Pukhtoon Students Federation-Election Committee-Karak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pukhtoon Students Federation-Election Committee-Karak, Political organisation, Karak.
مہنگائی مارچ، عوامی نیشنل پارٹی بھرپور اور منظم انداز میں شرکت کرے گی، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کا عظیم الشان قافلہ 8 مارچ کی صبح اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا
تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کثیرتعداد میں شرکت کیلئے تیاریاں مزید تیز کریں
ضلعی و تحصیل سمیت تمام تنظیمیں اپنا اجلاس بلائیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دیں
پی ایس ایف، ذیلی تنظیمیں،صاحب الرائے مشران اور عہدیداران بھی تیاریوں کو حتمی شکل دے دیں
روانگی، وقت اور دیگر تفصیلات جلد اضلاع ، عہدیداران اور تنظیموں کو بھیجی جائیں گی
عوام دشمن پالیسیوں، نااہلی اور نالائقی کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانی ہوگی
عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کی ترجمانی کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور اور منظم انداز میں شرکت کرے گی۔اس سلسلے میں عظیم الشان قافلہ 8 مارچ کی صبح اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ انہوں نے تمام اضلاع ،عہدیداران، صاحب الرائے مشران اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کثیر تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے تیاریاں مزید تیز کریں اورتیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنے متعلقہ اجلاس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب روانگی ، وقت، جگہ اور دیگر تفصیلات جلد اضلاع، عہدیداران اور تنظیموں کو بھیجی جائیگی۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن پالیسیوں، نااہلی اور نالائقی کے خلاف مشترکہ آواز اٹھانی ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کی ترجمانی کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
👉PSF KARAK Night🚩
👉Comming Soon🚩
عوامی نیشنل پارٹی 19 ستمبر بروز اتوار صبح 9 بجے کرک میں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کرےگی, احتجاجی جلوس صبح 9 بجے تحصیل چوک سے روانہ ہوکر صدام چوک پر اختتام پزیر ہوگا,
عوام الناس سے اپیل ہے کہ بلا امتیاز بھرپور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں.
PSF KPK Election👉08-08-2021
جانی خیل دھرنے کا استقبال پشاور میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرے گی!!!
مظلوم کا ساتھ دینا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیادی اصول میں شامل ہے!!
پختون سٹوڈنٹس فیدریشن کے تمام زمہ داران و کارکن دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تیار رہے. آخری دم تک دھرنے کا ساتھ دینگے!!!!
جمشید وزیر
چئیرمین الیکشن و ارگنائزنگ کمیٹی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا
||
بنوں جانی خیل واقعہ، اے این پی نے سینیٹ میں تحریک التوا ءجمع کرادی
تحریک التواء عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے جمع کرائی
جانی خیل میں نابالغ بچوں کی تشدد زدہ لاشوں کا ملناپورے ملک اور قوم کے لئے تشویشناک سانحہ ہے، تحریک کا متن
ایوان بالا کی معمول کی کارروائی کو روک کر جانی خیل واقعے کو زیر بحث لایا جائے، حاجی ہدایت اللہ
پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات اور رکن سینیٹ آف پاکستان حاجی ہدایت اللہ خان نے جانی خیل واقعے کے خلاف تحریک التواء سینیٹ میں جمع کرادی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ بنوں جانی خیل میں چار لاپتہ معصوم بچوں کی تشدد زدہ لاشوں کا ملناپورے ملک اور قوم کے لئے انتہائی تشویشناک سانحہ ہے۔ تحریک التوا ءمیں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن سینیٹ حاجی ہدایت اللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان بالا کی معمول کی کارروائی کو روک کر جانی خیل واقعے کو زیر بحث لایا جائے ۔
|
All PSF students of district karak get ready for Zilli Federation announcement.
🚩🚩🚩🚩
آج بروز اتوار پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی میٹنگ ہوئی. جس میں ضلعی صدر , پی ایس ایف الیکشن کمیٹی کرک پی ایس ایف , , , اور دیگر سٹوڈنٹس نے شرکت کی.
میٹنگ میں پختون سڈوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی فیڈریشن اور دیگر کالج فیڈریشن کے بارے میں بات چیت ہوئی اور پی ایس ایف نائیٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی.
انشاءاللہ بہت جلد پی ایس ایف ضلعی فیڈریشن اناونس کیا جائے گا.
نوٹ ! پی ایس ایف نائیٹ پروگرام میں ضلع کرک کے تمام فیڈریشن کی حلف برداری پروگرام بھی ہوگا
کل بروز اتوار کے دن 10بجے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن الیکشن کمیٹی کے زیرِ نگرانی میٹنگ ہوگی، جس میں ضلعی فیڈریشن کا کابینہ اناؤنس کیا جائے گا
اس کے علاوہ پی ایس ایف نائیٹ کے حوالے باتیں ہوگی
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں شکریہ
چیرمین ملک زوہیب پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک.
VENUE: Safi pump karak
DATE: 20-12-2020
DAY: SUNDAY
TIME: 10 : 00Am
PSF Night Comming Soon 🚩
salam dear freinds.
kal subah 7 tarikh monday k din PSF zilli federation ka announcement program hoga sub dosto sy guzarish hy k is program may shirkat kary.
PSF Zilli federation creteria:
🚩students hona lazmi hy.
🚩apny zilla karak may students hona lazmi hy.
🚩Zilla karak sy bahir students eligible nahi hy.
VENUE; Safi pump karak
TIME; 10 : 00Am
DATE: 7-12-2020
PSF Chairman District karak
ZOHAIB MALIK
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک کے ضلعی فیڈریشن کے خواہشمند حضرت اپنا فارم پی ایس ایف چیرمین ملک زوہیب کے ساتھ پانچ تاریخ تک جمع کریں، انشاءاللہ جلد ہی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ضلعی فیڈریشن اناؤنس کیا جائے گا
شکریہ
پولیس کی جانب سے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھ جانبدارانہ رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
عدم تشدد کے فلسفے کو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کمزوری نہ سمجھا جائے
نام نہاد تنظیمیوں اور سوسائٹیز میں چھپے بگوڑے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں
اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول اور طلباء کو بہترین تعلیمی نظام کے لیے اپنی خدمات سرنجام دے رہی ہیں، جو نام نہاد تنظیمیوں سے ہضم نھی ہورہا، انتظامیہ ان بگوڑوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، ورنہ ہر قسم نقصان کی زمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔
کرک عوامی نیشنل پارٹی کے صوباٸی رہنمإ ضلعی صدر اور تحصیل کرک کے جنرل سیکرٹری کا پی ایس ایف کرک کے تنظیمی عہدیداروں کیساتھ تعارفی اجلاس ...!!!
اجلاس ضلعی ایڈواٸزر کی سربراہی میں منعقد ہوا اس موقع پر ضلعی آرگناٸزنک کمیٹی چیٸرمین ، عاطف_اللہ سمیت عامرننگیال، ساگر سغیر، رضوان خٹک، اویس، ضیإ خٹک، توقیر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ...!!!
اجلاس میں پی ایس ایف کرک کے مساٸل پر بات چیت اور پی ایس ایف ناٸٹ منانے پر مشاورت کی گٸی ...!!!
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک میں بحثیت عہدیدار کے خواہشمند پی ایس ایف کارکن اپنا درخواست چیٸرمین پی ایس ایف کرک ملک زوہیب خٹک کیساتھ 29ستمبر بروز پیر تک جمع کریں
اس موقع پر آرگناٸزنگ کمیٹی این واٸی او کرک کے جنرل سیکرٹری #گوہراعجاز اور تحصیل تخت نصرتی کے سیکرٹری اطلاعات بھی موجود ہیں ...!!!
خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جامعات کو چند ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ بند رکھنے اور آنلائن کلاسز کے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی پیوٹا ہال تا پشاور پریس کلب۔
ہمارے مطالبات:
فوری طور صوبے کے تمام جامعات اور ہاسٹلز مکمل طور پر کھولیں جائیں، جامعات میں مزید آنلائن کلاسز طلبہ کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
گذشتہ چھ مہینوں کے ہاسٹل، لائبریری، سپورٹس اور ٹور فیس کو ری فنڈ کیا جائے یا اگلے سمسٹر میں ایڈجسٹ کیا جائے
احتجاجی ریلی
پیوٹا ہال تا پشاور پریس کلب
22 ستمبر 2020
بوقت 9:30 صبح
آج 16 ستمبر 2020 بروز بدھ صبح 9:00am پی ایس ایف کا اجلاس زیر نگرانی ضلعی آرگناٸزنگ کمیٹی چیٸرمین ضلعی ایڈواٸزر منعقد ہوا ...!!!
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کی تنظیم نو ...!!!
: عاطف اللہ
: دانش مشتاق
: ساگر خان خٹک
: اویس خٹک
: ضیإ خٹک
: فنانس سیکرٹری
اتفاق راٸے سے کابینہ تشکیل پا گیا تمام کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر این واٸی او آرگناٸزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری گوہراعجاز اور تحصیل تخت نصرتی سیکرٹری اطلاعات مزمل خان خٹک بھی موجود ہیں
kal subah 9 bajy kkkuk psf students ki shirkat zarori hy tamam students apna shirkat yaqini banay.
آج کرک سٹی میں کرک کے آرگناٸزر اور عہدیدار کا اجلاس بمقام کرک سٹی میں منعقد ہوا...!!! اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی اور کرک کے تمام کالجز میں پی ایس ایف تنظیموں کا قیام جلد مکمل کیا جاٸیگا...!!
PUKHTOON STUDENTS FEDERATION (KKKUK)
get ready for Federation Announcement
16-09-2020
Time: 09 : 00am
پشاور، حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں شہید ہونے والے پارٹی راہنما حنیف جدون کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو نامعلوم شخص نے حیات آباد میں ان کے گھر میں گھستے ہی فائرنگ کردی۔ گھر کے دیگر افراد محفوظ رہے، مجروحہ کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان، صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک اور دیگر صوبائی قیادت نے نجمہ حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی صدور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سانحہ سپین تنگی کے یاد میں تحصیل کی سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے ـ
موضوع: سانحہ سپین تنگی کے دن کی یاد میں تقاریب کا انعقاد
آپ سب کو علم ہے کہ ۲۴ اگست ۱۹۳۰ کو بمقام سپین تنگی ڈومیل بنوں میں تحریک آزادی کے ایک جلسہ عام کے دوران آزادی کے نہتے اور غیر مسلح جیالوں پر برطانوی استعماری فوج نے گولیاں چلائیں۔ اس سانحے میں عدم تشدد کے ۸۰ پیروکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ بعد میں انگریز سرکار نے عدم تشدد کے ان متوالوں پر مقدمہ چلایا اور قاضی فضل قادر جیسے عدم تشدد کے پیروکاروں کو پس از شہادت سزائے موت سنائی۔ آج بھی قاضی فضل قادر کا مزار بنوں جیل کے اندر موجود ہے۔
اس ضمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر تمام اضلاع کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ تحصیل کی سطح پر پر وقار تقاریب کا اہتمام کریں۔ مشاعروں، ترانوں اور سیمیناروں کی ذریعے ان شہداء کی یاد تازہ کرنا ہماری قومی اور انسانی ذمہ داری ہے۔
سردار حسین بابک
صوبائی جنرل سیکریٹری
عوامی نیشنل پارٹی
karak time newspaper
🚩
🚩
🚩
ُم_نظریه_خوخه_ده🚩
کے زیر اہتمام خیبرباغ کرک میں کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔۔۔
پی ایس ایف کرک کے چیٸرمین ، اور پی ایس ایف کے دیگر رہنمإ اور #مزمل نے تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مرکزی رہنمإ ، صوباٸی رہنمإ نے خصوصی شرکت اور خطاب کٸے۔پی ایس ایف کرک کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ اور اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک کے نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہے ، ہم اپنی طرف سے بھرپور محنت کررہے ہیں، انشاءاللہ آنے والے وقت میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک تاریخی فیڈریشن ہوگا 🚩
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک کے زیر نگرانی میں 26 جولائی کو یوم تاسیس کے حوالے سے خیبر باغ ہوٹل کرک میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنایے
*
: Khyber Bagh Hotel karak
: 26-july-2020
: 09 : 00Am
: Sunday
Click here to claim your Sponsored Listing.