Karak Updates
News, Entertainment & Gaming
پیارے دوستو اور ساتھیو،
السلام علیکم
میں (فرید خان طوفان) اپنے کرک کی غیرت مند قوم سے مخاطب ہوں
۔
میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں بہت سے لوگوں کو سیاست میں متعارف کرایا اور کوشش کی کہ ہر محنتی اور قابل سیاسی کارکن کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے۔
لیکن آج
میں اپنے بیٹے حامد خان طوفان کو متعارف کرواتے ہوئے بہت خوش ہوں، جس نے میرے سامنے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ وہ اسی نظریے اور اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آپ کی خدمت کے لیے وقف ہیں جن کو میں نے کرک کے لیے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں برقرار رکھا ہے۔
وہ صرف میرا بیٹا ہی نہیں بلکہ متاثر کن سیاسی کارکن ہے اور اپنے خیالات اور نقطہ نظر کو سیکھنے، بڑھنے اور بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وہ ہمارے ضلع کرک کے فائدے کے لیے میرے نظریے کو دل سے قبول کرے گا۔
اس کا مقصد بالکل واضح ہے - اپنے ضلع کی ترقی کے لیے دستیاب ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کرک کے لوگوں کے لیے انتھک محنت کرنا۔ میں اپنے تمام حامیوں اور سیاسی پیروکاروں سے التجا کرتا ہوں کہ حامد خان طوفان پر تعمیری تنقید اور رہنمائی کریں۔ آپ کی رہنمائی اس کی کامیابی کے راستے کو تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس کا وژن جامع ہے، جس کا مقصد کرک میں ہر ایک کے ساتھ تعاون کرنا اور کرک کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔ میں کرک کے عوام کا ان کی غیر متزلزل حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آپ کی حمایت ہماری کوششوں کی بنیاد رہی ہے۔
آپ کا شکریہ، کرک۔
کرک کے لیے آپ کی حمایت کا مطلب حامد خان طوفان کی حمایت کرنا ہے۔ آئیں مل کر اپنے پیارے ضلع کی بہتری کے لیے اس سفر کو جاری رکھیں۔
Salamona GupShup 🌹🫶🏼
کوئ بات نہیں۔۔۔اہلیان کرک۔۔۔آپ نے گھبرانا نہیں ہے!!!!!
خیبر پختونخواہ۔۔۔میں بظاہر عارضی طور پر۔۔۔صحت سہولت پروگرام کے تحت۔۔۔مفت علاج معالجے کی سہولیات کل سے لامحدود۔۔وقت۔۔ کے لیے بند کر دی گئ ہیں۔۔۔۔۔۔۔شاید قدرت آزمائش کے موڈ میں ہے۔۔۔۔۔۔اس نے کچھ وقت کے لیے۔۔۔تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو یکساں کر دیا ہے۔۔۔۔وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کون ہے جس کو دولت کی "لت" لگی ہے۔۔۔اور کون ہے جو بے لوث انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔
ہمارے ہسپتال۔۔۔۔اجلال سرجیکل سنٹر۔۔۔جیل چوک۔۔۔کرک۔۔۔میں ہم نے فیصلہ کیا ہے۔۔۔کہ میری زیرنگرانی۔۔۔۔۔جب تک صحت کارڈ کے تحت دوبارہ مفت علاج معالجے کی سہولیات شروع نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔تب تک انشاءللہ۔۔۔۔تمام جنرل سرجری کے آپریشن۔۔۔۔۔پر سرجن۔۔۔یعنی میری فیس۔۔۔۔مریضوں کو معاف رہے گی۔۔۔۔صرف دوائیوں۔۔۔اور ہسپتال۔۔۔کے نارمل خرچے لیے جائیں گے۔۔۔۔۔یہاں ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں۔۔۔کہ تقریباً ہر آپریشن۔۔۔کے کل خرچے کا کم از کم آدھا حصہ۔۔۔سرجن کی فیس پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔۔ مثلاً اپینڈیکس کے آپریشن پر کرک میں تقریباً سترہ ہزار سے لے کر اٹھارہ ہزار تک کا خرچہ آتا ہے جس میں۔۔۔سرجن کی فیس۔۔۔ تقریباً سات سے آٹھ ہزار روپے تک ہوتی ہے۔۔۔۔۔میں اپنی یہ فیس اس دوران تمام مریضوں کو معاف کروں گا۔۔۔۔اور ایسے ہی باقی جنرل سرجری کے کیسز میں بھی میں اپنی فیس نہیں لوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارا۔۔۔ نصب العین ۔۔۔۔انسانیت کی خدمت ہے۔۔۔تو اس معاملے میں۔۔۔میں کسی کو بھی خود پر سبقت لے جانے نہیں دوں گا۔۔۔۔۔بلکہ جہاں مریض مستحق ہو گا۔۔۔تو ہسپتال کے خرچے میں بھی مناسب ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔۔۔انشاءللہ۔۔۔۔آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔۔تاکہ ہمارے اس ڈسکاؤنٹ ریٹ سے زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
03005894757
03450495014
پر بذریعہ واٹس ایپ میسیج رابطہ کریں۔۔۔۔۔
سرجن ڈاکٹر محمد عرفان
ایڈمنسٹریٹر ،
اجلال سرجیکل سنٹر ،
جیل چوک،
کرک۔
کھلا خط بنام!!!!!!!
وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیف جسٹس پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان ، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک، کمشنر کوہاٹ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر کرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی!!!!
گزارش ہے کہ آج سے چند سال پہلے تک ہمارا ضلع کرک پاکستان بھر کا پرامن ترین ضلع تھا۔۔۔۔۔۔۔ہم آدھی رات کو بھی بے خوف گھروں سے باہر گھومتے پھرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جناب والا پچھلے چند سالوں سے ہمارے پر امن ضلع کو نہ جانے کس بد نظر کی نظر لگ گئ ہے کہ ہر چند دنوں کے بعد کہیں کسی پل کے نیچے سے تو کہیں کسی برساتی نالوے سے اور کہیں پہاڑوں میں۔۔۔۔۔۔۔ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔۔۔۔جس کی تازہ ترین مثال ہمارے ضلع کے تحصیل تخت نصرتی کے علاقے ونکی سراج خیل کے نوجوان محمد باسط کی دو دن پہلے راتوں رات گمشدگی اور اگلی صبح مسخ شدہ لاش کی ایک برساتی نالے سے برآمدگی ہے۔۔۔۔
جناب والا ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارا ضلع کیوں پرامن ترین ضلع تھا؟؟ جی جناب۔۔۔۔ضلع کرک پاکستان بھر کا منفرد ترین ضلع ہے۔۔۔کیونکہ یہاں صرف ایک قوم یعنی خٹک رہتے ہیں۔۔۔۔سب ایک زبان پشتو بولتے ہیں۔۔۔سب ایک ہی سنی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔تعلیمی لحاظ سے سب سے بلند شرح خواندگی کا حامل ضلع ہے۔۔۔۔اس ضلع کے بہت سارے بیٹے اپنی اعلی تعلیم کی بدولت فوج سے لے کر ہر محکمے میں اعلی ترین عہدوں پر فائز ہیں۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے کوئ وجہ ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔
تو پھر جناب والا کیا وجہ ہے کہ ہمارے ضلع کا امن بتدریج خراب ہوتا جا رہا ہے؟؟؟ جی جناب بتاتے ہیں ہم۔۔۔۔۔۔ملک بھر سے تعلیم کے حصول کے لیے نوجوان ہمارے ضلع کے سکولوں اور کالجز میں داخلے لینے آتے ہیں۔۔۔۔ یعنی ہم نے تعلیم تک رسائ اتنی آسان بنا دی ہے کہ گلی گلی میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ہیں۔۔۔۔چنانچہ ہم تعلیم یافتہ نوجوان بہت بڑی تعداد میں اس ملک و قوم کو فراہم کر رہے ہیں۔۔۔حتی کہ ہماری بیٹیاں بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔۔۔۔۔۔ چنانچہ جب یہ بچے تعلیم سے فارغ ہو کر معاشرے میں نکلتے ہیں تو ان کے لیے باعزت روزگار کا کوئ ذریعہ نہیں ہوتا۔۔۔نتیجتا یہ ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور بالآخر نشے کی لت میں مبتلا ہو کر بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوں یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ایک ناسور یعنی کینسر کی شکل اختیار کرکے اپنے ہی لوگوں کو ختم کرنے کے درپے ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب والا اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ بے روزگاری تو ہمارا قومی المیہ ہے۔۔۔۔تو جی جناب ہم آپ کے ساتھ متفق ہیں اس بات پر۔۔۔۔۔۔لیکن ٹھہریں!!!! آپ کو ہم بتاتے چلیں کہ ضلع کرک کے پہاڑ نمک سے لے کر کوئلہ اور جپسم جیسے معدنیات سے بھرے پڑے ہیں تو دوسری جانب ہم آپ کو یورینیم جیسا قیمتی دھات بھی مہیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ان سب سے اوپر ہمارا ضلع تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں سے ایک ہے ۔۔۔۔قصہ مختصر ہمارا ضلع معدنی وسائل سے مالا مال ضلع ہے اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کی بھی بھرمار ہے۔۔۔۔۔۔تو جناب عالی ہم آپ سے صرف اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس کوالیفائیڈ انجینئرز سے لے کر ڈاکٹروں اور PhD ڈاکٹروں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔۔۔۔تو پھر ان معدنی وسائل کو نکالنے والی کمپنیوں میں ملک کے دوسرے حصوں سے کیوں افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ان نوکریوں پر ہمارا حق ہے۔۔۔۔اسی طری یہاں سے نکلنے والی گیس اور تیل پر بھی ہمارا اولین حق بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں subsidized ریٹ پر گھر گھر گیس مہیا کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ہسپتالوں کی حالت ضلع کرم جیسے پسماندہ ترین ضلع کے ہسپتالوں سے بھی ابتر ہے۔۔۔۔۔یہاں پر ایمرجنسی میں ڈرپ سیٹ تک میسر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس زندگی کی بنیادی ضرورت یعنی پانی تک میسر نہیں اور اگر کہیں پر ہے بھی تو اس میں یورینیم کی مقدار بے حد زیادہ ہے جو کینسر جیسے موزی مرض کا سبب بن رہا ہے۔۔۔۔اب آپ کہیں گے کہ آپ کو رائلٹی کی مد میں سرمایہ نقد شکل میں فراہم کیا جاتا ہے تو جناب عالی یہاں بھی ریکارڈ کی درستگی کی خاطر بتاتے چلیں کہ اس ضلع میں نوکریاں کرنے کے لیے اعلی افسران کی باریاں لگی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اس پیسے کو جو ہماری فلاح و بہبود کے لیے مقرر کیا گیا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور اس کام میں ہمارے مقامی سیاستدان اور معدنیات کو نکالنے والی کمپنیاں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہوتے ہیں۔۔۔۔نتیجتا ہمیں ہر سال چند ایک غیر مکمل منصوبے ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی اگر ہمیں اپنے معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی درست انداز میں ملنا شروع ہو جائے اور اس کو ضلع کی تعمیر وترقی کے لیے صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو یہاں پر بے شمار روزگار کے مواقع بنیں گے اور ہمارے نوجوانوں کو ڈپریشن کا شکار نہیں ہونا پڑے گا جس کے نتیجے میں جرائم پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔
یہاں ہم آپ کے نوٹس میں ایک بات اور لانا چاہتے ہیں کہ ہمارے جو نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو گئے ہیں۔۔۔۔وہ ہماری ہی ماؤں کے چشم و چراغ ہیں۔۔۔۔تو بجائے ان گمراہ نوجوانوں کا قلع قمع کرنے کے انکے لیے باقاعدہ rehabilitation center قائم کیے جائیں اور جب یہ نوجوان وہاں سے نکلیں تو انکے لیے روزگار کا بندوبست کرکے انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی ہم خٹک قوم بحثیت ایک قوم آپ سب کے پاس اس کھلے خط کے توسط سے ایک قومی جرگہ کی شکل میں حاضر ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔ہمیں امید ہے کہ آپ تمام ارباب اختیار ہمارے اس پرامن جرگہ کی لاج رکھیں گے اور ہمیں ہمارا امن پورے وقار کے ساتھ لوٹانے میں بخل سے کام نہیں لینگے۔۔۔۔۔۔ہم آپ کی جانب سے مثبت ردعمل کے انتظار میں بیٹھے رہینگے اور وقتاً فوقتاً ایسے ہی کھلے خطوط کے توسط سے اپنا کھویا ہوا امن مانگتے رہیں گے۔۔۔تاآنکہ آپ ہمیں ہمارا امن لوٹا دیں یا پھر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
آپکے مثبت جواب کے انتظار میں بیٹھے!!!!
پرامن اہلیان ضلع کرک۔۔۔۔۔۔۔
اپیل برائے قومی جرگہ
بحیثیت ایک ادنی سوشل ورکر میں نہایت ہی عاجزانہ، اور ہمدردانہ اپیل، ان تمام امیدواران برائے ضمنی انتخابات برائے قومی اسمبلی ضلع کرک کرتا ہوں
کہ میرے معلومات کے مطابق تقریبا تمام امیدواران برائے ضمنی انتخابات ضلع کرک کے بزرگ سیاستدان فرید خان طوفان کے دوست، بلکہ سیاسی شاگرد ، مختلف انداز میں رہ چکے ہیں، لہذا ان تمام امیدواروں سے اپیل ہے کہ سب فرید طوفان صاحب کے عمر رسیدگی اور موجودہ دور میں قومی اسمبلی میں فرید طوفان کی علاقے کے مفاد کیلئے نیک شگون اور خاص کر فرید طوفان صاحب کے پیرانہ عمر کو مد نظر رکھ کر تمام امیدواران اپنے نظریات اور پارٹیوں سے بالاتر ہوکر فرید طوفان کو اس ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کرکے پاکستان بھر کے لیے ایک مثال قائم کرے کہ اپنے عمر کے آخری عمر میں خٹک قوم نے یہ روایت رکھی کہ فرید طوفان صاحب کو ضلع بھر کا سیاسی ہیرو ثابت کیا
لہذا تمام امیدواران اور علاقہ مشران قومی اتحاد کا مظاہرہ کرکے ضلع بھر سے اپیل کرے کہ فرید طوفان صاحب کیلئے قوم کی طرف سے یہ اعزاز ملے
امید ہے کہ ہر کوئی اس یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے
وطن بادشاہ صدر چونترہ امن جرگہ کرک
A O A
Aik mareez ko O+(v) blood ke zarorat hai . kindly jis ka ho is number pay rabta karay.Docter Ijaz Hospital near Old Hospital Karak.
0335 2212644/ 03355786080
Karak kda hospital ma ek mareez ko B negative blood ki saht zarorat ha agar koi bhai dana chahta ha to s no par contact karay shukorya
03445379809
Kamran 4wk to Khyber 4wk ka subah subah ka Dilkash Nazra Enjoy karty hoi 🙃🙃🙃
زہ میں خڑ کرک ہو پشاور نہ بدلاو
Shahid Khattak Official 7 News Karak
ریسکیو 1122 کرک:
(جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا، القران)
جون 2022 کی کارکردگی رپورٹ،
کرک:کنٹرول انچارج اشتیاق احمد نے جون کے مہینے میں ریسکیو 1122 کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ آفیسر نورالامین خٹک کو پیش کردی،
کرک: ترجمان ریسکیو 1122 کرک کے مطابق جون کے مہینے میں ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 15033 کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 6645 کالز ایمرجنسی اور مختلف انفارمیشن کی تھی اور باقی 8033 غیرضروری کالیں ہیں،
کرک: ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 631 ایمرجنسیز میں رسپانس کیا، جس میں 48 ٹریفک کےحادثات ،266 میڈیکل ایمرجنسیز ، 11 آگ لگنے کے واقعات،16 گولی لگنے کے، 13 ریکوری، بلڈنگ گرنےکے01، اور مختلف نوعیت کے واقعات شامل ہیں،اور ان میں 184 مریضوں کو ڈسٹرکٹ کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 92 کو صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے ہیں،
کرک :ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 630 افراد کو ریسکیو کیا، اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے ۔ جن میں مجموعی طور 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،
کرک :ریسکیو 1122 کرک نے تمام ایمرجنسیز کا اوسط ریسپانس ٹائم 06:00 منٹ برقرار رکھا ۔
ترجمان ناصر خٹک ریسکیو 1122 کرک
کرک سپینہ کے مقام پر خوفناک تصادم
فلائنگ کوچ موٹر کار ٹرک اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئی درجن سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی
کرک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیراز خان کا گھیراؤ، پرائمری سکول نرئے خوڑہ چوکارہ میں مقامی کلاس فور بھرتی نہ کرنے پر عوام علاقہ نے گریبان پکڑ لیا
وزیراعظم عمران خان نے 3گھنٹے پہلے سمری مسترد کی تھی،
پٹرول پھر بھی مہنگا ہوگیا وہ بھی 12روپے لٹر
ملک کون چلا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
(نہایت قابل افسوس )تاریخ میں پہلی بار مائن مزدور کی لاش لیجانے کےلئے مزدور چندہ جمع کررہے ہیں ۔مزدور جب مزدوری کرکے مالک کو کما کے دیتا ہے تو سب ٹھیک ہے مگر جب وفات پاجاتا ہے تو مالک اسے مزدور قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔کبھی مائن اونرز کو اپنے مزدور کے نماز جنازہ میں نہیں دیکھا۔۔۔۔۔کرم بخش سنز کول کمپنی (موسن شاہ دھمیال ضلع چکوال) جسکا ایک نام ہے اور انکے بزرگ مزدور دوستی کےلئے مشہورتھے مگر اج ان کی پوزیشن پر افسوس ہو رہا ہے اور اج مزدور تنظیم انکے کمپنی میں کام نہ کرنے کے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پرمجبور ہیں مزیددیکھئے اس ویڈیو میں
مائن مزدور گلشن خان ولدسیف اللہ خان ڈاکخانہ شنوہ گڈی ضلع کرک کرم بخش کول کمپنی مائن نمبر1 موسن شاہ دولمیال ضلع چکوال۔ 8/2/22
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Contact the business
Telephone
Website
Address
27200
Karak, 27200
To Ensure The Quality Of the electrical equipment’s and spare parts, we carefully select our suppliers and routinely inspect Quality of incoming goods.
Ghulam Market, Main Bazar, Khyber Pakhtoonkhwa
Karak
A Zong Franchise in Karak, Khyber Pakhtoonkhwa
Latamber
Karak
OUR AIM IS TO PROVIDE A QUALITATIVE KNOWLEDGE ABOUT GRAPHIC DESIGNING AND LOGO MAKING. HERE VIDEOS W
Tesla Institute Of Module Learning Nari Panos
Karak, 26411
Tesla Academy is the only Institute of Computer Technology Education in Nari Panos Get Access to Digital Skills and Computer Science Join us
Tappi Alghadi
Karak
FMK WordPress services is available in cheap price . Web designing with advance features, plugin, ga
Takht-e-nasrati
Karak, 27400
Aslamuallikum dear friends and all Muslim i love you very well i hope you will be fine This page is