شیعہ علماء کونسل پنجاب

شیعہ علماء کونسل پاکستان مکتب تشیع پاکستان کا قومی و ملی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے تشیع کا ممے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے

ضلع کرم صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ 10/07/2023

ضلع کرم کے متعدد علاقوںکی حالیہ صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ

زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ کرتے ہوئے پائیدار امن کیلئے مضبوط و قابل عمل لائحہ عمل دیا جائے

اسلام آباد 10 جولائی 2023ء ( جعفریہ پریس پاکستان )ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارہ چنار کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ ارباب اختیار فی الفور وہاں جاری لڑائی کو ختم کراتے ہوئے کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ کریں اور علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے حوالے سے مضبوط اور قابل عمل لائحہ عمل دیا جائے۔

ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں بھرپور کانفرنس سے اپنے خطاب کے نکتہ آغاز سے ہی اس معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے متوجہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا انتہائی لازم ہے ۔ ترجمان کے مطابق حالیہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس لئے فی ا لفور وہاں جاری لڑائی کو ختم کراتے ہوئے کشیدگی کم کراناانتہائی لازمی ہے اس کیساتھ ساتھ زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ بھی انتہائی لازمی ہے اور علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے حوالے سے مضبوط اور قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جانا بھی ضروری ہے۔
https://bit.ly/3NNMhdo

ضلع کرم صورتحال انتہائی تشویشناک، فی الفور لڑائی ختم کرائی جائے، ترجمان قائد ملت جعفریہ زیادتی کرنیوالوں کا محاسبہ کرتے ہوئے پائیدار امن کیلئے مضبوط و قابل عمل لائحہ عمل دیا جائے

29/07/2022

قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کا محرم الحرام 2022 کا پیغام

علماء و ذاکرین کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خصوصی خطاب 25/07/2022

جعفریہ پریس پاکستان : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و خطباءکے نمائندہ اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شرکاء و منتظمین کا شکریہ ادا کیا آپ نے فرمایا کہ اجلاس میں جو تجاویز دی گئیں وہ بہت بہتر تجاویز ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خطاب میں فرمایا کہ خطباء و علماء اپنے مطالعے کو مزید بہتر بنائیں اہلبیتؑ کے فضائل و مناقب اور مصائب اہلبیتؑ کو بہتر انداز میں پیش کیا جانا چاہئے مستند روایات کے زریعے ذہنی معیار و ذہنی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تاکید کرتا ہوں علماء کو کہ اپنے مطالعے کو بہتر بنائیں تاکہ معیار و ذہنی سطح بلند ہوسکے عقائد احکام و اخلاقیات کے پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے

علماء و ذاکرین کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خصوصی خطاب جعفریہ پریس پاکستان : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و خطباءکے نمائندہ اجلاس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 25/07/2022

اسلام آباد
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء سے ملاقات مختلف مسائل پر قائد محترم سے رہنمائی لی۔

25/07/2022

اظہار تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار
آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا ، ترجمان زاہد علی آخونزادہ
اسلام آباد 25 جولائی 2022ء( )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ ترجمان کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے انہوںنے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔

24/07/2022

" علماء و ذاکرین کانفرنس "
" برائے تحفظ حقوق تشیع و تحفظ عزاداری"

زیرِ صدارت:
قائد ملت اسلامیہ، بانی اتحاد بین المسلمین،
محافظ حقوق تشیع
" آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی "

اسلام آباد | 26 جولائی 2022
صبح 10:00 بجے

منجانب: شیعہ علماء کونسل پاکستان

#حقوقِ_تشیع

24/07/2022

یوم مباہلہ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

راولپنڈی / اسلام آباد۔23 جولائی 2022 ء ( )
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے24ذوالحجہ یوم مباہلہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آیت مباہلہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر عالمی پیغام اور آفاقی نظریہ کیلئے مد مقابل علم و دلائل کے مقابلے میں ہٹ دھرمی اختیار کرے تو پاکیزہ ہستیوں کو سامنے لایا جاتا ہے اور مباہلہ کی دعوت دی جاتی ہے اور اس پر بات ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کیلئے میدان عمل میں آ نے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ یوم مباہلہ پیغمبر گرامی نے یہ بات رہتی دنیا تک کیلئے واضح کردی کہ سسکتی اور بھٹکتی ہوئی انسانیت کیلئے خانوادہ رسالت نے اپنے عمل و کردار کے ذریعے دنیائے عالم کی رشد و ہدایت کا سامان فراہم کیا اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اوربدی کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرکے بلاتفریق انسانیت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ قرار دیا گیا ہو اور جس کی تبلیغ و ترویج کیلئے رحمت العالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کیے ہوں اور پھر جس دین کی سچائی کو دنیائے عالم پر واضح کر نے کیلئے رسول خدا اپنے اہل بیت اطہار ؑ کے ہمراہ مباہلے کیلئے نکل پڑے ہوں یہ امر عالم انسانیت کو اس طر ف متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالآخر دنیائے عالم کو دین اسلام کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو نظام ہائے زندگی پر مشتمل ہے۔ جو بالآخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح اور نجات کا ضامن ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ امر خاص طور پر توجہ کا طالب ہے کہ یوم مباہلہ کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ مکمل ضابطہ حیات کی سربلندی اور ترویج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنانے کی سعی و کوشش کریں گے

23/07/2022

علماء و ذاکرین کانفرنس ہے کیا؟
مملکت خداداد پاکستان کے وجود اور استحکام میں مکتب تشیع کے کردار کی وضاحت

چلو چلو کنونشن سنٹر اسلام آباد چلو || علماء و ذاکرین کانفرنس || 26جولائی2022بروزمنگل10بجے

23/07/2022

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی 26 جولائی علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے پیغام

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 23/07/2022

ضلع ساہیوال:
مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی سینئر سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب محترم ساجد علی نقوی سے ساہیوال میں ملاقات, 26 جولائی اسلام آبادعلماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 23/07/2022

اوکاڑہ:
مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں علماء و اکابرین کا اہم اجلاس منعقد, 26 جولائی اسلام آبادعلماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 23/07/2022

مرکزی محرم الحرام کمیٹی
قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے محرم الحرام 1444ھ کے لیے درج ذیل مرکزی کمیٹی تشکیل دی ہے

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 22/07/2022

راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ملاقات 26 جولائی کو منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے آگاہ کیا قائد ملت جعفریہ نے کانفرنس کے حوالے سے رہنمائی کی اور کانفرنس کے سلسلے میں کاوشیں کرنے والے افراد کی محنت کو سراہا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر سے علماء و ذاکرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور مرکزی وفد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا,ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ شامل تھے

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 21/07/2022

15 روزہ تحریک اخبار
16 تا 30 جولائی 2022 شائع

علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے علامہ شبیر حسن میثمی 21/07/2022

علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے علامہ شبیر حسن میثمی
جعفریہ پریس پاکستان: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے اس سلسلے میں ملک بھر میں رابطہ مہم جاری ہے یہ کانفرنس تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی،عزاداروں پر ایف آرز،فورتھ شیڈول اور عزاداری کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے

علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے علامہ شبیر حسن میثمی جعفریہ پریس پاکستان: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علم...

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 20/07/2022

⚘️علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد، رابطہ مہم، جلالپور پیروالا، ضلع ملتان، پنجاب⚘️
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے جس کی رابطہ مہم کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ غلام شبیر حیدری نے جلالپور پیروالا، ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئمہ جمعہ و جماعت، ذاکرین، بانیان جلوس و مجالس عزاء، لائسینس داراں، علاقائی عمائدین اور سنئیر تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور انہیں علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد کے سلسلے میں آگاہی فراہم کی۔

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 20/07/2022

بھکر:-
مرکزى نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید سبطین سبزواری اور مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کى مدرسہ امام مہدى عج بکھر میں مولانا محمد على شاہانى، بکھر کى نمائندگى میں مولانا مقدسى صاحب اور مدرسہ کے علماء و اساتذہ، سے ملاقات 26 جولائی اسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دى

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 20/07/2022

⚘️علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد، رابطہ مہم، تحصیل اوچ شریف، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بھاولپور، پنجاب⚘️
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے جس کی رابطہ مہم کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ غلام شبیر حیدری نے اوچ شریف، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بھاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئمہ جمعہ و جماعت، ذاکرین، بانیان جلوس و مجالس عزاء، لائسینس داراں، علاقائی عمائدین اور سنئیر تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور انہیں علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد کے سلسلے میں آگاہی فراہم کی۔

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 20/07/2022

ملتان: مرکزى نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید سبطین سبزواری کى پرنسپل مدرسہ جامعتہ العباس ملتان پيراں غائب مولانا غضنفر على حيدرى اور مولانا روحانى سے ملتان ميں ملاقات 26 جولائی اسلام آباد علما و زاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دى.

Photos from ‎شیعہ علماء کونسل پنجاب‎'s post 20/07/2022

⚘️علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد، رابطہ مہم، تحصیل جتوئی، ضلع مظفرگڑھ، پنجاب⚘️
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے جس کی رابطہ مہم کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ غلام شبیر حیدری نے تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئمہ جمعہ و جماعت، ذاکرین، بانیان جلوس و مجالس عزاء، لائسینس داراں، علاقائی عمائدین اور سنئیر تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور انہیں علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد کے سلسلے میں آگاہی فراہم کی۔

20/07/2022

چلو چلو کنونشن سنٹر اسلام آباد چلو || علماء و ذاکرین کانفرنس || 26 جولائی 2022 بروز منگل صبح 10 بجے

زیر صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ

ملک بھر سے علماء کرام و ذاکرین عظام شرکت کریں گے
عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کے لئے، مجالس غیر قانونی ایف آئی آرز کے خاتمے اور عزاداروں کو فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف مکتب تشیع پاکستان کا عظیم الشان علماء و ذاکرین کانفرنس!

20/07/2022

چلو چلو کنونشن سنٹر اسلام آباد چلو || علماء و ذاکرین کانفرنس || 26 جولائی 2022 بروز منگل صبح 10 بجے

زیر صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی 26 جولائی علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے پ...
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی 26 جولائی علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے پ...

Website

Address

Lahore

Other Political Organizations in Lahore (show all)
Jamaat-e-Islami Central Lahore Jamaat-e-Islami Central Lahore
Central Lahore
Lahore, 54000

Jamaat e Islami Pakistan | Striving for Peace & Justice..! The largest Religious - Political party of Pakistan. JI is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in al...

PTI Insafian Wing PTI Insafian Wing
Lahore

We are here to support Imran Khan as he is a national leader of Pakistan. We condemn the the foreign intervention for regime change in Pakistan. Pakistan Zindabad Imran Khan Painda...

Pakistan Tehreek-e-Insaaf Pakistan Tehreek-e-Insaaf
Lahore, 40050

Only Imran Khan

Jamate Islami Ji Youth Pp151 Samnabad Jamate Islami Ji Youth Pp151 Samnabad
Lahore

JI Youth Samnabad

PTI Pattoki PTI Pattoki
Lahore, 54000

PTI Pattoki

Badami Bagh Lawyers League Badami Bagh Lawyers League
Lahore, 54000

Respected Members of Badami Bagh Lawyers League Group

PMLN Vs PTI Secrets News PMLN Vs PTI Secrets News
Lahore, 40050

I Believe i didn't jump into journalism to be popular. It is my job to seek the truth and put constan

DHA Founders Group DHA Founders Group
Lahore

To serve Realtors community and help them promote Real Estate Business

PMLN YouthWing Lahore PMLN YouthWing Lahore
Lahore

ہم ہیں نوجوان، ہم بنایں گے خوددار، خوشحال، خودمختار پا?

Imran Khan Today Imran Khan Today
Azam Garden Multan Road Lahore
Lahore, 54500

PTI ILF Front Line Defenders PTI ILF Front Line Defenders
Siddiqi Plaza 3rd Floor
Lahore

Pakistan Tehkreek Insaf Front Line Defenders

Social media team tarazu Social media team tarazu
Multan Road Lahore
Lahore

the official page of team tarazu. team tarazu team of Islamic political party jamat e islami Pakistan. like follow page and invite your friends