DawnNews Life&Style, Karachi Videos

Videos by DawnNews Life&Style in Karachi. Your window to latest life and style news, analysis and features from Pakistan, South Asia and the world in Urdu language.

گزشتہ برس میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جب کہ 2021 میں ایلون مسک کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا تھا۔

ٹائم میگزین نے سال 2023 کے لیے امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے موسیقی میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
https://www.dawnnews.tv/news/1218231/

Other DawnNews Life&Style videos

گزشتہ برس میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جب کہ 2021 میں ایلون مسک کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا تھا۔ ٹائم میگزین نے سال 2023 کے لیے امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے موسیقی میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ https://www.dawnnews.tv/news/1218231/

اور ہر 100 میں سے ایک یا دو افراد کے کئی اعضاء ان کی سالگرہ کی عمر سے زیادہ بوڑھے ہیں۔ انسان کی عمر دو طریقوں سے بڑھتی ہے، پہلی وہ عمر جس کے مطابق آپ اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور دوسری عمر آپ کی صحت پر منحصر ہے جسے ’بائیولوجیکل عمر‘ کہتے ہیں، سائنسدان آپ کے جسم میں بائیولوجیکل علامات کا مطالعہ کرکے بتاسکتے ہیں کہ آپ کی بائیولوجیکل عمر کیا ہے۔

اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے علاوہ دیگر 9 امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں چینی صدر شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، باربی اور ہولی وڈ کے مشہور اداکار اور مصنفین شامل تھے۔ انہوں نے رواں سال 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مسلسل بمباری کے باعث فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ اور تباہی کے دوران فلسطینی صحافیوں کی بہادرانہ رپورٹنگ کو سراہا۔ https://www.dawnnews.tv/news/1218196

انہوں نے کہا کہ ’جب بھی شادی کروں گی تو ضرور اعلان کروں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر مجھے کسی سے شادی کرنی ہو تو میں اس سے بہت سنجیدہ کمٹمنٹ کروں گی، اور اس انسان سے بے حد محبت ہوگی۔‘ مشعل خان نے کہا کہ وہ صرف وقت گزرانے کے لیے شادی نہیں کریں گی بلکہ سنجیدہ کمٹمنٹ کریں گی۔ https://dawnnews.tv/news/1217998/

کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کو مشورہ دیا کہ آپ یمنیٰ زیدی کو اپنی بیوی بنا لیں، ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ دونوں کو اصل جوڑی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پلیز شادی کرلیں۔ https://dawnnews.tv/news/1218017/

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیویز کے بچوں کی پیدائش ایسے وقت میں ہوئی جب کہ ولنگٹن میں کیویز کی افزائش اور ان کی آبادی بڑھانے کے لیے ایک سال قبل ہی منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مقامی ماہرین کے مطابق نیوزی لینڈ میں سالانہ بنیادوں پر کیویز کی تعداد میں دو فیصد کی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق کیویز کو کتوں، بلیوں اور اسی طرح کے دیگر شکاریوں سے سخت خطرہ ہے، ایسے شکاری کیویز کو بلوغت سے قبل ہی شکار بنا رہے ہیں۔ https://www.dawnnews.tv/news/1217881/

پاکستان کے نامور اسلامک اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ ’ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں خوش قسمت رہی ہوں کیونکہ میری فیملی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے، میں نے اپنی زندگی میں مشکل ترین وقت دیکھا ہے جہاں میں نے محسوس کیا کہ اب میں زندہ نہیں رہوں گی، بس ختم ہوجاؤں گی، ایسا وقت بھی آیا کہ 6، 6 ماہ تک کسی سے بات نہیں کرتی تھی۔ ’ انہوں نے کہا کہ میرے قریبی لوگ بالخصوص میرے والدین میرے ساتھ تھے، میرے کچھ کہے بغیر بھی وہ سب کچھ سمجھ جاتے، میں ان کے سامنے گھنٹوں رو رہی ہوتی اور وہ میرے سامنے صرف بیٹھے ہوتے تھے اور یہی میرے لیے سب کچھ تھا۔ ’ https://dawnnews.tv/news/1217846/

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکن لاہور میں دونوں کے ساتھ مسائل ہونا شروع ہوئے تو وہ دوبارہ بھارت منتقل ہوئے اور دونوں نے حیدرآباد میں رہائش اختیار کی، جہاں انہیں دو بیٹیاں ہوئیں۔ ماضی میں بھی متعدد بھارتی ویب سائٹس یہ خبریں دیتی رہیں کہ اداکارہ تبو اور ان کی بہن ماضی کی مقبول اداکارہ فرح ناز پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں۔ https://dawnnews.tv/news/1217863/

اداکار نے کہا کہ ’اغواکاروں نے تاوان کے لیے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔‘ اس وقت ڈر لگتا تھا لیکن بعد میں ہنسی بھی آتی تھی کہ شاید مزاق کررہے ہیں اور صرف ڈرانے کے لیے ایسا کررہے ہیں، انہوں نےمجھے اچھے برینڈ کی سگریٹ بھی لا کر دی۔’ اغواکار میری اہلیہ سنیتا سے ہی فون پر بات کرتے تھے، انہوں نے سنیتا کو کہا کہ آپ ہی پیسے دینے آئیں گی لیکن اہلیہ نے بہانہ بنایا کہ وہ نقاب کرتی ہیں، اغواکاروں کو نہیں معلوم تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی اداکار ہیں۔ https://dawnnews.tv/news/1217855/

پرتھوی راج، ان کی اہلیہ سپریا مینن کی ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے اور حال ہی میں ان کے مالدیپ کے دورے کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس کے بعد افواہوں نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا۔ https://dawnnews.tv/news/1217794/

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کی شادی کے رشتے کم آتے تھے کیوں کہ وہ خود بھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ وہ پیسے کما کر اہل خانہ کی مدد کریں، اس لیے وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، کیوں کہ شادی کے بعد لڑکیاں گھر والوں کی مدد نہیں کر سکتیں۔ ماڈل و اداکارہ کرن حق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انتہائی کم عمری میں بطور سپورٹ ڈانسر کیریئر کا آغاز کیا جب کہ کئی سال تک وہ جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں۔ https://dawnnews.tv/news/1217718/

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’راؤنڈ 2، انشااللہ‘ اور ساتھ ہی بچے اور فیملی کی تصویر بھی لگائی جس سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ دوسری بار حمل سے ہیں۔ https://www.dawnnews.tv/news/1217760/

میتی قبائل کے افراد کی رسومات اور روایات باقی ہندوؤں سے مختلف ہوتی ہیں، اس وجہ سے رندیپ ہودا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دونوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں، تاہم بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ https://dawnnews.tv/news/1217646/

جو لوگ سخت ورزش کے عادی نہیں ہیں اور صرف چہل قدمی تک محدود رہتے ہیں ان کے چھوٹے چھوٹے قدم بھی دن بھر ایک جگہ بیٹھنے کے مقابلے صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔ لوگوں کو ہفتے میں 150 منٹ سے 300 منٹ تک Moderate-intensity aerobic physical activity کرنی چاہیے، یعنی ایسی ورزش کرنی چاہیے جس سے آپ کا پسینہ نکلے یا دل کی دھڑکن تیز ہو مثال کے طور پر تیز چلنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں۔ https://dawnnews.tv/news/1217680/

انہوں نے کہا کہ ’آج کل کے دور میں سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنا ضرورت بن گیا ہے، میں بھی ایکٹو رہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن مجھے تھوڑا مشکل لگتا ہے کہ میں اپنی روزانہ کی مصروفیت سوشل میڈیا پر شئیر کروں، سب کو سب بتایا ضروری نہیں ہے۔‘ اداکارہ سدرہ نیازی نے اداکار سہیل سمیر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی اس سے اتفاق کرتی ہوں۔‘ https://dawnnews.tv/news/1217702/

گلوکار کی جانب سے تنہا تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ ثنا جاوید کا پوچھنا شروع کیا اور بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ https://www.dawnnews.tv/news/1217599/

سعدیہ امام نے کہا کہ ’میں نے اپنے والدین کو کہا کہ آپ جس سے کہیں گے میں شادی کرلوں گی لیکن پہلے مجھے اپنے کام پورے کرنے دیں، کیونکہ اب میں اس کیچڑ میں کود گئی ہوں اور اپنے کام مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹوں گی۔‘ اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ نہیں ہوسکتا کہ میں طعنے بھی سنوں اور کام بھی پورے نہ کروں، اس لیے پہلے میں نے اپنا کیریئر بنایا اور پھر والدین سے کہا کہ آپ جس سے چاہے میری شادی کرلیں۔‘ https://dawnnews.tv/news/1217584/

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کو ہزاروں جوڑوں نے تکلیف دہ حالت میں دیکھا، کیوں کہ ہر کسی کو فلم کی کہانی اپنی زندگی کی سچی کہانی محسوس ہو رہی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر بھلے خاموش رہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواتین سے ان کی مرضی نہیں پوچھی جاتی، انہیں یہ حق نہیں دیا جاتا کہ وہ بول سکیں کہ انہیں کون سا مرد کس طرح لگتا ہے؟ https://dawnnews.tv/news/1217538/

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کا اسٹیئرنگ ان کے سینے میں گھس گیا، جس نے اندر جاکر جگر کو سخت متاثر کیا جب کہ انہیں دماغ پر بھی شدید چوٹیں لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی دائیں ٹانگ پانچ جگہوں سے ٹوٹ گئی تھی جب کہ اس سے گوشت کا بہت بڑا ٹکڑا الگ ہوچکا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خطرناک حادثے کے کچھ ہی دیر بعد وہ بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں انہی فوجی افسران نے ہسپتال پہنچایا، جن کی گاڑی کو انہوں نے ٹکر ماری تھی۔ https://dawnnews.tv/news/1217526/

زیادہ پانی استعمال کریں گے تو بلغم گاڑھا نہیں پتلا ہوگا، یہ الرجی کے شکار ہونے والے افراد کے انتہائی ضروری ہے۔ یعنی جسم میں پانی کی مناسب مقدار۔ اس معاملے میں جوسز مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ اگر بہت زیادہ بلغم بن رہا ہے تو سونے کے دوران چند تکیے سر کے نیچے رکھ لینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے، سپاٹ لیٹنے سے بے سکونی بڑھ سکتی ہے کیونکہ ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ بلغم گلے میں جمع ہونے لگا ہے۔ https://dawnnews.tv/news/1090553