Zain ali qadri

23/04/2022
23/04/2022
22/04/2022

اے کاش!

22/04/2022

بلی سو چوہے کھا کر حج کو چلی!

لو جی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ عمرہ ادا کرنے پہنچ گئیں.

22/04/2022

*الفاظ قنوت کی تحقیق اور مزاج فقہ حنفی*

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا بعض فقہاء کے نزدیک سنت ھے اور بعض کے نزدیک واجب ھے
لیکن کسی مخصوص الفاظ قنوت کا پڑھنا کسی کے نزدیک بھی واجب یا ضروری نہیں احادیث میں منقول قنوت میں سے کوئی سا بھی قنوت پڑھنے سے قنوت کی ادائیگی ھو جائے گی
اب ہم آپکے سامنے مختلف صحابہ سے مختلف قنوت جو نقل ھو کر ہم تک پہنچے ہیں ان کو ذکر کریں گے اور بعدہ فقہ حنفی کا وسیع و معتدل مزاج کتب احناف سے پیش کریں گے
ملاحظہ کیجیے

*مختلف الفاظ قنوت کی تحقیق*

یاد رھے کتب احادیث میں چھ صحابہ کرام سے مختلف الفاظ سے قنوت منقول ھو کر ہم تک پہنچا ھے ان میں سے کوئی سے بھی الفاظ پڑھنا جائز ھے اور ایک سے زائد الفاظ کو جمع کرنا افضل و بہتر ھے اس پر کوئی دو رائے نہیں

*سیدنا علی المرتضی سے منقول قنوت*
سیدنا علی سے قنوت کے درج ذیل الفاظ منقول ہیں اور یہ قنوت علی کے نام سے مشہور و معروف ھے
1747 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَهِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَمْرٍو الْفَزَارِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ وِتْرِهِ: *«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ»*
[النسائي ,سنن النسائي ,3/248]

*سیدنا امام حسن بن علی سے منقول قنوت*

سیدنا امام حسن بن علی سے درج ذیل الفاظ میں قنوت منقول ھے اور یہ قنوت حسن سے نام سے مشہور و معروف ھے
1746 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي الْوِتْرِ قَالَ: " قُلْ: *اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ، وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ "*
[النسائي ,سنن النسائي ,3/248]

*سیدنا امام حسین بن علی سے منقول قنوت*

سیدنا امام حسین بن علی سے درج ذیل الفاظ میں قنوت منقول ھے اور یہ قنوت حسین کے نام سے مشہور و معروف ھے
6891 - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَيْخٍ يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ، أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ، كَانَ يَقُولُ فِي قُنُوتِ الْوَتْرِ: *«اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَرَى وَلَا أَرَى وَأَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلَى، وَإِنَّ إِلَيْكَ الرُّجْعَى، وَإِنَّ لَكَ الْآخِرَةَ وَالْأُولَى، اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَى»*
[أبو بكر بن أبي شيبة، مصنف ابن أبي شيبة، ٩٥/٢]

*سیدنا ابن عباس سے منقول قنوت*

سیدنا ابن عباس سے درج ذیل الفاظ میں قنوت منقول ھے اور یہ قنوت ابن عباس کے نام سے معروف و مشہور ھے
6890 - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَارُونَ بْنِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي قُنُوتِ الْوَتْرِ: *«لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمِلْءَ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ، وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا مِنْ شَيْءٍ، بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ أَحَقَّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ، لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدُّ مِنْكَ الْجَدُّ»*
[أبو بكر بن أبي شيبة، مصنف ابن أبي شيبة، ٩٥/٢]

*سیدنا ابن مسعود سے منقول قنوت*

سیدنا ابن مسعود سے درج ذیل الفاظ میں قنوت منقول ھے اور یہ قنوت ابن مسعود کے نام سے مشہور معروف ھے
6893 - حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: عَلَّمَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ أَنْ نَقْرَأَ فِي الْقُنُوتِ: *«اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ، وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخْشَى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ الْجِدَّ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ»*
[أبو بكر بن أبي شيبة، مصنف ابن أبي شيبة، ٩٥/٢]
نوٹ :
سیدنا ابن مسعود۔کے الفاظ قنوت دیگر صحابہ سے بھی مختلف الفاظ سے منقول ہیں
چنانچہ مصنف ابن ابی شیبہ و مصنف عبد الرزاق اور شرح معانی الآثار میں یہ قنوت مختلف الفاظ کے ساتھ
سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا علی المرتضی، سیدنا ابن عباس،سیدنا ابی بن کعب اور سیدنا انس بن مالک سے بھی مروی ھے

یہ تمام الفاظ جو مختلف طرق سے منقول ہیں ان کو امام ابوحنیفہ علیہ الرحمہ نے ایک ہی دعا کے طور پر جمع کر دیا
اور سیدنا ابن مسعود کےقنوت کے الفاظ جو مختلف تھے انکو ایک جگہ جمع کر۔دیا چنانچہ
البحر الرائق میں ھے کہ

*ثُمَّ إنَّ الدُّعَاءَ الْمَشْهُورَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ*

*اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُك وَنَسْتَغْفِرُك وَنُؤْمِنُ بِك وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْك وَنُثْنِي عَلَيْك الْخَيْرَ كُلَّهُ نَشْكُرُك وَلَا نَكْفُرُك وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يُفْجِرُك اللَّهُمَّ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَك نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْك نَسْعَى وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَك وَنَخْشَى عَذَابَك إنَّ عَذَابَك بِالْكُفَّارِ مُلْحَقٌ*
*[ابن نجيم، البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري، ٤٥/٢]*

*فقہ حنفی کا معتدل اور وسیع مزاج*

فقہ حنفی میں کوئی سا بھی قنوت پڑھا جائے گا تو واجب ادا ھو جائے گا کیونکہ عند الاحناف قنوت تو واجب ھے لیکن مخصوص و متعین الفاظ کا پڑھنا واجب نہیں چنانچہ
چند کتب فقہ حنفی کے جزئیات درج ذیل ہیں

*فتاوی شامی* میں ھے کہ

*(قَوْلُهُ وَيُسَنُّ الدُّعَاءُ الْمَشْهُورُ) قَدَّمْنَا فِي بَحْثِ الْوَاجِبَاتِ التَّصْرِيحَ بِذَلِكَ عَنْ النَّهْرِ. وَذَكَرَ فِي الْبَحْرِ عَنْ الْكَرْخِيِّ أَنَّ الْقُنُوتَ لَيْسَ فِيهِ دُعَاءٌ مُؤَقَّتٌ لِأَنَّهُ رُوِيَ عَنْ الصَّحَابَةِ أَدْعِيَةٌ مُخْتَلِفَةٌ وَلِأَنَّ الْمُؤَقَّتَ مِنْ الدُّعَاءِ يَذْهَبُ بِرِقَّةِ الْقَلْبِ.*
*وَذَكَرَ الْإِسْبِيجَابِيُّ أَنَّهُ ظَاهِرُ الرِّوَايَةِ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: الْمُرَادُ لَيْسَ فِيهِ دُعَاءٌ مُؤَقَّتٌ مَا سِوَى: اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُك.*
*وَقَالَ بَعْضُهُمْ: الْأَفْضَلُ التَّوْقِيتُ وَرَجَّحَهُ فِي شَرْحِ الْمُنْيَةِ تَبَرُّكًا بِالْمَأْثُورِ اهـ.*

*وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْقَوْلَ الثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مُتَّحِدَانِ، وَحَاصِلُهُمَا تَقْيِيدُ ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ بِغَيْرِ الْمَأْثُورِ كَمَا يُفِيدُهُ قَوْلُ الزَّيْلَعِيِّ.*
*وَقَالَ فِي الْمُحِيطِ وَالذَّخِيرَةِ: يَعْنِي مِنْ غَيْرِ قَوْلِهِ اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُك إلَخْ وَاَللَّهُمَّ اهْدِنَا إلَخْ اهـ فَلَفْظُ يَعْنِي بَيَانٌ لِمُرَادِ مُحَمَّدٍ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ، فَلَا يَكُونُ هَذَا الْقَوْلُ خَارِجًا عَنْهَا، وَلِذَا قَالَ فِي شَرْحِ الْمُنْيَةِ: وَالصَّحِيحُ أَنَّ عَدَمَ التَّوْقِيتِ فِيمَا عَدَا الْمَأْثُورَ لِأَنَّ الصَّحَابَةَ اتَّفَقُوا عَلَيْهِ وَلِأَنَّهُ رُبَّمَا يَجْرِي عَلَى اللِّسَانِ مَا يُشْبِهُ كَلَامَ النَّاسِ إذَا لَمْ يُؤَقَّتْ ثُمَّ ذَكَرَ اخْتِلَافَ الْأَلْفَاظِ الْوَارِدَةِ فِي اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُك إلَخْ. ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّ الْأَوْلَى أَنْ يُضَمَّ إلَيْهِ اللَّهُمَّ اهْدِنِي إلَخْ وَأَنَّ مَا عَدَا هَذَيْنِ فَلَا تَوْقِيتَ فِيهِ، وَمِنْهُ مَا عَنْ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ بَعْدَ عَذَابَكَ الْجِدُّ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَانْصُرْهُمْ عَلَى عَدُوِّك وَعَدُوِّهِمْ. اللَّهُمَّ الْعَنْ كَفَرَةَ الْكِتَابِ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَك وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَك. اللَّهُمَّ خَالِفْ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ، وَزَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَنْزِلْ عَلَيْهِمْ بَأْسَك الَّذِي لَا يُرَدُّ عَنْ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ " وَمِنْهُ مَا أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ وَحَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ «أَنَّهُ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ وِتْرِهِ: اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِرِضَاك مِنْ سَخَطِك، وَبِمُعَافَاتِك، مِنْ عُقُوبَتِك، وَأَعُوذُ بِك مِنْك، لَا أَحْصَى ثَنَاءً عَلَيْك، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْت عَلَى نَفْسِك» وَغَيْرَ ذَلِكَ مِنْ الْأَدْعِيَةِ الَّتِي لَا تُشْبِهُ كَلَامَ النَّاسِ. وَمَنْ لَا يُحْسِنُ الْقُنُوتَ يَقُولُ {رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً} [البقرة: 201] الْآيَةَ. وَقَالَ أَبُو اللَّيْثِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي يُكَرِّرُهَا ثَلَاثًا، وَقِيلَ يَقُولُ: يَا رَبِّ ثَلَاثًا، ذَكَرَهُ فِي الذَّخِيرَةِ. اهـ.*

*أَقُولُ: هَذَا يُفِيدُ أَنَّ مَا فِي الْبَحْرِ مِنْ قَوْلِهِ ذَكَرَ الْكَرْخِيُّ أَنَّ مِقْدَارَ الْقِيَامِ فِي الْقُنُوتِ مِقْدَارُ سُورَةِ {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} [الانشقاق: 1] وَكَذَا ذَكَرَ فِي الْأَصْلِ اهـ بَيَانٌ لِلْأَفْضَلِ، أَوْ هُوَ مَبْنِيٌّ عَلَى الْقَوْلِ بِأَنَّ الْقُنُوتَ الْوَاجِبَ هُوَ طُولُ الْقِيَامِ لَا الدُّعَاءُ تَأَمَّلْ.*

*هَذَا، وَذَكَرَ فِي الْحِلْيَةِ أَنَّ مَا مَرَّ مِنْ أَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ وِتْرِهِ اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِرِضَاك مِنْ سَخَطِك» إلَخْ. جَاءَ فِي بَعْضِ رِوَايَاتِ النَّسَائِيّ «أَنَّهُ كَانَ يَقُولُهُ إذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ وَتَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ»* .
*[ابن عابدين، الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، ٧/٢]*

اسی طرح *بدائع الصنائع* میں علامہ کاسانی نے لکھا ھے کہ

*وَقَالَ بَعْضُ مَشَايِخُنَا: الْمُرَادُ مِنْ قَوْلِهِ لَيْسَ فِي الْقُنُوتِ دُعَاءٌ مُوَقَّتٌ مَا سِوَى قَوْلِهِ اللَّهُمَّ إنَّا نَسْتَعِينُك؛ لِأَنَّ الصَّحَابَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - اتَّفَقُوا عَلَى هَذَا فِي الْقُنُوتِ فَالْأَوْلَى أَنْ يَقْرَأَهُ.*
*وَلَوْ قَرَأَ غَيْرَهُ جَازَ وَلَوْ قَرَأَ مَعَهُ غَيْرَهُ كَانَ حَسَنًا، وَالْأَوْلَى أَنْ يَقْرَأَ بَعْدَهُ مَا عَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قُنُوتِهِ «اللَّهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ» إلَى آخِرِهِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: الْأَفْضَلُ فِي الْوِتْرِ أَنْ يَكُونَ فِيهِ دُعَاءٌ مُوَقَّتٌ؛ لِأَنَّ الْإِمَامَ رُبَّمَا يَكُونُ جَاهِلًا فَيَأْتِي بِدُعَاءٍ يُشْبِهُ كَلَامَ النَّاسِ فَيُفْسِدُ الصَّلَاةَ، وَمَا رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ التَّوْقِيتَ فِي الدُّعَاءِ يُذْهِبُ رِقَّةَ الْقَلْبِ مَحْمُولٌ عَلَى أَدْعِيَةِ الْمَنَاسِكِ دُونَ الصَّلَاةِ لِمَا ذَكَرْنَا.*
*[الكاساني ,بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع ,1/274]*

اسی طرح معروف و مشہور اردو کی کتاب *بہار شریعت* میں درج ھے کہ
وتر کی تینوں رکعتوں میں مطلقاً قراء ت فرض ہے اور ہر ایک میں بعد فاتحہ سورت ملانا واجب اور بہتر یہ ہے کہ پہلی میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى یا اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا دوسری میں قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ تیسری میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھے۔ اور کبھی کبھی اور سورتیں بھی پڑھ لے، تیسری رکعت میں قراء ت سے فارغ ہو کر رکوع سے پہلے کانوں تک ہاتھ اُٹھا کر اﷲ اکبر کہے جیسے تکبیر تحریمہ میں کرتے ہیں پھر ہاتھ باندھ لے اور دعائے قنوت پڑھے، دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ، بہتر وہ دعائیں ہیں جو نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھے جب بھی حرج نہیں ، سب میں زیادہ مشہوردُعا یہ ہے۔

*اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ بِکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ کُلَّہٗ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ ط اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ ۔*

اور بہتر یہ ہے کہ اس دعا کے ساتھ وہ دعا بھی پڑھے جو حضور اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے امام حسن رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو تعلیم فرمائی وہ یہ ہے۔

*اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْ مَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْ مَنْ عَافَیْتَ وَ تَوَلَّنِیْ فِیْ مَنْ تَوَلَّیْتَ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْ مَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ وَ تَعَالَیْتَ سُبْحَانَکَ رَبَّ الْبَیْتِ وَ صَلَّی اللہ عَلَی النَّبِیِّ وَاٰلِہٖ ۔*

اور ایک دُعا وہ ہے جو مولیٰ علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، کہ نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم آخر وتر میں پڑھتے۔

*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِرَضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَآءً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ ۔*

اور حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ عَذَابَکَ الْجِدَّ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ کے بعد یہ پڑھتے تھے

*اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِھِمْ وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ اَللّٰھُمَّ الْعَنْ کَفَرَۃَ اَھْلِ الْکِتَابِ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَآئَکَ اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ عَلَیْھِمْ بَائْسَکَ الَّذِیْ لَمْ یُرَدَّ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ ۔*

دُعائے قنوت کے بعد درود شریف پڑھنا بہتر ہے۔

*خلاصہ کلام*
ان مختلف الفاظ قنوت میں سے ایک یا دو یا سب کو جمع کر کے پڑھنا بھی جائز ھے اور کسی ایک پر اکتفا کرنا بھی جائز ھے
اور۔کبھی ایک قنوت کو پڑھ لینا اور کبھی دوسرے کو پڑھ لینا بھی جائز ھے
لہذا اس مسئلہ میں شدت اختیار کرنا اور ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کرنا مزاج فقہ اسلامیہ اور مزاج فقہاء کے خلاف ھے

21/04/2022

ایک عزیز دوست کی تحریر

قرآن پاک یک بارگی کے ساتھ نازل کیوں نہ ہوا:

از محمد عمر نقشبندی عطاری عثمانی

الحمد للہ الکریم والصلوۃ والسلام علی حبیب الکریم
اما بعد۔
اللہ تعالی نے قرآن پاک کے علاوہ اپنی دیگر کتب ایک ہی مرتبہ نازل فرمادیں لیکن اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل ہونے والی کتاب،قرآن پاک بتدریج نازل فرمایا ۔
اس میں بہت ساری حکمتیں پوشیدہ ہیں جن میں سے چند امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب الاتقان فی علوم القرآن میں نقل فرمائیں ۔
میں ان میں سے چند آپ کی پیش خدمت کرتا ہوں۔
1:قرآن پاک میں زنا کی حرمت،شراب کی حرمت پر آیات موجود ہیں اگر قرآن پاک ایک ہی مرتبہ نازل ہوجاتا تو لوگ کبھی بھی اسلام نہ لاتے کیونکہ وہ ان کاموں میں بہت زیادہ مشغول تھے۔

2:قرآن پاک میں بہت سارے فرائض و واجبات و مناھی کا ذکر موجود ہے
اگر اللہ کریم قرآن پاک کو ایک بار ہی نازل فرما دیتا تو ان پر عمل مشکل ہوجانا تھا اور لوگ یہ سوچ کر اسلام سے اعراض کرتے کہ یہ اس میں تنگی و حرج بہت زیادہ ہے۔

3:اپنے محبوب علیہ السلام کے دل اطہر کو قوت و اثبات بخشنے کے لئے تدریجا نازل فرمایا کہ بار بار رب العلمین کی طرف سے فرمان پاک آتا اور دل اقدس کو اطمئنان و اثبات میسر آتا۔
4:تاکہ بار بار جبریل علیہ السلام کو رخ انور کی زیارت نصیب ہو اور محبوب کی عظمت کھلے۔

5:تورات شریف جب نازل ہوئی تو موسی علیہ السلام کی قوم نے اس کو قبول کرنے یعنی ماننے سے انکار کردیا کیونکہ یکبارگی سے نازل ہوئی تھی لیکن پھر اسی وقت اللہ قہار نے ان پر عذاب نازل فرمانے کا ارادہ کیا کہ ان پر پہاڑوں کو بادلوں کی طرح برسانے لگا تو اسی وقت مان گئے۔
تو معلوم ہوا کہ یکبارگی سے نازل ہونا ان پر گراں گزرا تو اس وجہ سے قرآن پاک کو اللہ کریم نے تدریجا نازل فرمایا۔

6:تاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے اس کا حفظ کرنا آسان ہوجائے کیونکہ آقا کریم علیہ السلام نبی امی تھے کہ لکھنا نہ سیکھا تھا نہ ہی لکھتے تھے(چند مرتبہ لکھا بھی ہے لیکن بطور معجزہ لکھا نہ عادتا جیسا کہ حکیم الامت علیہ الرحمہ نے لکھا)
(از الاتقان فی علوم القرآن)

19/04/2022

کچھ عرصہ قبل یہ تحریر لکھی

فضائل اعمال میں حدیث ضعیف پر عمل کی شرائط

1 اس حدیث ضعیف سے نہ کوئی حلال حرام ثابت ہوتا ہو اور نہ ہی حرام حلال ثابت ہوتا ہو

2 یہ حدیث ترغیب و ترہیب کے موضوع پر مشتمل ہو

3اس کا ضعف بہت سخت درجہ کا نہ ہو

ا(ان تین شرائط پر ان تمام کا اتفاق ہے جو اس کو فضائل اعمال میں قبول کرتے ہیں )

2 مزید شرائط کا حافظ ابن حجر عسقلانی نے اضافہ کیا ہے

4 اس حدیث میں اگر کسی عمل کی فضیلت ثابت ہو رہی ہے وہ شریعت کے کسی طے شدہ اصول کے تحت آتی ہو

5 اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے یہ بات سمجھے کی یہ ثابت شدہ نہیں بلکہ احتیاطا اس پر عمل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں

نوٹ ۔۔۔۔ کسی فعل کا اچھا یا برا ہونا حدیث ضعیف سے ثابت نہیں ہو گا بلکہ اسکا اچھا یا برا ہونا پہلے سے ثابت ہو تو حدیث ضعیف میں موجود ترغیب یا ترہیب پر مذکورہ شرائط کے ساتھ عمل کیا جا سکتا ہے

خادم الحدیث الشریف
ابو الباقر زین علی قادری

19/04/2022
19/04/2022
19/04/2022
19/04/2022
Photos from Madani activity's post 19/04/2022
19/04/2022

آج ہم کروڑوں ہیں تو کرتے ہیں غلامی۔۔
۔۔۔۔وہ تین سو تیرہ تھے تو لزرتا تھا زمانہ ۔۔۔۔

آج ۱۷ رمضان ہی کے دن مٹھی بھر مسلمانوں نے ہزاروں کافروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی۔۔ یہی دن تھا کہ انکی مدد کے لئے آسمان سے فرشتوں کی فوج اتری تھی۔۔غزوہ بدر اسلامی تاریخ کی پہلی فتح ہے۔۔غزوہ بدر تاریخ اسلامی کا ایسا جھومر ہے جسکے بغیر مسلمانوں کے دل نور ایمانی سے جگمگا نہیں سکتے۔
ہم اپنا جائزہ لیں کہاں کھڑے ہیں۔۔ تعداد تو اتنی کہ شمار نہیں کی جا سکتی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔
خدا آج بھی وہی ہے جو اس وقت تھا ۔۔ فرق ہے تو صرف ہمارے یقین کا۔ہمارے ایمان کا ۔ہمارے توکل کا۔۔ہمارے بھروسہ کا۔۔
بے شک آسمانی فوجیں ہمارے لئے بھی اتر سکتی ہیں اگر ہمارا ایمان بھی بدری شیروں جیسا ہو۔۔۔
اللہ ہمیں بدر کے غازیوں جیسا ایمان نصیب فرمائے۔۔

اقبال نے کیا خوب کہا ؛
فضاۓبدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو

اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

19/04/2022

17 رمضان المبارک یوم عرس مبارک سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

19/04/2022

🌷 *تاکہ محبوبہ مصطفیٰ کی شان معلوم ہو* 🌷
١٧ رمضان المبارك ١٤٤٣ه‍
عمر احمد "

آج 17 رمضان المبارک سیدہ عابدہ زاہدہ متقیہ مفتیہ طیبہ طاہرہ ام المومنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا روز وفات ہے
آپ رضی اللہ عنہا کی مبارک زندگی کے جس پہلو سے بھی بات کریں تو وہ تشنہ رہے گا چاہے وہ آپ کا زہد ہو، تقوی ہو، آپ کا علم ہو ،
آپ کا راہ خدا میں خرچ کرنا، ہو یا آپ کا محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے لبریز ہونا ہو، لیکن ان سب سے بڑھ کر بندہ یہ سوچ کر ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ جب ماقبل ہستیوں میں سے کسی کی عفت مآبی پر حرف آیا تو اللہ تعالیٰ جل مجدہ نے کبھی تو جناب عیسی کو پیدا فرمایا پاک مریم کی پاکیزگی ثابت کرنے کے لئے،کبھی پیکر حسن جناب یوسف کو مادر شیریں سے متصل بچے سے پاکی دلوائی، لیکن جب میری ماں جناب سیدہ طاہرہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر گندی انگلیاں اٹھیں جب چند عدیم الاصل افراد نے اپنے خبث باطن کو اگلا ،آپکی شان عفت پر زبان درازی کی، تو تاریخ شاہد ہے اللہ تعالیٰ نے کسی بچے کو پیدا نہیں فرمایا، چاہتا تو پتھروں درختوں سے پاکی بیان کرواتا لیکن اس نے خود جناب سیدہ ام المؤمنین کی پاکدامنی کی گواہی دی کم و بیش سترہ آیات نازل فرمائی تاکہ واضح ہو کہ آپ کوئی عام عورت نہیں بلکہ محبوبہ مصطفیٰ علیہ السلام ہیں
یہ امتیازی شان اللہ تعالی نے آپکو عطا فرمائی

18/04/2022

یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ
ان کی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام
۱۷ رمضان المبارک یومِ وصال محبوبۂ حبیبِ خدا سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

Zain Ali qadri - YouTube 18/04/2022

https://youtube.com/channel/UCLJAkzcXO7tieH1-kDmgKkg

Like my you tube channel

Zain Ali qadri - YouTube Islamic videos and informative content

18/04/2022
18/04/2022

مولی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی پہلی تکبیر کے علاوہ رفع الیدین نہیں کرتے تھے

اے لے مولا علی کا عمل بھی لے لے

سیدنا علی المرتضی سے مروی ترک رفع یدین

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت پر عمل پیرا ھوتے ھوئے سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ بھی نماز میں ابتداءً رفع یدین کرتے پھر پوری نماز میں کسی مقام پر رفع یدین نہ فرماتے
چنانچہ محدث ابن ابی شیبہ روایت نقل فرماتے ہیں کہ

حدثنا وکیع، عن ابی بکر بن عبد اللہ بن قطاف النہشلی، عن عاصم بن کلیب، عن ابیہ ان علیاً کان یرفع یدیہ اذا افتتح الصلاۃ ثم لا یعود
ترجمہ الحدیث
سیدنا عاصم بن کلیب اپنے والد کلیب بن شہاب سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک حضرت علی کرم اللہ وجہہ نماز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا کرتے تھے پھر اس کے بعد رفع یدین نہیں کرتے تھے

تخریج الحدیث
مصنف ابن ابی شیبہ حدیث 2457
الاوسط لابن المنذر حدیث 1343 (سند الگ ھے)
شرح معانی الآثار حدیث 1252 (دو سندوں سے نقل کی ھے)
مؤطا امام محمد حدیث 105)
النفع الشذی شرح الترمذی 4/398)
البدر المنیر 3/484)
تخریج احادیث الاحیاء للعراقی 1/349)
فتح الباری لابن رجب 6/331)
اتحاف المہرہ 11/599)

بحث الرواۃ
امام ابن ابی شیبہ نے جس سند سے اس روایت کو نقل کیا ھے اس کی سند میں موجود راویوں کا حال ملاحظہ کیجیے

پہلا راوی : وکیع بن الجراح
امام عجلی نے کہا ثقہ عابد ھے (معرفۃ الثقات رقم 1938)
امام احمد نے کہا مطبوع الحفظ ھے (الجرح و التعدیل الرقم 168)
یحیی بن معین نے ثقہ کہا ھے (ایضاً)
علامہ ذھبی نے حافظ الثبت محدث کہا ھے (تذکرۃ الحفاظ 1/223)
ابن حجر نے ثقہ حافظ کہا ھے (تقریب التہذیب الرقم 7414)
الخزرمی نے الحافظ کہا ھے (خلاصہ تذھیب تہذیب الکمال 1/415)
الکلاباذی نے فی رجال البخاری میں شمار کیا ھے (رجال البخاری الرقم 1288)
ابن منجویہ نے رجال مسلم میں شمار کیا ھے (رجال مسلم الرقم 1767)
ابن حبان نے من الحفاظ المتقین کہا ھے (مشاھیر علماء الامصار 1/272)
ابراہیم بن شماس نے احفظ الناس کہا ھے (شرح علل الترمذی 1/170)
---------------------------------
دوسرا راوی: ابی بکر بن عبد اللہ بن قطاف النہشلی

یحیی بن معین نے ثقہ کہا ھے (تاریخ ابن معین 1/47)
امام احمد نے ثقہ کہا ھے (العلل و المعرفۃ الرقم 4371)
امام ذہبی نے ثقہ کہا ھے (الکاشف الرقم 6548)
امام ابوداؤد نے ثقہ کہا ھے (تہذیب التہذیب الرقم 8329)
امام عجلی نے ثقہ کہا ھے (معرفۃ الثقات الرقم 2102)
ابن حجر نے صدوق کہا ھے (تقریب التہذیب الرقم 8001)
ابن العماد نے صدوق کہا ھے (شذرات الذھب 1/252)
ابن منجویہ نے رجال مسلم میں شمار کیا ھے (رجال مسلم الرقم 1961)
ابن مھدی نے ثقات مشیخۃ الکوفۃ کہا ھے (تہذیب التہذیب الرقم 8329)
امام ابوحاتم نے شیخ صالح کہا ھے (الجرح و التعدیل الرقم 1536)
--------------------------------------------
تیسرا راوی: عاصم بن کلیب
امام عجلی نے ثقہ کہا ھے (معرفۃ الثقات الرقم 815)
ابن شاہین نے ثقہ کہا ھے (تاریخ اسماء الثقات الرقم 833)
حافظ ذہبی نے ثقہ کہا ھے (ذکر من تکلم الرقم 170)
ابن معین نے ثقہ کہا ھے (من کلام ابی زکریا الرقم 63)
ابوحاتم نے صالح کہا ھے (الجرح و التعدیل الرقم 1929)
احمد بن حجر نے صدوق کہا ھے (تقریب التہذیب الرقم 3705)
احمد بن صالح نے من الثقات لکھا ھے (تاریخ اسماء الثقات الرقم 833)
ابن منجویہ نے رجال مسلم میں شمار کیا ھے (رجال مسلم الرقم 170)
ابن حبان نے متقنی الکوفیین کہا ھے (مشاہیر علماء الامصار الرقم 1305)
امام احمد نے لا باس بہ کہا ھے (الجرح و التعدیل الرقم 1929)
----------------------------------------
چوتھا راوی : کلیب بن شہاب
امام ابوزرعہ نے ثقہ کہا ھے (الجرح و التعدیل الرقم 946)
ابن سعد نے ثقہ کہا ھے (الطبقات الکبری 6/123)
امام عجلی نے تابعی ثقہ کہا ھے (معرفۃ الثقات الرقم 1555)
ابن حجر نے صدوق لکھا ھے ( تقریب التہذیب الرقم 5660)
ابن حبان نے کتاب الثقات میں رکھا ھے (الثقات الرقم 5111)
--------------------------------
پانچویں راوی: خلیفۃ الراشد سیدنا و مولانا علی المرتضی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ
جلیل القدر صحابی رسول امیر المؤمنین ہیں

درج بالا تحقیق سے معلوم ھوا کہ اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں لہذا اسکی سند بالکل صحیح اور بے غبار ھے اور اس پر کسی قسم کا اعتراض باطل و مردود ھے اس حدیث کی دیگر اسناد بھی کتب احادیث میں موجود ہیں جن کے حوالہ جات ابتداء پیش کیے جا چکے ہیں
-------------------------------
ائمہ محدثین سے بھی حدیث مذکورہ کی تصحیح پیش خدمت ھے
1- وکیل احناف امام ابوجعفر الطحاوی فرماتے ہیں فحدیث علی اذا صح (شرح معانی الآثار 1/155)
2- امام ابن ترکمانی نے کہا رجالہ ثقات (الجواہر الننقی علی سنن البیہقی 2/78)
3- امام ابن دقیق العید الشافعی مائل بہ تصحیح ہیں (نصب الرایہ 1/413)
4- حافظ الحدیث علامہ عینی نے کہا صحیح علی شرط مسلم (عمدۃ القاری فی شرح البخاری 5/273)
دوسری کتاب میں فرمایا ھو اثر صحیح و صحیح علی شرط مسلم (شرح سنن ابی داؤد 3/301)
5- محدث مغلطائی مائل بہ تصحیح ہیں ( شرح ابن ماجہ 1/1473)
6 محقق الحدیث علامہ زیلعی نے کہا وھو اثر صحیح (نصب الرایہ 1/406)
7- محدث شافعیہ حافظ الحدیث ابن حجر عسقلانی نے بھی کہا ھے رجالہ ثقات (الدرایہ 1/152)
8- حافظ الحدیث امام دارقطنی محدث شافعیہ نے بھی کہا ھے موقوفا صواب (العلل الدارقطنی 4/106)
9- مفتی حرم محدث حنفیہ ملا علی قاری مائل بہ تصحیح (الاسرار المرفوعہ 1/494)
10- محدث قاسم بن قطلوبغا نے کہا سندہ ثقات (التعریف و الاخبار 309)
11- محدث نیموی نے کہا اسنادہ صحیح (آثار السنن)

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

اے کاش!
17 رمضان المبارک یوم عرس مبارک سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
فضائل امام حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما
نماز کا طریقہ ( تکبیر تحریمہ میں ہاتھ کہاں تک بلند کریں)
مولی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گالیاں دینے والی روایت
مولی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گالیاں دینے والی روایت

Telephone

Website

Address

Kasur

Other Motivational Speakers in Kasur (show all)
Intizar Ali Voice Intizar Ali Voice
District Kasur Tehsil Chunian Punjab
Kasur

motivational speakes . life changing lines. inspiration

Get Inspiration Get Inspiration
Kasur

Asslam o Alikum Friends!! You can find and watch interesting videos on thi channel ....

Tayyab Bloch Tayyab Bloch
Kasur

Our goal to make you gentle and respectable🤗

Aamir Ashraf AB Aamir Ashraf AB
Kasur

Trying to Help the poor people and kids and helping them to live the better life. We want to build a hospital where everyone can be treated for free All are requested to pray for ...

Rana Mubashar Maqsood Rana Mubashar Maqsood
Kasur, 55050

AOA My name is Rana Mubashar Maqsood i m Motivational Speaker visit my YouTube channel Thanks

Debating Society DPS Kasur Debating Society DPS Kasur
Street #1
Kasur, 55050

Dm us for debates on any topic.

Islamic Motivation Islamic Motivation
Punjab
Kasur, 55050

This page is made for Islamic motivation and information of Islam by Quran and Hadees and please help

Allama Asif Qadri Aasi Allama Asif Qadri Aasi
Kasur

دنیاخطابت میں قدم رکھتے ہی اپنی الگ پہچان بنانے والا نو

Talha Siddique Talha Siddique
Kasur

My name is Talha Siddique and I'm here to help you reach your goals.

Qari Sibghat ullah ahsan official Qari Sibghat ullah ahsan official
Ellahabad
Kasur, 54000

.

Hafiz ihsan ilahe officeil Hafiz ihsan ilahe officeil
Pakistan Punjab Kasur
Kasur, 5400

Islamic Speach

Moon Asghar Moon Asghar
Kasur
Kasur

https://www.instagram.com/invites/contact/?i=17a1y26dynmvu&utm_content=o7g8fk9