Baab e Jibraeel hajj & umrah services

THE HOLY LANDS TOUR EXPERTS. PROVIDING HAJJ & UMRAH SERVICES SINCE 2006 IN PAKISTAN IN A HIGHLY PRO THE HOLYLANDS TOUR EXPERT

Photos from Baab e Jibraeel  hajj & umrah services's post 09/03/2024

Hajj 2024 booking is going on

04/03/2024

Hajj 2024 booking is going on

05/12/2023

حج 2024 پر کرونا ویکسین کی شرط ختم، عازمین حج کو کرونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں.

18/11/2023

انتباہ۔۔۔ وزارت مذہبی امور رضاکاروں اور خدام کے اشتہار کبھی جاری نہیں کرتی۔ سوشل میڈیا پر ایسے جعلی اشتہارات کو فوری رپورٹ کریں اور ایسے جعلساز گروہ سے ہوشیار رہیں۔ بغیر تحقیق ایسے کسی بھی مواد کو شیئر کرنے والے صارفین ان جعلسازوں کے مددگار شمار کیے جائیں گے۔ وزارت ہذا اس سلسلے میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجینسی FIA کے ساتھ ضروری قانونی کارروائی کیلئے مسلسل رابطے میں ہے۔

30/10/2023

As Per GACA circular, Polio vaccination is compulsory for all Umrah Pilagrame. From Today, so please make sure the polio vaccination card is compulsory for travelling to avoid such issues.

23/10/2023

حافلات مکہ (مکہ بس) پروجیکٹ نے بسوں کے ٹکٹ مقرر کر دیے ہیں جس کے بعد اب کرایہ چار ریال ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’بس سروس کے تجرباتی مراحل کی کامیابی کے بعد مکہ کے رہائشیوں اور زائرین کی سہولت کے لیے باقاعدہ طور پر بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔‘

مکہ بس سروس کا تجرباتی مرحلہ ختم، باقاعدہ آغاز کا اعلان

عکاظ اخبار کے مطابق حافلات مکہ مختلف زمروں کے لیے پیکیج مہیا کرے گی۔ مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ماتحت ٹرانسپورٹ پبلک سینٹر نے کہا ہے مکہ بس سروس استعمال کرنے والوں کے لیے تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کا معیار بلند کیا جائے گا۔ کوشش ہوگی کہ مکہ بس استعمال کرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مکہ بس سروس استعمال کرنے والے خصوصی ایپ اور آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر ٹکٹ سیلز سینٹر بھی ہوں گے۔
یاد رہے حافلات مکہ کی شروعات فروری 2022 میں کی گئی تھی۔ اکتوبر 2023 تک تجرباتی طور پر بسیں چلائی جاتی رہیں۔
مکہ کے باشندوں اور زائرین کے لیے بارہ روٹس مقرر کیے

22/10/2023

*پاکستان سے حج 2024 کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے کیلئے پاکستانی پاسپورٹ ہونا لازمی شرط ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد 16 دسمبر 2024 ہونا متوقع ہے۔*

☆اس سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آسانی کیلئے مختصر دنوں کے خصوصی حج پیکیج کے اجراء کا امکان ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مختصر یا شارٹ حج پیکیج اکانومی پیکیج سے مہنگا ہوتا ہے۔

☆گزشتہ سال کے فیڈبیک کے پیش نظر آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کا قبل از وقت حصول یقینی بنائیں۔

☆حج پالیسی 2024 کی منظوری کے فورا بعد حج درخواستوں کی وصولی اور حج پیکیج کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

☆اندرون ملک اور بیرون ملک سے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔

*ماہ نومبر میں حج درخواستیں وصول کیے جانے کا امکان ہے*

11/06/2023
03/05/2023

Hajj 2023

03/05/2023

HAJJ 2023

01/05/2023

*حج و عمرہ میں استعمال ہونے والے چند اصطلاحی کلمات اور ان کی تشریح*🕋
از محمد علي کلوڑ۔ میرپورماتھیلو- گھوٹکی، سندھ، پاکستان

*میقات*
میقات حج‌ یا عمره‌ کیلئے احرام باندھنے کی جگہ کو کہا جاتا ہے۔ جہاں سے حج‌ یا عمره‌ کی نیت کی جاتی ہے۔

*احرام*
حج یا عمره‌ کے اعمال "احرام " سے شروع ہوتے ہیں اور احرام باندھنے کی جگہ میقات ہے

*تلبیہ*
تلبیہ وہ مخصوص عربی الفاظ ہیں جو حاجی عمرہ اور حج کے بعض ارکان کے دوران پڑھتا ہے تلبیہ حج اور عمرہ کے واجبات احرام میں سے ہے کہ جس میں ایک خاص جملہ (لبیک) کہا جاتا ہے. تلبیہ کا مشہور ترین جملہ *لَبَّیكَ الّلهُمَّ لَبَّیكَ، لَبَّیكَ لاشَریكَ لَكَ لَبَّیكَ، إنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلكَ، لاشَریكَ لَكَ لَبَّیكَ* ہے کہ جو ضروری ہے کہ احرام کی نیت کے وقت صحیح عربی زبان میں کہا جائے. میقات سے مکہ تک پورے راستے میں مستحب ہے کہ یہ ذکر پڑھتے رہیں

*كعبة الله*
مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک عمارت ہے، جو مسلمانوں کا قبلہ ہے، جس کی طرف رخ کرکے ہم عبادت کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ صاحب حیثیت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے۔

*غلاف کعبہ*
غلاف کعبہ یا کسوہ خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ (دروازہِ کعبہ) کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے، اس کو غلاف کعبہ کہتے ہیں

*میزاب رحمت*
عربی میں میزاب ’پرنالے‘ کو کہتے ہیں۔ خانہ کعبہ کی چھت پر لگا پرنالہ جس سے بارش کا پانی کعبے کی چھت سے حطیم میں گرتا ہے۔ یہ پرنالہ سونے کا بنا ہوا ہے۔ اس پرنالے کا پانی باعث رحمت تصور کیا جاتا ہے اس لیے اس پرنالے کو عربی میں ’میزاب رحمت ‘ کہتے ہیں

*حجر اسود*
حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی کونے میں نصب ہے۔ اسی سے خانہ کعبہ کا طواف شروع اور ختم ہوتا ہے۔ یہ فرش سے ڈیڑھ میٹر کی اونچائی پر لگا ہوا سیاہ رنگ کا پتھر ہے جس کی حفاظت کے لیے اسے چاندی کے فریم میں لگوا دیا گیا ہے۔
حجرِ اسود جنت کے یاقوتوں میں سے ایک ہے جسے سیدنا آدم علیہ السلام اپنے ساتھ جنت سے لائے تھے, اور تعمیر بیت اللہ کے وقت ایک گوشہ میں نصب فرمایا تھا۔

*ملتز*
باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان بیت اللہ کی دیوار کا حصہ ملتزم کہلاتا ہے ۔ بیت اللہ کے وہ مقامات جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں ان میں ملتزم کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔
ملتزم ایسی جگہ کو کہتے ہیں جس سے چمٹا جاتا ہے۔ زائرین یہاں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور دنیا و آخرت کی نعمتیں عطا کرنے کی التجا کرتے ہیں

*مقام ابراھیم*
وہ پتھر جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی دیواریں اٹھائی تھیں، اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشانات پڑے ہوئے ہیں اور یہ پتھر ابتک موجود ہے ، آپؑ کے قدموں کے نشانات پر پیتل کا خ*ل چڑھا یا گیا ہے۔

*مطاف*
خانہ کعبہ کے ارد گرد صحن جس میں طواف کیاجاتاہے اسے مطاف کہتے ہیں۔

*حطیم*
حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے۔ اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔

*طواف*
طَواف سے مراد خانہ کعبہ کے گرد سات بار چکر لگانا ہے جو حج اور عمرہ کے واجب اعمال میں سے ہے۔
طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی جاتی ہے جسے نماز طواف کہا جاتا ہے۔

*اضطباع*
احرام کی اوپر کی چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے کر کے اس کی دونوں کی طرف بائیں کندھے پر ڈال لیں۔ یہ طواف کے وقت ایسا کرنا مسنون ہے۔ اس کو اضبطاع کہتے ہیں، لیکن عورت کے لیے نہ رمل ہے، اور نہ اضبطاع

*رمل*
رمل کندھے ہلا کر پہلوان کی طرح تیز چلنے کا نام ہے، یہ طواف کرتے وقت پہلے تین چکروں میں کیا جاتا ہے اور باقی چار چکر میں رمل نہیں ہے

*زمزم*
زمزم سب پانیوں کا سردار اورسب سے زیادہ شرف و قدروالا ہے
زمزم روایات کے مطابق یہ چشمہ خدا کے لطف و کرم سے حضرت اسماعیل کیلئے جاری ہوا تھا۔ پیغمبر اکرمؐ نے اس کے پانی کو تمام پانیوں سے افضل و برتر اور شفا بخش قرار دیا ہے۔ ’’زم زم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے (وہ پورا ہوتا ہے)‘‘ صحیح ہے۔

*صفا مروہ*
صفا و مروہ مسجد الحرام سے متصل دو پہاڑیوں کا نام ہے ۔ ان دو پہاڑیوں کے درمیانی فاصلے کو "مَسْعیٰ" کہا جاتا ہے جو تقریبا 395 میٹر ہے انہی دونوں پہاڑیوں پر چڑھ کر اور چکر لگا کر حضرت بی بی ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس وقت پانی کی جستجو اور تلاش کی تھی جب کہ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام شیر خوار بچے تھے اور پیاس کی شدت سے بے قرار ہو گئے تھے اسی لئے زمانہ قدیم سے یہ دونوں پہاڑیاں بہت مقدس مانی جاتی ہیں اور حجاج کرام ان دونوں پہاڑیوں پر چڑھ کر بڑے احترام اور جذبہ عقیدت کے ساتھ دعائیں مانگتےہیں

*سعی*
حج و عمرہ سے متعلق ایک اسلامی اصطلاح، دوران حج صفا اور مروہ پہاڑوں پر چڑھنے اورمخصوص انداز میں ان کے درمیان سات چکر لگانے کو سعی کہا جاتا ہے۔
صفا کی طرف سے مروہ تک جائے، یہ ایک چکر ہو گا، اب مروہ سے صفا کی طرف واپس آئے تو یہ دوسرا چکر ہو گیا، اسی طرح سات چکر پورے کیے جاتے ہیں، اس طرح آخری چکر مروہ پر ختم ہو گا

*حلق وقصر*
حَلْق (سر کے بالوں کا تراشنا) اور تقصیر (سر کے بالوں کا چھوٹا کرنا) حج اور عمرہ‌ کے واجبات میں سے ہیں۔ مختلف موارد میں ان میں سے ایک انجام دینا واجب ہے۔ حلق اور تقصیر بھی حج اور عمرہ کے دوسرے اعمال کی طرح عبادات میں شمار ہوتی ہیں اس بنا پر قصد قربت کے محتاج ہیں۔

*منٰی*
منیٰ وہ مقام ہے جہاں سے عازمین حج چھ روزہ حج پروگرام کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ تاریخی اور دینی اہمیت کا حامل مقام ہے۔

*قیام منٰی*
آٹھ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھ کر تمام حجاج منیٰ میں قیام کرتے ہیں

*عرفات*
عَرَفات عَرَفہ کی جمع ہے۔ ذُوالحجۃِ الحرام کی نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں اور عرفات میدان کو بھی ، مگر لفظ عرفات صرف میدان کو کہا جاتا ہے نہ کہ اس دن کو۔ چونکہ اس جگہ کا ہر حصہ عرفہ ہے اس لئے جمع کا لفظ عرفات استعمال کیا جاتا ہے
عرفات سال کے 354 دن غیر آباد رہتا ہے اور صرف ایک دن کے 8 سے 10 گھنٹوں کے لیے (9 ذی الحج) ایک عظیم الشان شہر بنتا ہے
جہاں دنیا کے گوشے گوشے سے آنے والے عازمین حج 9 ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔

*وقوف عرفات*
وقوف عرفات کو حج کا سب سے عظیم رکن (سب سے بڑا عمل) قرار دیا گیا ہے اگر عازمین حج باقی تمام ارکان ادا کر دیں لیکن اگر وہ مقررہ وقت کے دوران کسی بھی وجہ سے میدان عرفات کی حدود میں نہ پہنچ سکیں تو ان کا حج ادا نہیں ہوتا۔ عرفہ کا دن مغفرت اور گناہوں سے معافی کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کا دن ہے۔
وقوف عرفات کو حج کا سب سے عظیم رکن (سب سے بڑا عمل) قرار دیا گیا ہے اگر عازمین حج باقی تمام ارکان ادا کر دیں لیکن اگر وہ مقررہ وقت کے دوران کسی بھی وجہ سے میدان عرفات کی حدود میں نہ پہنچ سکیں تو ان کا حج ادا نہیں ہوتا۔ عرفہ کا دن مغفرت اور گناہوں سے معافی کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کا دن ہے۔

*مزدلفہ*
مزدلفہ (عربی: مزدلفة) حج سے متعلقہ ایک کھلی جگہ ہے۔ یہ منی کے جنوب مشرق میں منی اور عرفات کے درمیان میں واقع ہے۔ ہر سال مسلمان حج کے موقع پر 9 ذوالحجہ کو مغرب کے بعد عرفات سے یہاں آتے ہیں اور رات کھلے آسمان کے نیچے بسر کرتے ہیں۔ یہاں سے ہی شیطانوں یا جمرات کو مارنے کے لیے کنکریاں بھی چنی جاتی ہیں۔ اگلے دن فجر کے بعد حجاج منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

*وقوف مزدلفہ*
وقوفِ مزدلفہ کا اصل وقت طلوع فجر (صبح صادق) سے طلوع شمس تک ہے، رات کاقیام سنت ہے،

*جمرات*
حجاجِ کرام دس گیارہ اور بارہ تاریخ کو پتھر کے جن تین ستونوں کو باری باری کنکر مارتے ہیں ان کو *جمرات* یاجمار کہا جاتا ہے۔

*رَمْیِ جَمَرات*
رَمْیِ جَمَرات (شیطان کو کنکریاں مارنا) مناسک حج میں ایک واجب عمل ہے جس کے معنی منا میں بنائے گئے شیطان کے مجسموں پر سات کنکریاں مارنے کے ہیں۔ یہ عمل سرزمین مِنا میں عید قربان اور اس کے دو دن بعد انجام دیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایک طرح سے حضرت ابراہیمؑ کے اعمال کی پیروی میں انجام دئے جاتے ہیں۔

*ذبیحہ*
بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر حلال جانور کے گلے کی رگوں کو کاٹنا تاکہ خون نکل جائے۔ ایسا جانور ذبیحہ کہلاتا ہے

*طواف زیارت*
طواف زیارت سے مراد وہ طواف ہے جو حج اور عمرہ کا واجب رکن ہے۔ اسے "طواف اول"، "طواف فَرض"، "طواف فَریضہ" اور "طواف رُکن" نیز کہا جاتا ہے

*طواف وداع*
’طوافِ وداع‘‘ اس طواف کو کہتے ہیں جو اپنے وطن کو واپسی کے وقت بیت اللہ شریف سے رخصت ہونے کے لیے کیا جاتا ہے، طوافِ وداع کا وقت طوافِ زیارت کے بعد شروع ہو جاتا ہے
اسے طوافِ رخصت بھی کہا جاتا ہے۔

*دم*
حج کے دوران حاجی سے ہونے والی مخصوص غلطیوں کے کفارہ کو اصطلاح حج میں دم کہا جاتا ہے۔ حج کے دوران ہونے والی غلطیوں پر تین طرح کا کفارہ ہوتا ہے۔ دم بدنہ میں جانوروں کی قربانی دینی ہوتی ہے، جن کا گوشت حاجی نہیں کھا سکتا بلکہ وہ مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور یہ وہیں ذبح کیے جا سکتے ہیں جہاں حج کی قربانی کے جانور ذبح کرنے کا حکم ہے۔

اللہ پاک تمام حجاج کاحج مقبول و مبرور فرمائے۔ آمین

21/04/2023

عیدالفطر کے اس خوشگوار دن پر ، میں آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Abrar ul haq
C.E.O
BAAB.J.HAJJ GROUP

20/04/2023

HAJJ 2023 BOOKING IS GOING ON BEST SERVICES PRICE GUARANTEED.

Baab e Jibraeel hajj & umrah services THE HOLY LANDS TOUR EXPERTS.
PROVIDING HAJJ & UMRAH SERVICES SINCE 2006 IN PAKISTAN IN A HIGHLY PRO

13/04/2023

Hajj 2023 booking is going on.

07/04/2023

THE HAJJ 2023 BOOKING IS GOING ON
CONTACT 03214464588

20/03/2023

....Attention....
All Plz
Covid Vaccination is mandatory for
Hajj 2023

09/03/2023

HAJJ 2023 BOOKING SOON

06/03/2023

حکومت کا 13 مارچ سے 17 مارچ تک درخواستیں وصول کرنے کا ارادہ۔
قربانی کی رقم سعودی ادارہ کو جمع کروانا ہو گی جس کی قیمت سعودی ریال 1000 ہو گی۔

05/03/2023

سعودی عرب میں سرکاری بسوں کی ( ریڈ لائن روڈ) پر چار مارچ سے آغاز ہوا ھے کوئی بھی گاڑی ریڈ لائن پر کیمرے کی آنکھ میں آئی تو خلاف ورزی کی صورت میں 10000 دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا ۔۔ احتياط کیجئے۔

05/03/2023

🕋سعودی عرب جدہ:🇸🇦 🕋 رواں سال 2023 میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا۔

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔

انجینیئر ماجد کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔

انجینیئر ماجدکا کہنا ہےکہ اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Hajj 2023 booking is going on.
HAJJ 2023 BOOKING SOON
LONG LIFE PAKISTANLOVE YOU ❤️ PAKISTAN

Category

Telephone

Address


0ffice No, 2, First Floor, Pearl Plaza, 174 Ferozepur Road Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00

Other Travel Agencies in Lahore (show all)
Worldwide Destinations Travel & Tourism Worldwide Destinations Travel & Tourism
LG 5 Eden Heights, Jail Road, Gulberg
Lahore, 54700

Worldwide Destinations (WWD) Travel & Tourism For All Your Travel Comfort (Since 2004)

Karwan e Mustafain 5 Star Pvt. Ltd. Karwan e Mustafain 5 Star Pvt. Ltd.
Office# 3A/National Homes, D Block, New Muslim Town, Near Campus Bridge, Canal Road
Lahore

Karwan e Mustfain (Pvt) Ltd provides the services of: Umrah, Visit Visa, Immigration, Work Permit, Ticketing, Domestic Tours (Northern Areas of Pakistan), International Tours etc

Hamza 360 Hamza 360
Lahore

TSY Travels & Tours TSY Travels & Tours
1st Floor, Grand Hotel & Tower, 9-A Davis Road
Lahore, 54000

Please contact us for your travel needs in and out of Pakistan: 0092 345 8408781

Pack n Go Travels & Tours Pack n Go Travels & Tours
Suite #45, Ashiyana Center, Main Boulevard Gulberg 3, Block D1
Lahore, 54000

We can help you in organizing tours, be it Private, Family, Friends, School, Office or Honeymoon Tours, Hotel Rooms, Car / Hiace / Coaster rental etc

Traveline International (Pvt) Ltd. Traveline International (Pvt) Ltd.
Upper Ground Floor LDA Plaza Egerton Road
Lahore, 57600

Travel and Tours

Ziaarah Ziaarah
F6, Ghazi Road, Punjab Co-operative Housing Society
Lahore, 54000

Ziaarah is tour agency operating from Lahore, Faisalabad & Pirmahal offering, Soon Valley, Khanpur Lake, Muree, Islamabad, Hunza, Gilgit, Astore and Skardu tour Packages at afforda...

Tourism in Swat Tourism in Swat
F3-25 Punjab Co Operative Housing Society
Lahore, 54000

We are here to help for those who are interested in tourism and want to have best package fulfilling their budget. Our purpose is to provide maximum luxrious environment with facil...

Junket Tours Junket Tours
M1-12, Mezanine Floor, Eden Tower
Lahore, 44000

Sustainable, sincere journeys await.

Iqbal Sons Travel and Tourism Iqbal Sons Travel and Tourism
Lahore, 54000

We offer exclusive deals for UAE and worldwide hotels and visas

Sky High Travels Sky High Travels
UG 14 EDEN TOWERS MAIN Boulevard GULBERG III LAHORE
Lahore, 54000

SHA Adventure & Tours SHA Adventure & Tours
Makka Tower, Liberty Market
Lahore

Adventure decide is your lifestyle �