Govt Higher Secondary School Shagram- Upper Chitral
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Higher Secondary School Shagram- Upper Chitral, School, Shagram, Khyber Pakhtunkhwa.
Revised date sheet
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام کے شاہین جنہوں نے حالیہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Dear Salman Afzal !!
We are absolutely thrilled to congratulate you on your outstanding performance in the annual 2 examination ! Your hard work, dedication, and commitment have truly paid off, and we are incredibly proud of your achievement.
Your brilliant success is a testament to your perseverance and passion for learning. It's evident that you've put in a tremendous amount of effort, and the results speak for themselves. Your determination and focus have set a remarkable example for your classmates and peers.
Remember that this achievement is just the beginning, and there are countless opportunities ahead for you to showcase your potential. Continue to set high goals for yourself and approach challenges with the same determination that has brought you this far.
We have no doubt that you will continue to excel in your academic journey and inspire others with your performance. Keep nurturing your passion for learning, stay curious, and remain confident in your abilities.
Once again, congratulations on your brilliant success. Your hard work and dedication have truly paid off, and we are excited to see the great things you will accomplish in the future.
Best wishes for your continued success!
❤️💖❤️💖❤️
محترم والدین/سرپرست صاحبان
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان و صحت کی سلامتی کے ساتھ ہوں گے۔
جیسا کہ آپ حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ طلباء کی موسم سرما کی چھٹیاں ہو چکی ہیں اور سکول کے اساتذہ کرام بچوں کو ہوم ورک دے چکے ہیں۔ اب یہ آپ حضرات کی ذمہ داری ہے کہ تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور جو ہوم ورک ان کو دیئے گئے ہیں ان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنائیں تاکہ ہمارے بچوں کا علمی نقصان نہ ہو۔
آپ کا خیر اندیش
پرنسپل
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
Ahmad Zareen Khan
Hafeez Ud Din
Shahab Uddin
M Asif Chitrali
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام کے جماعت دہم کے طلباء کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام اور اس کی تصویری جھلکیاں۔
اساتذہ کرام نے فارغ ہونے والے طلباء کو قیمتی نصائح سے نوازا اور کامیاب مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آج سکول کرکٹ ٹیم کو لے کرتمرگیرہ سےواپسی پر گورنمنٹ ہاٸر سکینڈری سکول دورش آنے کا موقع ملا ۔۔ ہاٸر سکینڈری سکول دورش چترال کے چند مشہور سکولوں میں سے ایک ہے۔یہاں کے پرنسپل محمد سلیم صاحب ایک مانے ہوۓ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اعلی منتظم اور بے مثال پرنسپل ہیں۔ انتھک محنتی اور پر خلوص ہیں۔ انھوں نے اپنے ادارے کو بے مثال بنایا ہے ۔انھوں نے اپنے سٹاف کے ساتھ ہمارا استقبال کیا اپنے دفتر میں ہمیں اپنے ادارے سے متعلق مکمل بریفنگ دی پھر ہمیں اپنے ادارے کا تفصیلی وزٹ کرایا ۔ساٸنس لیب، لاٸبریری ،دفتر ہال تمام کلاس رومز کا وزٹ کرایا ۔بچوں اور تمام اساتذہ سے ملوایا ۔پھر پر تکلف چاۓ کا انتظام کرایا۔۔ہم پرنسپل صاحب کی اس عزت افزاٸ کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کی مثالی شخصیت اعلی انتظام بہترین ادارے اور باصلاحیت سٹاف اور طلبا کے شکر گزار ہیں ۔ہمارے بچوں کو ان کی شخصیت اور ادارے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔اللہ ان کو مزید کامیابیوں سے ہم کنارے کرے۔
Govt: Higher Secondary School Drosh
Our Eagles are on the way for Divisional Competition.
Best of Luck
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام میں سکول ہذا میں مختلف سکولوں سے ٹرانسفر ہو کے آنے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام اور اس کی تصویری جھلکیاں
We Welcome you to our Family.
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام کے سبزہ زار میں ایک شاندار تقریب بعنوان رونمائی ڈسٹرکٹ کرکٹ ونر ٹرافی انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ 2023 و تقسیم سکول بیجز و انعامات منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب سیف اللہ صاحب چیرمین PTC جبکہ صدر محفل پرنسپل سکول ھذا محترم جناب حفیظ الدین صاحب تھے۔اسٹیج سیکرٹری جناب فضل الرحمن صاحب تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں PTC ممبرز ، صدر الخدمت فاونڈیشن تورکھو جناب شریف عالم سہیم صاحب، یوتھ کونسلر جناب شاکر اللہ صاحب و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد حالیہ انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ کے ضلعی مقابلوں میں سکول ہذا کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی اور کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنا اور تنظیم اساتذہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی قائد جناب ڈاکٹر عثمان صاحب کی طرف سے اعلان کردہ سکول بیجز و انعامات تقسیم کرنا تھا۔ صدر الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے کرکٹ ٹیم کو ٹرافی اور شیلڈز دئے گئے۔ یوتھ کونسلر نے نقد پانچ ہزار روپے کا انعام دیا۔ تنظیم اساتذہ اپر چترال کے صدر جناب نورالہادی ناجی صاحب نے تنظیم اساتذہ خیبر پختون خواہ کی طرف سے سکول ہذا کے پرنسپل جناب حفیظ الدین صاحب کو حسن کارکردگی یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے اپنے مختصر خطاب میں کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے طلباء کو اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔ صدر محفل نے اپنے مختصر خطاب میں تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں۔ کرکٹ ٹیم کے طلباء ، کوچز اور اسپورٹ انچارج اساتذہ کرام کو سکول ہذا کی طرف سے ہار اور میڈلز پہنائے گئے۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
رپورٹ کنندہ:
احمد زرین سیکرٹری نشر و اشاعت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
Stand up for Champions 🏆
الحمداللہ۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ کے ضلعی مقابلوں کے کرکٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ چیمپئن بن گیا۔
🏆👏👏
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام کے سبزہ زار میں تورکھو زون کے انٹر سکولز زونل ادبی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب مفتی ناظم الدین صاحب جبکہ صدر محفل سکول ہذا کے پرنسپل جناب حفیظ الدین صاحب تھے۔ پروگرام کے اسٹیج کے فرائض جناب نورالہادی ناجی صاحب نے کی۔ پروگرام میں پورے زون سے صرف چار سکولوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں طلباء نے مختلف کیٹگریز میں اپنے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے اپنے مختصر خطاب میں پروگرام کے شرکاء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ادبی مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدر محفل نے تمام شرکاء اور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پرنسپل صاحب نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سارے سکولوں نے ان ادبی مقابلوں میں حصہ نہیں لیا۔ اعلان نتائج اور دعا خیر کے ساتھ یہ پر رونق محفل اپنے اختتام کو پہنچا۔
زون سے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے والے سکولز درجہ ذیل ہیں۔
1۔ حسن قرات: گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ
2۔ حمد باری تعالی: گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ
3۔ نعت رسول مقبول: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
4۔ اردو تقریر: گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ
5۔ انگریزی تقریر:
گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ
6۔ ملی نغمہ: گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ
7۔ کوئز :
گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ
8۔قومی ترانہ:
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
9۔مضمون نویسی:
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
10۔ پوسٹر میکنگ:
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام میں انٹرسکولز زونل ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
فائنل میچ سے پہلے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول شاگرام جناب حفیظ الدین صاحب نے ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے اعراض و مقاصد اور ان کی افادیت سے طلباء کو آگاہ کیا۔
زون کی فاتح ٹیمیں:
فٹبال: گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام
کرکٹ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام
والی بال: گورنمنٹ ہائی سکول ریچ
10th Class students are demonstrating the life cycle of flowering plants....
Morning assembly at GOVERNMENT PRIMARY SCHOOL SHAGRAM
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Khyber Pakhtunkhwa
17080
Opening Hours
Monday | 07:30 - 13:35 |
Tuesday | 07:30 - 13:35 |
Wednesday | 07:30 - 13:35 |
Thursday | 07:30 - 13:35 |
Friday | 07:30 - 12:00 |
Saturday | 07:30 - 13:35 |
School Lar Manki (Swabi), Manki
Khyber Pakhtunkhwa
On this page u can see about all activities of the school.
Sheikh Maltoon Town Mardan, Shah Mardan
Khyber Pakhtunkhwa
1 month training course contact 03005735102 sheikh maltoon town mardan
Bedadi
Khyber Pakhtunkhwa
Muslim public school is a middle school based on the latest education techniques.
Khajamad, Mandan Sabu Khel
Khyber Pakhtunkhwa
we provide education, excellence because knowledge is power #al #ibad# islamic #school #bannu
Khyber Pakhtunkhwa
Govt: Primary School Gureen is A Government School in Gureen Shishi koh Tehsil Drosh District Lower C
Shang
Khyber Pakhtunkhwa
This is the only official page of GHSS Olandar and a FB ID https://www.facebook.com/ghss.olandar.7 i
Gud Malang Aka Khil Bara Khyber, Bara
Khyber Pakhtunkhwa
we provide Quality education . we built Nation builders ( Nothings is impossible)
Seri Mela Kasha, Shahu Khel
Khyber Pakhtunkhwa
description about our school