Pakistan Jaat Council

Pakistan Jaat Council is a welfare society to promote peace,education, harmony in Jaat community.

03/05/2024

جاٹ کونسل پاکستان لیہ زون کے صدر چوہدری صابر علی روہتکی کے بھائی کی شادی میں جاٹ کونسل پاکستان کے قائدین میرے ہمراہ۔ چوہدری فاروق۔ پروفیسر محمد یامین ۔ پروفیسر محمد اشرف۔ محمد شفیق ۔ حاجی اسلم پونیا دلہا بھائی کے ساتھ

Photos from Pakistan Jaat Council's post 29/04/2024

سیٹھ محمد انور کی بیٹیوں کی شادی پر شاہ عنائیت میں جاٹ برادری کے احباب کی شرکت ۔

Photos from Pakistan Jaat Council's post 29/04/2024

گیلے وال سے چوہدری عبدالقدیر گٹھوال ۔ چوہدری عبد الرشید قمر۔ چوہدری محمد طارق۔ ملتان سے حکیم غلام محمد ۔ حاجی منشاد وہینیوال۔ حافظ محمد عارف لوہ چپ ۔چوہدری محمد شاہد لوہ چپ جہانیاں سے حاجی محمد اسلم پونیا۔ چوہدری شوکت وہینیوال ۔ رائے محمد شفیع پچار۔ کی چیئرمین جاٹ کونسل پاکستان افتخار الحسن گٹھوال کے پاس میانچنوں آمد اور باہمی گپ شپ

Photos from Pakistan Jaat Council's post 23/04/2024

جاٹ کونسل لیہ زون کے صدر چوہدری محمد صابر کے چھوٹے بھائی کی شادی چوک اعظم میں جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی شرکت ۔ ماشاءاللہ چوہدری صابر صاحب نے بہترین مہمان نوازی کی ۔

13/04/2024

13 اپریل کلچر ڈے
جاٹ کونسل پاکستان الحمدللہ آج پاکستان کی جاٹ قوم کی ایک نمائندہ تنظیم ہے ۔ جو برادری کی اصلاح ۔ تعلیم ۔ تربیت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔ میں جاٹ کلچر ڈے پر جاٹ کونسل پاکستان کے تمام میمبران اور عہدیداران کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جو اپنے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں

21/03/2024

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔

11/03/2024

افتخار الحسن گٹھوال چیئرمین جاٹ کونسل پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن میانچنوں کے پروگرام میں شرکت

Photos from Pakistan Jaat Council's post 17/10/2023

جاٹ کونسل لاہور سٹی کا ایک اور شاندار کارنامہ
۔ آج لاہور سٹی کے بارہ سکول اور کالجز کے ساتھ جاٹ طلبہ و طالبات کی ایجوکیشن کے لیے ایم او یو سائن کیا گیا یہ تمام ادارے اپنے ہاں داخلہ لینے والے جاٹ طلبہ و طالبات کو فیسوں میں پچیس فیصد رعایت کریں گے جبکہ نادار طلبہ کے لیے چالیس فیصد تک فیس ڈسکاونٹ دیں گے۔ آج جن کالجز اور سکولز سے معائدہ سائن کیا گیا ہے ان کی تفصیل درج زیل ہے۔
سپئیر یر کالج پاک عرب سوسائٹی لاہور
سپرٹ سکول پاک عرب کمپس لاہور ، پیک سلوشن کالج کے تمام کمپس، پیک سلوشن آئی ٹی ٹرینگ ، پیک علمہ سکول سسٹم لاہور، ، رفا انٹرنشنل کالج ملتان روڑ کمپس و شادباغ کمپس ،نوید مجید اکیڈمی کریم پارک و تاج باغ کمپس،
انسٹی ٹیوٹ آف لا گارڈن ٹاون لاہور کمپس، آکسفورڈ لا کالج اوکاڑہ، یونیک سکول و کالج کنگن پور کمپس
، جاٹ برادی کے تمام بچے بلخصوص لاہور ڈویژن کے طلبہ و طالبات ان اداروں میں داخلے کے لیے جاٹ کونسل لاہور سٹی کے زمہ داران سے رابطہ کر کے فیس ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان سکولز میں پلے گروپ تا میٹرک تک داخلہ لیا جا سکتا ہے جبکہ کالجز میں انٹر میڈیٹ ، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ، بی اے ، بی ایس سی، ایل ایل بی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، ریڈیالوجی ، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اور بزنس مینجمنٹ اور آئی ٹی کے سپیشل کورسسز، ڈپلومہ جات میں داخلے جاری ہیں، اس کے علاوہ بیرون ملک ایم بی بی ایس اور انجینرنگ کے کورسسز میں ایڈمشن کے لیے جاٹ بچوں کو فلی فنڈڈ اور پارشل سکالر شپ کے لیے خصوصی کوشش کی جائے گی، نیز انگلش کورسسز بلخصوص IELTS, PTE,
اور
چائینز لینگوئج کے کورسسز کے لیے پچیس فیصد ڈسکاونٹ دلوایا جائے گا۔

11/08/2023

جاٹ کونسل لاہور سٹی نے اس سال میٹرک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طا لبات کے اعزاز میں پیک سلوشن کالج لاہور میں ٹیلنٹ ایوارڈ کا اہتمام کیا ۔ جس میں لاہور ڈویژن سے آنے والے طلبہ و طا لبات میں شیلڈز، کیش پرائز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ جبکہ طلبہ کی کیر یر کونسلنگ اور یوم آزادی کی مناسبت سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، پروفیسر نصیر احمد، چوہدری زکی عابد، چوہدری شکر دین ضیا ، چوہدری طالب حسین ، چوہدری عبد الر حمن ، احمد علی تاج ، اور چوہدری نعیم اختر گٹھوالا ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ آخر میں شرکا کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ نیز مہمانوں کو بھی گفٹ دیے گئے۔ اور یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔شاندار پروگرام منعقد کرانے پر پاکستان جاٹ کونسل لاہور سٹی اور پیک سلوشن کالج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ نیز چوہدری شاہد ضیا ایڈووکیٹ کو تحصیل شاہ کوٹ کا صدر مقر ر کیا گیا ہے۔ شکریہ

Photos from Pakistan Jaat Council's post 07/11/2022

جاٹ کونسل پاکستان جمبرکلاں کا مشاورتی اجلاس

07/11/2022

جاٹ کونسل پاکستان کوٹ راکھ والا میں نشست

Photos from Pakistan Jaat Council's post 07/11/2022

جاٹ کونسل پاکستان سندھو کلاں میں بھائیوں کے ساتھ نشست

25/10/2022

جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری زاہد سلیم جاٹ سے ملاقات ۔ انہوں نے جاٹ برادری کے لیے ہر تعاون اور برادری کی اصلاح اور فلاح کے لئے اپنی خدمات پیش کیں

24/10/2022

جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی جیون ہاؤس آمد
حاجی صلاح الدین جاٹ نمبردار اور رائے فاروق احمد جاٹ نے بھرپور استقبال کیا

Photos from Pakistan Jaat Council's post 24/10/2022

جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی جناب رائے فاروق احمد جاٹ امیدوار صوبائی اسمبلی سے ملاقات ۔ جاٹ برادری کے مسائل ۔ اور اصلاح کے لیے تفصیلی نشست ہوئی۔ اور رائے فاروق جاٹ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں جناب پروفیسر محمد اشرف جاٹ۔ جناب پروفیسر محمد یامین جاٹ ۔ جناب نذیر احمد جاٹ۔ جناب حاجی اسلم جاٹ اور بندہ ناچیز ہمراہ تھے۔

17/10/2022
Photos from Pakistan Jaat Council's post 14/10/2022

جاٹ بیٹھک
اپنے گاؤں 116میانچنوں میں بڑے بھائی محمودالحسن کر ڈیرہ پر گپ شب

07/10/2022

ایک نصیحت آموز پیغام

01/10/2022

انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری محمود احمد کی زیر صدارت ہوا,
اجلاس میں انجمن تاجران کے عہدیداران نے
شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا,
انجمن تاجران کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ
دو روز میں شہر میں امن کی فضاء قائم نا ہوئی تو انجمن تاجران تمام ٹریڈ یونین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے
مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت تمام آپشنز پر عمل کرےگی,
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو 4 نئے موٹر سائیکل فراہم کرنے کی یقین دھانی کاروائی , جس پر ڈی پی او خانیوال کی طرف سے 18 پولیس اہلکار تحصیل میاں چنوں میں تعینات کرنے تھے مگر تاحال عمل نا ہوسکا,,اُنہوں نے کہا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے,

اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک نعیم احمد, چیئرمین حاجی اشرف زرگر, وائس چیئرمین عمیر خالد,
سنیئر نائب صدر افتخار الحسن, صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن, چوہدری ممتاز احمد, صدر غلہ منڈی چوہدری عبدالرؤف, صدر کلاتھ ایسوسی ایشن رانا کاشف, صدر موٹر سائیکل ایسوسی ایشن چوہدری ریاض, صدر سویٹ ایسوسی ایشن ملک محمد اختر, جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ضلع خانیوال حاجی ظفر امین چوہان, پریس سیکرٹری محمد اندیم اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی.

28/09/2022

خدا کی زیارت

ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام 6 بجے، تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو*
عابد وقت مقررہ سے پہلے تانبہ مارکیٹ پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا وہ کہتا ہے ۔ "میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھا رہی تھی ،"
اسے وہ بیچنا چاہتی تھی.. وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا: 4 ریال ملیں گے - وہ بڑھیا کہتی: 6 ریال میں بیچوں گی کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا بوڑھی عورت نے کہا: میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے ؟
تانبہ ساز نے پوچھا صرف چھ ریال میں کیوں؟؟؟ بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا: میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے۔
تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا: ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!
بوڑھی عورت نے کہا: کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "کہا ہرگز نہیں،"میں واقعی پچیس ریال دوں گا یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!! بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟!!! بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی۔ اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
میں نے برتن نہیں خریدا ہے میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اسے پیسے دئیے ہیں میں نے ایک ہفتے تک اس کے بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے -،
عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا اتنے میں غیبی آواز آئی،
“چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا گرنے والوں کو تھامو اور غریب کا ہاتھ پکڑو ہم خود تمہاری مدد کو آئیں گے”۔
اللہ سبحان وتعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین
طالب دعاء ۔ افتخار الحسن گٹھوال

Photos from Pakistan Jaat Council's post 27/09/2022

جاٹ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ اور مستحق خاندانوں میں سلائی مشین تقسیم کا پروگرام پاکستان کالج وہاڑی روڈ ملتان میں منعقد ہوا

Photos from Pakistan Jaat Council's post 27/09/2022

Career counselling workshop of Pakistan Jaat Council at jamber Kalan district Kasur.

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری زاہد سلیم جاٹ سے ملاقات ۔ انہوں نے جاٹ برادری کے لیے ہر تع...
جاٹ کونسل پاکستان کے وفد کی جیون ہاؤس آمدحاجی صلاح الدین جاٹ نمبردار اور رائے فاروق احمد جاٹ نے بھرپور استقبال کیا
ایک نصیحت آموز پیغام
انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس صدر چوہدری محمود احمد کی زیر صدارت ہوا, اجلاس میں انجمن تاجران کے عہدیداران نے شہر میں بڑھت...

Telephone

Website

Address


Lahore
54000

Other Nonprofit Organizations in Lahore (show all)
RAM Foundation RAM Foundation
Lahore, 54000

The vision of RAM is to establish schools, education centers and shelters to empower women in Pakista

PAKISTAN WILDLIFE CONSERVATION GROUP PAKISTAN WILDLIFE CONSERVATION GROUP
Lahore, 54000

LOVE NATURE SAVE NATURE

Support Your Elders - Help Them By Improving Their Life Support Your Elders - Help Them By Improving Their Life
Lahore

we provide financial & emotional CARE for needy parents. Donations of any size are gratefully accepted. All contributions through online transaction (Standard Chartered Bank Accou...

Message Welfare Trust Message Welfare Trust
Lahore, 54000

Hope for those who just dream....

"WE WANT PEACE" "WE WANT PEACE"
Lahore

We want this awareness to be created that no Muslim can be a terrorist nor can promote terrorism or protect a terrorist and at the same time we want to the build a positive image o...

Old Students Association of FAST NU - OSAF Old Students Association of FAST NU - OSAF
FAST-National University, Faisal Town
Lahore, 54000

Old Students Association of FAST-NU. www.osaf.org.pk

Pace2Life Welfare Foundation Pace2Life Welfare Foundation
Behind Al-yousaf Hotel, Anarkali Food Street
Lahore

A Unique Charity Organization, Managed by Disabled Persons Working for Disability, Disaster Relief,

Blood Bank - Pakistan Blood Bank - Pakistan
Lahore, 54000

Blood Donation community

Blood Donors Society, UET Lahore Blood Donors Society, UET Lahore
University Of Engineering & Technology Lahore
Lahore, 54890

=>We serve humanity by arranging bloods without any discrimination. =>To contact our Team Members, Ki

Green & White Campaign Green & White Campaign
191-C. Askari X, Airport Road
Lahore, 54810

"Green & White Campaign" is a Non-profit Org to create harmony amongst all the religions of Pakistan. And to let the world the know that we are one. PAKISTAN ZINDABAD http://www....

WWF-Pakistan WWF-Pakistan
Ferozpur Road
Lahore

WWF is Pakistan's one of the largest environmental and nature conservation organizations. Present for 50 years in the country, we have been working on wildlife, forests, oceans, fo...