N-Care Pharmacy

N-Care Pharmacy

#LeadingTowardsPatientSafety

05/04/2023

کھڑے ہوکر پانی پینے سے neuropathic pain in legs ہوتا ہے ، یہ ایک ایسا شدید درد ہے جو ٹانگوں کی رگوں میں شدت سے سرائیت کرتا ہے۔
Even high potent pain killer don't work.
Treatment/؛ علاج
پانی ھمیشہ بیٹھکر دو یا تین سانسوں میں باقاعدگی سے پینے سے یہ درد ایسے دور ہوتا ہے جیسے کبھی تھا ہی نہی۔
بے شک میرے نبی کی ہر بات میں بے انتہا حکمت ھے۔
Always follow the right path shown by Allah in Quran and Hadith Mubarkaa...
Dr Mahar Muhammad Aslam
Pharm-D , R.Ph
N-Care Pharmacy

16/02/2023

معدہ کا السر، وجوہات اور احتیاطی تدابیر

معدے کی کارکردگی جتنی مثالی اور عمدہ ہوگی ، ہماری صحت بھی اتنی ہی شاندار اور قابل رشک ہوگی۔
انسانی وجود کی صحت وتن درستی کا تمام تر انحصار متوازن خوراک اور نظام ہضم کی اعلیٰ کارکردگی پر سمجھا جاتا ہے۔

خوراک جس قدر متوازن، مقوی اور بھرپور ہوگی اسی قدر جسم میں توانائی اور قوت کا احساس ہوگا۔ کھائے جانے والی خوراک کا فائدہ بھی اسی وقت ہوتا ہے جب بدن کا نظام ہضم مضبوط اور مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ہو۔ فی زمانہ لذت اور مزے سے بھرپور پکوانوں کے استعمال سے نظام ہضم کسی خوش نصیب ہی کا مکمل طور پر فعال اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ہوگا۔

نظام ہضم کا تعلق ہمارے معدے سے ہے، ہم جو بھی کھاتے اور پیتے ہیں وہ سب سے پہلے معدے میں کیمیائی پروسس سے گزر کر دوسرے اعضاء تک پہنچ پاتا ہے۔ معدے کی کارکردگی جتنی مثالی اور عمدہ ہوگی ، ہماری صحت بھی اتنی ہی شاندار اور قابل رشک ہوگی۔ یوں تومعدے کے کئی ایک امراض ہیں جو بدن انسانی کو اپنی لپیٹ میں لے کر پریشانی کا سبب بنتے ہیں لیکن ان میں سب سے تکلیف دہ مر ض معدے کا زخم (السر ) ہے جس سے پورا بدن ہی متاثر ہوتا ہے۔

معدے کاالسر کیا ہے؟

معدہ کے السر سے مراد معدہ کی حفاظتی جھلی میں زخم کا بن جانا ہے۔ یہ زخم عمومی طور پر 5mm یا اس سے زیادہ بڑا ہو سکتا ہے اور معدہ کی اندرونی تہہ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ معدہ کے السر کے بارے میں آگہی حاصل کرنے کے لئے معدہ کی ساخت کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

انسان کی عمر اور السر میں تعلق

السر کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ معدہ کا السر عام طور پر زیادہ عمر کے لوگوں مثلاً70-55 سال تک کی عمر میں ہوتا ہے جب کہ چھوٹی آنت کا السرنسبتاً کم عمر کے افراد یعنی30-55سال کی عمر میں ہوتا ہے۔ معدہ کے علاوہ ، السر چھوٹی آنت میں بھی ہو سکتا ہے۔

السر کیوں اور کیسے؟

ایسے افراد جو متواتر مرغن، تیز مسالے والی غذائیں،چٹ پٹے پکوان اور چٹخارے دار اشیاء کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ فاسٹ فوڈز، سموسے، پکوڑے، کولا مشروبات، بیکری مصنوعات، میدے سے بنی اشیاء، بریانی، بیگن، دال مسور اور بادی غذاؤں کے بکثرت استعمال سے بھی معدے میں ورم کی کیفیت ہوسکتی ہے۔ گوشت خوری،چائے ،کافی اور سگریٹ نوشی کی زیادتی سے بھی معدے میں تیزابی مادے بڑھ جاتے ہیں۔جب معدے کی تیزابیت مسلسل بڑھی رہے تو یہ معدہ کی حفاظتی جھلی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور السر کا موجب بن سکتی ہے۔

تیزابیت کے علاوہ مندرجہ ذیل عوامل السر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اینٹی بائیو ٹیک اور دردوں کی دوا کا زیادہ استعمال کرنے سے بھی معدے میں ورم کی کیفیت پیدا ہوجانے سے زخم بن کر السر کا روپ دھار لیتا ہے۔ دافع جسمانی درد، جوڑوں کی درد وغیرہ کیلئے دردوں کی دوائیاں (NSAIDs) گروپ کا استعمال زیادہ کرنے سے معدے کے السر کے ساتھ ساتھ جگر اور گردے بھی متاثرہونے کے امکانات رہتے ہیں۔ جدید میڈیکل سائنس کی رو سے H.Pilory بھی معدے کے السر کا ایک سبب بنتی ہے۔

ایچ پیلوری ایک جراثیم ہے جو معدہ اور چھوٹی آنت کے السر کا باعث بن سکتا ہے یہ جراثیم بہت عام ہے اور تقریباً دنیا کی آدھی آبادی کو متاثر کیے ہوئے ہے۔یہ جراثیم حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ، گندی آب و ہوا، آلودہ پانی یا غیر معیاری خوراک استعمال کرنے سے پھیلتا ہے۔بلا کے سگریٹ نوش حضرات بھی السر کے خطرے کی زد میں رہتے ہیں۔ سگریٹ نوشی اورشراب نوشی کے استعمال سے السر ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ ہونے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔ اسی طرح پان اور نسوار کا استعمال کرنے والے افراد بھی معدے کے السر کے نشانے پرہوسکتے ہیں۔

السر کی علامات

معدہ میں درد، السر کی بیماری کی سب سے اہم علامت ہے اور 90-80% لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ بھوک کی کمی اور متلی کی کیفیت معدہ کے السرسے متاثر لوگوں میں اکثر پائی جاتی ہے۔ چھوٹی آنت کے السر میں دو تہائی افراد میں درد رات کو ہوتی ہے اور پیٹ سے کمر کی طرف جا سکتی ہے۔ قے کا بار بار آنا اور وزن کا مسلسل کم ہونا خطرے کی علامت ہے اور معدے کا کینسر یا معدہ کے خارجی راستے کی رکاوٹ کی نشان دہی کرتی ہے۔ اگر السر مندمل نہ ہو تو پیچیدگی کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور مریض کو خون کی اُلٹی یا سیاہ پاخانے بھی آسکتے ہیں۔

السر کی تشخیص

جسب کسی کو السر کا مسئلہ پیش آتا ہے تو معدے میں مسلسل درد،جلن ، قے،ابکائیاں اور بعض حالات میں خون کی الٹی بھی آنے لگتی ہے۔ السر کے مریض کی بھوک بھی تقریباً ختم ہوجاتی ہے۔ پانی پینے سے بھی معدے میں دکھن کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید لیبارٹریز کے تحت السر اور اس کی وجوہات کی تشخیص کیلئے کئی ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں لیکن السر کی تشخیص کا سب سے بہتر طریقہ اینڈو سکوپی ہے۔ اس ٹیسٹ کی مدد سے اس بات کا تعین کیا جا سکتا ہے کہ السر معدہ یا چھوٹی آنت میں ہے۔

:السر کا علاج

السر کے علاج کا زیادہ تر انحصار اس کی وجہ کے معلوم ہونے پر ہوتا ہے۔ اکثر اوقات کینسر کا علاج اس کی دستیاب دواؤں سے ہی ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات جراحی کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ السر کا علاج فوری طور پر شروع کر دیا جانا چاہیے۔

اگر آپ کے معدے میں السر کی وجہ ایچ پائلوری کا انفیکشن ہو گی تو پھر آپ کو اینٹی بائیوٹک دواؤں کے علاوہ ایسی دوائیں بھی استعمال کروائی جائیں گی جو معدے میں تیزاب پیدا کرنے کے عمل میں سستی لانے والی یا اسے روک دینے والی ہوتی ہیں۔
السر سے بچاؤ

امراض کے خلاف ہماری غذا ہی بہترین ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر ہمیں غذاؤں کے انتخاب اور مناسب استعمال سے آگاہی ہو جائے۔ کچی سبزیاں اور موسمی پھلوں کا بکثرت استعمال معدے کے السر سمیت تمام بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین قدرتی طریقہ ہے۔ ہماری غذا میں جس قدر ریشے دار غذائیں شامل ہوں گی، اسی قدر تیزابی مادے کم بنیں گے، السر پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ تیزابیت بنتی ہے۔ جب معدے میں تیزابی مادے ہی نہیں بنیں گے تو السر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسی طرح خالی پیٹ تیز قدموں کی سیر اور ورزش کو معمول میں شامل رکھنا بھی السر کے حملے سے محفوظ بناتا ہے۔

کھانے کے ساتھ کولڈ ڈرنکس پینے کی عادت ترک کردینے سے بھی السر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ گوشت پکاتے وقت سبزی شامل کر لینے سے بھی کئی ایک معدے کے مسائل سے تحفظ ملتا ہے۔سرخ مرچ،تیز مسالے،تلی اور بھنی ہوئی غذاؤں سے بھی گریز السر کی شکایت سے محفوظ بناتا ہے۔ بغیر کسی خاص مسئلے کے دافع درد ادویات کے استعمال سے بھی بچنا چاہیے۔ کیونکہ جسمانی درد کی دوائیاں خاص کرNSAIDs گروپ کے مبینہ مسلسل استعمال سے نہ صرف معدے اور انتڑیوں کا السر پیدا ہوتا ہے بلکہ جگر اور گردوں کو مبینہ طور پرناکارہ بھی یہی ادویات بناتی ہیں۔ دافع درد کی ادویات کا استعمال اگر ناگزیر ہوں تو ماہر معالج کے مشورہ سے متبادل دوائیاں استعمال کریں۔

معدے میں H.Pylori جراثیم معدہ کی بیماریوں خصوصی طور پر السر کی ایک اہم ترین وجہ ہے غیر معیاری بازاری کھانوں سے پرہیز کیا جائے اور صاف تازہ پانی کا استعمال کیا جائے۔ جتنا ممکن ہوسکے چائے ،سگریٹ اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔ اگر عادت سے مجبور ہوں تو خالی پیٹ چائے یا سگریٹ پینے سے اجتناب کیا جائے۔ تیز سرخ مرچ مسالے دار مرغن کھانے اور آلودہ پانی کے استعمال سے اجتناب کریں۔

کھانا بھوک رکھ کر کھائیں، رات کا کھانا سونے سے 2 سے3گھنٹے پہلے کھائیں۔ موسمی پھل، پھلوں کے جوسز اور سبزیاں قدرے زیادہ استعمال کریں۔کچی سبزیاں کھیرا ، ٹماٹر، پیاز، بند گوبھی، مولی، گاجر اور سلاد کے پتے بطور سلاد دوپہر کے کھانے میں لازمی شامل کریں۔ ناشتے میں جو اور گندم کا دلیہ شامل کرنا بھی معدے کے کئی ایک مسائل سے بچاتا ہے۔گنے کی گنڈیریاں، قدرتی مشروبات جیسے صندل، الائچی، عناب، آلو بخارا وغیرہ کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

تفکرات، اداسی، ٹینشن، سٹریس اور ڈپریشن سے بھی معدے میں تیزابی مادوں میں اضافہ ہوتا ہے اور نتیجتاََ السر پید اہوکر زندگی کو اجیرن بنادیتا ہے۔ لہذا روز مرہ کی زندگی میں فکر ، پریشانی ، ٹینشن اور فضول سوچنے کے طرز عمل اور اداس رہنے سے گریز کر یں۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری معروضات کو اپنا کر مثالی صحت کا حصول ممکن بنائیں گے

ڈاکٹر مہر محمد اسلم کلاسرہ
Pharm-D, R.Ph
N-Care Pharmacy

14/12/2022
25/10/2022

فارماسوٹیکل کمپنی GSK نے پیناڈول کی قیمت نہ بڑھانے کی وجہ سے اس دوا کی تیاری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے بعض ادوایات کی قیمتوں کو بڑھانے کے مسئلے پر حکومت اور فارما انڈسٹری کے درمیان ڈیڈلاک ہے اور یہ ادوایات مارکیٹ میں شارٹ ہیں۔ اعدادوشمار کے حساب سے کمپنی کا کیس اس لئے مضبوط لگتا ہے خام مال وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیناڈول کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات بڑھ گئے اور حکومت قیمت بڑھانے سے انکار کر رہی ہے۔ مگر یہ بات اتنی سادہ نہیں ہے۔ مذکورہ کمپنی اور اس طرح کی دیگر کمپنیاں درجنوں دیگر ادوایات بھی بناتی ہیں اور ان کی مجموعی شرح منافع کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ GSK مجموعی طور پر بھی نقصان ظاہر کرنے کا دعوی کر رہے ہے جسے اتنی آسانی سے تسلیم کرنا درست نہیں ہوگا۔ اس کمپنی کے ڈائریکٹرز اور منیجمنٹ کو جو بونس اور دیگر فوائد ادا کئے گئے ہیں ان سب کی تفصیلات بھی سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ان کمپنیوں نے ادوایات کی مارکیٹنگ پر جو اخراجات لئے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جائے۔

پاکستان میں ادوایات ساز کمپنیاں خام مال کی مقامی سطح پر تیاری کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ فارماسسٹ زیادہ تر سیلزمین کا کام کرتے ہائے جاتے ہیں۔ فارماسوٹیکل کیمسٹری اور اس سے وابستہ دیگر شعبوں میں جا کر دیکھ لیں کہ ملک میں اربوں کا منافع کمانے والی کمپنیاں ان سے بالکل لاتعلق بیٹھی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں خام مال کی تیاری نہ ہونے اور جنرک ادوایات کی بغیر کسی بائیو ایکویلینس اسٹڈی کے رجسٹر ہونے کا نتیجہ یہ ہے کہ اس شعبے سے جڑے سائنسی شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ اس کے برعکس ہندوستان اور چین میں یہ شعبے حیرت انگیز ترقی کر کے دنیا بھر میں اپنے ماہرین کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

حکومت کو فارماسوٹیکل سیکٹر کی غیر شفاف تجارتی سرگرمیوں کی تفتیش اور اس سیکٹر میں دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ایک نیشنل کمیشن تشکیل دینا چاہیئے جو چھ ماہ کے عرصے کے دوران پورے معاملے کی تحقیق کر کے ملکی فارماسوٹیکل انڈسٹری کو محض پیکجنگ انڈسٹری سے ایک حقیقی فارما انڈسٹری بنانے کی سفارشات پیش کرے۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی دنیا بھر میں چھائی ہوئی فارما انڈسٹری کی بنیاد اندرا گاندھی کی طرف سے تشکیل کردہ جسٹس آیانگر کمیشن کی رپورٹ تھی۔ اس رپورٹ پر عمل کرنے سے انڈین فارماسوٹیکل انڈسٹری آج اس مقام پر کھڑی ہے۔

Want your practice to be the top-listed Clinic in Kot Addu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Adda Laal Meer, Multan Road Kot Addu
Kot Addu

Other Medical & Health in Kot Addu (show all)
Hakeem imtiaz baloch Hakeem imtiaz baloch
Kot Addu

medical.

Ahad Nazeer  Herbalist Ahad Nazeer Herbalist
Noor Shah Talai
Kot Addu, 00

Medical and fitness

Hakeem Muhammad Tahir Qureshi Hakeem Muhammad Tahir Qureshi
Al-Quresh Herbal Clinic
Kot Addu, 34030

Tahir Qureshi

RRJA Production RRJA Production
Ward No 9 House No 776
Kot Addu, 34050

Doctor  Pharmacist Doctor Pharmacist
Pittafi Chowk Railway Station Mehmood Kot
Kot Addu, 34050

Our medical page is dedicated to providing reliable information about health and wellness.

Pharma Tech Pharma Tech
Ahsan Pur Mustaqil Punjab
Kot Addu

I am a Assistant pharmacist --- ☆☆☆♧ Pharmacy Mcqs ♧☆☆☆

Zaheeri Dawakhana Zaheeri Dawakhana
Zaheeri Dawakhana, Main Bazar Kot Adu
Kot Addu, 34050

Hakeem Zameer Ahmad Khan B.U.M.S (Punjab) Medical Technician (THQ Kot adu)

Doctors health care kotadu Doctors health care kotadu
MINI Bypass GULSHAN E USMAN
Kot Addu

MEDICAL AND SURGICAL HEALTH ISSUES

Dr Hasnain's Dental Clinic & Aesthetic Studio Dr Hasnain's Dental Clinic & Aesthetic Studio
Noorshah Multan Road Near Stadium Kot Addu
Kot Addu, 34050

Dr Hasnain Manzoor Dental Surgeon Specialist in.Aesthetic Dentistry and Implantology

Kamil harbel dwa khana Kamil harbel dwa khana
Kot Adu
Kot Addu, 34044

hakeem sahab se rabta karein

Dr Asif yaseen Dr Asif yaseen
Sanawan
Kot Addu

health benefits

Salih herbal Salih herbal
Main Bazar Kot Addu
Kot Addu

مردانہ کمزوری کا علاج کیا جاتا ہے