنے بستر سے نکل کر باتھ روم جاتے ہیں، نہانے کیلئے شاور کھولتے ہیں اور گرم پانی آپ کے جسم پر گرتا ہے جس سے آپ تروتازہ ہوجاتے ہیں تو سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ شام، فلسطین، کشمیر، افغانستان سے لے کر افریقہ کے بہت سے پسماندہ ممالک تک، کروڑوں لوگوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔

اگر آپ کے بچے دن میں تین وقت کھانا کھاتے ہیں اور بھرے پیٹ کے ساتھ رات کو بستر پر چلے جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی 80 فیصد آبادی کے بچوں کو تین وقت پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہوتا۔

اگر آپ جب چاہیں اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتے ہیں، بازو اور گھٹنے موڑ سکتے ہیں اور اپنے ہاتھ بغیر تکلیف کے گھٹنوں تک پہنچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی چالیس فیصد سے زائد آبادی ان میں سے کوئی ایک کام بغیر تکلیف کے نہیں کرسکتی۔

اگر آپ کے سامنے گھی سے تر بتر پراٹھے یا فرائیڈ چکن یا پیزا موجود ہے لیکن آپ اس وجہ سے نہیں کھاتے کہ کہیں آپ کا وزن نہ بڑھ جائے تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس سات فیصد خوش نصیب طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سب سہولیات دے رکھی ہیں اور وہ اپنی مرضی سے یہ نہیں کھاتے۔

اگر آپ گھر سے اپنی سواری پر نکلتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی اسی فیصد سے زائد آبادی کو یہ سہولت میسر نہیں۔

اگر آپ بآسانی سانس لیتے ہوئے آکسیجن اندر لے جاسکتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر پھینک سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی بیس فیصد سے زائد آبادی کو سانس کے مسائل کا سامنا ہے۔

اگر آپ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد غور و فکر میں مبتلا ہوتے ہیں اور اللہ تعالی کے ان گنت احسانات کو محسوس کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں تو الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کہ اس نے آپ کو اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، ورنہ اس دنیا میں اربوں انسان ایسے بھی آئے جنہیں یہ توفیق نہ مل سکی اور وہ اسی حالت میں قبروں میں جا پہنچے۔

الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ جب تکہ کہ آپ کی آخری سانس نہ آجائے ۔ ۔ ۔ کیونکہ یہ زندگی اللہ تعالی کا ہم پر ایک احسان عظیم ہے اگر ہم اسے اللہ تعالی کی مرضی کے مطابق گزار لیں!!!!☝ایم ایازخان

22/12/2023

🍀 تین نوجوان ملک سے باھر سفر پر جاتے ھیں اور وھاں ایک ایسی عمارت میں ٹھہرتے ھیں جو 75 منزلہ ھے..
🍀 ان کو 75 ویں منزل پر کمرہ ملتا ھے..
🍀 ان کو عمارت کی انتظامیہ باخبر کرتی ھے کہ یہاں کے نظام کے مطابق رات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ھیں
🍀 لھذا ھر صورت آپ کوشش کیجیے کہ دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ھو
🍀 کیونکہ اگر دروازے بند ھوجائیں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوانا ممکن نہ ھوگا..
🍀 پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ھیں تو رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ھیں

🍀 مگر دوسرے دن وہ لیٹ ھوجاتے ھیں..
🍀 اب لفٹ کے دروازے بند ھو چکے تھے..

🍀 ان تینوں کو اب کوئی راہ نظر نہ آئی کہ کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جائے جبکہ کمرہ 75 منزل پر ھے..

🍀 تینوں نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تو نہیں ھے تو یھاں سے ھی جانا پڑے گا..

🍀 ان میں سے ایک نے کہا..
" میرے پاس ایک تجویز ھے..
🍀 یہ سیڑھیاں ایسے چڑھتے ھوئے ھم سب تھک جائیں گے..
🍀 ایسا کرتے ھیں کہ اس طویل راستے میں ھم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ھوئے چلتے ھیں..
🍀 25 ویں منزل تک میں کچھ قصے سناوں گا
اس کے بعد باقی 25 منزل تک دوسرا ساتھی قصے سنائے گا
اور پھر آخری 25 منزل تیسرا ساتھی..
🍀 اس طرح ھمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ھوگا اور راستہ بھی کٹ جائے گا.. "
🍀 اس پر تینوں متفق ھوگئے..
🍀 پہلے دوست نے کہا..
" میں تمہیں لطیفے اور مذاحیہ قصے سناتا ھوں جسے تم سب بہت انجوائے کروگے..
🍀 " اب تینوں ھنسی مذاق کرتے ھوئے چلتے رھے..

🍀 جب 25 ویں منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تمہیں قصے سناتا ھوں مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقی ھونگیں.. "
🍀 اب 25 ویں منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے سناتے ھوئے چلتے رھے..
🍀 جب 50 ویں منزل تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ھوں.. "
🍀 جس پر پھر سب متفق ھوگئے اور غم بھرے قصے سنتے ھوئے باقی منزلیں بھی طے کرتے رھے..
🍀 تینوں تھک کر جب دروازے تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا..
" میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ھے کہ ھم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ھی چھوڑ آئے ھیں.. "
🍀 یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ھوگئی..
🍀 اگر دیکھا جائے تو ھم لوگ بھی اپنی زندگی کے 25 سال ھنسی مذاق ' کھیل کود اور لہو و لعب میں گزار دیتے ھیں..
🍀 پھر باقی کے 25 سال شادی ' بچے ' رزق کی تلاش ' نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھنسے رھتے ھیں..
🍀 اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ھوتے ھیں تو زندگی کے باقی آخری سال بڑھاپے کی مشکلات ' بیماریوں ' ھوسپٹلز کے چکر ' بچوں کے غم اور ایسی ھی ھزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ھیں..
🍀 یھاں تک کہ جب موت کے دروازے پر پہنچتے ھیں تو ھمیں یاد آتا ھے کہ "چابی" تو ھم ساتھ لانا ھی بھول گئے..
🍀 رب کی رضامندی کی چابی..
🍀 جس کے بغیر یہ سارا سفر ھی بےمعنی اور پچھتاوے بھرا ھوگا..
🍀 اس لیے اس سے پہلے کہ آپ موت کے دروازے تک پہنچیں ' اپنی چابی حاصل کرلیں.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ماشاءاللہ اسٹوڈنٹ آف  #الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول الیشا بنت حق نواز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں نعت رسول مقبول صلی...
ماشاءاللہ عارف خان ولد قوت خان طالب علم #الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول  بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں تقریر کرتے ہوئے
ماشاءاللہ #الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول رجسٹرڈ اینڈ ریکگنائزڈ کا سالانہ رزلٹ پروگرام
ماشاءاللہ #الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول رجسٹرڈ اینڈ ریکگنائزڈ کا سالانہ رزلٹ پروگرام
ماشاءاللہ #الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول رجسٹرڈ اینڈ ریکگنائزڈ کا سالانہ رزلٹ پروگرام
آج الشیراز پبلک سیکنڈری اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان کوئز مقابلے کلاس 1st to 5th " سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآ...
#الشیرازپبلک_سیکنڈری_اسکول #رجسٹرڈاینڈریکگنائزڈ5 اکتوبر یوم استاد Teacher day

Category

Telephone

Address

Karachi
75800

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 13:00

Other Schools in Karachi (show all)
Bai Virbaijee Soparivala (BVS) Parsi High School Bai Virbaijee Soparivala (BVS) Parsi High School
Abdullah Haroon Road, Saddar
Karachi, 021

This is NOT the official BVS Parsi High School page. No school admission or information can be given from this page. This was created by some ex-students.

White House Grammar School White House Grammar School
WHGS Head Office: ST-12, Block 2, F. B. Area, Pakistan/
Karachi, 75950

Welcome to the official White House Grammar School (WHGS) page on Facebook!

Fazaia Inter College, Malir Cantt Fazaia Inter College, Malir Cantt
Karachi

http://www.fazaia.edu.pk/SchsnCols/FIC-MLR-KHI/index.php

Aitchison Model School Aitchison Model School
D-82/83. Block/8
Karachi

Aitchison Model School is the one of the best schools of Gulshan Iqbal. Our motto " I Can I Will "

Commecs Institute of Business & Emerging Sciences Commecs Institute of Business & Emerging Sciences
ST-9, Block-13, Gulistan-e-Jauhar Scheme 36, Karachi-75290
Karachi, 75290

Karim And Mujeeb Trust Karim And Mujeeb Trust
Surjani Town
Karachi

K&M Trust aims to help families escape the cycle of poverty through education. "Rushda Academy" works towards eliminating inequality by providing free education with required mater...

Al-Behria School Al-Behria School
C-14, Block-15, Gulistan-e-Jauhar
Karachi, 75600

Established by retired naval officers

Customs Public School-Karachi Customs Public School-Karachi
Karachi

Admin: Taimoor Ali Khan. http://www.facebook.com/?ref=home#!/profile.php?id=1505380472

K.B.V CAA Model School-3 K.B.V CAA Model School-3
JIAP Road
Karachi

One of the best schools in Karachi.

Sadequain Academy Sadequain Academy
Main NIPA Round About
Karachi, 75300

Welcome to Sadequain Academy fan page. Meet your old friends and share the gossips, videos, pictures and create polls related to Sadequain Academy. Enjoy ! Dont forget to Become a ...

Leminscate Pvt Ltd. Leminscate Pvt Ltd.
Karachi

One Of the Best and reliable software houses of Pakistan.

NJW Grammar School NJW Grammar School
ST-2/1, Main Road, Korangi # 3 1/2
Karachi, 74900

I SHALL RISE