Mussab and mazz
News
Cricket
*▪️عمران خان نے فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا*
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھا ہے۔
عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔
خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
*📌آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہوجائے گا،وزیراعظم پاکستان۔*
*🇵🇰27 جنوری 2023💯🤝🏻*
*اسلام آباد (ہمارا بلوچستان نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) سے اسی ماہ معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد ملک مشکل حالات سے نکل آئے گا۔*
*اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا، بد قسمتی سے گزشتہ دور حکومت میں کئی منصوبے دم توڑ گئے، آج گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ آغاز کیا ہے، میرٹ پر انحصار نوازشریف کی حکومت کا طرہ امتیاز رہا ہے۔*
*اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کیا تھا، ریلوے کو دیگر اداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے۔ آج ہمیں اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں ۔*
*انہوں نے کہا کہ سروسز کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، آج حکومتیں خود ادارے نہیں چلاتیں بلکہ ان کو آؤٹ سورس کرتی ہیں ، کاش ایم ایل ون گزشتہ 4 سال کی بے بنیاد الزام تراشی کا شکار نہ ہوتا، ایم ایل ون منصوبے پر چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔*
*وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، چینی حکومت اور عوام نے پاکستان سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رکھا، ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا۔*
*عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، جلد ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، اتحادی حکومت دن رات بہتری کیلئے کوشاں ہے، مشکلات کا سامنا کرنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔*
*واضح رہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی ، یہ ٹرین راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی ، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشنز پر رکے گی۔*
*گرین لائن کا کرایہ*
*گرین لائن کا کراچی سے راولپنڈی تک اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریل گاڑی کے کرائے میں دوران سفر ناشتہ، لنچ، ڈنر اور ویلکم ڈرنکس شامل ہیں۔*
*ریل گاڑی کے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450،اے سے پارلرکا کرایہ 8500 روپے ہوگا۔*
*اے سی لوئر کی سہولیات سمیت ٹکٹ 7550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔*
*📌میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پاس ہونے کے لئے اب کتنے نمبرز لینا ہوں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی۔*
*🇵🇰28 جنوری 2023💯🤝🏻*
*اسلام آباد (ہمارا بلوچستان نیوز) فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی۔*
*تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔*
*جس میں میٹرک،انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کیلئے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی گئی ہے۔*
*نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کامیابی کےلیےپاسنگ مارکس 33فیصدسےبڑھاکر40 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔*
*نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا و طالبات اب کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد ہی کامیاب تصور ہوں گے۔*
*یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں ملک بھرمیں میٹرک اورانٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نئے نظام میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔*
The positive peach
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Address
Lahore
397
1 Service Road Near South Toll Plaza Harbanspura Ring Road Interchange
Lahore, 54000
The First ever Multicourt in Lahore
Samanabad Lahore
Lahore, 54000
This Channel will provide latest news and circumstances. Point Of View(POV) of Pakistan
Green Town
Lahore, 42
name naeem abbas My page name naeemabbasofficial share entertain video [email protected]
Lahore, 54000
This is public page in which we post about cricket discussions and more about cricket basically it i
Captain Jamal Road Sanda Kalan
Lahore, 05499
Insta https://instagram.com/cricket_in_veins123?igshid=YzgyMTM2MGM= Gmail [email protected]
Lakashmi Chouk Qila Gujaar Sing
Lahore, 05419
It's about different News, Education, Sport , business and Sports